11. Surah Hud
هودHud · 123 ayahsتفسیر الکتاب
الٓرٰ١۫ كِتٰبٌ اُحْكِمَتْ اٰیٰتُهٗ ثُمَّ فُصِّلَتْ مِنْ لَّدُنْ حَكِیْمٍ خَبِیْرٍۙ Open ayah 11:1 in the Quran reader
الف۔ لام۔ را۔ یہ (قرآن ایک ایسی) کتاب ہے جس کی آیتیں (اپنے مطالب و دلائل میں) پختہ ہیں، پھر (اس کے ساتھ) کھول کر (بھی) بیان کی گئی ہیں۔ (یہ) ایک حکمت والی باخبر ہستی کی طرف سے (ہے) ۔
اَلَّا تَعْبُدُوْۤا اِلَّا اللّٰهَ١ؕ اِنَّنِیْ لَكُمْ مِّنْهُ نَذِیْرٌ وَّ بَشِیْرٌۙ Open ayah 11:2 in the Quran reader
(اس کا اعلان کیا ہے ؟ یہ، ) کہ اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو۔ میں اس کی طرف سے تمہیں (انکار و سرکشی کے نتائج سے) خبردار کرنے والا اور (ایمان و نیک عملی کی کامرانیوں کی) خوشخبری دینے والا ہوں۔
وَّ اَنِ اسْتَغْفِرُوْا رَبَّكُمْ ثُمَّ تُوْبُوْۤا اِلَیْهِ یُمَتِّعْكُمْ مَّتَاعًا حَسَنًا اِلٰۤى اَجَلٍ مُّسَمًّى وَّ یُؤْتِ كُلَّ ذِیْ فَضْلٍ فَضْلَهٗ١ؕ وَ اِنْ تَوَلَّوْا فَاِنِّیْۤ اَخَافُ عَلَیْكُمْ عَذَابَ یَوْمٍ كَبِیْرٍ Open ayah 11:3 in the Quran reader
اور (نیز) یہ کہ اپنے رب سے (اپنے گناہوں کی) معافی مانگو اور اس کی طرف لوٹ آؤ۔ (ایسا کرو گے تو) وہ تمہیں ایک وقت مقرر تک اچھا سامان (زندگی) دے گا اور ہر فضل والے کو اس کا فضل عطا کرے گا۔ لیکن اگر تم نے روگردانی کی تو مجھے تمہارے لئے ایک بڑے (سخت) دن کے عذاب کا اندیشہ ہے۔
اِلَى اللّٰهِ مَرْجِعُكُمْ١ۚ وَ هُوَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ Open ayah 11:4 in the Quran reader
(کیونکہ) تم (سب) کو اللہ کی طرف لوٹنا ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔
اَلَاۤ اِنَّهُمْ یَثْنُوْنَ صُدُوْرَهُمْ لِیَسْتَخْفُوْا مِنْهُ١ؕ اَلَا حِیْنَ یَسْتَغْشُوْنَ ثِیَابَهُمْ١ۙ یَعْلَمُ مَا یُسِرُّوْنَ وَ مَا یُعْلِنُوْنَ١ۚ اِنَّهٗ عَلِیْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ Open ayah 11:5 in the Quran reader
دیکھو، یہ لوگ (جھک جھک کر) اپنے سینوں کو دوہرا کئے دیتے ہیں تاکہ اس سے چھپ جائیں، (مگر) دیکھو، جب یہ کپڑوں سے اپنے (آپ) کو ڈھانپ لیتے ہیں (اس وقت بھی) اللہ جانتا ہے جو کچھ وہ چھپاتے ہیں اور جو کچھ وہ ظاہر کرتے ہیں۔ وہ تو دلوں کے بھید تک کا جاننے والا ہے۔
وَ مَا مِنْ دَآبَّةٍ فِی الْاَرْضِ اِلَّا عَلَى اللّٰهِ رِزْقُهَا وَ یَعْلَمُ مُسْتَقَرَّهَا وَ مُسْتَوْدَعَهَا١ؕ كُلٌّ فِیْ كِتٰبٍ مُّبِیْنٍ Open ayah 11:6 in the Quran reader
زمین پر کوئی جاندار ایسا نہیں کہ اللہ کے ذمے اس کا رزق نہ ہو اور (زندگی میں) اس کے ٹھکانے کو اور (مرنے کے بعد) اس کے سونپے جانے کی جگہ وہ نہ جانتا ہو۔ سب کچھ ایک کھلی کتاب میں (درج) ہے۔
وَ هُوَ الَّذِیْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ فِیْ سِتَّةِ اَیَّامٍ وَّ كَانَ عَرْشُهٗ عَلَى الْمَآءِ لِیَبْلُوَكُمْ اَیُّكُمْ اَحْسَنُ عَمَلًا١ؕ وَ لَئِنْ قُلْتَ اِنَّكُمْ مَّبْعُوْثُوْنَ مِنْۢ بَعْدِ الْمَوْتِ لَیَقُوْلَنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْۤا اِنْ هٰذَاۤ اِلَّا سِحْرٌ مُّبِیْنٌ Open ayah 11:7 in the Quran reader
اور وہ ( اللہ) ہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دنوں میں پیدا کیا۔ اور (اس وقت) اس کا عرش پانی پر تھا۔ تاکہ تمہیں آزمائے کہ تم میں عمل کے لحاظ سے کون بہتر ہے۔ اور (اے پیغمبر، ) اگر تم (لوگوں سے) کہو کہ مرنے کے بعد تم (سب) اٹھائے جاؤگے تو جن لوگوں نے کفر (کا راستہ اختیار) کیا ہے وہ ضرور کہیں گے کہ یہ تو صریح جادوگری ہے۔
وَ لَئِنْ اَخَّرْنَا عَنْهُمُ الْعَذَابَ اِلٰۤى اُمَّةٍ مَّعْدُوْدَةٍ لَّیَقُوْلُنَّ مَا یَحْبِسُهٗ١ؕ اَلَا یَوْمَ یَاْتِیْهِمْ لَیْسَ مَصْرُوْفًا عَنْهُمْ وَ حَاقَ بِهِمْ مَّا كَانُوْا بِهٖ یَسْتَهْزِءُوْنَ۠ Open ayah 11:8 in the Quran reader
اور اگر ہم ان پر (نزول) عذاب ایک مقررہ مدت تک تاخیر میں ڈال دیں تو یہ ضرور کہیں گے کیا چیز اس کو روکے ہوئے ہے ؟ سن رکھو، جس دن وہ ان پر آپڑے گا (تو) وہ ان (پر) سے کسی کے ٹالے نہ ٹلے گا اور جس (عذاب) کا یہ لوگ مذاق اڑا رہے ہیں وہی ان کو آ گھیرے گا۔
وَ لَئِنْ اَذَقْنَا الْاِنْسَانَ مِنَّا رَحْمَةً ثُمَّ نَزَعْنٰهَا مِنْهُ١ۚ اِنَّهٗ لَیَئُوْسٌ كَفُوْرٌ Open ayah 11:9 in the Quran reader
اور اگر ہم انسان کو اپنی رحمت (کی لذت) چکھائیں پھر اس (نعمت) کو اس سے چھین لیں تو وہ مایوس اور ناشکرا ہوجاتا ہے۔
وَ لَئِنْ اَذَقْنٰهُ نَعْمَآءَ بَعْدَ ضَرَّآءَ مَسَّتْهُ لَیَقُوْلَنَّ ذَهَبَ السَّیِّاٰتُ عَنِّیْ١ؕ اِنَّهٗ لَفَرِحٌ فَخُوْرٌۙ Open ayah 11:10 in the Quran reader
اور اگر اسے کوئی تکلیف پہنچی ہو اور اس کے بعد ہم اسے راحت (کی لذت) چکھائیں تو وہ کہتا ہے کہ میرا سب دکھ درد رخصت ہوا (اب کیا غم ہے) ۔ حقیقت یہ ہے کہ انسان (ذرا سی بات میں) خوش ہونے والا (اور) شیخی خورا ہے۔
اِلَّا الَّذِیْنَ صَبَرُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ١ؕ اُولٰٓئِكَ لَهُمْ مَّغْفِرَةٌ وَّ اَجْرٌ كَبِیْرٌ Open ayah 11:11 in the Quran reader
مگر جو لوگ صبر کرتے ہیں اور نیک عمل کرنے والے ہیں (ان کا یہ حال نہیں) ۔ یہی ہیں جن کے لئے (اللہ کے ہاں) بخشش اور بڑا اجر ہے۔
فَلَعَلَّكَ تَارِكٌۢ بَعْضَ مَا یُوْحٰۤى اِلَیْكَ وَ ضَآئِقٌۢ بِهٖ صَدْرُكَ اَنْ یَّقُوْلُوْا لَوْ لَاۤ اُنْزِلَ عَلَیْهِ كَنْزٌ اَوْ جَآءَ مَعَهٗ مَلَكٌ١ؕ اِنَّمَاۤ اَنْتَ نَذِیْرٌ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ وَّكِیْلٌؕ Open ayah 11:12 in the Quran reader
تو (اے پیغمبر، ان منکرین کو یہ امید لگی ہوئی ہے کہ) شاید تم (اس میں سے) کوئی بات (بیان کرنے سے) چھوڑ دو جو تم پر وحی کی جاتی ہے اور اس بات پر دل تنگ ہو کہ وہ ( لوگ کہیں یہ نہ) کہہ بیٹھیں کہ اس شخص پر کوئی خزانہ کیوں نہیں نازل ہوا یا (اس کی تصدیق کے لئے) اس کے ساتھ کوئی فرشتہ کیوں نہیں آیا۔ (نہیں، تمہارا اس پر دل تنگ نہیں ہونا چاہئے، ) تم تو محض (انکار و بدعملی کے نتائج سے) خبردار کرنے والے ہو، اور ہر چیز پر نگہبان اللہ (ہی) ہے۔
اَمْ یَقُوْلُوْنَ افْتَرٰىهُ١ؕ قُلْ فَاْتُوْا بِعَشْرِ سُوَرٍ مِّثْلِهٖ مُفْتَرَیٰتٍ وَّ ادْعُوْا مَنِ اسْتَطَعْتُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ Open ayah 11:13 in the Quran reader
(اے پیغمبر، ) کیا (یہ لوگ) کہتے ہیں کہ (تم نے) یہ (قرآن خود) گھڑ لیا ہے ؟ کہو، (اچھا یہ بات ہے) تو تم (اس قرآن کی طرح زیادہ نہیں تو) دس سورتیں (ہی) گھڑ کرلے آؤ اور اللہ کے سوا جن جن کو بھی تم (مدد کے لئے) بلا سکتے ہو بلا لو اگر تم (اپنے دعوے میں) سچے ہو۔
فَاِلَّمْ یَسْتَجِیْبُوْا لَكُمْ فَاعْلَمُوْۤا اَنَّمَاۤ اُنْزِلَ بِعِلْمِ اللّٰهِ وَ اَنْ لَّاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ١ۚ فَهَلْ اَنْتُمْ مُّسْلِمُوْنَ Open ayah 11:14 in the Quran reader
پھر اگر (تمہارے مددگار) تمہارا کہنا نہ کرسکیں تو جان لو کہ یہ (قرآن) اللہ ہی کے علم (وقدرت) سے اترا ہے اور یہ (بات بھی سچ ہے) کہ اس کے سوا کوئی معبود نہیں، تو کیا (اب بھی) اسلام لاتے ہو ؟
مَنْ كَانَ یُرِیْدُ الْحَیٰوةَ الدُّنْیَا وَ زِیْنَتَهَا نُوَفِّ اِلَیْهِمْ اَعْمَالَهُمْ فِیْهَا وَ هُمْ فِیْهَا لَا یُبْخَسُوْنَ Open ayah 11:15 in the Quran reader
جو لوگ (صرف اس) دنیا کی زندگی اور اس کی آرائش چاہتے ہیں تو (ہمارا ٹھہرایا ہوا قانون یہ ہے کہ) ہم ان لوگوں کو ان کے عملوں کا بدلہ اس (دنیا) میں پورا پورا دے دیتے ہیں اور ان کے لئے اس میں ذرا کمی نہیں کی جاتی۔
اُولٰٓئِكَ الَّذِیْنَ لَیْسَ لَهُمْ فِی الْاٰخِرَةِ اِلَّا النَّارُ١ۖ٘ وَ حَبِطَ مَا صَنَعُوْا فِیْهَا وَ بٰطِلٌ مَّا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ Open ayah 11:16 in the Quran reader
(لیکن یاد رکھو، ) یہ وہ لوگ ہیں جن کے لئے آخرت (کی زندگی) میں (دوزخ کی) آگ کے سوا کچھ نہ ہوگا۔ اور جو کچھ انہوں نے دنیا میں بنایا ہے سب اکارت جائے گا اور جو کچھ وہ کرتے رہے ہیں سب نابود ہونے والا ہے۔
اَفَمَنْ كَانَ عَلٰى بَیِّنَةٍ مِّنْ رَّبِّهٖ وَ یَتْلُوْهُ شَاهِدٌ مِّنْهُ وَ مِنْ قَبْلِهٖ كِتٰبُ مُوْسٰۤى اِمَامًا وَّ رَحْمَةً١ؕ اُولٰٓئِكَ یُؤْمِنُوْنَ بِهٖ١ؕ وَ مَنْ یَّكْفُرْ بِهٖ مِنَ الْاَحْزَابِ فَالنَّارُ مَوْعِدُهٗ١ۚ فَلَا تَكُ فِیْ مِرْیَةٍ مِّنْهُ١ۗ اِنَّهُ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّكَ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا یُؤْمِنُوْنَ Open ayah 11:17 in the Quran reader
پھر (دیکھو، ) جو شخص اپنے رب کی جانب سے ایک روشن دلیل رکھتا ہو اور اس پر اللہ کی طرف سے ایک گواہ بھی آجائے، اور اس سے پہلے موسیٰ کی کتاب (بھی) پیشوائی کرتی ہوئی اور (سرتاپا) رحمت (بن کر آچکی ہو) اور اس کی تصدیق کررہی ہو تو (کیا وہ دنیا پرستوں کی طرح اس سے انکار کرسکتا ہے ؟ نہیں، ) ایسے لوگ تو اس پر ایمان لائیں گے۔ اور انسانی گروہوں میں سے جو کوئی اس سے منکر ہوا تو اس کے لئے (آخری ٹھکانا) دوزخ ہے جس کا اس سے وعدہ کیا گیا ہے۔ پس (اے پیغمبر، ) تم اس کی طرف سے کسی شک میں نہ پڑنا، بلاشبہ یہ (کلام) حق ہے تمہارے رب کی طرف سے لیکن اکثر لوگ (ان کھلے دلائل و شواہد کے باوجود) ایمان نہیں لاتے۔
وَ مَنْ اَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرٰى عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا١ؕ اُولٰٓئِكَ یُعْرَضُوْنَ عَلٰى رَبِّهِمْ وَ یَقُوْلُ الْاَشْهَادُ هٰۤؤُلَآءِ الَّذِیْنَ كَذَبُوْا عَلٰى رَبِّهِمْ١ۚ اَلَا لَعْنَةُ اللّٰهِ عَلَى الظّٰلِمِیْنَۙ Open ayah 11:18 in the Quran reader
اور اس سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جو اللہ پر جھوٹ گھڑے ؟ ایسے لوگ (قیامت کے دن) اپنے رب کے سامنے پیش کئے جائیں گے اور گواہ گواہی دیں گے کہ یہی لوگ ہیں جنہوں نے اپنے رب پر جھوٹ بولا تھا۔ (تو) سن رکھو اللہ کی لعنت ہے ظالموں پر
الَّذِیْنَ یَصُدُّوْنَ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ وَ یَبْغُوْنَهَا عِوَجًا١ؕ وَ هُمْ بِالْاٰخِرَةِ هُمْ كٰفِرُوْنَ Open ayah 11:19 in the Quran reader
(ان ظالموں پر) جو اللہ کی راہ سے (لوگوں کو) روکتے ہیں اور اس میں کجی (پیدا کرنی) چاہتے ہیں اور آخرت تک کے منکر ہیں۔
اُولٰٓئِكَ لَمْ یَكُوْنُوْا مُعْجِزِیْنَ فِی الْاَرْضِ وَ مَا كَانَ لَهُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ مِنْ اَوْلِیَآءَ١ۘ یُضٰعَفُ لَهُمُ الْعَذَابُ١ؕ مَا كَانُوْا یَسْتَطِیْعُوْنَ السَّمْعَ وَ مَا كَانُوْا یُبْصِرُوْنَ Open ayah 11:20 in the Quran reader
یہ لوگ زمین پر بھی (اللہ کو) عاجز نہ کرسکے اور نہ اللہ کے مقابلے میں ان کا کوئی حمایتی (ہی کھڑا) ہوا، (تو قیامت میں) ان کو دوہرا عذاب ہوگا۔ (ان کی سرکشی اور ہٹ دھرمی ایسی تھی کہ) نہ (حق بات) سن سکتے تھے اور نہ (خود ہی) انھیں سوجھتا تھا۔
اُولٰٓئِكَ الَّذِیْنَ خَسِرُوْۤا اَنْفُسَهُمْ وَ ضَلَّ عَنْهُمْ مَّا كَانُوْا یَفْتَرُوْنَ Open ayah 11:21 in the Quran reader
یہی لوگ ہیں جنہوں نے اپنے آپ کو گھاٹے میں ڈالا اور (دنیا میں) جو کچھ افترأ پردازیاں وہ کیا کرتے تھے وہ سب (آخرت میں) ان سے کھوئی گئیں۔
لَا جَرَمَ اَنَّهُمْ فِی الْاٰخِرَةِ هُمُ الْاَخْسَرُوْنَ Open ayah 11:22 in the Quran reader
(پس) لامحالہ یہی لوگ آخرت میں سب سے زیادہ گھاٹے میں ہوں گے۔
اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَ اَخْبَتُوْۤا اِلٰى رَبِّهِمْ١ۙ اُولٰٓئِكَ اَصْحٰبُ الْجَنَّةِ١ۚ هُمْ فِیْهَا خٰلِدُوْنَ Open ayah 11:23 in the Quran reader
(لیکن) جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک عمل (بھی) کئے اور اپنے رب کے آگے عاجزی کرتے رہے، (تو) وہی لوگ جنتی ہیں (اور) وہ جنت میں ہمیشہ (ہمیشہ) رہیں گے
مَثَلُ الْفَرِیْقَیْنِ كَالْاَعْمٰى وَ الْاَصَمِّ وَ الْبَصِیْرِ وَ السَّمِیْعِ١ؕ هَلْ یَسْتَوِیٰنِ مَثَلًا١ؕ اَفَلَا تَذَكَّرُوْنَ۠ Open ayah 11:24 in the Quran reader
(ان) دو فریقوں کی مثال ایسی ہے جیسے ایک اندھا اور بہرا اور ایک دیکھنے اور سننے والا۔ (پھر بتلاؤ) کیا دونوں حالت میں برابر ہیں ؟ تو کیا تم (اس مثال سے) سبق نہیں لیتے ؟
وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا نُوْحًا اِلٰى قَوْمِهٖۤ١٘ اِنِّیْ لَكُمْ نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌۙ Open ayah 11:25 in the Quran reader
اور (ایسے ہی حالات تھے جب) ہم نے نوح کو اس کی قوم کی طرف (پیغمبر بنا کر) بھیجا تھا۔ (اس نے کہا) کہ میں تم لوگوں کو (انکار و بدعملی کے نتائج سے) صاف صاف خبردار کرنے والا ہوں۔
اَنْ لَّا تَعْبُدُوْۤا اِلَّا اللّٰهَ١ؕ اِنِّیْۤ اَخَافُ عَلَیْكُمْ عَذَابَ یَوْمٍ اَلِیْمٍ Open ayah 11:26 in the Quran reader
(تمہیں چاہئے کہ) اللہ کے سوا (کسی اور کی) عبادت نہ کرو۔ (اگر ایسا کروگے تو) مجھے تمہارے لئے ایک دردناک دن کے عذاب کا اندیشہ ہے۔
فَقَالَ الْمَلَاُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْ قَوْمِهٖ مَا نَرٰىكَ اِلَّا بَشَرًا مِّثْلَنَا وَ مَا نَرٰىكَ اتَّبَعَكَ اِلَّا الَّذِیْنَ هُمْ اَرَاذِلُنَا بَادِیَ الرَّاْیِ١ۚ وَ مَا نَرٰى لَكُمْ عَلَیْنَا مِنْ فَضْلٍۭ بَلْ نَظُنُّكُمْ كٰذِبِیْنَ Open ayah 11:27 in the Quran reader
اس پر اس کی قوم کے سرداروں نے جنہوں نے کفر (کا راستہ اختیار) کیا تھا کہا کہ ہم تو تم میں اس کے سوا کوئی بات نہیں دیکھتے کہ ہماری طرح کے ایک آدمی ہو اور ہم نہیں دیکھتے کہ تمہاری پیروی کسی نے کی ہو مگر جو ہم میں رذیل ہیں (اور انہوں نے پیروی بھی کی تو بےسوچے سمجھے محض) سرسری نظر سے اور ہم تم لوگوں میں اپنے سے کوئی برتری نہیں پاتے، بلکہ ہم تو تمہیں جھوٹا سمجھتے ہیں۔
قَالَ یٰقَوْمِ اَرَءَیْتُمْ اِنْ كُنْتُ عَلٰى بَیِّنَةٍ مِّنْ رَّبِّیْ وَ اٰتٰىنِیْ رَحْمَةً مِّنْ عِنْدِهٖ فَعُمِّیَتْ عَلَیْكُمْ١ؕ اَنُلْزِمُكُمُوْهَا وَ اَنْتُمْ لَهَا كٰرِهُوْنَ Open ayah 11:28 in the Quran reader
(نوح نے) کہا، میری قوم (کے لوگو، ) تم نے (اس بات پر بھی) غور کیا کہ اگر میں اپنے رب کی طرف سے ایک روشن دلیل پر (قائم) ہوں اور (پھر) اس نے اپنی رحمت (خاص) سے بھی مجھے نواز دیا مگر وہ تمہیں نظر نہ آئی، پھر کیا میں اس کو (زبردستی) تمہارے گلے منڈھ دوں اور تم اس سے نفرت کئے چلے جاؤ ؟
وَ یٰقَوْمِ لَاۤ اَسْئَلُكُمْ عَلَیْهِ مَالًا١ؕ اِنْ اَجْرِیَ اِلَّا عَلَى اللّٰهِ وَ مَاۤ اَنَا بِطَارِدِ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا١ؕ اِنَّهُمْ مُّلٰقُوْا رَبِّهِمْ وَ لٰكِنِّیْۤ اَرٰىكُمْ قَوْمًا تَجْهَلُوْنَ Open ayah 11:29 in the Quran reader
اور اے میری قوم (کے لوگو، یہ جو کچھ میں کہہ رہا ہوں تو) اس (کام) پر میں تم سے مال (و دولت تو) مانگتا نہیں (کہ تم اس کو چٹی سمجھو) ۔ میرا اجر تو اللہ ہی کے ذمے ہے۔ اور (یہ بھی سمجھ لو کہ) جو لوگ ایمان لائے ہیں میں ان کو دھتکارنے والا نہیں۔ انھیں (بھی) اپنے رب سے (ایک دن) ملنا ہے مگر میں تم ہی لوگوں کو دیکھتا ہوں کہ جہالت برت رہے ہو۔
وَ یٰقَوْمِ مَنْ یَّنْصُرُنِیْ مِنَ اللّٰهِ اِنْ طَرَدْتُّهُمْ١ؕ اَفَلَا تَذَكَّرُوْنَ Open ayah 11:30 in the Quran reader
اور اے میری قوم (کے لوگو، ) اگر میں ان (غریب ایمان والوں) کو دھتکار دوں تو اللہ کے مقابلے میں کون میری مدد کرے گا ؟ کیا تم (اتنی بات بھی) نہیں سمجھتے ؟
وَ لَاۤ اَقُوْلُ لَكُمْ عِنْدِیْ خَزَآئِنُ اللّٰهِ وَ لَاۤ اَعْلَمُ الْغَیْبَ وَ لَاۤ اَقُوْلُ اِنِّیْ مَلَكٌ وَّ لَاۤ اَقُوْلُ لِلَّذِیْنَ تَزْدَرِیْۤ اَعْیُنُكُمْ لَنْ یُّؤْتِیَهُمُ اللّٰهُ خَیْرًا١ؕ اَللّٰهُ اَعْلَمُ بِمَا فِیْۤ اَنْفُسِهِمْ١ۖۚ اِنِّیْۤ اِذًا لَّمِنَ الظّٰلِمِیْنَ Open ayah 11:31 in the Quran reader
اور میں تم سے یہ تو کہتا نہیں کہ میرے پاس اللہ کے خزانے ہیں اور نہ (میرا یہ دعویٰ ہے کہ) میں غیب کا علم رکھتا ہوں اور نہ میں (اپنی نسبت) کہتا ہوں کہ میں فرشتہ ہوں اور نہ میں ان لوگوں کے بارے میں جن کو تمہاری نگاہیں حقیر دیکھتی ہیں یہ بھی نہیں کہہ سکتا کہ اللہ انھیں بھلائی دے گا ہی نہیں۔ اللہ ہی خوب جانتا ہے جو کچھ ان کے دلوں میں ہے۔ اگر میں ایسا کہوں تو ظالموں میں سے ہوں گا۔
قَالُوْا یٰنُوْحُ قَدْ جٰدَلْتَنَا فَاَكْثَرْتَ جِدَا لَنَا فَاْتِنَا بِمَا تَعِدُنَاۤ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِیْنَ Open ayah 11:32 in the Quran reader
(آخرکار) ان لوگوں نے کہا کہ اے نوح، تم نے ہم سے بحث کرلی اور بہت بحث کرلی، (اب ان باتوں سے کچھ بننے والا نہیں، ) اب تو بس وہ چیز ہمارے سامنے لے آؤ جس کی تم ہمیں دھمکی دیتے ہو اگر سچے ہو۔
قَالَ اِنَّمَا یَاْتِیْكُمْ بِهِ اللّٰهُ اِنْ شَآءَ وَ مَاۤ اَنْتُمْ بِمُعْجِزِیْنَ Open ayah 11:33 in the Quran reader
(نوح نے) کہا کہ اسے تو بس اللہ ہی تمہارے سامنے لائے گا اگر اس کو منظور ہوگا اور تم (اسے) عاجز نہیں کرسکتے
وَ لَا یَنْفَعُكُمْ نُصْحِیْۤ اِنْ اَرَدْتُّ اَنْ اَنْصَحَ لَكُمْ اِنْ كَانَ اللّٰهُ یُرِیْدُ اَنْ یُّغْوِیَكُمْ١ؕ هُوَ رَبُّكُمْ١۫ وَ اِلَیْهِ تُرْجَعُوْنَؕ Open ayah 11:34 in the Quran reader
اور میری خیرخواہی کچھ بھی تمہارے کام نہیں آسکتی اگر میں تمہارے ساتھ خیرخواہی کرنا بھی چاہوں جب کہ اللہ ہی نے تمہیں بھٹکا دینے کا ارادہ کرلیا ہو، وہی تمہارا رب ہے اور اس کی طرف تمہیں لوٹنا ہے۔
اَمْ یَقُوْلُوْنَ افْتَرٰىهُ١ؕ قُلْ اِنِ افْتَرَیْتُهٗ فَعَلَیَّ اِجْرَامِیْ وَ اَنَا بَرِیْٓءٌ مِّمَّا تُجْرِمُوْنَ۠ Open ayah 11:35 in the Quran reader
(اے پیغمبر، جس طرح نوح کی قوم نے نوح کو جھٹلایا تھا) کیا (اسی طرح یہ کافر بھی تم کو جھٹلاتے اور) کہتے ہیں کہ یہ (قرآن) اس شخص نے (خود) گھڑ لیا ہے ؟ تو کہہ دو کہ اگر میں نے یہ (خود) گھڑا ہے تو میرا جرم مجھ پر اور جو جرم تم کررہے ہو میں اس سے بری الذمہ ہوں۔
وَ اُوْحِیَ اِلٰى نُوْحٍ اَنَّهٗ لَنْ یُّؤْمِنَ مِنْ قَوْمِكَ اِلَّا مَنْ قَدْ اٰمَنَ فَلَا تَبْتَئِسْ بِمَا كَانُوْا یَفْعَلُوْنَۚۖ Open ayah 11:36 in the Quran reader
اور (جب دعوت و تبلیغ کی مدت ختم ہوچکی تو) نوح کو وحی ہوئی کہ تمہاری قوم میں سے جو لوگ ایمان لا چکے ہیں ان کے سوا اب کوئی ایمان لانے والا نہیں۔ پس جو کچھ یہ لوگ کررہے ہیں اس پر غم نہ کھاؤ
وَ اصْنَعِ الْفُلْكَ بِاَعْیُنِنَا وَ وَحْیِنَا وَ لَا تُخَاطِبْنِیْ فِی الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا١ۚ اِنَّهُمْ مُّغْرَقُوْنَ Open ayah 11:37 in the Quran reader
اور ہماری نگرانی میں ہمارے حکم کے مطابق ایک کشتی تیار (کرنی شروع) کرو۔ اور (دیکھو، ) جن لوگوں نے ظلم کیا ہے ان کے بارے میں ہم سے کچھ عرض معروض نہ کرنا (کیونکہ) یہ لوگ ڈوب کر رہیں گے۔
وَ یَصْنَعُ الْفُلْكَ١۫ وَ كُلَّمَا مَرَّ عَلَیْهِ مَلَاٌ مِّنْ قَوْمِهٖ سَخِرُوْا مِنْهُ١ؕ قَالَ اِنْ تَسْخَرُوْا مِنَّا فَاِنَّا نَسْخَرُ مِنْكُمْ كَمَا تَسْخَرُوْنَؕ Open ayah 11:38 in the Quran reader
اور وہ ( نوح) کشتی بنانے لگا۔ اور جب کبھی اس کی قوم کے سردار اس کے پاس سے گزرتے تو (اسے کشتی بنانے میں مشغول دیکھ کر) اس کا مذاق اڑاتے۔ نوح (انہیں) جواب دیتا کہ اگر (آج) تم ہماری ہنسی اڑاتے ہو (تو اڑالو) جس طرح تم ہم پر ہنستے ہو (اسی طرح) ہم (ایک دن) تم پر ہنسیں گے۔
فَسَوْفَ تَعْلَمُوْنَ١ۙ مَنْ یَّاْتِیْهِ عَذَابٌ یُّخْزِیْهِ وَ یَحِلُّ عَلَیْهِ عَذَابٌ مُّقِیْمٌ Open ayah 11:39 in the Quran reader
عنقریب تمہیں معلوم ہوجائے گا کہ کس پر (ایسا) عذاب نازل ہوتا ہے جو (دنیا میں) اسے رسوا کرے اور (قیامت میں) دائمی عذاب بھی اس پر نازل ہو۔