23. Surah Al-Muminoon

المؤمنونThe Believers · 118 ayahsسراج البیان

Ayahs 23:117–118

وَ مَنْ یَّدْعُ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ١ۙ لَا بُرْهَانَ لَهٗ بِهٖ١ۙ فَاِنَّمَا حِسَابُهٗ عِنْدَ رَبِّهٖ١ؕ اِنَّهٗ لَا یُفْلِحُ الْكٰفِرُوْنَ Open ayah 23:117 in the Quran reader

اور جو کوئی اللہ کے ساتھ دوسرے معبود کو پکارے ، جس کی اس کے پاس کوئی سند نہیں ہے ، تو اس کا حساب اس کے رب کے پاس ہے ، بیشک کافروں کا بھلا نہ ہوگا (ف 1) ۔

وَ قُلْ رَّبِّ اغْفِرْ وَ ارْحَمْ وَ اَنْتَ خَیْرُ الرّٰحِمِیْنَ۠ Open ayah 23:118 in the Quran reader

اور کہہ اے رب بخش دے اور رحم کر اور تو سب مہربانوں میں اچھا مہربان ہے ۔

(ف 1) لا برھان لہ : سے مراد یہ ہے کہ شرک ایک ایسا مذموم اور خلاف عقل فعل ہے جس کے جواز میں کوئی دلیل نہیں پیش کی جاسکتی ۔