3. Surah Aal-i-Imraan
آل عمرانThe Family of Imraan · 200 ayahsمظہر القرآن
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَتَّخِذُوْا بِطَانَةً مِّنْ دُوْنِكُمْ لَا یَاْلُوْنَكُمْ خَبَالًا١ؕ وَدُّوْا مَا عَنِتُّمْ١ۚ قَدْ بَدَتِ الْبَغْضَآءُ مِنْ اَفْوَاهِهِمْ١ۖۚ وَ مَا تُخْفِیْ صُدُوْرُهُمْ اَكْبَرُ١ؕ قَدْ بَیَّنَّا لَكُمُ الْاٰیٰتِ اِنْ كُنْتُمْ تَعْقِلُوْنَ Open ayah 3:118 in the Quran reader
اے مسلمانو ! غیروں کو اپنا راز دار نہ بناؤ وہ تمہارے تباہ کرنے میں کچھ کمی نہیں کرتے، اور آرزو رکھتے ہیں تمہاری تکلیف کی البتہ ظاہر ہوئی دشمنی ان کی زبان سے، اور جو کچھ ان کے دلوں میں پوشیدہ ہے وہ اس سے بہت سخت ہے، بیشک بیان کیں ہم نے تہمارے واسطے نشانیاں اگر عقل رکھتے ہو آگاہ ہو
هٰۤاَنْتُمْ اُولَآءِ تُحِبُّوْنَهُمْ وَ لَا یُحِبُّوْنَكُمْ وَ تُؤْمِنُوْنَ بِالْكِتٰبِ كُلِّهٖ١ۚ وَ اِذَا لَقُوْكُمْ قَالُوْۤا اٰمَنَّا١ۖۗۚ وَ اِذَا خَلَوْا عَضُّوْا عَلَیْكُمُ الْاَنَامِلَ مِنَ الْغَیْظِ١ؕ قُلْ مُوْتُوْا بِغَیْظِكُمْ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلِیْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ Open ayah 3:119 in the Quran reader
اے قوم ! کہ تم ان کو دوست رکھتے ہو اور وہ تم کو دوست نہیں رکھتے، حالانکہ تم ایمان لاتے ہو تمام کتاب الہٰی پر اور وہ جب ملتے ہیں تم سے کہتے ہیں :” ایمان لائے ہم “ اور جب اکیلے ہوتے ہیں تو تم پر اپنی انگلیوں کو غصہ سے چبائیں، تم فرما :” اپنے غصہ میں (آپ) مرجاؤ بیشک اللہ جاننے والا ہے جو کچھ دلوں میں ہے “
اِنْ تَمْسَسْكُمْ حَسَنَةٌ تَسُؤْهُمْ١٘ وَ اِنْ تُصِبْكُمْ سَیِّئَةٌ یَّفْرَحُوْا بِهَا١ؕ وَ اِنْ تَصْبِرُوْا وَ تَتَّقُوْا لَا یَضُرُّكُمْ كَیْدُهُمْ شَیْئًا١ؕ اِنَّ اللّٰهَ بِمَا یَعْمَلُوْنَ مُحِیْطٌ۠ Open ayah 3:120 in the Quran reader
اگر تم کو نعمت پہنچتی ہے تو ان کو ناخوشی ہوتی ہے اور اگر تم کو برائی پہنچتی ہے تو اس سے خوش ہوتے ہیں، اور اگر تم صبر کرو اور تم پرہیز گاری کرو تو تم کو نہ ضرر کرے گا ان کا کچھ مکر، بیشک اللہ ان کے سب کام پر احاطہ کئے ہوئے ہے
وَ اِذْ غَدَوْتَ مِنْ اَهْلِكَ تُبَوِّئُ الْمُؤْمِنِیْنَ مَقَاعِدَ لِلْقِتَالِ١ؕ وَ اللّٰهُ سَمِیْعٌ عَلِیْمٌۙ Open ayah 3:121 in the Quran reader
اور یاد کرو (اے محبوب ! ﷺ) جب تم صبح کے وقت اپنے اہل خانہ سے باہر آئے تو مسلمانوں کو لڑائی کے مورچوں پر جنگ کے واسطے قائم کرتے تھے، اور اللہ سننے والا جاننے والا ہے
اِذْ هَمَّتْ طَّآئِفَتٰنِ مِنْكُمْ اَنْ تَفْشَلَا١ۙ وَ اللّٰهُ وَلِیُّهُمَا١ؕ وَ عَلَى اللّٰهِ فَلْیَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُوْنَ Open ayah 3:122 in the Quran reader
جبکہ تم میں سے دو فرقوں کا ارادہ ہوا کہ بزدلی کریں، اور خدا ان کا کارساز تھا، اور خدا پر چاہئے کہ ایمان والے بھروسہ کریں
وَ لَقَدْ نَصَرَكُمُ اللّٰهُ بِبَدْرٍ وَّ اَنْتُمْ اَذِلَّةٌ١ۚ فَاتَّقُوا اللّٰهَ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ Open ayah 3:123 in the Quran reader
اور البتہ خدا نے بدر میں تم کو مدد دی جب تم بلکل بےسروسامان تھے پس اللہ سے ڈرو کہیں تم شکر گزار ہو
اِذْ تَقُوْلُ لِلْمُؤْمِنِیْنَ اَلَنْ یَّكْفِیَكُمْ اَنْ یُّمِدَّكُمْ رَبُّكُمْ بِثَلٰثَةِ اٰلٰفٍ مِّنَ الْمَلٰٓئِكَةِ مُنْزَلِیْنَؕ Open ayah 3:124 in the Quran reader
جس وقت (اے محبوب ! ) تم مسلمانوں سے کہتے تھے کیا تم کو یہ کافی نہیں کہ تمہارا رب تمہاری مدد کرے تین ہزار فرشتے اتار کر
بَلٰۤى١ۙ اِنْ تَصْبِرُوْا وَ تَتَّقُوْا وَ یَاْتُوْكُمْ مِّنْ فَوْرِهِمْ هٰذَا یُمْدِدْكُمْ رَبُّكُمْ بِخَمْسَةِ اٰلٰفٍ مِّنَ الْمَلٰٓئِكَةِ مُسَوِّمِیْنَ Open ayah 3:125 in the Quran reader
ہاں کیوں نہیں اگر تم صبر کرو اور تم پرہیزگاری کرو اور کفار اپنے جوش سے تمہاری طرف آویں تو تمہارا رب تمہاری مدد کو پانچ ہزار فرشتے نشان والے بھیجے گا
وَ مَا جَعَلَهُ اللّٰهُ اِلَّا بُشْرٰى لَكُمْ وَ لِتَطْمَئِنَّ قُلُوْبُكُمْ بِهٖ١ؕ وَ مَا النَّصْرُ اِلَّا مِنْ عِنْدِ اللّٰهِ الْعَزِیْزِ الْحَكِیْمِۙ Open ayah 3:126 in the Quran reader
اور یہ فتح اللہ نے نہ کی مگر تمہاری خوشی کے واسطے اور اس لئے کہ اس سے تمہارے دلوں کو چین ملے، اور مدد نہیں مگر خدا غالب حکمت والے کے نزدیک سے
لِیَقْطَعَ طَرَفًا مِّنَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْۤا اَوْ یَكْبِتَهُمْ فَیَنْقَلِبُوْا خَآئِبِیْنَ Open ayah 3:127 in the Quran reader
اس لئے کہ کافروں میں سے ایک گروہ کو ہلاک کرے یا ان کو مغلوب کرے پس نامراد ہو کر لوٹ جائیں
لَیْسَ لَكَ مِنَ الْاَمْرِ شَیْءٌ اَوْ یَتُوْبَ عَلَیْهِمْ اَوْ یُعَذِّبَهُمْ فَاِنَّهُمْ ظٰلِمُوْنَ Open ayah 3:128 in the Quran reader
یہ تمہارے ہاتھ بات نہیں، اللہ انہیں توبہ کی توفیق دے یا ان پر عذاب نازل کرے اس لئے کہ وہ ظالم ہیں
وَ لِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ١ؕ یَغْفِرُ لِمَنْ یَّشَآءُ وَ یُعَذِّبُ مَنْ یَّشَآءُ١ؕ وَ اللّٰهُ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ۠ Open ayah 3:129 in the Quran reader
اور اللہ ہی کے واسطے ہے جو کچھ کہ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے جس کو چاہتا ہے بخشتا ہے اور عذاب کرتا ہیے جس کو چاہتا ہے اور خدا بخشنے والا مہربان ہے
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَاْكُلُوا الرِّبٰۤوا اَضْعَافًا مُّضٰعَفَةً١۪ وَّ اتَّقُوا اللّٰهَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَۚ Open ayah 3:130 in the Quran reader
اے مومنو ! نہ کھاؤ بیاج (سود) دونے پر دونا اور اللہ سے ڈرو تاکہ تم نجات پاؤ
وَ اتَّقُوا النَّارَ الَّتِیْۤ اُعِدَّتْ لِلْكٰفِرِیْنَۚ Open ayah 3:131 in the Quran reader
اور اس آگ سے بچو جو کافروں کے لئے تیار کی گئی ہے
وَ اَطِیْعُوا اللّٰهَ وَ الرَّسُوْلَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَۚ Open ayah 3:132 in the Quran reader
اور خدا کے اور رسول کے فرمانبردار رہو تاکہ تم پر مہربانی کی جاوے
وَ سَارِعُوْۤا اِلٰى مَغْفِرَةٍ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَ جَنَّةٍ عَرْضُهَا السَّمٰوٰتُ وَ الْاَرْضُ١ۙ اُعِدَّتْ لِلْمُتَّقِیْنَۙ Open ayah 3:133 in the Quran reader
اور دوڑو اپنے پروردگار کی بخشش کی طرف اور ایسے بہشت کی طرف کہ جس کے عرض میں سب آسمان و زمین آجائیں پرہیزگاروں کے واسطے تیار رکھی ہے
الَّذِیْنَ یُنْفِقُوْنَ فِی السَّرَّآءِ وَ الضَّرَّآءِ وَ الْكٰظِمِیْنَ الْغَیْظَ وَ الْعَافِیْنَ عَنِ النَّاسِ١ؕ وَ اللّٰهُ یُحِبُّ الْمُحْسِنِیْنَۚ Open ayah 3:134 in the Quran reader
اور وہ لوگ جو اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں آسائش اور تنگی میں اور دور کرنے والے غصے کے اور لوگوں سے درگزر کرنے والے اور خدا دوست رکھتا ہے نیکی کرنے والوں کو
وَ الَّذِیْنَ اِذَا فَعَلُوْا فَاحِشَةً اَوْ ظَلَمُوْۤا اَنْفُسَهُمْ ذَكَرُوا اللّٰهَ فَاسْتَغْفَرُوْا لِذُنُوْبِهِمْ١۪ وَ مَنْ یَّغْفِرُ الذُّنُوْبَ اِلَّا اللّٰهُ١۪۫ وَ لَمْ یُصِرُّوْا عَلٰى مَا فَعَلُوْا وَ هُمْ یَعْلَمُوْنَ Open ayah 3:135 in the Quran reader
اور وہ لوگ جب کہ برا کام کریں یا اپنی جان پر ظلم کریں (یعنی گناہ) تو اسی وقت خدا کو یاد کریں پھر اپنے گناہوں کی بخشش مانگیں اور خدا کے سوا گناہوں کو کون بخش سکتا ہے ؟ اور نہ اصرار کریں اس پر جو دانستہ کیا
اُولٰٓئِكَ جَزَآؤُهُمْ مَّغْفِرَةٌ مِّنْ رَّبِّهِمْ وَ جَنّٰتٌ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا١ؕ وَ نِعْمَ اَجْرُ الْعٰمِلِیْنَؕ Open ayah 3:136 in the Quran reader
ان لوگوں کا بدلہ ان کے پروردگار کی طرف سے بخشش ہے اور بہشتیں چلتی ہیں جن کے نیچے نہریں ہمیشہ ان میں رہیں گے، اور کیا اچھا ثواب ہے عمل کرنے والوں کا
قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِكُمْ سُنَنٌ١ۙ فَسِیْرُوْا فِی الْاَرْضِ فَانْظُرُوْا كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُكَذِّبِیْنَ Open ayah 3:137 in the Quran reader
تم سے پہلے گزر گئے ہیں بہت سے طریقے، پس تم زمین میں سیر کرو پس دیکھو کہ کیسا انجام ہوا آخر جھٹلانے والوں کا
هٰذَا بَیَانٌ لِّلنَّاسِ وَ هُدًى وَّ مَوْعِظَةٌ لِّلْمُتَّقِیْنَ Open ayah 3:138 in the Quran reader
یہ لوگوں کے بیان واضح ہے اور ہدایت اور نصیحت پرہیزگاروں کے واسطے
وَ لَا تَهِنُوْا وَ لَا تَحْزَنُوْا وَ اَنْتُمُ الْاَعْلَوْنَ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ Open ayah 3:139 in the Quran reader
اور نہ سستی کرو اور نہ غم کھاؤ تم ہی غالب آؤ گے اگر مسلمان ہو
اِنْ یَّمْسَسْكُمْ قَرْحٌ فَقَدْ مَسَّ الْقَوْمَ قَرْحٌ مِّثْلُهٗ١ؕ وَ تِلْكَ الْاَیَّامُ نُدَاوِلُهَا بَیْنَ النَّاسِ١ۚ وَ لِیَعْلَمَ اللّٰهُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ یَتَّخِذَ مِنْكُمْ شُهَدَآءَ١ؕ وَ اللّٰهُ لَا یُحِبُّ الظّٰلِمِیْنَۙ Open ayah 3:140 in the Quran reader
اگر تم کو پینچے کوئی تکلیف پس گروہ کفار بھی ایسی ہی تکلیف پا چکے ہیں، اور یہ دن ہیں جن میں ہم نے باریاں رکھی ہیں درمیان لوگوں کے اور (یہ تکلیف اس لئے پہنچی) کہ خدا مومنوں کی پہچان کرادے اور تم میں سے بعض لوگوں کو شہادت کا مرتبہ دے، اور اللہ نہٰیں دوست رکھتا ظالموں کو
وَ لِیُمَحِّصَ اللّٰهُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ یَمْحَقَ الْكٰفِرِیْنَ Open ayah 3:141 in the Quran reader
اور اس لئے کہ خدا مسلمانوں کا نکھار کر دے اور کافروں کو مٹا دے
اَمْ حَسِبْتُمْ اَنْ تَدْخُلُوا الْجَنَّةَ وَ لَمَّا یَعْلَمِ اللّٰهُ الَّذِیْنَ جٰهَدُوْا مِنْكُمْ وَ یَعْلَمَ الصّٰبِرِیْنَ Open ayah 3:142 in the Quran reader
کیا تم اس گمان میں ہو کہ بہشت میں چلے جاؤ گے ؟ اور ابھی چھانٹا نہیں ہے خدا نے تم میں سے مجاہدوں کو اور نہ صبر کرنے والوں کو جدا کیا
وَ لَقَدْ كُنْتُمْ تَمَنَّوْنَ الْمَوْتَ مِنْ قَبْلِ اَنْ تَلْقَوْهُ١۪ فَقَدْ رَاَیْتُمُوْهُ وَ اَنْتُمْ تَنْظُرُوْنَ۠ Open ayah 3:143 in the Quran reader
اور البتہ تم موت کی آرزو کرتے تھے اس کے ملنے سے پہلے پس تحقیق تم نے اس کو دیکھ لیا اور آنکھوں کے سامنے
وَ مَا مُحَمَّدٌ اِلَّا رَسُوْلٌ١ۚ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ١ؕ اَفَاۡئِنْ مَّاتَ اَوْ قُتِلَ انْقَلَبْتُمْ عَلٰۤى اَعْقَابِكُمْ١ؕ وَ مَنْ یَّنْقَلِبْ عَلٰى عَقِبَیْهِ فَلَنْ یَّضُرَّ اللّٰهَ شَیْئًا١ؕ وَ سَیَجْزِی اللّٰهُ الشّٰكِرِیْن Open ayah 3:144 in the Quran reader
اور محمد ﷺ تو ایک رسول ہیں بیشک گزرے ہیں اس سے پہلے بھی بہت پیغمبر، پھر کیا اگر وہ انتقال کریں یا شہید ہوں تو کیا تم الٹے پاؤں پھر جاؤ گے، اور جو کوئی الٹے پاؤں پھرجائے گا پس (وہ) خدا کو کچھ ضرر نہ پہنچائے گا، اور عنقریب خدا صلہ دے گا شکر کرنے والوں کو
وَ مَا كَانَ لِنَفْسٍ اَنْ تَمُوْتَ اِلَّا بِاِذْنِ اللّٰهِ كِتٰبًا مُّؤَجَّلًا١ؕ وَ مَنْ یُّرِدْ ثَوَابَ الدُّنْیَا نُؤْتِهٖ مِنْهَا١ۚ وَ مَنْ یُّرِدْ ثَوَابَ الْاٰخِرَةِ نُؤْتِهٖ مِنْهَا١ؕ وَ سَنَجْزِی الشّٰكِرِیْنَ Open ayah 3:145 in the Quran reader
اور کوئی جان بغیر حکم الہٰی کے نہیں مر سکتی سب کا وقت لکھا رکھا ہے، اور جو کوئی دنیا میں انعام چاہتا ہے تو ہم کسی قدر اس میں سے دے دیتے ہیں، اور جو کوئی آخرت کا انعام چاہتا ہے تو ہم اس کو اس میں سے (آخرت میں دیں گے) اور عنقریب نیک بدلہ دیں گے ہم شکر گزاروں کو
وَ كَاَیِّنْ مِّنْ نَّبِیٍّ قٰتَلَ١ۙ مَعَهٗ رِبِّیُّوْنَ كَثِیْرٌ١ۚ فَمَا وَ هَنُوْا لِمَاۤ اَصَابَهُمْ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ وَ مَا ضَعُفُوْا وَ مَا اسْتَكَانُوْا١ؕ وَ اللّٰهُ یُحِبُّ الصّٰبِرِیْنَ Open ayah 3:146 in the Quran reader
اور بہت انبیاء نے کافروں سے جہاد کیا ان کے ہمراہ خدا والے بہت تھے پس سستی نہ کی بسبب اس مصیبت کے کہ ان کو خدا کی راہ میں پہنچی اور نہ کم ہمتی کی اور نہ بےچارگی دکھائی، اور خدا دوست رکھتا ہے صبر والوں کو
وَ مَا كَانَ قَوْلَهُمْ اِلَّاۤ اَنْ قَالُوْا رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا ذُنُوْبَنَا وَ اِسْرَافَنَا فِیْۤ اَمْرِنَا وَ ثَبِّتْ اَقْدَامَنَا وَ انْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكٰفِرِیْنَ Open ayah 3:147 in the Quran reader
اور کچھ بھی نہ کہتے تھے سوائے اس دعا کے کہ کہا انہوں نے :” اے پروردگار ہمارے ! بخش دے ہمارے گناہ اور جو زیادتیاں ہم نے اپنے کام میں کیں اور ہم کو ثابت قدم رکھ اور نصرت دے ہم کو کافروں کے گروہ پر “
فَاٰتٰىهُمُ اللّٰهُ ثَوَابَ الدُّنْیَا وَ حُسْنَ ثَوَابِ الْاٰخِرَةِ١ؕ وَ اللّٰهُ یُحِبُّ الْمُحْسِنِیْنَ۠ Open ayah 3:148 in the Quran reader
پس عطا کیا خدا نے ان کو نیک بدلہ دنیا میں اور ثواب کی خوبی آخرت میں اور خدا دوست رکھتا ہے نیکی کرنے والوں کو
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِنْ تُطِیْعُوا الَّذِیْنَ كَفَرُوْا یَرُدُّوْكُمْ عَلٰۤى اَعْقَابِكُمْ فَتَنْقَلِبُوْا خٰسِرِیْنَ Open ayah 3:149 in the Quran reader
اے مومنو ! اگر تم کہا مانو گے کافروں کا تو وہ تم کو الٹے پاؤں لوٹا دیں گے پس تم نقصان میں پڑجاؤ گے
بَلِ اللّٰهُ مَوْلٰىكُمْ١ۚ وَ هُوَ خَیْرُ النّٰصِرِیْنَ Open ayah 3:150 in the Quran reader
بلکہ خدا مددگار تمہارا ہے اور اس کی مدد سب سے بہتر ہے
سَنُلْقِیْ فِیْ قُلُوْبِ الَّذِیْنَ كَفَرُوا الرُّعْبَ بِمَاۤ اَشْرَكُوْا بِاللّٰهِ مَا لَمْ یُنَزِّلْ بِهٖ سُلْطٰنًا١ۚ وَ مَاْوٰىهُمُ النَّارُ١ؕ وَ بِئْسَ مَثْوَى الظّٰلِمِیْنَ Open ayah 3:151 in the Quran reader
ہم کافروں کے دلوں میں جلد ڈالیں گے رعب اس لئے کہ انہوں نے خدا کا شریک ٹھہرایا کہ جس کے لئے کچھ بھی خدا نے کوئی دلیل نہیں نازل کی اور ان کا ٹھکانا دوزخ ہے اور کیا وہ برا ٹھکانا ہے ظالموں کا
وَ لَقَدْ صَدَقَكُمُ اللّٰهُ وَعْدَهٗۤ اِذْ تَحُسُّوْنَهُمْ بِاِذْنِهٖ١ۚ حَتّٰۤى اِذَا فَشِلْتُمْ وَ تَنَازَعْتُمْ فِی الْاَمْرِ وَ عَصَیْتُمْ مِّنْۢ بَعْدِ مَاۤ اَرٰىكُمْ مَّا تُحِبُّوْنَ١ؕ مِنْكُمْ مَّنْ یُّرِیْدُ الدُّنْیَا وَ مِنْكُمْ مَّنْ یُّرِیْدُ الْاٰخِرَةَ١ۚ ثُمَّ صَرَفَكُمْ عَنْهُمْ لِیَبْتَلِیَكُمْ١ۚ وَ لَقَدْ عَفَا عَنْكُمْ١ؕ وَ اللّٰهُ ذُوْ فَضْلٍ عَلَى الْمُؤْمِنِیْنَ Open ayah 3:152 in the Quran reader
اور البتہ سچ کر دکھایا خدا نے اپنا وعدہ تمہارے حق میں جب کہ تم قتل کرتے تھے کافروں کو خدا کے حکم سے یہاں تک کہ تم نے بزدلی کی اور تم نے جھگڑا کیا حکم میں اور تم نے نافرمانی کی بعد اس کے کہ اللہ تمہیں دکھا چکا جو تم چاہتے تھے تم میں سے کوئی دنیا کو چاہتا تھا اور تم میں سے کوئی چاہتا تھا آخرت کو پھر تمہارا منہ ان سے پھیر دیا تاکہ تمہارا امتحان کرے اور تحقیق اس نے تم کو معاف کیا اور خدا رحمت والا ہے مومنوں پر
اِذْ تُصْعِدُوْنَ وَ لَا تَلْوٗنَ عَلٰۤى اَحَدٍ وَّ الرَّسُوْلُ یَدْعُوْكُمْ فِیْۤ اُخْرٰىكُمْ فَاَثَابَكُمْ غَمًّۢا بِغَمٍّ لِّكَیْلَا تَحْزَنُوْا عَلٰى مَا فَاتَكُمْ وَ لَا مَاۤ اَصَابَكُمْ١ؕ وَ اللّٰهُ خَبِیْرٌۢ بِمَا تَعْمَلُوْنَ Open ayah 3:153 in the Quran reader
جب تم ( منہ اٹھائے) بھاگے جاتے تھے اور کسی پر مڑ کر بھی نہ دیکھتے تھے اور ہمارے رسول ﷺ پیچھے سے دوسری جماعت میں تم کو پکار رہے تھے پس تم کو غم کا بدلہ غم دیا (یہ نصیحت اس لئے دی گئی) تاکہ تم غمگین نہ ہو اس پر جو کچھ تہارے ہاتھ سے گیا اور نہ اس پر جو مصیبت تم کو پہنچی، اور خدا کو تمہارے کاموں کی خبر ہے
ثُمَّ اَنْزَلَ عَلَیْكُمْ مِّنْۢ بَعْدِ الْغَمِّ اَمَنَةً نُّعَاسًا یَّغْشٰى طَآئِفَةً مِّنْكُمْ١ۙ وَ طَآئِفَةٌ قَدْ اَهَمَّتْهُمْ اَنْفُسُهُمْ یَظُنُّوْنَ بِاللّٰهِ غَیْرَ الْحَقِّ ظَنَّ الْجَاهِلِیَّةِ١ؕ یَقُوْلُوْنَ هَلْ لَّنَا مِنَ الْاَمْرِ مِنْ شَیْءٍ١ؕ قُلْ اِنَّ الْاَمْرَ كُلَّهٗ لِلّٰهِ١ؕ یُخْفُوْنَ فِیْۤ اَنْفُسِهِمْ مَّا لَا یُبْدُوْنَ لَكَ١ؕ یَقُوْلُوْنَ لَوْ كَانَ لَنَا مِنَ الْاَمْرِ شَیْءٌ مَّا قُتِلْنَا هٰهُنَا١ؕ قُلْ لَّوْ كُنْتُمْ فِیْ بُیُوْتِكُمْ لَبَرَزَ الَّذِیْنَ كُتِبَ عَلَیْهِمُ الْقَتْلُ اِلٰى مَضَاجِعِهِمْ١ۚ وَ لِیَبْتَلِیَ اللّٰهُ مَا فِیْ صُدُوْرِكُمْ وَ لِیُمَحِّصَ مَا فِیْ قُلُوْبِكُمْ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلِیْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ Open ayah 3:154 in the Quran reader
پھر اتارا تم پر بعد غم کے اطمینان کہ وہ اونگھ تھی جو تم میں سے ایک گروہ کو گھیر رہی تھی اور دوسرا گروہ تھا کہ غمگین کیا تھا ان کو اپنی جان کی فکر نے، خدا پر ناحق گمان کرتے تھے جاہلیت کے سے (یعنی کفر بکتے تھے) کہتے تھے :” کیا ہمارا بھی اس کام میں کچھ اختیار ہے “ تم فرماؤ :” اختیار تو تمام اللہ کا ہے “ پوشیدہ رکھتے ہیں اپنے دلوں میں وہ چیز کہ تم پر ظاہر نہیں کرتے ہیں کہتے ہیں :” اگر ہمارا اس کام میں کچھ اختیار ہوتا تو ہم نہ مارے جاتے یہاں “ تم فرما دو کہ اگر تم اپنے گھروں میں بھی ہوتے البتہ باہر نکلتے وہ لوگ کہ کھا گیا ہے اوپر ان کے مارا جانا طرف اپنی قتل گاہوں کے اور اس لئے کہ خدا آزمائے جو کچھ تمہارے سینوں میں ہے اور تاکہ کھول دے جو کچھ تمہارے دلوں میں ہے اور خدا جانتا ہے جو کچھ دلوں میں ہے
اِنَّ الَّذِیْنَ تَوَلَّوْا مِنْكُمْ یَوْمَ الْتَقَى الْجَمْعٰنِ١ۙ اِنَّمَا اسْتَزَلَّهُمُ الشَّیْطٰنُ بِبَعْضِ مَا كَسَبُوْا١ۚ وَ لَقَدْ عَفَا اللّٰهُ عَنْهُمْ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ حَلِیْمٌ۠ Open ayah 3:155 in the Quran reader
البتہ وہ لوگ جو تم سے پھرگئے جس روز کہ دونوں فوجیں آپس میں مقابل ہوئیں ان کو صرف شیطان نے ڈگمگا دیا تھا ان کے بعض اعمال کی شامت ہے، اور تحقیق اللہ نے انہیں معاف کیا، بیشک خدا بخشنے والا بردبار ہے