Sunan Abu Dawood 1325

نماز کا بیان

1325Sunan Abu Dawood

رات کی نماز میں اولاً دو رکعت پڑھنے کا بیان

حَدَّثَنَا ابْنُ حَنْبَلٍ يَعْنِي أَحْمَدَ، حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ، قَالَ: قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي عُثْمَانُ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ، عَنْ عَلِيٍّ الْأَزْدِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حُبْشِيٍّ الْخَثْعَمِيِّ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ أَيُّ الْأَعْمَالِ أَفْضَلُ ؟ قَالَ: طُولُ الْقِيَامِ.

عبداللہ بن حبشی خثعمی ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ سے پوچھا گیا: کون سا عمل افضل ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: (نماز میں) دیر تک کھڑے رہنا ١ ؎۔

Narrated Abdullah ibn Habashi al-Khathami (RA) : The Prophet ﷺ was asked: which is the best action? He replied: To stand in prayer for a long time.

Notes · وضاحت
١ ؎: اس حدیث سے معلوم ہوا کہ ایک لمبی نماز پڑھنی زیادہ رکعتیں پڑھنے سے افضل اور بہتر ہے، قیام کو لمبا کرنا کثرت سجود سے افضل اور بہتر ہے۔
Takhrij · تخریج
سنن النسائی/الزکاة ٤٩ (٢٥٢٧)، والإیمان وشرا ئعہ ١ (٤٩٨٩)، (تحفة الأشراف: ٥٢٤١)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٣/٤١٢)، سنن الدارمی/الصلاة ١٣٥ (١٤٦٤)، ویأتي برقم: (١٤٤٩) (صحیح) بلفظ أي الصلاة