Duas for Good Ending

حسن خاتمہ کی دعائیں22 duas

1

Supplications for Well-Being

عافیت کی دعائیں

اَللّٰهُمَّ أَحْيِنِىْ مَا كَانَتِ الْحَيَاةُ خَيْرًا لِىْ وَتَوَفَّنِىْ إِذَا كَانَتِ الْوَفَاةُ خَيْرًا لِىْ

O Allah! cause me to live so long as my life is better for me; and cause me to die where death is better for me.

اے اللہ! مجھے زندہ رکھ جب تک کہ زندگی میرے لیے خیر کا باعث ہو اور مجھے موت دے دینا جب موت میرے لیے بہتر ہو .

سنن أبی داود:3108

2

Supplications for Well-Being

عافیت کی دعائیں

اَللّٰهُمَّ بِعِلْمِكَ الْغَيْبَ وَقُدْرَتِكَ عَلَى الْخَلْقِ أَحْيِنِىْ مَا عَلِمْتَ الْحَيَاةَ خَيْرًا لِىْ وَتَوَفَّنِىْ إِذَا عَلِمْتَ الْوَفَاةَ خَيْرًا لِىْ

O Allah, by Your knowledge of the unseen and Your power over creation, keep me alive so long as You know that living is good for me and cause me to die when You know that death is better for me.

اے اللہ! تو اپنے علم غیب سے او ر اپنی اس قدرت کے ذریعے سے جو تجھ کو مخلوق پر ہے، مجھے زندہ رکھ جب تک کہ تو جا نتا ہے کہ میرے لیے زندہ رہنا بہتر ہے اور مجھے موت دے جب کہ تو جانتا ہے کہ میرے لیے موت بہتر ہے۔

سنن النسائی:1306

3

Supplications for Well-Being

عافیت کی دعائیں

اَللّٰهُمَّ خَلَقْتَ نَفْسِیْ وَاَنْتَ تَوَفَّاهَا لَكَ مَمَاتُهَا وَمَحْیَاهَا اِنْ اَحْیَیْتَهَا فَاحْفَظْهَا وَاِنْ اَمَتَّهَا فَاغْفِرْلَهَا، اَللّٰهُمَّ اِنِّیْ اَسْاَلُكَ الْعَافِیَةَ

O Allah, You have created my soul and it is for You to take it in death. Its death and its life are in Your Hand. If You cause it to live then protect it and if You cause it to die then forgive it. O Allah, I ask You to keep me safe and sound

اے اللہ! تو نے میری جان کو پیدا کیا اور تو ہی اسے موت دے گا، اس کی موت اور اس کی زندگی تیرے ہی لیے ہے ، اگر تو اسے زندہ رکھے تو اس کی حفاظت فرما اور اگر تو اسے موت دے تو اسے معاف فرما، اے اللہ! بے شک میں تجھ سے عافیت کا سوال کرتا ہوں۔

صحیح مسلم:6888

4

Supplications for Well-Being

عافیت کی دعائیں

اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ فِعْلَ الْخَيْرَاتِ وَتَرْكَ الْمُنْكَرَاتِ وَحُبَّ الْمَسَاكِينِ وَأَنْ تَغْفِرَ لِي وَتَرْحَمَنِي وَإِذَا أَرَدْتَ فِتْنَةَ قَوْمٍ فَتَوَفَّنِي غَيْرَ مَفْتُونٍ أَسْأَلُكَ حُبَّكَ وَحُبَّ مَنْ يُحِبُّكَ وَحُبَّ عَمَلٍ يُقَرِّبُ إِلَى حُبِّكَ

O Allah! I ask of you the doing of the good deeds, avoiding the evil deeds, loving the poor, and that You forgive me, and have mercy upon me. And when You have willed Fitnah in the people, then take me without the Fitnah. And I ask You for Your love, the love of whomever You love, and the love of the deeds that bring one nearer to Your love.

اے اللہ! بے شک میں تجھ سے سوال کرتا ہوں نیک کام کرنے کا، منکرات کو چھوڑنے کا، مسکینوں سے محبت کرنے کا اور یہ کہ تو مجھے معاف فرما اور تومجھ پر رحم فرما اور جب تو کسی قوم کی آزمائش کا ارادہ کرے تو مجھے فتنے میں مبتلا کیے بغیر موت دے د ینا اور میں تجھ سے تیری محبت ، تجھ سے محبت کرنے والوں کی محبت اور تیری محبت کے قریب کرنے والے اعمال کی محبت کا سوال کرتا ہوں۔

سنن الترمذی:3235

5

Supplication for the Latter Part of Life to be the Best

عمر کا آخری حصہ بہترین ہونے کی دعا

اَللّٰهُمَّ اجْعَلْ خَیْرَ عُمُرِیْ اٰخِرَهُ،اَللّٰهُمَّ اجْعَلْ خَوَاتِیْمَ عَمَلِیْ رِضْوَانَكَ، اَللّٰهُمَّ اجْعَلْ خَیْرَ اَیَّامِیْ یَوْمَ اَلْقَاكَ

O Allah, make the best of my life the last part of it, the best of my deeds the final ones, and the best of my days the day I meet You.

اے اللہ! میری عمر کا آخری حصہ بہتر کر دے، اے اللہ! میرے اعمال کا خاتمہ تیری رضا مندی پر ہو، اے اللہ! میرا بہترین دن وہ بنا دے جس دن میں تجھ سے ملاقات کروں۔

المعجم الأوسط للطبرانی:9411

6

Supplication for Martyrdom in the Path of Allah

اللہ کے راستے میں شہادت کی دعا

اَللّٰهُمَّ ارْزُقْنِیْ شَهَادَةً فِیْ سَبِیْلِكَ وَاجْعَلْ مَوْتِیْ فِیْ بَلَدِ رَسُوْلِكَ ﷺ

O Allah! Grant me martyrdom in Your cause, and let my death be in the city of Your Prophet.

اے اللہ! مجھے اپنے راستے میں شہادت عطا کر اور میری موت اپنے رسول ﷺ کے شہر میں مقدر کر دے۔

صحیح البخاری:1890

7

Supplication for Death to be a Source of Relief

موت باعث راحت بننے کی دعا

اَللّٰهُمَّ اَصْلِحْ لِیْ دِيْنِیَ الَّذِیْ هُوَعِصْمَةُ اَمْرِیْ وَاَصلِحْ لِیْ دُنْيَایَ الَّتِیْ فِيْهَا مَعَاشِیْ وَاَصْلِحْ لِیْ آخِرَتِیَ الَّتِیْ فِيْهَا مَعَادِیْ وَاجْعَلِ الْحَيَاةَ زِيَادَةً لِّیْ فِیْ كُلِّ خَيْرٍ وَّاجْعَلِ الْمَوْتَ رَاحَةً لِّیْ مِنْ كُلِّ شَرٍّ

O Allah! Set right for me my religion, which is the safeguard of my affairs. And set right for me the affairs of the world wherein is my living. Decree the Hereafter to be good for me. And make this life, for me, (a source) of abundance for every good and make my death (a source) of comfort to me and protection against every evil.

اے اللہ! میرے لیے میرے دین کو درست فرما جو میرے معاملات کا محافظ ہے اورمیرے لیے میری دنیا کو درست فرما جس میں میرا معاش ہے اور میرے لیے میری آخرت کو درست فرما جس میں میرا لوٹنا ہے اور زندگی کو میرے لیے ہر بھلائی میں اضافے کا باعث بنا دے اور موت کو میرے لیے ہر شر سے راحت بنا دے۔

صحیح مسلم:6903

8

Supplications to Die in a State of Islam among the Righteous

حالتِ اسلام میں نیک لوگوں کے ساتھ فوت ہونے کی دعائیں

فَاطِرَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ اَنْتَ وَلِیّٖ فِی الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَةِ تَوَفَّنِیْ مُسْلِمًا وَّاَلْحِقْنِیْ بِالصّٰلِحِیْنَ

˹O˺ Originator of the heavens and the earth! You are my Guardian in this world and the Hereafter. Allow me to die as one who submits and join me with the righteous.

آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے! دنیا اور آخرت میں تو ہی میرا کارسازہے، تو مجھے حالت ِاسلام میں فوت کر اور مجھے صالحین سے ملادے۔

یوسف:101

9

Supplications to Die in a State of Islam among the Righteous

حالتِ اسلام میں نیک لوگوں کے ساتھ فوت ہونے کی دعائیں

رَبَّنآ اَفْرِغْ عَلَیْنَا صَبْرًا وَّتَوَفَّنَا مُسْلِمِیْنَ

Our Lord! Shower us with perseverance, and let us die while submitting ˹to You˺.

اے ہمارے رب ! ہم پر صبر انڈیل دے اورہمیں اس حال میں فوت کرنا کہ ہم مسلمان ہوں۔

الأعراف:126

10

Supplications to Die in a State of Islam among the Righteous

حالتِ اسلام میں نیک لوگوں کے ساتھ فوت ہونے کی دعائیں

رَبَّنَا فَاغْفِرْلَنَا ذُنُوْبَنَا وَکَفِّرْعَنَّا سَيِّاٰتِنَا وَتَوَفَّنَا مَعَ الْاَبْرَارِ o

Our Lord! Forgive our sins, absolve us of our misdeeds, and join us with the virtuous when we die.

اے ہمارے رب! ہمارے لیے ہمارے گناہوں کو بخش دے اور ہم سے ہماری برائیوں کو دور کر دے اور ہمیں نیک لوگوں کے ساتھ فوت کرنا۔

ال عمران:193

11

Supplications to Die in a State of Islam among the Righteous

حالتِ اسلام میں نیک لوگوں کے ساتھ فوت ہونے کی دعائیں

اللَّهُمَّ تَوَفَّنَا مُسْلِمِينَ ، وَأَحْيِنَا مُسْلِمِينَ ، وَأَلْحِقْنَا بِالصَّالِحِينَ غَيْرَ خَزَايَا وَلَا مَفْتُونِينَ

O Allah, grant us death in the state of Islam, keep us alive in the state of Islam, and include us among the righteous in such a way that we are neither disgraced nor fall into any trial.

اے اللہ! ہمیں حالت اسلام میں فوت کرنا، حالت اسلام میں زندہ رکھنا اور ہمیں رسوائی اور آزمائش میں مبتلا کیے بغیر نیک لوگوں کے ساتھ ملا دینا۔

مسند أحمد:15492

12

Supplications to Die in a State of Islam among the Righteous

حالتِ اسلام میں نیک لوگوں کے ساتھ فوت ہونے کی دعائیں

اَللّٰهُمَّ تَوَفَّنِیْ مَعَ الْاَبْرَارِ وَلَا تُخَلِّفْنِیْ فِی الْاَشْرَارِ وَاَلْحِقْنِیْ بِالْاَخْیَارِ

O Allah, cause me to die among the righteous, do not leave me among the wicked, and join me with the virtuous.

اے اللہ! مجھے نیکوکاروں کے ساتھ فوت کرنا اور مجھے برے لوگوں میں نہ چھوڑ دینا اور مجھے اچھے لوگوں کے ساتھ ملا دینا۔

الأدب المفرد:629

13

Supplication for Protection from a Bad Death

بری موت سے پناہ کی دعا

اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْهَدْمِ، ‏‏‏‏‏‏وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ التَّرَدِّي، ‏‏‏‏‏‏وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الْغَرَقِ، ‏‏‏‏‏‏وَالْحَرَقِ وَالْهَرَمِ، ‏‏‏‏‏‏وَأَعُوذُ بِكَ أَنْ يَتَخَبَّطَنِي الشَّيْطَانُ عِنْدَ الْمَوْتِ، ‏‏‏‏‏‏وَأَعُوذُ بِكَ أَنْ أَمُوتَ فِي سَبِيلِكَ مُدْبِرًا، ‏‏‏‏‏‏وَأَعُوذُ بِكَ أَنْ أَمُوتَ لَدِيغًا

O Allah, I seek refuge in You from being crushed under a fallen building; I seek refuge in You from falling from a high place; I seek refuge in You from drowning and burning; and I seek refuge in You from being ruined by old age. And I seek refuge in You from being affected by the devil at the time of death; I seek refuge in You from dying in Your cause while fleeing; and I seek refuge in You from dying from the sting of a poisonous creature

اے اللہ! بے شک میں دب کر مرنے سے تیری پناہ لیتا ہوں۔ میں تیری پناہ لیتا ہوں کہ کسی بلندی سے گر پڑوں۔ میں تیری پناہ لیتا ہوں غرق ہونے سے، جلنے سے یا از حد بوڑھا ہو جانے سے، اور میں تیری پناہ لیتا ہوں اس سے کہ شیطان مجھے موت کے وقت بدحواس کر دے۔ میں تیری پناہ لیتا ہوں اس بات سے کہ میں تیرے راستے میں پیٹھ پھیرتے ہوئے مروں اور میں تیری پناہ لیتا ہوں اس کیفیت سے کہ (زہریلے جانور کے) کاٹنے سے میں مر جاؤں۔

سنن أبی داود:1552

14

Supplications for Protection from the Trials of Death

موت کے فتنے سے پناہ مانگنے کی دعائیں

اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الْمَحْيَا وَالْمَمَاتِ ، وَمِنْ شَرِّ الْمَسِيحِ الدَّجَّالِ

O Allah! I seek refuge in You from the trials of life and death and from the evil of the Messiah Dajjal.

اے اللہ! بے شک میں زندگی اور موت کی آزمائش اور مسیح دجال کے شر سے تیری پناہ لیتا ہوں۔

مسند أحمد:9357

15

Supplications for Protection from the Trials of Death

موت کے فتنے سے پناہ مانگنے کی دعائیں

اللَّهُمَّ أَعِنِّي عَلَى غَمَرَاتِ الْمَوْتِ ‏أَوْ‏ سَكَرَاتِ الْمَوْتِ

O Allah! Help me with the throes of death and the agony of death.

اے اللہ! موت کی سختیوں یا موت کی بے ہوشیوں میں میری مدد فرما۔

سنن الترمذی:978

16

Supplications for Protection from the Trials of Death

موت کے فتنے سے پناہ مانگنے کی دعائیں

اَللّٰهُمَّ لَقِّنِیْ حُجَّةَ الْاِیْمَانِ عِنْدَ الْمَمَاتِ

O Allah, enable me to speak the proof of faith at the time of death.

اے اللہ! مجھے مرتے وقت ایمان کی حجت (لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ ) نصیب فرما۔

المعجم الأوسط للطبرانی:1907

17

Supplication to Join the Highest Companion

رفیقِ اعلی سے ملنے کی دعا

اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي وَارْحَمْنِي وَأَلْحِقْنِي بِالرَّفِيقِ الأَعْلَى

O Allah, forgive me and have mercy on me, and join me with the Highest Company.

اے اللہ! میری مغفرت فرما اور مجھ پر رحم فرما اور مجھے رفیق (اعلی ) سے ملا دے۔

صحیح مسلم:6293

18

Supplication to Join the Highest Companion

رفیقِ اعلی سے ملنے کی دعا

اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِیْ وَاجْعَلْنِیْ مَعَ الرَّفِیْقِ الْاَعْلٰی

O Allah, forgive me and place me with the Highest Companionship.

اے اللہ! میری مغفرت فرما اور مجھے رفیق اعلی کے ساتھ کر دے۔

صحیح مسلم:5707

19

لَا اِلٰهَ اِلَّا الله

There is no god, but Allah.

اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں۔

سنن أبی داؤد:3116

20

اَللّٰهُمَّ اِنِّیْ اَسْاَلُكَ حُسْنَ الْخَاتِمَةِ

O Allah, I ask you for a good ending.

اے اللہ! بے شک میں تجھ سے اچھے خاتمہ کا سوال کرتا ہوں۔

21

اَللّٰهُمَّ اِنِّیْ اَسْاَلُكَ الْمِیْتَةِ الْحَسَنَةِ

O Allah, I ask You for a good (righteous) death.

اے اللہ! بے شک میں تجھ سے اچھی موت کا سوال کرتا ہوں۔

22

اَللّٰهُمَّ اَحْسِنْ عَاقِبَتَنَا فِی الْاُمُوْرِكَُلِّهَا وَاَجِرْنَا مِنْ خِزْیِ الدُّنْیَا وَعذَابِ الْآخِرَةِ

O Allah! Grant us a good outcome in all matters and protect us from the disgrace of this world and the punishment of the Hereafter.

اے اللہ! تمام معاملات میں ہمارا انجام اچھا فرما، اور ہمیں دنیا کی رسوائی اور آخرت کے عذاب سے بچا۔

مسند أحمد:17628