11. Surah Hud

هودHud · 123 ayahsتفسیر مطالعہ قرآن

Ayah 11:121

وَ قُلْ لِّلَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ اعْمَلُوْا عَلٰى مَكَانَتِكُمْ١ؕ اِنَّا عٰمِلُوْنَۙ Open ayah 11:121 in the Quran reader

رہے وہ لوگ جو ایمان نہیں لاتے، تو ان سے کہہ دو کہ تم اپنے طریقے پر کام کرتے رہو اور ہم اپنے طریقے پر کیے جاتے ہیں

[وَقُلْ : اور آپ ﷺ کہہ دیجئے ] [ لِلَّذِيْنَ : ان سے جو ] [ لَا يُؤْمِنُوْنَ : ایمان نہیں لاتے ] [ اعْمَلُوْا : تم لوگ عمل کرو ] [ عَلٰي مَكَانتِكُمْ : اپنی جگہ پر ] [انا : بیشک ہم (بھی)] [ عٰمِلُوْنَ : عمل کرنے والے ہیں ]
Ayah 11:122

وَ انْتَظِرُوْا١ۚ اِنَّا مُنْتَظِرُوْنَ Open ayah 11:122 in the Quran reader

انجام کار کا تم بھی انتظار کرو اور ہم بھی منتظر ہیں

[وَانتَظِرُوْا : اور تم لوگ انتظار کرو ] [ انا : بیشک ہم (بھی)] [ مُنْتَظِرُوْنَ : انتظار کرنے والے ہیں ]
Ayah 11:123

وَ لِلّٰهِ غَیْبُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ اِلَیْهِ یُرْجَعُ الْاَمْرُ كُلُّهٗ فَاعْبُدْهُ وَ تَوَكَّلْ عَلَیْهِ١ؕ وَ مَا رَبُّكَ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُوْنَ۠ Open ayah 11:123 in the Quran reader

آسمانوں اور زمین میں جو کچھ چھپا ہوا ہے سب اللہ کے قبضہ قدرت میں ہے اور سارا معاملہ اسی کی طرف رجوع کیا جاتا ہے پس اے نبیؐ، تو اس کی بندگی کر اور اسی پر بھروسا رکھ، جو کچھ تم لوگ کر رہے ہو تیرا رب اس سے بے خبر نہیں ہے

[وَللّٰهِ : اور اللہ ہی کے ہیں ] [غَيْبُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ : زمین اور آسمانوں کے غیب ] [ وَاِلَيْهِ : اور س ہی کی طرف ] [ يُرْجَعُ : لوٹائے جاتے ہیں ] [الْاَمْرُ : تمام معاملات ] [ كُلُّهٗ : ان کے سب کے سب ] [ فَاعْبُدْهُ : پس آپ ﷺ بندگی کریں اس کی ] [وَتَوَكَّلْ : اور آپ ﷺ بھروسہ کریں ] [عَلَيْهِ : اس پر ] [ وَمَا رَبُّكَ : اور آپ ﷺ کا رب ] [بِغَافِلٍ : غافل نہیں ہے ] [عَمَا : اس سے جو ] [ تَعْمَلُوْنَ : تم لوگ عمل کرتے ہو ]