O Ever-Living, O Sustainer, by Your mercy I seek help. Rectify all my affairs, and do not entrust me to myself even for the blink of an eye.
اے زندہ رہنے والے! اے قائم رہنے والے! تیری رحمت کے سبب سے میں فریاد کرتا ہوں کہ میرے سب کاموں کی اصلاح فرما دے اور پلک جھپکنے تک کے لیے بھی مجھے میرے نفس کے حوالے نہ کر۔
Sahih At-Targhib wat-Tarhib: 661
صحیح الترغیب والترھیب: 661
6
Call upon Allah with His beautiful names
اللہ تعالیٰ کو اس کے خوب صورت ناموں کے ساتھ پکاریں
اے اللہ! بے شک میں تجھ سے سوال کرتا ہوں، کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ یقینا تو ہی اللہ ہے، تیرے سوا کوئی الٰہ نہیں، تو ایک ہے، بے نیاز ہے، ایسی ذات ہے جس نے کسی کو جنم نہیں دیا اور نہ ہی وہ جنم دیا گیا اور نہ ہی اس کا کوئی ہمسر ہے۔
Sunan Abi Dawood: 1493
سنن أبی داود:1493
9
Call upon Allah with His beautiful names
اللہ تعالیٰ کو اس کے خوب صورت ناموں کے ساتھ پکاریں
اے اللہ! بے شک میں تجھ سے (اس وسیلے سے) مانگتا ہوں کہ ساری حمد تیرے لیے ہے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو اکیلا ہے، تیرا کوئی شریک نہیں۔ بہت زیادہ احسان کرنے والا، آسمانوں اور زمین کو پیدا کرنے والا، (اے) جلال اور اکرام والے!
Musnad Ahmad: 12205
مسند أحمد:12205
10
Call upon Allah with His beautiful names
اللہ تعالیٰ کو اس کے خوب صورت ناموں کے ساتھ پکاریں
اے اللہ! آسمانوں اور زمین کے رب اور عرش عظیم کے رب، ہمارے اور تمام چیزوں کے رب، دانے اور گٹھلی کو پھاڑنے والے، تورات، انجیل اور فرقان نازل کرنے والے، میں ہر اس چیز کے شر سے تیری پناہ چاہتا ہوں جس کی پیشانی تو پکڑے ہوئے ہے۔ اے اللہ! تو ہی اوّل ہے تجھ سے پہلے کوئی چیز نہیں۔ تو ہی آخر ہے، تیرے بعد کوئی چیز نہیں۔ تو ہی ظاہر ہے، تجھ سے اوپر کوئی چیز نہیں۔ تو ہی باطن ہے، تیرے سوا کوئی چیز نہیں۔
Sahih Muslim: 6889
صحیح مسلم:6889
11
Call upon Allah with His beautiful names
اللہ تعالیٰ کو اس کے خوب صورت ناموں کے ساتھ پکاریں
He is Allah, besides Whom there is no deity; the Knower of unseen and seen, Most Merciful, Most Compassionate. He is the King, Most Pure, Bestower of Peace, Guardian, Almighty, Supreme, Exalted above all they associate. He is the Creator, Maker, Shaper. To Him belong the most beautiful names. Everything in the heavens and the earth glorifies Him. He is Almighty, Most Wise.
وہ اللہ ہی ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں، غیب اور حاضر کا جاننے والا، نہایت مہربان، بہت رحم کرنے والا۔ بادشاہ، نہایت پاک، سلامتی والا، امن دینے والا، نگہبان، زبردست، زورآور، بڑائی والا۔ پاک ہے اللہ ان سے جنہیں وہ شریک ٹھہراتے ہیں۔ وہ اللہ ہی ہے جو پیدا کرنے والا، وجود بخشنے والا اور صورت بنانے والا ہے۔ اسی کے بہترین نام ہیں۔ آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے سب اسی کی تسبیح کرتے ہیں، اور وہ زبردست اور حکمت والا ہے۔