Sunan Abu Dawood 116

پاکی کا بیان

116Sunan Abu Dawood

نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی وضو کی کیفیت کا بیان

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، وَأَبُو تَوْبَةَ، قَالَا: حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ. ح وحَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ، أَخْبَرَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي حَيَّةَ، قَالَ: رَأَيْتُ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ تَوَضَّأَ، فَذَكَرَ وُضُوءَهُ كُلَّهُ ثَلَاثًا ثَلَاثًا، قَالَ: ثُمَّ مَسَحَ رَأْسَهُ، ثُمَّ غَسَلَ رِجْلَيْهِ إِلَى الْكَعْبَيْنِ، ثُمَّ قَالَ: إِنَّمَا أَحْبَبْتُ أَنْ أُرِيَكُمْ طُهُورَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.

ابوحیہ (ابن قیس) کہتے ہیں کہ میں نے علی ؓ کو دیکھا کہ آپ نے وضو کیا، پھر ابوحیہ نے آپ کے پورے (اعضاء) وضو کے تین تین بار دھونے کا ذکر کیا، وہ کہتے ہیں: پھر آپ نے اپنے سر کا مسح کیا، اور اپنے دونوں پیر ٹخنوں تک دھوئے، پھر کہا: میری خواہش ہوئی کہ میں تم لوگوں کو رسول اللہ ﷺ کا وضو دکھلاؤں (کہ آپ کس طرح وضو کرتے تھے) ۔

Abu Hayyah said: I saw Ali perform ablution. He (Abu Hayyah) then described that Ali went through every part of the ablution three times, i. e. he performed each detail of his ablution three times. He then wiped his head, then washed his feet up to the ankles. He then said: I wanted to show you how the Messenger of Allah ﷺ performed ablution.

Takhrij · تخریج
سنن الترمذی/الطہارة ٣٧ (٤٨)، سنن النسائی/الطہارة ٧٩ (٩٦)، ٩٣ (١١٥)، (تحفة الأشراف: ١٠٣٢١)، وقد أخرجہ: مسند احمد (١/١٢٠، ١٢٥، ١٢٧، ١٤٢، ١٤٨) (صحیح )