Sunan Abu Dawood 1026

نماز کا بیان

1026Sunan Abu Dawood

شک چھوڑنے اور یقین پر عمل کرنے کا بیان

حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: إِذَا شَكَّ أَحَدُكُمْ فِي صَلَاتِهِ فَلَا يَدْرِي كَمْ صَلَّى ثَلَاثًا أَوْ أَرْبَعًا فَلْيُصَلِّ رَكْعَةً وَلْيَسْجُدْ سَجْدَتَيْنِ وَهُوَ جَالِسٌ قَبْلَ التَّسْلِيمِ، فَإِنْ كَانَتِ الرَّكْعَةُ الَّتِي صَلَّى خَامِسَةً شَفَعَهَا بِهَاتَيْنِ، وَإِنْ كَانَتْ رَابِعَةً فَالسَّجْدَتَانِ تَرْغِيمٌ لِلشَّيْطَانِ.

عطاء بن یسار سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب تم میں سے کسی کو اپنی نماز میں شک ہوجائے، پھر اسے یاد نہ رہے کہ میں نے تین پڑھی ہے یا چار تو ایک رکعت اور پڑھ لے اور سلام پھیرنے سے پہلے بیٹھے بیٹھے دو سجدے کرے، اب اگر جو رکعت اس نے پڑھی ہے وہ پانچویں تھی تو ان دونوں (سجدوں) کے ذریعہ اسے جفت کرے گا یعنی وہ چھ رکعتیں ہوجائیں گی اور اگر چوتھی تھی تو یہ دونوں سجدے شیطان کے لیے ذلت و خواری کا ذریعہ ہوں گے ۔

Narrated Ata ibn Yasar (RA) : The Prophet ﷺ said: When one of you is in doubt about his prayer, and does not know how much he has prayed, three or four rakahs, he should pray one (additional) rakah and make two prostrations while sitting before giving the salutation. If the (additional) rakah which he prayed is the fifth one, he will make it an even number by these two prostrations. If it is the fourth one, the two prostrations will be a disgrace for the devil.

Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم: ( ١٠٢٤ )، (تحفة الأشراف: ٤١٦٣ ، ١٩٠٩١ ) (صحیح) (یہ حدیث بھی حدیث نمبر: (١٠٢٤) کی طرح مرفوع اور متصل ہے، اس میں امام مالک نے ابو سعید خدری ؓ کو جان بوجھ کر حذف کردیا ہے جیسا کہ ان کا طریقہ ہے)