3. Surah Aal-i-Imraan
آل عمرانThe Family of Imraan · 200 ayahsمظہر القرآن
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَكُوْنُوْا كَالَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ قَالُوْا لِاِخْوَانِهِمْ اِذَا ضَرَبُوْا فِی الْاَرْضِ اَوْ كَانُوْا غُزًّى لَّوْ كَانُوْا عِنْدَنَا مَا مَاتُوْا وَ مَا قُتِلُوْا١ۚ لِیَجْعَلَ اللّٰهُ ذٰلِكَ حَسْرَةً فِیْ قُلُوْبِهِمْ١ؕ وَ اللّٰهُ یُحْیٖ وَ یُمِیْتُ١ؕ وَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌ Open ayah 3:156 in the Quran reader
اے مومنو ! ان کافروں کی مانند نہ ہونا جو اپنے بھائیوں کے حق میں کہتے ہیں جب کہ وہ سفر کرتے ہیں زمین میں یا جہاد میں ہوتے ہیں اگر وہ ہمارے پاس ہوتے تو نہ مرتے اور نہ مارے جاتے اس لئے کہ رکھا اللہ تعالیٰ نے اس بات کا افسوس ان کے دلوں میں، اور خدا زندہ کرتا ہے اور مارتا ہے، جو کچھ تم کرتے ہو خدا دیکھ رہا ہے
وَ لَئِنْ قُتِلْتُمْ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ اَوْ مُتُّمْ لَمَغْفِرَةٌ مِّنَ اللّٰهِ وَ رَحْمَةٌ خَیْرٌ مِّمَّا یَجْمَعُوْنَ Open ayah 3:157 in the Quran reader
اور اگر تم خدا کی راہ میں مارے جاتے یا مرگئے (ہوتے) البتہ اللہ کی طرف سے بخشش اور رحمت ان کی سب کمائی سے بہتر ہے
وَ لَئِنْ مُّتُّمْ اَوْ قُتِلْتُمْ لَاۡاِلَى اللّٰهِ تُحْشَرُوْنَ Open ayah 3:158 in the Quran reader
اور اگر تم مرگئے یا مارے گئے البتہ خدا کی طرف اٹھائے جاؤ گے
فَبِمَا رَحْمَةٍ مِّنَ اللّٰهِ لِنْتَ لَهُمْ١ۚ وَ لَوْ كُنْتَ فَظًّا غَلِیْظَ الْقَلْبِ لَا نْفَضُّوْا مِنْ حَوْلِكَ١۪ فَاعْفُ عَنْهُمْ وَ اسْتَغْفِرْ لَهُمْ وَ شَاوِرْهُمْ فِی الْاَمْرِ١ۚ فَاِذَا عَزَمْتَ فَتَوَكَّلْ عَلَى اللّٰهِ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ یُحِبُّ الْمُتَوَكِّلِیْنَ Open ayah 3:159 in the Quran reader
پس خدا کی مہربانی سے (اے محبوب ! ﷺ) تم ان کے لئے نرم دل ہوئے اور اگر تم تند مزاج سخت دل ہوتے تو وہ البتہ تمہارے پاس سے بھاگ جاتے، پس تم ان کو معاف کرو اور ان کے واسطے بخشش مانگو اور مشورہ کرو ان سے خاص کاموں میں پس جس وقت کہ مضبوط ارادہ تم نے کیا تو بھروسہ کرو خدا پر بیشک اللہ توکل کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے
اِنْ یَّنْصُرْكُمُ اللّٰهُ فَلَا غَالِبَ لَكُمْ١ۚ وَ اِنْ یَّخْذُلْكُمْ فَمَنْ ذَا الَّذِیْ یَنْصُرُكُمْ مِّنْۢ بَعْدِهٖ١ؕ وَ عَلَى اللّٰهِ فَلْیَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُوْنَ Open ayah 3:160 in the Quran reader
اگر تم کو خدا مدد دیوے پھر کوئی تم پر غالب نہیں ہے اور (اگر ہو شان بےنیازی سے) تم کو چھوڑ دے پس ایسا کون ہے جو اس کے بعد تم کو مدد دیوے، اور سب مسلمان خدا ہی پر بھروسہ کریں
وَ مَا كَانَ لِنَبِیٍّ اَنْ یَّغُلَّ١ؕ وَ مَنْ یَّغْلُلْ یَاْتِ بِمَا غَلَّ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ١ۚ ثُمَّ تُوَفّٰى كُلُّ نَفْسٍ مَّا كَسَبَتْ وَ هُمْ لَا یُظْلَمُوْنَ Open ayah 3:161 in the Quran reader
اور شان نہیں کسی نبی کی کہ کچھ چھپا رکھے، اور جو کوئی چھپا رکھے وہ قیامت کے دن اس چھپائی چیز کو لے کر آئے گا پس تمام دیا جائے گا ہر شخص کو بدلہ اس کے عمل کا جو کیا ہے اور وہ ظلم نہ کئے جائیں گے
اَفَمَنِ اتَّبَعَ رِضْوَانَ اللّٰهِ كَمَنْۢ بَآءَ بِسَخَطٍ مِّنَ اللّٰهِ وَ مَاْوٰىهُ جَهَنَّمُ١ؕ وَ بِئْسَ الْمَصِیْرُ Open ayah 3:162 in the Quran reader
تو کیا جو کوئی خدا کی رضا پر چلا وہ ہوگا مانند اس شخص کے کہ جو کوئی خدا کے غضب کا مستحق ہوا اور اس کا ٹھکانا دوزخ ہے اور کیا وہ بری جگہ ہے پلٹنے کی
هُمْ دَرَجٰتٌ عِنْدَ اللّٰهِ١ؕ وَ اللّٰهُ بَصِیْرٌۢ بِمَا یَعْمَلُوْنَ Open ayah 3:163 in the Quran reader
یہ لوگ اللہ کے نزدیک درجہ درجہ پر ہیں۔ اور خدا دیکھ رہا ہے جو کچھ تم کرتے ہو
لَقَدْ مَنَّ اللّٰهُ عَلَى الْمُؤْمِنِیْنَ اِذْ بَعَثَ فِیْهِمْ رَسُوْلًا مِّنْ اَنْفُسِهِمْ یَتْلُوْا عَلَیْهِمْ اٰیٰتِهٖ وَ یُزَكِّیْهِمْ وَ یُعَلِّمُهُمُ الْكِتٰبَ وَ الْحِكْمَةَ١ۚ وَ اِنْ كَانُوْا مِنْ قَبْلُ لَفِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ Open ayah 3:164 in the Quran reader
تحقیق بےانتہا نعمت ( لٹا) دی خدا نے مومنوں پر جس وقت ان کے درمیان ان کی قوم میں سے ایک پیغمبر بھیجا جو ان پر اس کی آیتیں پڑھتا ہے اور ان کو پاک کرتا ہے اور ان کو کتاب اور علم سکھاتا ہے، اور البتہ وہ ضرور اس سے پہلے کھلی گمراہی میں تھے
اَوَ لَمَّاۤ اَصَابَتْكُمْ مُّصِیْبَةٌ قَدْ اَصَبْتُمْ مِّثْلَیْهَا١ۙ قُلْتُمْ اَنّٰى هٰذَا١ؕ قُلْ هُوَ مِنْ عِنْدِ اَنْفُسِكُمْ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ Open ayah 3:165 in the Quran reader
کیا جس وقت تم کو کوئی مصیبت پہنچی تحقیق اس سے دونی تم پہنچا چکے ہو، تم کہتے ہو :” کہاں سے یہ مصیبت آئی “ (اے محبوب ! ﷺ) تم فرما دو :” وہ تمہاری ہی ذات سے آئی “ بیشک اللہ ہر چیز پر قادر ہے
وَ مَاۤ اَصَابَكُمْ یَوْمَ الْتَقَى الْجَمْعٰنِ فَبِاِذْنِ اللّٰهِ وَ لِیَعْلَمَ الْمُؤْمِنِیْنَۙ Open ayah 3:166 in the Quran reader
اور جو کچھ تم کو اس دن (شکست) پہنچی جس دن دونوں فوجیں بھڑیں تھیں پس خدا کے حکم سے تھی اور تاکہ پہچان کرا دے مومنوں کی
وَ لِیَعْلَمَ الَّذِیْنَ نَافَقُوْا١ۖۚ وَ قِیْلَ لَهُمْ تَعَالَوْا قَاتِلُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ اَوِ ادْفَعُوْا١ؕ قَالُوْا لَوْ نَعْلَمُ قِتَالًا لَّا اتَّبَعْنٰكُمْ١ؕ هُمْ لِلْكُفْرِ یَوْمَئِذٍ اَقْرَبُ مِنْهُمْ لِلْاِیْمَانِ١ۚ یَقُوْلُوْنَ بِاَفْوَاهِهِمْ مَّا لَیْسَ فِیْ قُلُوْبِهِمْ١ؕ وَ اللّٰهُ اَعْلَمُ بِمَا یَكْتُمُوْنَۚ Open ayah 3:167 in the Quran reader
اور اس لئے پہچان کرادے ان لوگوں کی کہ جو منافق ہوئے، اور کہا گیا ان لوگوں کو کہ آؤ لڑو خدا کی راہ میں یا کافروں کو دفع کرو بولے : ” اگر ہم جنگ کرنا جانتے البتہ ہم تمہاری پیروی کرتے “ یہ لوگ اس دن بنسبت ایمان کے کفر کی طرف بہت ہی نزدیک تھے، اپنے منہ سے کہتے ہیں جو نہیں ہے ان کے دلوں میں اور خدا خوب جانتا ہے جو کچھ چھپاتے ہیں
اَلَّذِیْنَ قَالُوْا لِاِخْوَانِهِمْ وَ قَعَدُوْا لَوْ اَطَاعُوْنَا مَا قُتِلُوْا١ؕ قُلْ فَادْرَءُوْا عَنْ اَنْفُسِكُمُ الْمَوْتَ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ Open ayah 3:168 in the Quran reader
وہ جن لوگوں نے اپنے بھائیوں کی نسبت کہا اور وہ کہنے والے بیٹھ رہے :” اگر وہ ہمارا کہا مانتے مارے نہ جاتے “ تم فرماؤ :” پس خود اپنی ہی موت ٹال دو اگر تم سچے ہو “
وَ لَا تَحْسَبَنَّ الَّذِیْنَ قُتِلُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ اَمْوَاتًا١ؕ بَلْ اَحْیَآءٌ عِنْدَ رَبِّهِمْ یُرْزَقُوْنَۙ Open ayah 3:169 in the Quran reader
(ہرگز) ان کو مردہ خیال نہ کرو کہ جو اللہ کی راہ میں مارے گئے بلکہ وہ اپنے پروردگار کے پاس زندہ ہیں وہ رزی پاتے ہیں
فَرِحِیْنَ بِمَاۤ اٰتٰىهُمُ اللّٰهُ مِنْ فَضْلِهٖ١ۙ وَ یَسْتَبْشِرُوْنَ بِالَّذِیْنَ لَمْ یَلْحَقُوْا بِهِمْ مِّنْ خَلْفِهِمْ١ۙ اَلَّا خَوْفٌ عَلَیْهِمْ وَ لَا هُمْ یَحْزَنُوْنَۘ Open ayah 3:170 in the Quran reader
اور خوشی مناتے ہیں اس پر جو اللہ نے عطا کی ہے ان کو اپنے فضل سے، اور خوش ہوتے ہیں اپنے پچھلوں کی ( حالت پر) جو ابھی ان سے نہیں ملے، اس واسطے ان پر نہ کچھ خوف ہے اور نہ وہ غمگین ہوں گے
یَسْتَبْشِرُوْنَ بِنِعْمَةٍ مِّنَ اللّٰهِ وَ فَضْلٍ١ۙ وَّ اَنَّ اللّٰهَ لَا یُضِیْعُ اَجْرَ الْمُؤْمِنِیْنَ٤ۚۛ۠ Open ayah 3:171 in the Quran reader
خوش ہوتے ہیں اللہ کی نعمت سے اور اس کے فضل سے، اور اس لئے کہ خدا مومنوں کا اجر ضائع نہٰں کرتا ہے
اَلَّذِیْنَ اسْتَجَابُوْا لِلّٰهِ وَ الرَّسُوْلِ مِنْۢ بَعْدِ مَاۤ اَصَابَهُمُ الْقَرْحُ١ۛؕ لِلَّذِیْنَ اَحْسَنُوْا مِنْهُمْ وَ اتَّقَوْا اَجْرٌ عَظِیْمٌۚ Open ayah 3:172 in the Quran reader
جن لوگوں نے خدا اور رسول کے حکم کو قبول کرلیا بعد اس کے کہ انہیں زخم پہنچ چکا تھا، ان لوگوں کے واسطے کہ نیکی کی اس جماعت میں سے اور پرہیزگاری کی ان کے لئے بڑا ثواب ہے
اَلَّذِیْنَ قَالَ لَهُمُ النَّاسُ اِنَّ النَّاسَ قَدْ جَمَعُوْا لَكُمْ فَاخْشَوْهُمْ فَزَادَهُمْ اِیْمَانًا١ۖۗ وَّ قَالُوْا حَسْبُنَا اللّٰهُ وَ نِعْمَ الْوَكِیْلُ Open ayah 3:173 in the Quran reader
وہ لوگ کہ جن سے لوگوں نے کہا کہ تحقیق کافروں نے تمہارے واسطے لشکر جمع کیا ہے پس اس لشکر سے ڈرو۔ پس (اس بات نے) ان کا ایمان اور زیادہ کیا اور کہا کہ ہمارا خدا کافی ہے اور وہ اچھا کارساز ہے
فَانْقَلَبُوْا بِنِعْمَةٍ مِّنَ اللّٰهِ وَ فَضْلٍ لَّمْ یَمْسَسْهُمْ سُوْٓءٌ١ۙ وَّ اتَّبَعُوْا رِضْوَانَ اللّٰهِ١ؕ وَ اللّٰهُ ذُوْ فَضْلٍ عَظِیْمٍ Open ayah 3:174 in the Quran reader
پھر یہ مسلمان اللہ کے احسان اور اس کے فضل اور اس کے فضل سے واپس آئے اور ان کو کچھ برائی نہ پہنچی اور خدا کی رضامندی پر چلے اور خدا بڑا فضل والا ہے
اِنَّمَا ذٰلِكُمُ الشَّیْطٰنُ یُخَوِّفُ اَوْلِیَآءَهٗ١۪ فَلَا تَخَافُوْهُمْ وَ خَافُوْنِ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ Open ayah 3:175 in the Quran reader
یہ خبر دینے والا تو صرف شیطان ہی ہے کہ اپنے دوستوں سے ڈراتا ہے پس تم کافروں سے نہ ڈرو اور مجھ سے ڈرو اگر تم مومن ہو
وَ لَا یَحْزُنْكَ الَّذِیْنَ یُسَارِعُوْنَ فِی الْكُفْرِ١ۚ اِنَّهُمْ لَنْ یَّضُرُّوا اللّٰهَ شَیْئًا١ؕ یُرِیْدُ اللّٰهُ اَلَّا یَجْعَلَ لَهُمْ حَظًّا فِی الْاٰخِرَةِ١ۚ وَ لَهُمْ عَذَابٌ عَظِیْمٌ Open ayah 3:176 in the Quran reader
اور (اے محبوب ! ﷺ) تم ان لوگوں کا کچھ غم نہ کرو جو کفر پر دوڑتے ہیں بیشک وہ خدا کو کچھ بھی ضرر نہ پہنچا سکیں گے خدا چاہتا ہے کہ آخرت میں ان کے لئے کچھ حصہ نہ رکھے، اور ان کے واسطے بڑا عذاب ہے
اِنَّ الَّذِیْنَ اشْتَرَوُا الْكُفْرَ بِالْاِیْمَانِ لَنْ یَّضُرُّوا اللّٰهَ شَیْئًا١ۚ وَ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ Open ayah 3:177 in the Quran reader
تحقیق جن لوگوں نے ایمان کے بدلے کفر خرید لیا ہے وہ خدا کو ہرگز کچھ بھی ضرر نہ پہنچائیں گے اور ان کے لئے درد ناک عذاب ہے
وَ لَا یَحْسَبَنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْۤا اَنَّمَا نُمْلِیْ لَهُمْ خَیْرٌ لِّاَنْفُسِهِمْ١ؕ اِنَّمَا نُمْلِیْ لَهُمْ لِیَزْدَادُوْۤا اِثْمًا١ۚ وَ لَهُمْ عَذَابٌ مُّهِیْنٌ Open ayah 3:178 in the Quran reader
اور کافر لوگ یہ گمان نہ کریں کہ ہمارا مہلت دینا بہتر ہے ان کے لئے، ہم تو اسی لئے انہیں مہلت دیتے ہیں کہ وہ اور گناہ میں پڑیں، اور ان کے لئے ذلت کا عذاب ہے
مَا كَانَ اللّٰهُ لِیَذَرَ الْمُؤْمِنِیْنَ عَلٰى مَاۤ اَنْتُمْ عَلَیْهِ حَتّٰى یَمِیْزَ الْخَبِیْثَ مِنَ الطَّیِّبِ١ؕ وَ مَا كَانَ اللّٰهُ لِیُطْلِعَكُمْ عَلَى الْغَیْبِ وَ لٰكِنَّ اللّٰهَ یَجْتَبِیْ مِنْ رُّسُلِهٖ مَنْ یَّشَآءُ١۪ فَاٰمِنُوْا بِاللّٰهِ وَ رُسُلِهٖ١ۚ وَ اِنْ تُؤْمِنُوْا وَ تَتَّقُوْا فَلَكُمْ اَجْرٌ عَظِیْمٌ Open ayah 3:179 in the Quran reader
خدا مسلمانوں کو اس حال میں ہرگز نہ چھوڑے گا جس پر کہ تم ہو جب تک جدا نہ کر دے ناپاک کو پاک سے، اور (اے لوگو ! ) خدا تم کو غین پر مطلع نہیں کرتا و لیکن خدا چھانٹ لیتا ہے اپنے رسولوں میں سے جسے چاہے، پس ایمان لاؤ خدا پر اور اس کے پیغمبروں پر، اور اگر ایمان لاؤ اور پرہیزگاری کرو تو تمہارے واسطے بڑا اجر ہے
وَ لَا یَحْسَبَنَّ الَّذِیْنَ یَبْخَلُوْنَ بِمَاۤ اٰتٰىهُمُ اللّٰهُ مِنْ فَضْلِهٖ هُوَ خَیْرًا لَّهُمْ١ؕ بَلْ هُوَ شَرٌّ لَّهُمْ١ؕ سَیُطَوَّقُوْنَ مَا بَخِلُوْا بِهٖ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ١ؕ وَ لِلّٰهِ مِیْرَاثُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ وَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِیْرٌ۠ Open ayah 3:180 in the Quran reader
اور چاہئے کہ گمان نہ کریں وہ لوگ کہ بخل کرتے ہیں اس پر جو اللہ نے ان کو عطا کیا ہے اپنے فضل سے وہ اس کو ہرگز اپنے لئے بہتر نہ سمجھیں بلکہ یہ ان کے حق میں بہت برا ہے، عنقریب جس میں بخل کیا تھا وہ ان کے گلے کا طوق ہوگا قیامت کے روز، اور خدا ہی وارث ہے آسمانوں اور زمینوں کا، اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ خبر رکھتا ہے
لَقَدْ سَمِعَ اللّٰهُ قَوْلَ الَّذِیْنَ قَالُوْۤا اِنَّ اللّٰهَ فَقِیْرٌ وَّ نَحْنُ اَغْنِیَآءُ١ۘ سَنَكْتُبُ مَا قَالُوْا وَ قَتْلَهُمُ الْاَنْۢبِیَآءَ بِغَیْرِ حَقٍّ١ۙ وَّ نَقُوْلُ ذُوْقُوْا عَذَابَ الْحَرِیْقِ Open ayah 3:181 in the Quran reader
تحقیق خدا نے سنی بات ان لوگوں کی کہ کہا انہوں نے :” خدا فقیر ہے اور ہم دولت مند ہیں “ ہم ابھی لکھ رکھیں گے جو کچھ انہوں نے کہا اور پغمبروں کو ان کا ناحق شہید کرنا اور ہم ان سے کہیں گے :” لو چکھو آگ کا عذاب
ذٰلِكَ بِمَا قَدَّمَتْ اَیْدِیْكُمْ وَ اَنَّ اللّٰهَ لَیْسَ بِظَلَّامٍ لِّلْعَبِیْدِۚ Open ayah 3:182 in the Quran reader
یہ عذاب اس سبب سے ہے کہ تمہارے ہاتھوں نے آگے بھیجا ہے اور اس سبب سے کہ اللہ نہیں ہے بندوں پر ظلم کرنے والا “
اَلَّذِیْنَ قَالُوْۤا اِنَّ اللّٰهَ عَهِدَ اِلَیْنَاۤ اَلَّا نُؤْمِنَ لِرَسُوْلٍ حَتّٰى یَاْتِیَنَا بِقُرْبَانٍ تَاْكُلُهُ النَّارُ١ؕ قُلْ قَدْ جَآءَكُمْ رُسُلٌ مِّنْ قَبْلِیْ بِالْبَیِّنٰتِ وَ بِالَّذِیْ قُلْتُمْ فَلِمَ قَتَلْتُمُوْهُمْ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ Open ayah 3:183 in the Quran reader
جن لوگوں نے کہا کہ خدا نے ہماری طرف یہ حکم بھیجا ہے کہ ایمان نہ لاویں ہم کسی پیغمبر پر جب تک کہ وہ ہمارے پاس ایسی قربانی نہ لاوے کہ جس کو آگ کھا جاوے تم فرماؤ :” تمہارے پاس بہت سے پیغمبر مجھ سے پہلے معجزات اور یہ حکم لے کر آئے جو تم کہتے ہو پس تم نے ان کو کیوں شہید کیا اگر تم سچے ہو “
فَاِنْ كَذَّبُوْكَ فَقَدْ كُذِّبَ رُسُلٌ مِّنْ قَبْلِكَ جَآءُوْ بِالْبَیِّنٰتِ وَ الزُّبُرِ وَ الْكِتٰبِ الْمُنِیْرِ Open ayah 3:184 in the Quran reader
پس اگر جھٹلائیں تم کو (اے محبوب ! ﷺ) تو تم سے پہلے بہت سے پیغبر جھٹلائے گئے تھے جو صاف نشانیاں اور صحیفے اور روشن کتاب لائے تھے
كُلُّ نَفْسٍ ذَآئِقَةُ الْمَوْتِ١ؕ وَ اِنَّمَا تُوَفَّوْنَ اُجُوْرَكُمْ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ١ؕ فَمَنْ زُحْزِحَ عَنِ النَّارِ وَ اُدْخِلَ الْجَنَّةَ فَقَدْ فَازَ١ؕ وَ مَا الْحَیٰوةُ الدُّنْیَاۤ اِلَّا مَتَاعُ الْغُرُوْرِ Open ayah 3:185 in the Quran reader
ہر جان موت کا ذائقہ چکھنے والی ہے اور تم کو تو پورے بدلے ملیں گے قیامت ہی کے دن پس جو کوئی دور رکھا گیا دوزخ سے اور داخل کیا گیا بہشت میں البتہ وہ مراد کو پہنچا، اور نہیں ہے دنیا کی زندگی مگر دھوکے کی پونجی
لَتُبْلَوُنَّ فِیْۤ اَمْوَالِكُمْ وَ اَنْفُسِكُمْ١۫ وَ لَتَسْمَعُنَّ مِنَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ مِنْ قَبْلِكُمْ وَ مِنَ الَّذِیْنَ اَشْرَكُوْۤا اَذًى كَثِیْرًا١ؕ وَ اِنْ تَصْبِرُوْا وَ تَتَّقُوْا فَاِنَّ ذٰلِكَ مِنْ عَزْمِ الْاُمُوْرِ Open ayah 3:186 in the Quran reader
البتہ تم ضرور آزمائے جاؤ گے اپنے مالوں اور اپنے جانوں میں، اور البتہ سنو گے ان لوگوں سے کہ جن کو کتاب ملی ہے پہلے تم سے اور مشرکوں سے دل آزاری کی بہت سی باتیں، اور اگر تم صبر کرو اور پرہیزگاری اختیار کرو تو بیشک یہ بڑی ہمت کا کام ہے
وَ اِذْ اَخَذَ اللّٰهُ مِیْثَاقَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ لَتُبَیِّنُنَّهٗ لِلنَّاسِ وَ لَا تَكْتُمُوْنَهٗ١٘ فَنَبَذُوْهُ وَرَآءَ ظُهُوْرِهِمْ وَ اشْتَرَوْا بِهٖ ثَمَنًا قَلِیْلًا١ؕ فَبِئْسَ مَا یَشْتَرُوْنَ Open ayah 3:187 in the Quran reader
اور یاد کرو جب خدا نے عہد لیا اہل کتاب سے کہ تم ضرور کتاب کو لوگوں کے سامنے بیان کردینا اور اس کو نہ چھپانا پس پھینک دیا اس عہد کو اپنی پیٹھوں کے پیچھے اور اس کے بدلے ذلیل دام حاصل کئے، پس بہت ہی برا سودا کر رہے ہیں
لَا تَحْسَبَنَّ الَّذِیْنَ یَفْرَحُوْنَ بِمَاۤ اَتَوْا وَّ یُحِبُّوْنَ اَنْ یُّحْمَدُوْا بِمَا لَمْ یَفْعَلُوْا فَلَا تَحْسَبَنَّهُمْ بِمَفَازَةٍ مِّنَ الْعَذَابِ١ۚ وَ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ Open ayah 3:188 in the Quran reader
ہرگز گمان نہ کرنا ان لوگوں کو جو خوش ہوتے ہیں اس سے جو کچھ کیا ہے اور چاہتے کہ تعریف کئے جائیں ساتھ اس کے جو کام نہیں کیا ہے پس ہرگز نہ خیال کرہ کہ انہوں نے عذاب سے خلاصی پائی ہے اور ان کے لئے عذاب ہے درد دینے والا
وَ لِلّٰهِ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ۠ Open ayah 3:189 in the Quran reader
اور خدا ہی کے واسطے ہے بادشاہی آسمانوں اور زمین کی اور خدا ہر چیز پر قادر ہے
اِنَّ فِیْ خَلْقِ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ اخْتِلَافِ الَّیْلِ وَ النَّهَارِ لَاٰیٰتٍ لِّاُولِی الْاَلْبَابِۚۙ Open ayah 3:190 in the Quran reader
بیشک آسمانوں کی اور زمین کی پیدائش میں اور رات اور دن کے بدلنے میں نشانیاں ہیں عقل والوں کے لئے
الَّذِیْنَ یَذْكُرُوْنَ اللّٰهَ قِیٰمًا وَّ قُعُوْدًا وَّ عَلٰى جُنُوْبِهِمْ وَ یَتَفَكَّرُوْنَ فِیْ خَلْقِ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ۚ رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ هٰذَا بَاطِلًا١ۚ سُبْحٰنَكَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ Open ayah 3:191 in the Quran reader
جو لوگ کہ خدا کو کھڑے اور بیٹھے یاد کرتے ہیں اور اپنی کروٹوں پر لیٹے ہوئے اور غور کرتے ہیں آسمانوں اور زمین کی پیدائش میں، (کہتے ہیں) ” اے رب ہمارے ! نہیں پیدا کیا تو نے اس کو بےفائدہ، پاکی ہے تیرے واسطے پس ہم کو آگ کے عذاب سے بچا لے
رَبَّنَاۤ اِنَّكَ مَنْ تُدْخِلِ النَّارَ فَقَدْ اَخْزَیْتَهٗ١ؕ وَ مَا لِلظّٰلِمِیْنَ مِنْ اَنْصَارٍ Open ayah 3:192 in the Quran reader
اے پروردگار ہمارے ! تحقیق تو جس کو داخل کرے دوزخ میں، بیشک تو نے اس کو رسوا کردیا اور ظالموں کا کوئی مدد گار نہیں
رَبَّنَاۤ اِنَّنَا سَمِعْنَا مُنَادِیًا یُّنَادِیْ لِلْاِیْمَانِ اَنْ اٰمِنُوْا بِرَبِّكُمْ فَاٰمَنَّا١ۖۗ رَبَّنَا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوْبَنَا وَ كَفِّرْ عَنَّا سَیِّاٰتِنَا وَ تَوَفَّنَا مَعَ الْاَبْرَارِۚ Open ayah 3:193 in the Quran reader
اے رب ہمارے ! البتہ ہم نے بلند آواز سے پکارنے والے کو ایمان کی طرف پکارتے سنا ہے کہ اپنے رب کی طرف ایمان لاؤ پس ہم ایمان لے آئے، اے رب ہمارے ! ” پس ہمارے گناہوں کو معاف کردے اور ہماری برائیاں دور کردے اور نیکوں کے ساتھ ہم کو موت دے “
رَبَّنَا وَ اٰتِنَا مَا وَعَدْتَّنَا عَلٰى رُسُلِكَ وَ لَا تُخْزِنَا یَوْمَ الْقِیٰمَةِ١ؕ اِنَّكَ لَا تُخْلِفُ الْمِیْعَادَ Open ayah 3:194 in the Quran reader
اے رب ہمارے اور ہم کو وہ عنایت کر جو کچھ تو نے ہم سے وعدہ کیا ہے اپنے رسولوں کی معرفت اور ہم کو قیامت کے دن رسوا نہ کر بیشک تو نہیں وعدہ خلافی کرتا
فَاسْتَجَابَ لَهُمْ رَبُّهُمْ اَنِّیْ لَاۤ اُضِیْعُ عَمَلَ عَامِلٍ مِّنْكُمْ مِّنْ ذَكَرٍ اَوْ اُنْثٰى١ۚ بَعْضُكُمْ مِّنْۢ بَعْضٍ١ۚ فَالَّذِیْنَ هَاجَرُوْا وَ اُخْرِجُوْا مِنْ دِیَارِهِمْ وَ اُوْذُوْا فِیْ سَبِیْلِیْ وَ قٰتَلُوْا وَ قُتِلُوْا لَاُكَفِّرَنَّ عَنْهُمْ سَیِّاٰتِهِمْ وَ لَاُدْخِلَنَّهُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ١ۚ ثَوَابًا مِّنْ عِنْدِ اللّٰهِ١ؕ وَ اللّٰهُ عِنْدَهٗ حُسْنُ الثَّوَابِ Open ayah 3:195 in the Quran reader
پس ان کی دعا قبول کرلی ان کے پروردگار نے کہ میں کسی کام والے کی محنت ضائع نہیں کرتا تم میں سے خواہ مرد ہو خواہ عورت (کیونکہ) تم آپس میں ایک ہو، پس وہ لوگ جنہوں نے ہجرت کی اور اپنے گھر سے نکالے گئے اور میری راہ میں ستائے گئے اور لڑے اور مارے گئے بیشک ان کے سب گناہ دور کروں گا اور ضرور میں ان کو بہشتوں میں داخل کروں گا نیچے ان کے چلتی ہیں نہریں، (یہ) اللہ کے پاس سے ثواب ہے اور اللہ ہی کے یہاں اچھا ثواب ہے