Sunan Abu Dawood 171

پاکی کا بیان

171Sunan Abu Dawood

ایک وضو سے کئی نمازیں پڑھنے کا بیان

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عَامِرٍ الْبَجَلِيِّ، قَالَ مُحَمَّدٌ هُوَ أَبُو أَسَدِ بْنُ عَمْرٍو، قَالَ: سَأَلْتُأَنَسَ بْنَ مَالِكٍ عَنِ الْوُضُوءِ، فَقَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَوَضَّأُ لِكُلِّ صَلَاةٍ، وَكُنَّا نُصَلِّي الصَّلَوَاتِ بِوُضُوءٍ وَاحِدٍ.

عمرو بن عامر بجلی (محمد بن عیسیٰ کہتے ہیں: عمرو بن عامر بجلی ابواسد بن عمرو ہیں) کہتے ہیں کہ میں نے انس بن مالک ؓ سے وضو کے بارے میں پوچھا، تو انہوں نے کہا: نبی اکرم ﷺ ہر نماز کے لیے وضو کرتے تھے، اور ہم لوگ ایک ہی وضو سے کئی نمازیں پڑھا کرتے تھے۔

Abu Asad bin Amr said: I asked Anas bin Malik (RA) about ablution. He replied: The Prophet ﷺ performed ablution for each prayer and we offered (many) prayers with the same ablution.

Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الطھارة ٥٤ (٢١٤)، سنن الترمذی/الطھارة ٤٤ (٦٠)، سنن النسائی/الطھارة ١٠١ (١٣١)، سنن ابن ماجہ/الطھارة ٧٢ (٥٠٩)، (تحفة الأشراف: ١١١٠)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٣/١٣٢، ١٩٤، ٢٦٠، سنن الدارمی/الطھارة ٤٦ (٧٤٧) (صحیح )