آگ پر پکی ہوئی چیز کھانے سے وضو لازم نہ ہونے کا بیان
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، حَدَّثَنَا سِمَاكٌ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: أَكَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَتِفًا ثُمَّ مَسَحَ يَدَهُ بِمِسْحٍ كَانَ تَحْتَهُ ثُمَّ قَامَ فَصَلَّى.
عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے بکری کا شانہ کھایا پھر اپنا ہاتھ اس ٹاٹ سے پوچھا جو آپ کے نیچے بچھا ہوا تھا، پھر آپ ﷺ کھڑے ہوئے اور نماز پڑھی۔
Narrated Abdullah ibn Abbas (RA) : The Messenger of Allah ﷺ took a shoulder (of goats meat) and after wiping his hand with a cloth on which he was sitting, he got up and prayed.
Takhrij · تخریج
سنن ابن ماجہ/الطہارة ٦٦ (٤٨٨)، (تحفة الأشراف: ٦١١٠) (صحیح )