26. Surah Ash-Shu'araa

الشعراءThe Poets · 227 ayahsتفسیر مطالعہ قرآن

Ayah 26:121

اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً١ؕ وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِیْنَ Open ayah 26:121 in the Quran reader

یقیناً اس میں ایک نشانی ہے، مگر ان میں سے اکثر لوگ ماننے والے نہیں

اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ [ بیشک اس میں ] لَاٰيَةً ۭ [ یقینا ایک نشانی ہے ] وَمَا كَانَ [ اور نہیں تھے ] اَكْثَرُهُمْ [ ان کے اکثر ] مُّؤْمِنِيْنَ [ ایمان لانے والے ]
Ayah 26:122

وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ۠ Open ayah 26:122 in the Quran reader

اور حقیقت یہ ہے کہ تیرا رب زبردست بھی ہے اور رحیم بھی

وَاِنَّ رَبَّكَ [ اور بیشک آپ کا رب ] لَهُوَ [ یقینا وہی ] الْعَزِيْزُ [ بالا دست ہے ] الرَّحِيْمُ [ ہمیشہ رحم کرنے والا ہے
Ayah 26:123

كَذَّبَتْ عَادُ اِ۟لْمُرْسَلِیْنَۚۖ Open ayah 26:123 in the Quran reader

عاد نے رسولوں کو جھٹلایا

كَذَّبَتْ [ جھٹلایا ] عَادُۨ [ عاد نے ] الْمُرْسَلِيْنَ [ بھیجے ہوؤں کو ]
Ayah 26:124

اِذْ قَالَ لَهُمْ اَخُوْهُمْ هُوْدٌ اَلَا تَتَّقُوْنَۚ Open ayah 26:124 in the Quran reader

یاد کرو جبکہ ان کے بھائی ہودؑ نے ان سے کہا تھا "کیا تم ڈرتے نہیں؟

اِذْ قَالَ [ جب کہا ] لَهُمْ [ ان سے ] اَخُوْهُمْ [ ان کے بھائی ] هُوْدٌ [ ھود (علیہ السلام) نے ] اَلَا تَتَّقُوْنَ [ کیا تم لوگ تقوی اختیار نہیں کرو گے ]
Ayah 26:125

اِنِّیْ لَكُمْ رَسُوْلٌ اَمِیْنٌۙ Open ayah 26:125 in the Quran reader

میں تمہارے لیے ایک امانت دار رسول ہوں

اِنِّىْ [ بیشک میں ] لَكُمْ [ تمہارے لئے ] رَسُوْلٌ اَمِيْنٌ [ ایک امانتدار رسول ہوں ]
Ayah 26:126

فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوْنِۚ Open ayah 26:126 in the Quran reader

لہٰذا تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو

فَاتَّـقُوا [ پس تقوی اختیار کرو ] اللّٰهَ [ اللہ کا ] وَاَطِيْعُوْنِ [ اور اطاعت کرو میری ]
Ayah 26:127

وَ مَاۤ اَسْئَلُكُمْ عَلَیْهِ مِنْ اَجْرٍ١ۚ اِنْ اَجْرِیَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الْعٰلَمِیْنَؕ Open ayah 26:127 in the Quran reader

میں اس کام پر تم سے کسی اجر کا طالب نہیں ہوں میرا اجر تو رب العالمین کے ذمہ ہے

وَمَآ اَسْـَٔــلُكُمْ [ اور میں نہیں مانگتا تم لوگوں سے ] عَلَيْهِ [ اس پر ] مِنْ اَجْرٍ ۚ[ کوئی بھی اجرت ] اِنْ اَجْرِيَ [ نہیں ہے میری اجرت ] اِلَّا [ مگر ] عَلٰي رَبِّ الْعٰلَمِيْنَ [ تمام جہانوں کے رب پر ]
Ayah 26:128

اَتَبْنُوْنَ بِكُلِّ رِیْعٍ اٰیَةً تَعْبَثُوْنَ Open ayah 26:128 in the Quran reader

یہ تمہارا کیا حال ہے کہ ہر اونچے مقام پر لا حاصل ایک یادگار عمارت بنا ڈالتے ہو

اَتَبْنُوْنَ [ کیا تم لوگ تعمیر کرتے ہو ] بِكُلِّ رِيْعٍ [ ہر ٹیلے پر ] اٰيَةً [ کوئی نشان ] تَعْبَثُوْنَ [ (پھر) مذاق کرتے ہو (راہگیروں سے)] ر ی ع۔ (ض) ریعا نشو و نما پانا۔ زیادہ ہونا۔ ریع بلند جگہ۔ ٹیلہ۔ زیر مطالعہ آیت ۔ 128 ۔ نوٹ۔ 1: آیت۔ 128 ۔ کی تفسیر میں ایک رائے یہ ہے کہ یہ لوگ سرراہ بلند جگہوں پر بارہ دری یا اسی قسم کی دیگر تعمیرات کرتے تھے۔ پھر وہاں بیٹھ کر راہ چلنے والوں سے تمسخر کرتے اور انھیں پریشان کرتے تھے۔ (تفسیر تعیمی) ۔ دوسری رائے یہ ہے کہ یہ لوگ بلند جگہوں پر ایسی یادگاریں تعمیر کرتے تھے جن میں کسی کو افادیت نہیں ہوتی تھی، جن کا مقصد دولت کی نمائش کے علاوہ اور کچھ نہیں ہوتا تھا۔ (تفہیم القرآن)
Ayah 26:129

وَ تَتَّخِذُوْنَ مَصَانِعَ لَعَلَّكُمْ تَخْلُدُوْنَۚ Open ayah 26:129 in the Quran reader

اور بڑے بڑے قصر تعمیر کرتے ہو گویا تمہیں ہمیشہ رہنا ہے

وَتَتَّخِذُوْنَ [ اور تم لوگ بناتے ہو ] مَصَانِعَ [ محلات ] لَعَلَّكُمْ [ شاید کہ تم لوگ ] تَخْلُدُوْنَ [ ہمیشہ رہو گے ]
Ayah 26:130

وَ اِذَا بَطَشْتُمْ بَطَشْتُمْ جَبَّارِیْنَۚ Open ayah 26:130 in the Quran reader

اور جب کسی پر ہاتھ ڈالتے ہو جبّار بن کر ڈالتے ہو

وَاِذَا [ اور جب کبھی ] بَطَشْتُمْ [ تم لوگ گرفت کرتے ہو ] بَطَشْتُمْ [ تو گرفت کرتے ہو ] جَبَّارِيْنَ [ انتہائی جبر کرنے والے ہوتے ہوئے ]
Ayah 26:131

فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوْنِۚ Open ayah 26:131 in the Quran reader

پس تم لوگ اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو

فَاتَّقُوا [ پس تقوی اختیار کرو ] اللّٰهَ [ اللہ کا ] وَاَطِيْعُوْنِ [ اور اطاعت کرو میری ]
Ayah 26:132

وَ اتَّقُوا الَّذِیْۤ اَمَدَّكُمْ بِمَا تَعْلَمُوْنَۚ Open ayah 26:132 in the Quran reader

ڈرو اُس سے جس نے وہ کچھ تمہیں دیا ہے جو تم جانتے ہو

وَاتَّــقُوا [ اور تقوی اختیار کرو ] الَّذِيْٓ [ اس کا جس نے ] اَمَدَّكُمْ [ مدد پہنچائی تم کو ] بِمَا [ اس چیز سے جس کو ] تَعْلَمُوْنَ [ تم لوگ جانتے ہو ]
Ayah 26:133

اَمَدَّكُمْ بِاَنْعَامٍ وَّ بَنِیْنَۚۙ Open ayah 26:133 in the Quran reader

تمہیں جانور دیے، اولادیں دیں

اَمَدَّكُمْ [ اس نے مدد پہنچائی تم کو ] بِاَنْعَامٍ [ چوپایوں سے ] وَّبَنِيْنَ [ اور بیٹیوں سے ]
Ayah 26:134

وَ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوْنٍۚ Open ayah 26:134 in the Quran reader

باغ دیے اور چشمے دیے

وَجَنّٰتٍ [ اور باغوں سے ] وَّعُيُوْنٍ [ اور چشموں سے ]
Ayah 26:135

اِنِّیْۤ اَخَافُ عَلَیْكُمْ عَذَابَ یَوْمٍ عَظِیْمٍؕ Open ayah 26:135 in the Quran reader

مجھے تمہارے حق میں ایک بڑے دن کے عذاب کا ڈر ہے"

اِنِّىْٓ [ بیشک میں ] اَخَافُ [ ڈرتا ہوں ] عَلَيْكُمْ [ تم لوگوں پر ] عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيْمٍ [ ایک عظیم دن کے عذاب سے ]
Ayah 26:136

قَالُوْا سَوَآءٌ عَلَیْنَاۤ اَوَ عَظْتَ اَمْ لَمْ تَكُنْ مِّنَ الْوٰعِظِیْنَۙ Open ayah 26:136 in the Quran reader

انہوں نے جواب دیا "تو نصیحت کر یا نہ کر، ہمارے لیے یکساں ہے

قَالُوْا [ ان لوگوں نے کہا ] سَوَاۗءٌ [ برابر ہے ] عَلَيْنَآ [ ہم پر ] اَوَعَــظْتَ [ آپ ﷺ وعظ کریں ] اَمْ [ یا ] لَمْ تَكُنْ [ آپ ﷺ نہ ہوں ] مِّنَ الْوٰعِظِيْنَ [ وعظ کرنے والوں میں سے ]
Ayah 26:137

اِنْ هٰذَاۤ اِلَّا خُلُقُ الْاَوَّلِیْنَۙ Open ayah 26:137 in the Quran reader

یہ باتیں تو یوں ہی ہوتی چلی آئی ہیں

اِنْ ھٰذَآ [ نہیں ہے یہ ] اِلَّا [ مگر ] خُلُقُ الْاَوَّلِيْنَ [ پہلے لوگوں کا طریقہ ]
Ayah 26:138

وَ مَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِیْنَۚ Open ayah 26:138 in the Quran reader

اور ہم عذاب میں مُبتلا ہونے والے نہیں ہیں"

وَمَا نَحْنُ [ اور ہم نہیں ہیں ] بِمُعَذَّبِيْنَ [ عذاب دئیے جانے والے ]
Ayah 26:139

فَكَذَّبُوْهُ فَاَهْلَكْنٰهُمْ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً١ؕ وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِیْنَ Open ayah 26:139 in the Quran reader

آخرکار انہوں نے اُسے جھٹلا دیا اور ہم نے ان کو ہلاک کر دیا یقیناً اس میں ایک نشانی ہے، مگر ان میں سے اکثر لوگ ماننے والے نہیں ہیں

فَكَذَّبُوْهُ [ پھر انھوں نے جھٹلایا اس کو ] فَاَهْلَكْنٰهُمْ ۭ [ تو ہم نے ہلاک کیا ان کو ] اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيَةً ۭ [ بیشک اس میں یقینا ایک نشانی ہے ] وَمَا كَانَ [ اور نہیں تھے ] اَكْثَرُهُمْ [ ان کے اکثر ] مُّؤْمِنِيْنَ [ ایمان لانے والے ]
Ayah 26:140

وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ۠ Open ayah 26:140 in the Quran reader

اور حقیقت یہ ہے کہ تیرا رب زبردست بھی ہے اور رحیم بھی

وَاِنَّ رَبَّكَ [ اور بیشک آپ ﷺ کا رب ] لَهُوَ [ یقینا وہی ] الْعَزِيْزُ [ بالا دست ہے ] الرَّحِيْمُ [ ہمیشہ رحم کرنے والا ہے ]
Ayah 26:141

كَذَّبَتْ ثَمُوْدُ الْمُرْسَلِیْنَۚۖ Open ayah 26:141 in the Quran reader

ثمود نے رسولوں کو جھٹلایا

[ كَذَّبَتْ : جھٹلایا ][ ثَمُوْدُ : ثمود نے ][ الْمُرْسَلِيْنَ : بھیجے ہوؤں کو ]
Ayah 26:142

اِذْ قَالَ لَهُمْ اَخُوْهُمْ صٰلِحٌ اَلَا تَتَّقُوْنَۚ Open ayah 26:142 in the Quran reader

یاد کرو جبکہ ان کے بھائی صالحؑ نے ان سے کہا "کیا تم ڈرتے نہیں؟

[ اِذْ قَالَ : جب کہا ][ لَهُمْ : ان سے ][ اَخُوْهُمْ صٰلِحٌ: ان کے بھائی صالح ][ اَلَا تَتَّقُوْنَ : کیا تم لوگ تقوی اختیار نہیں کرو گے ]
Ayah 26:143

اِنِّیْ لَكُمْ رَسُوْلٌ اَمِیْنٌۙ Open ayah 26:143 in the Quran reader

میں تمہارے لیے ایک امانت دار رسول ہوں

[ اِنِّىْ : بیشک میں ][ لَكُمْ : تمہارے لیے ][ رَسُوْلٌ اَمِيْنٌ: ایک امانت دار رسول ہوں ]
Ayah 26:144

فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوْنِۚ Open ayah 26:144 in the Quran reader

لہٰذا تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو

[ فَاتَّقُوا : پس تقوی اختیار کرو ][ اللّٰهَ : اللہ کا ][ وَاَطِيْعُوْنِ : اور اطاعت کرو میری ]
Ayah 26:145

وَ مَاۤ اَسْئَلُكُمْ عَلَیْهِ مِنْ اَجْرٍ١ۚ اِنْ اَجْرِیَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الْعٰلَمِیْنَؕ Open ayah 26:145 in the Quran reader

میں اس کام پر تم سے کسی اجر کا طالب نہیں، میرا اجر تو رب العالمین کے ذمہ ہے

[ وَمَآ اَسْـَٔــلُكُمْ : اور میں نہیں مانگتا تم لوگوں سے ][ عَلَيْهِ : اس پر ][ مِنْ اَجْرٍ : کوئی بھی اجرت ][ ۚ اِنْ اَجْرِيَ : نہیں ہے میری اجرت ][ اِلَّا : مگر ][ عَلٰي رَبِّ الْعٰلَمِيْنَ : تمام جہانوں کے رب پر ]
Ayah 26:146

اَتُتْرَكُوْنَ فِیْ مَا هٰهُنَاۤ اٰمِنِیْنَۙ Open ayah 26:146 in the Quran reader

کیا تم اُن سب چیزوں کے درمیان، جو یہاں ہیں، بس یوں ہی اطمینان سے رہنے دیے جاؤ گے؟

[ اَتُتْرَكُوْنَ : کیا تم لوگ چھوڑ دیے جاؤ گے ][ فِيْ مَا : اس میں جو ][ هٰهُنَآ : یہاں ہے ][ اٰمِنِيْنَ : امن والے ہوتے ]
Ayah 26:147

فِیْ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوْنٍۙ Open ayah 26:147 in the Quran reader

اِن باغوں اور چشموں میں؟

[ فِيْ جَنّٰتٍ : باغوں میں ][ وَّعُيُوْنٍ : اور چشموں میں ]
Ayah 26:148

وَّ زُرُوْعٍ وَّ نَخْلٍ طَلْعُهَا هَضِیْمٌۚ Open ayah 26:148 in the Quran reader

اِن کھیتوں اور نخلستانوں میں جن کے خوشے رس بھرے ہیں؟

[ وَّزُرُوْعٍ : اور کھیتیوں میں ][ وَّنَخْلٍ : اور کھجوروں میں ][ طَلْعُهَا هَضِيْمٌ: جس کی کو نپ نرم وملائم ہوتی ہے۔]
Ayah 26:149

وَ تَنْحِتُوْنَ مِنَ الْجِبَالِ بُیُوْتًا فٰرِهِیْنَۚ Open ayah 26:149 in the Quran reader

تم پہاڑ کھود کھود کر فخریہ اُن میں عمارتیں بناتے ہو

وَ (اور) تَنْحِتُوْنَ ( تم سب تراشتے ہو) مِنَ الْجِبَالِ (پہاڑوں سے) بُيُوْتًا (گھر) فٰرِهِيْنَ (سب اتراتے ہوئے )
Ayah 26:150

فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوْنِۚ Open ayah 26:150 in the Quran reader

اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو

[ فَاتَّقُوا اللّٰهَ : سو ڈرو تم اللہ سے ][ وَاَطِيْعُوْنِ : اور میری اطاعت کرو ]
Ayah 26:151

وَ لَا تُطِیْعُوْۤا اَمْرَ الْمُسْرِفِیْنَۙ Open ayah 26:151 in the Quran reader

اُن بے لگام لوگوں کی اطاعت نہ کرو

[ وَلَا تُطِيْعُوْٓا : اور نہ تم اطاعت کرو ][ اَمْرَ الْمُسْرِفِيْنَ : حد سے بڑھے ہوئے لوگوں کی ]
Ayah 26:152

الَّذِیْنَ یُفْسِدُوْنَ فِی الْاَرْضِ وَ لَا یُصْلِحُوْنَ Open ayah 26:152 in the Quran reader

جو زمین میں فساد برپا کرتے ہیں اور کوئی اصلاح نہیں کرتے"

[ الَّذِيْنَ (جو)][ يُفْسِدُوْنَ ( وہ سب فساد کرتے ہیں)][ فِي الْاَرْضِ (زمین میں ) وَ (اور)][ لَا (نہیں) يُصْلِحُوْنَ ( وہ سب اصلاح کرتے ہیں) ]
Ayah 26:153

قَالُوْۤا اِنَّمَاۤ اَنْتَ مِنَ الْمُسَحَّرِیْنَۚ Open ayah 26:153 in the Quran reader

انہوں نے جواب دیا "تو محض ایک سحر زدہ آدمی ہے

[ قَالُوْٓا : ان لوگوں نے کہا ][ اِنَّمَآ اَنْتَ : کچھ نہیں سوائے اس کے کہ ][ مِنَ الْمُسَحَّرِيْنَ : جادو کیے ہوئے لوگوں میں سے ]
Ayah 26:154

مَاۤ اَنْتَ اِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُنَا١ۖۚ فَاْتِ بِاٰیَةٍ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِیْنَ Open ayah 26:154 in the Quran reader

تو ہم جیسے ایک انسان کے سوا اور کیا ہے لا کوئی نشانی اگر تو سچّا ہے"

[ مَآ (نہیں )][ اَنْتَ (تو) ][ اِلَّا ( مگر ) بَشَرٌ (ایک انسان )][ مِّثْلُنَا (ہمارے جیسا ) [ فَاْتِ (پس تو لے آ ) بِاٰيَةٍ (کسی نشانی کو)][ اِنْ ( اگر ) [ كُنْتَ (ہے تو) مِنَ الصّٰدِقِيْنَ (سچوں میں سے) ]
Ayah 26:155

قَالَ هٰذِهٖ نَاقَةٌ لَّهَا شِرْبٌ وَّ لَكُمْ شِرْبُ یَوْمٍ مَّعْلُوْمٍۚ Open ayah 26:155 in the Quran reader

صالحؑ نے کہا "یہ اونٹنی ہے ایک دن اس کے پینے کا ہے اور ایک دن تم سب کے پانی لینے کا

[ قَالَ : صالح نے کہا ][ هٰذِهٖ : یہ ][ نَاقَةٌ: ایک اونٹنی ہے ][ لَّهَا : اس کے لیے ہے ][ شِرْبٌ: پینے کی اک باری ][ وَّلَكُمْ : اور تمہارے لیے ][ شِرْبُ يَوْمٍ مَّعْلُوْمٍ : ایک معلوم دن کی پینے کی باری ]
Ayah 26:156

وَ لَا تَمَسُّوْهَا بِسُوْٓءٍ فَیَاْخُذَكُمْ عَذَابُ یَوْمٍ عَظِیْمٍ Open ayah 26:156 in the Quran reader

اس کو ہرگز نہ چھیڑنا ورنہ ایک بڑے دن کا عذاب تم کو آ لے گا"

[ وَلَا تَمَسُّوْهَا : اور تم لوگ مت چھونا اس کو ][ بِسُوْۗءٍ : کسی برائی سے ][ فَيَاْخُذَكُمْ : ورنہ پکڑے گا تم کو ][ عَذَابُ يَوْمٍ عَظِيْمٍ : ایک عظیم دن کا عذاب ]
Ayah 26:157

فَعَقَرُوْهَا فَاَصْبَحُوْا نٰدِمِیْنَۙ Open ayah 26:157 in the Quran reader

مگر انہوں نے اس کی کوچیں کاٹ دیں اور آخرکار پچھتاتے رہ گئے

[ فَعَقَرُوْهَا : پھر انہوں نے ٹانگیں کاٹ دی اس کی ][ فَاَصْبَحُوْا : نتیجہ وہ ہوگئے ][ نٰدِمِيْنَ : پچھتانے والے ]
Ayah 26:158

فَاَخَذَهُمُ الْعَذَابُ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً١ؕ وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِیْنَ Open ayah 26:158 in the Quran reader

عذاب نے انہیں آ لیا یقیناً اس میں ایک نشانی ہے، مگر ان میں سے اکثر ماننے والے نہیں

[ فَاَخَذَهُمُ الْعَذَابُ ۭ: تو پکڑا ان کو عذاب نے ][ اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيَةً ۭ: بیشک اس میں نشانی ہے ][ وَمَا كَانَ : اور نہیں تھے ][ اَكْثَرُهُمْ : ان کے اکثر ][ مُّؤْمِنِيْنَ : ایمان لانے والے ]
Ayah 26:159

وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ۠ Open ayah 26:159 in the Quran reader

اور حقیقت یہ ہے کہ تیرا رب زبردست بھی ہے اور رحیم بھی

[ وَاِنَّ رَبَّكَ : اور بیشک آپ کا رب ][ لَهُوَ الْعَزِيْزُ : یقینا وہی بالادست ][ الرَّحِيْمُ : ہمیشہ رحم کرنے والا ہے ]
Ayah 26:160

كَذَّبَتْ قَوْمُ لُوْطِ اِ۟لْمُرْسَلِیْنَۚۖ Open ayah 26:160 in the Quran reader

لوطؑ کی قوم نے رسولوں کو جھٹلایا

كَذَّبَتْ [ جھٹلایا ] قَوْمُ لُوْطِۨ[ لوط (علیہ السلام) کی قوم نے ] الْمُرْسَلِيْنَ [ بھیجے ہوؤں کو ]