11. Surah Hud
هودHud · 123 ayahsتفسیر الکتاب
حَتّٰۤى اِذَا جَآءَ اَمْرُنَا وَ فَارَ التَّنُّوْرُ١ۙ قُلْنَا احْمِلْ فِیْهَا مِنْ كُلٍّ زَوْجَیْنِ اثْنَیْنِ وَ اَهْلَكَ اِلَّا مَنْ سَبَقَ عَلَیْهِ الْقَوْلُ وَ مَنْ اٰمَنَ١ؕ وَ مَاۤ اٰمَنَ مَعَهٗۤ اِلَّا قَلِیْلٌ Open ayah 11:40 in the Quran reader
(اور یہ سب کچھ ہوتا رہا) یہاں تک کہ جب ہمارا حکم (عذاب) آپہنچا اور تنور نے جوش مارا (تو) ہم نے نوح کو حکم دیا کہ ہر قسم (کے جانوروں) میں سے (نر و مادہ کا) ایک ایک جوڑا اس (کشتی) میں سوار کرالو اور اپنے اہل و عیال کو بھی، سوائے ان لوگوں کے جن کے لئے پہلے بات کہی جا چکی ہے۔ (نیز) ان لوگوں کو بھی (بٹھا لو) جو ایمان لا چکے ہیں۔ اور تھوڑے ہی لوگ نوح کے ساتھ ایمان لائے تھے۔
وَ قَالَ ارْكَبُوْا فِیْهَا بِسْمِ اللّٰهِ مَجْرٖؔىهَا وَ مُرْسٰىهَا١ؕ اِنَّ رَبِّیْ لَغَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ Open ayah 11:41 in the Quran reader
اور (نوح نے ساتھیوں سے) کہا، '' سوار ہوجاؤ اس میں، اللہ ہی کے نام سے اس کا چلنا ہے اور اس کا ٹھہرنا۔ بلاشبہ میرا رب (بڑا ہی) بخشنے والا (اور) ہمیشہ رحم کرنے والا ہے ''۔
وَ هِیَ تَجْرِیْ بِهِمْ فِیْ مَوْجٍ كَالْجِبَالِ١۫ وَ نَادٰى نُوْحُ اِ۟بْنَهٗ وَ كَانَ فِیْ مَعْزِلٍ یّٰبُنَیَّ ارْكَبْ مَّعَنَا وَ لَا تَكُنْ مَّعَ الْكٰفِرِیْنَ Open ayah 11:42 in the Quran reader
اور (دیکھو، ) کشتی انھیں لے کر پہاڑ جیسی موجوں میں چلنے لگی اور نوح نے اپنے بیٹے کو پکارا جو (دور) الگ (کھڑا) تھا، '' بیٹا، ہمارے ساتھ سوار ہوجا اور کافروں کے ساتھ نہ رہ ''
قَالَ سَاٰوِیْۤ اِلٰى جَبَلٍ یَّعْصِمُنِیْ مِنَ الْمَآءِ١ؕ قَالَ لَا عَاصِمَ الْیَوْمَ مِنْ اَمْرِ اللّٰهِ اِلَّا مَنْ رَّحِمَ١ۚ وَ حَالَ بَیْنَهُمَا الْمَوْجُ فَكَانَ مِنَ الْمُغْرَقِیْنَ Open ayah 11:43 in the Quran reader
وہ بولا، '' میں کسی پہاڑ پر پناہ لے لوں گا، وہ مجھے پانی (کی زد) سے بچا لے گا ''۔ (نوح نے) کہا، '' آج کے دن اللہ کے حکم سے کوئی بچانے والا نہیں مگر جس پر وہ رحم فرمائے (وہی بچ سکتا ہے) ، ،۔ اور (باپ بیٹے یہ باتیں کر ہی رہے تھے کہ) دونوں کے درمیان ایک موج حائل ہوگئی اور وہ بھی ڈوبنے والوں میں شامل ہوگیا۔
وَ قِیْلَ یٰۤاَرْضُ ابْلَعِیْ مَآءَكِ وَ یٰسَمَآءُ اَقْلِعِیْ وَ غِیْضَ الْمَآءُ وَ قُضِیَ الْاَمْرُ وَ اسْتَوَتْ عَلَى الْجُوْدِیِّ وَ قِیْلَ بُعْدًا لِّلْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَ Open ayah 11:44 in the Quran reader
اور (پھر اللہ کا) حکم ہوا کہ اے زمین، اپنا پانی نگل جا اور اے آسمان تھم جا، چناچہ پانی (کا چڑھاؤ) اتر گیا اور کام پورا ہوگیا اور کشتی (کوہ) جودی پر جا ٹھہری اور کہہ دیا گیا کہ دور ہوئی ظالموں کی قوم !
وَ نَادٰى نُوْحٌ رَّبَّهٗ فَقَالَ رَبِّ اِنَّ ابْنِیْ مِنْ اَهْلِیْ وَ اِنَّ وَعْدَكَ الْحَقُّ وَ اَنْتَ اَحْكَمُ الْحٰكِمِیْنَ Open ayah 11:45 in the Quran reader
(جب نوح نے دیکھا کہ بیٹا ڈوبا چاہتا ہے تو) اس نے اپنے رب کو پکارا اور کہا، '' اے میرے رب، میرا بیٹا میرے گھر والوں میں سے ہے اور تیرا وعدہ سچا ہے اور تو سب حاکموں سے بڑا حاکم ہے ''۔
قَالَ یٰنُوْحُ اِنَّهٗ لَیْسَ مِنْ اَهْلِكَ١ۚ اِنَّهٗ عَمَلٌ غَیْرُ صَالِحٍ١ۖ٘ۗ فَلَا تَسْئَلْنِ مَا لَیْسَ لَكَ بِهٖ عِلْمٌ١ؕ اِنِّیْۤ اَعِظُكَ اَنْ تَكُوْنَ مِنَ الْجٰهِلِیْنَ Open ayah 11:46 in the Quran reader
ارشاد ہوا، '' اے نوح، وہ تیرے گھر والوں میں سے نہیں ہے، وہ تو (سرتاپا) عمل بد ہے پس ہم سے ایسی چیز کی درخواست نہ کر جس (کی حقیقت) کا تجھے علم نہیں۔ ہم تجھے سمجھائے دیتے ہیں کہ اپنے آپ کو جاہلوں کی طرح نہ بنا لے ''۔
قَالَ رَبِّ اِنِّیْۤ اَعُوْذُ بِكَ اَنْ اَسْئَلَكَ مَا لَیْسَ لِیْ بِهٖ عِلْمٌ١ؕ وَ اِلَّا تَغْفِرْ لِیْ وَ تَرْحَمْنِیْۤ اَكُنْ مِّنَ الْخٰسِرِیْنَ Open ayah 11:47 in the Quran reader
(نوح نے) عرض کیا، '' اے میرے رب، میں (ایسی جرات سے) تیری پناہ مانگتا ہوں کہ تجھ سے ایسی چیز کی درخواست کروں جس (کی حقیقت) کا مجھے علم نہیں۔ اگر تو نے (میرا قصور) معاف نہ کیا اور مجھ پر رحم نہ فرمایا تو میں نقصان اٹھانے والوں میں سے ہوجاؤں گا ''۔
قِیْلَ یٰنُوْحُ اهْبِطْ بِسَلٰمٍ مِّنَّا وَ بَرَكٰتٍ عَلَیْكَ وَ عَلٰۤى اُمَمٍ مِّمَّنْ مَّعَكَ١ؕ وَ اُمَمٌ سَنُمَتِّعُهُمْ ثُمَّ یَمَسُّهُمْ مِّنَّا عَذَابٌ اَلِیْمٌ Open ayah 11:48 in the Quran reader
حکم ہوا، '' اے نوح، (پہاڑ سے) اتر، ہماری طرف سے سلامتی اور برکتوں کے ساتھ (جو) تجھ پر (نازل ہوں گی) اور ان لوگوں پر بھی جو تیرے ساتھ ہیں۔ اور (تم میں آگے چل کر) ایسے لوگ (بھی پیدا) ہوں گے جن کو ہم (زندگی کے فائدوں سے) بہرہ مند کریں گے، پھر (ان کی نافرمانیوں کی وجہ سے) ہماری طرف سے انھیں درد ناک عذاب پہنچے گا ''۔
تِلْكَ مِنْ اَنْۢبَآءِ الْغَیْبِ نُوْحِیْهَاۤ اِلَیْكَ١ۚ مَا كُنْتَ تَعْلَمُهَاۤ اَنْتَ وَ لَا قَوْمُكَ مِنْ قَبْلِ هٰذَا١ۛؕ فَاصْبِرْ١ۛؕ اِنَّ الْعَاقِبَةَ لِلْمُتَّقِیْنَ۠ Open ayah 11:49 in the Quran reader
(اے پیغمبر، ) یہ غیب کی خبروں میں سے ہے جسے ہم تمہاری طرف وحی کررہے ہیں۔ اس سے پہلے نہ تو تم ہی اسے جانتے تھے اور نہ تمہاری قوم۔ پس صبر کرو (اور منکروں کے جہل و شرارت سے دلگیر نہ ہو) انجام کار متقیوں ہی کے لئے ہے۔
وَ اِلٰى عَادٍ اَخَاهُمْ هُوْدًا١ؕ قَالَ یٰقَوْمِ اعْبُدُوا اللّٰهَ مَا لَكُمْ مِّنْ اِلٰهٍ غَیْرُهٗ١ؕ اِنْ اَنْتُمْ اِلَّا مُفْتَرُوْنَ Open ayah 11:50 in the Quran reader
اور ہم نے (قوم) عاد کی طرف اس کے بھائی (بندوں میں سے) ہود کو (پیغمبر بنا کر) بھیجا۔ اس نے کہا کہ اے میری قوم (کے لوگو، ) اللہ کی عبادت کرو، اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں۔ (اور اللہ کے ساتھ جو شریک ٹھہراتے ہو تو یہ) محض افترا پردازیاں کرتے ہو۔
یٰقَوْمِ لَاۤ اَسْئَلُكُمْ عَلَیْهِ اَجْرًا١ؕ اِنْ اَجْرِیَ اِلَّا عَلَى الَّذِیْ فَطَرَنِیْ١ؕ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ Open ayah 11:51 in the Quran reader
اے میری قوم (کے لوگو، ) میں اس (بات) کے لئے تم سے کوئی معاوضہ نہیں مانگتا۔ میرا معاوضہ تو بس اسی کے ذمے ہے جس نے مجھے پیدا کیا ہے، پھر کیا تم (اتنی صاف بات بھی) نہیں سمجھتے ؟
وَ یٰقَوْمِ اسْتَغْفِرُوْا رَبَّكُمْ ثُمَّ تُوْبُوْۤا اِلَیْهِ یُرْسِلِ السَّمَآءَ عَلَیْكُمْ مِّدْرَارًا وَّ یَزِدْكُمْ قُوَّةً اِلٰى قُوَّتِكُمْ وَ لَا تَتَوَلَّوْا مُجْرِمِیْنَ Open ayah 11:52 in the Quran reader
اور اے میری قوم (کے لوگو، ) اپنے رب سے (گناہوں کی) معافی مانگو پھر (آئندہ کو) اس کی جناب میں توبہ کرو۔ وہ تم کو خوب برستے ہوئے بادل بھیجے گا اور تم کو (مزید) قوت دے کر تمہاری (موجودہ) قوت میں اضافہ کرے گا۔ پس مجرم بن کر (اس کی بندگی سے) منہ نہ موڑو۔
قَالُوْا یٰهُوْدُ مَا جِئْتَنَا بِبَیِّنَةٍ وَّ مَا نَحْنُ بِتَارِكِیْۤ اٰلِهَتِنَا عَنْ قَوْلِكَ وَ مَا نَحْنُ لَكَ بِمُؤْمِنِیْنَ Open ayah 11:53 in the Quran reader
انہوں نے کہا اے ہود، تو ہمارے پاس کوئی دلیل لے کر تو آیا نہیں اور تیرے کہنے سے ہم اپنے معبودوں کو چھوڑنے والے نہیں اور نہ ہم تجھ پر ایمان لانے والے ہیں۔
اِنْ نَّقُوْلُ اِلَّا اعْتَرٰىكَ بَعْضُ اٰلِهَتِنَا بِسُوْٓءٍ١ؕ قَالَ اِنِّیْۤ اُشْهِدُ اللّٰهَ وَ اشْهَدُوْۤا اَنِّیْ بَرِیْٓءٌ مِّمَّا تُشْرِكُوْنَۙ Open ayah 11:54 in the Quran reader
ہم تو یہ سمجھتے ہیں کہ تجھ پر ہمارے معبودوں میں سے کسی کی مار پڑگئی ہے (اسی لئے تو ایسی بہکی بہکی باتیں کرنے لگا ہے) ۔ (ہود نے) کہا کہ میں اللہ کو گواہ ٹھہراتا ہوں اور تم بھی گواہ رہو کہ تم نے جن دوسروں کو اللہ کے سوا شریک ٹھہرا رکھا ہے میں ان سے بیزار ہوں۔
مِنْ دُوْنِهٖ فَكِیْدُوْنِیْ جَمِیْعًا ثُمَّ لَا تُنْظِرُوْنِ Open ayah 11:55 in the Quran reader
تم سب مل کر میرے خلاف جو تدبیر کرسکتے ہو کرلو اور مجھے (ذرا) مہلت نہ دو ۔
اِنِّیْ تَوَكَّلْتُ عَلَى اللّٰهِ رَبِّیْ وَ رَبِّكُمْ١ؕ مَا مِنْ دَآبَّةٍ اِلَّا هُوَ اٰخِذٌۢ بِنَاصِیَتِهَا١ؕ اِنَّ رَبِّیْ عَلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ Open ayah 11:56 in the Quran reader
میں نے تو اللہ پر بھروسہ کر رکھا ہے (جو) میرا بھی رب ہے اور تمہارا رب بھی، اور کوئی جاندار ایسا نہیں جس کی چوٹی اس کے ہاتھ میں نہ ہو۔ بیشک میرا رب (عدل و انصاف کی) سیدھی راہ پر ہے۔
فَاِنْ تَوَلَّوْا فَقَدْ اَبْلَغْتُكُمْ مَّاۤ اُرْسِلْتُ بِهٖۤ اِلَیْكُمْ١ؕ وَ یَسْتَخْلِفُ رَبِّیْ قَوْمًا غَیْرَكُمْ١ۚ وَ لَا تَضُرُّوْنَهٗ شَیْئًا١ؕ اِنَّ رَبِّیْ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ حَفِیْظٌ Open ayah 11:57 in the Quran reader
پھر اگر (اس پر بھی) تم نے روگردانی کی تو جو پیغام دے کر میں تمہارے پاس بھیجا گیا تھا وہ میں نے تمہیں پہنچا دیا، (اس سے زیادہ میرے اختیار میں کچھ نہیں ہے) ۔ اور (مجھے تو نظر آ رہا ہے کہ) میرا رب کسی دوسری قوم کو تمہاری جگہ دے گا اور تم اس کا کچھ بھی بگاڑ نہ سکو گے۔ یقینا میرا رب ہر چیز کا نگرانِ (حال) ہے۔
وَ لَمَّا جَآءَ اَمْرُنَا نَجَّیْنَا هُوْدًا وَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مَعَهٗ بِرَحْمَةٍ مِّنَّا١ۚ وَ نَجَّیْنٰهُمْ مِّنْ عَذَابٍ غَلِیْظٍ Open ayah 11:58 in the Quran reader
اور (دیکھو، ) جب ہمارا حکم (عذاب) آپہنچا تو ہم نے ہود کو اور اس کے ہمراہ جو اہل ایمان تھے اپنی رحمت سے نجات بخشی اور ان کو ایک سخت عذاب سے بچا لیا۔
وَ تِلْكَ عَادٌ١ۙ۫ جَحَدُوْا بِاٰیٰتِ رَبِّهِمْ وَ عَصَوْا رُسُلَهٗ وَ اتَّبَعُوْۤا اَمْرَ كُلِّ جَبَّارٍ عَنِیْدٍ Open ayah 11:59 in the Quran reader
اور (اے پیغمبر، ) یہ عاد تھے جنہوں نے اپنے رب کی آیتوں سے انکار کیا اور اس کے رسولوں کی نافرمانی کی اور ہر سرکش نافرمان کی پیروی کرتے رہے
وَ اُتْبِعُوْا فِیْ هٰذِهِ الدُّنْیَا لَعْنَةً وَّ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ١ؕ اَلَاۤ اِنَّ عَادًا كَفَرُوْا رَبَّهُمْ١ؕ اَلَا بُعْدًا لِّعَادٍ قَوْمِ هُوْدٍ۠ Open ayah 11:60 in the Quran reader
اور (آخرکار) اس دنیا میں بھی لعنت ان کے پیچھے لگی اور قیامت کے دن بھی (لگی رہے گی) ۔ (تو) سن لو، عاد نے اپنے رب کے ساتھ کفر کیا۔ سن لو، پھٹکار ہے عاد پر (جو) ہود کی قوم (تھی) ۔
وَ اِلٰى ثَمُوْدَ اَخَاهُمْ صٰلِحًا١ۘ قَالَ یٰقَوْمِ اعْبُدُوا اللّٰهَ مَا لَكُمْ مِّنْ اِلٰهٍ غَیْرُهٗ١ؕ هُوَ اَنْشَاَكُمْ مِّنَ الْاَرْضِ وَ اسْتَعْمَرَكُمْ فِیْهَا فَاسْتَغْفِرُوْهُ ثُمَّ تُوْبُوْۤا اِلَیْهِ١ؕ اِنَّ رَبِّیْ قَرِیْبٌ مُّجِیْبٌ Open ayah 11:61 in the Quran reader
اور (اسی طرح) ہم نے (قوم) ثمود کی طرف اس کے بھائی (بندوں میں سے) صالح کو (پیغمبر بنا کر) بھیجا۔ اس نے کہا کہ اے میری قوم (کے لوگو، ) اللہ کی عبادت کرو، اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں۔ اس نے تم کو زمین سے پیدا کیا اور اس میں تمہیں بسا دیا۔ پس اسی سے (گناہوں کی) معافی مانگو پھر (آئندہ کو) اس کی جناب میں توبہ کرو۔ یقین کرو میرا رب (ہر ایک کے) قریب ہے اور (ہر ایک کی دعاؤں کا) قبول کرنے والا ہے۔
قَالُوْا یٰصٰلِحُ قَدْ كُنْتَ فِیْنَا مَرْجُوًّا قَبْلَ هٰذَاۤ اَتَنْهٰىنَاۤ اَنْ نَّعْبُدَ مَا یَعْبُدُ اٰبَآؤُنَا وَ اِنَّنَا لَفِیْ شَكٍّ مِّمَّا تَدْعُوْنَاۤ اِلَیْهِ مُرِیْبٍ Open ayah 11:62 in the Quran reader
انہوں نے کہا کہ اے صالح، اس سے پہلے تو تو (ایسا آدمی) تھا جس سے ہم لوگوں کو (بڑی بڑی) امیدیں تھیں (اور ہم سمجھتے تھے کہ تو فخر قوم ثابت ہوگا) ۔ کیا تو ہمیں روکتا ہے کہ ہم ان (معبودوں) کی عبادت نہ کریں جن کی عبادت ہمارے باپ دادا کرتے چلے آئے ہیں ؟ (یہ کیسی عجیب بات ہے ! ) تو جس (دین) کی طرف ہمیں بلا رہا ہے ہمیں تو اس میں (بڑا ہی) شک ہے جس نے ہمیں (سخت) تردد میں ڈال رکھا ہے۔
قَالَ یٰقَوْمِ اَرَءَیْتُمْ اِنْ كُنْتُ عَلٰى بَیِّنَةٍ مِّنْ رَّبِّیْ وَ اٰتٰىنِیْ مِنْهُ رَحْمَةً فَمَنْ یَّنْصُرُنِیْ مِنَ اللّٰهِ اِنْ عَصَیْتُهٗ١۫ فَمَا تَزِیْدُوْنَنِیْ غَیْرَ تَخْسِیْرٍ Open ayah 11:63 in the Quran reader
(صالح نے) کہا کہ اے میری قوم (کے لوگو، ) تم نے (اس بات پر بھی) غور کیا کہ اگر میں اپنے رب کی طرف سے ایک روشن دلیل پر (قائم) ہوں اور اس نے مجھے اپنی رحمت سے بھی نوازا ہے تو پھر کون اللہ کے مقابلے میں میری مدد کرے گا اگر میں اس کی نافرمانی کروں ؟ پس (یہ فرمائش کر کے کہ میں دعوت توحید ترک کردوں) تم میرے خسارہ میں اضافہ ہی کرو گے۔
وَ یٰقَوْمِ هٰذِهٖ نَاقَةُ اللّٰهِ لَكُمْ اٰیَةً فَذَرُوْهَا تَاْكُلْ فِیْۤ اَرْضِ اللّٰهِ وَ لَا تَمَسُّوْهَا بِسُوْٓءٍ فَیَاْخُذَكُمْ عَذَابٌ قَرِیْبٌ Open ayah 11:64 in the Quran reader
اور اے میری قوم (کے لوگو، دیکھو، ) یہ اللہ کی (بھیجی ہوئی) اونٹنی تمہارے لئے ایک نشانی ہے، پس اسے کھلا چھوڑ دو کہ اللہ کی زمین میں (جہاں چاہے) چرتی پھرے اور اسے کسی طرح کا نقصان پہنچانے کی نیت سے بھی چھونا مت ورنہ فوراً ایک عذاب تمہیں آپکڑے گا۔
فَعَقَرُوْهَا فَقَالَ تَمَتَّعُوْا فِیْ دَارِكُمْ ثَلٰثَةَ اَیَّامٍ١ؕ ذٰلِكَ وَعْدٌ غَیْرُ مَكْذُوْبٍ Open ayah 11:65 in the Quran reader
پھر انہوں نے اس (اونٹنی) کی ٹانگیں کاٹ ڈالیں تو (صالح نے) کہا، (اچھا) تین دن اپنے گھروں میں فائدہ اٹھا لو (پھر تم پر عذاب آ کر رہے گا) یہ (اللہ کا) وعدہ ہے جو (ہرگز) جھوٹا نہ ہوگا۔
فَلَمَّا جَآءَ اَمْرُنَا نَجَّیْنَا صٰلِحًا وَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مَعَهٗ بِرَحْمَةٍ مِّنَّا وَ مِنْ خِزْیِ یَوْمِئِذٍ١ؕ اِنَّ رَبَّكَ هُوَ الْقَوِیُّ الْعَزِیْزُ Open ayah 11:66 in the Quran reader
پھر جب ہمارا حکم (عذاب) آپہنچا تو ہم نے صالح کو اور اس کے ہمراہ جو اہل ایمان تھے ان کو اپنی رحمت سے بچا لیا اور اس دن کی رسوائی سے بھی (نجات دے دی۔ اے پیغمبر، ) بلاشبہ تمہارا رب ہی قوت والا (اور) زبردست ہے۔
وَ اَخَذَ الَّذِیْنَ ظَلَمُوا الصَّیْحَةُ فَاَصْبَحُوْا فِیْ دِیَارِهِمْ جٰثِمِیْنَۙ Open ayah 11:67 in the Quran reader
اور جن لوگوں نے ظلم کیا تھا ان کو ایک چنگھاڑ نے آلیا جس سے وہ اپنے گھروں میں اوندھے پڑے رہ گئے
كَاَنْ لَّمْ یَغْنَوْا فِیْهَا١ؕ اَلَاۤ اِنَّ ثَمُوْدَاۡ كَفَرُوْا رَبَّهُمْ١ؕ اَلَا بُعْدًا لِّثَمُوْدَ۠ Open ayah 11:68 in the Quran reader
(اور ایسے مٹے کہ) گویا ان میں (کبھی) بسے ہی نہ تھے۔ (تو) سن لو، ثمود نے اپنے رب کے ساتھ کفر کیا۔ سن لو، پھٹکار ہے ثمود پر !
وَ لَقَدْ جَآءَتْ رُسُلُنَاۤ اِبْرٰهِیْمَ بِالْبُشْرٰى قَالُوْا سَلٰمًا١ؕ قَالَ سَلٰمٌ فَمَا لَبِثَ اَنْ جَآءَ بِعِجْلٍ حَنِیْذٍ Open ayah 11:69 in the Quran reader
اور (یہ واقعہ ہے کہ جب) ہمارے بھیجے ہوئے (فرشتے) ابراہیم کے پاس خوشخبری لے کر آئے تو انہوں نے (ابراہیم سے) کہا (تم پر) سلام ہو۔ (ابراہیم نے) کہا، (تم پر بھی) سلام ہو۔ پھر کچھ دیر نہ گزری کہ وہ ایک بھنا ہوا بچھڑا (مہمانوں کی ضیافت کے لئے) لے آیا۔
فَلَمَّا رَاٰۤ اَیْدِیَهُمْ لَا تَصِلُ اِلَیْهِ نَكِرَهُمْ وَ اَوْجَسَ مِنْهُمْ خِیْفَةً١ؕ قَالُوْا لَا تَخَفْ اِنَّاۤ اُرْسِلْنَاۤ اِلٰى قَوْمِ لُوْطٍؕ Open ayah 11:70 in the Quran reader
مگر جب دیکھا کہ ان کے ہاتھ اس کی طرف نہیں بڑھتے تو وہ ان سے بدگمان ہوا اور جی ہی جی میں ان سے ڈرا۔ انہوں نے کہا، خوف نہ کر۔ ہم تو (اللہ کی طرف سے) قوم لوط کی طرف بھیجے گئے ہیں۔
وَ امْرَاَتُهٗ قَآئِمَةٌ فَضَحِكَتْ فَبَشَّرْنٰهَا بِاِسْحٰقَ١ۙ وَ مِنْ وَّرَآءِ اِسْحٰقَ یَعْقُوْبَ Open ayah 11:71 in the Quran reader
ابراہیم کی بیوی (جو) کھڑی ہوئی (یہ گفتگو سن رہی) تھی ہنس پڑی۔ پھر ہم نے اس کو (ان ہی فرشتوں کے ذریعے سے) اسحاق (بیٹے) اور اسحاق کے بعد یعقوب (پوتے) کی خوشخبری دی۔
قَالَتْ یٰوَیْلَتٰۤى ءَاَلِدُ وَ اَنَا عَجُوْزٌ وَّ هٰذَا بَعْلِیْ شَیْخًا١ؕ اِنَّ هٰذَا لَشَیْءٌ عَجِیْبٌ Open ayah 11:72 in the Quran reader
وہ بولی '' ہائے میری کم بختی ! کیا (اب) میرے اولاد ہوگی حالانکہ میں بڑھیا ہوگئی ہوں اور یہ (جو) میرے شوہر ہیں (یہ بھی) بوڑھے (ہیں) ؟ یہ تو بڑی عجیب بات ہے ''۔
قَالُوْۤا اَتَعْجَبِیْنَ مِنْ اَمْرِ اللّٰهِ رَحْمَتُ اللّٰهِ وَ بَرَكٰتُهٗ عَلَیْكُمْ اَهْلَ الْبَیْتِ١ؕ اِنَّهٗ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ Open ayah 11:73 in the Quran reader
وہ بولے، '' ارے تم اللہ کے حکم پر تعجب کرتی ہو ؟ اے (ابراہیم کے) گھر والو، تم پر اللہ کی (خاص) رحمت اور اس کی برکتیں ہیں۔ بلاشبہ اللہ بڑا قابل تعریف اور بڑی شان والا ہے۔
فَلَمَّا ذَهَبَ عَنْ اِبْرٰهِیْمَ الرَّوْعُ وَ جَآءَتْهُ الْبُشْرٰى یُجَادِلُنَا فِیْ قَوْمِ لُوْطٍؕ Open ayah 11:74 in the Quran reader
پھر جب ابراہیم (کے دل) سے خوف دور ہوگیا اور (اولاد کی) خوشخبری (بھی) ملی تو وہ لگا قوم لوط کے بارے میں ہم سے جھگڑنے۔
اِنَّ اِبْرٰهِیْمَ لَحَلِیْمٌ اَوَّاهٌ مُّنِیْبٌ Open ayah 11:75 in the Quran reader
حقیقت یہ ہے کہ ابراہیم بڑا ہی بردبار، بڑا ہی نرم دل (اور ہر حال میں اللہ کی طرف) رجوع کرنے والا تھا۔
یٰۤاِبْرٰهِیْمُ اَعْرِضْ عَنْ هٰذَا١ۚ اِنَّهٗ قَدْ جَآءَ اَمْرُ رَبِّكَ١ۚ وَ اِنَّهُمْ اٰتِیْهِمْ عَذَابٌ غَیْرُ مَرْدُوْدٍ Open ayah 11:76 in the Quran reader
(آخر کار ہمارے بھیجے ہوئے فرشتوں نے کہا کہ) اے ابراہیم، اس بات کا خیال چھوڑ دو ۔ تمہارے رب کا حکم آچکا ہے اور (اب) ان لوگوں پر ایسا عذاب آنے والا ہے جو (کسی طرح) ٹالے نہیں ٹل سکتا۔
وَ لَمَّا جَآءَتْ رُسُلُنَا لُوْطًا سِیْٓءَ بِهِمْ وَ ضَاقَ بِهِمْ ذَرْعًا وَّ قَالَ هٰذَا یَوْمٌ عَصِیْبٌ Open ayah 11:77 in the Quran reader
اور جب ہمارے بھیجے ہوئے (فرشتے) لوط کے پاس پہنچے تو (ان کا آنا) اسے برا لگا ان کی وجہ سے دل تنگ ہوا اور بولا، یہ (آج کا دن) تو بڑی مصیبت کا دن ہے۔ ''