19. Surah Maryam
مريمMary · 98 ayahsمظہر القرآن
اَفَرَءَیْتَ الَّذِیْ كَفَرَ بِاٰیٰتِنَا وَ قَالَ لَاُوْتَیَنَّ مَالًا وَّ وَلَدًاؕ Open ayah 19:77 in the Quran reader
تو کیا تم نے اسے دیکھا جو ہماری آیتوں کا منکر ہوا اور کہتا ہے کہ مجھے ضرور مال اور اولاد ملیں گے
اَطَّلَعَ الْغَیْبَ اَمِ اتَّخَذَ عِنْدَ الرَّحْمٰنِ عَهْدًاۙ Open ayah 19:78 in the Quran reader
کیا وہ غیب پر مطلع ہوگیا ہے یا اس نے اللہ سے اقرار لے رکھا ہے
كَلَّا١ؕ سَنَكْتُبُ مَا یَقُوْلُ وَ نَمُدُّ لَهٗ مِنَ الْعَذَابِ مَدًّاۙ Open ayah 19:79 in the Quran reader
ہر گز نہیں (محض غلط کہتا ہے اب) ہم اس کو لکھ رکھیں گے جو کچھ وہ کہتا ہے اور اس کے لئے عذاب لمبا بڑھاتے جائیں گے
وَّ نَرِثُهٗ مَا یَقُوْلُ وَ یَاْتِیْنَا فَرْدًا Open ayah 19:80 in the Quran reader
اور جو کچھ وہ کہتا ہے (یعنی مال واولاد کا دعویٰ کرتا ہے) اس کے ہم ہی وارث ہوں گے اور وہ ہمارے پاس اکیلا آئے گا
وَ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ اٰلِهَةً لِّیَكُوْنُوْا لَهُمْ عِزًّاۙ Open ayah 19:81 in the Quran reader
اور مشرکوں نے اللہ کے سوا اور معبود بنا لئے کہ وہ ان کے حامی و مددگار ہوں
كَلَّا١ؕ سَیَكْفُرُوْنَ بِعِبَادَتِهِمْ وَ یَكُوْنُوْنَ عَلَیْهِمْ ضِدًّا۠ Open ayah 19:82 in the Quran reader
ہرگز نہیں، وہ تو (قیامت کے دن) ان کی پرستش سے صاف انکار کر جائیں گے اور ان کے مخالف ہوجائیں گے
اَلَمْ تَرَ اَنَّاۤ اَرْسَلْنَا الشَّیٰطِیْنَ عَلَى الْكٰفِرِیْنَ تَؤُزُّهُمْ اَزًّاۙ Open ayah 19:83 in the Quran reader
کیا تم نے نہیں دیکھا کہ ہم نے شیطانوں کو کافروں پر چھوڑ رکھا ہے کہ وہ ان کو ابھارتے رہتے ہیں
فَلَا تَعْجَلْ عَلَیْهِمْ١ؕ اِنَّمَا نَعُدُّ لَهُمْ عَدًّاۚ Open ayah 19:84 in the Quran reader
پس تم ان کے لئے (عذاب کی) جلدی نہ کرو، ہم تو ان کی گنتی پوری کرتے ہیں
یَوْمَ نَحْشُرُ الْمُتَّقِیْنَ اِلَى الرَّحْمٰنِ وَفْدًاۙ Open ayah 19:85 in the Quran reader
جس روز ہم پرہیز گاروں کو رحمٰن کی طرف مہمان بنا کے لے جائیں گے
وَّ نَسُوْقُ الْمُجْرِمِیْنَ اِلٰى جَهَنَّمَ وِرْدًاۘ Open ayah 19:86 in the Quran reader
اور ہم مجرموں کو دوزخ کی طرف پیاسے (جانوروں کی طرح) ہانکیں گے
لَا یَمْلِكُوْنَ الشَّفَاعَةَ اِلَّا مَنِ اتَّخَذَ عِنْدَ الرَّحْمٰنِ عَهْدًاۘ Open ayah 19:87 in the Quran reader
(تو لوگ) کسی کی شفاعت کا اختیار نہ رکھیں گے ، مگر وہی جس نے خدا کے پاس (سے) وعدہ پا لیا ہے
وَ قَالُوا اتَّخَذَ الرَّحْمٰنُ وَلَدًاؕ Open ayah 19:88 in the Quran reader
اور کافروں نے کہا کہ خدا نے اولاد اختیار کی
لَقَدْ جِئْتُمْ شَیْئًا اِدًّاۙ Open ayah 19:89 in the Quran reader
(خدا نے فرمایا) بیشک تم ایسی سخت بات گھڑ کر لائے
تَكَادُ السَّمٰوٰتُ یَتَفَطَّرْنَ مِنْهُ وَ تَنْشَقُّ الْاَرْضُ وَ تَخِرُّ الْجِبَالُ هَدًّاۙ Open ayah 19:90 in the Quran reader
قریب ہے کہ آسمان اس سے پھٹ پڑیں اور زمین شق ہوجائے اور پہاڑ ٹکڑے ٹکڑے ہو کر گر جائیں
اَنْ دَعَوْا لِلرَّحْمٰنِ وَلَدًاۚ Open ayah 19:91 in the Quran reader
اس سبب سے کہ انہوں نے خدا کے لئے اولاد بتائی
وَ مَا یَنْۢبَغِیْ لِلرَّحْمٰنِ اَنْ یَّتَّخِذَ وَلَدًاؕ Open ayah 19:92 in the Quran reader
اور رحمٰن کے لائق نہیں کہ اولاد اختیار کرے
اِنْ كُلُّ مَنْ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ اِلَّاۤ اٰتِی الرَّحْمٰنِ عَبْدًاؕ Open ayah 19:93 in the Quran reader
جتنے بھی آسمانون اور زمین میں ہیں سب اللہ کے رو برو بندے ہو کر حاضر ہوں گے
لَقَدْ اَحْصٰىهُمْ وَ عَدَّهُمْ عَدًّاؕ Open ayah 19:94 in the Quran reader
بیشک وہ ان کا شمار جانتا ہے اور ان کو ایک ایک گن رکھا ہے
وَ كُلُّهُمْ اٰتِیْهِ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ فَرْدًا Open ayah 19:95 in the Quran reader
اور قیامت کے دن ان میں ہر ایک اس کے پاس تنہا حاضر ہوگا
اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ سَیَجْعَلُ لَهُمُ الرَّحْمٰنُ وُدًّا Open ayah 19:96 in the Quran reader
بیشک جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے اچھے کام کئے عنقریب اللہ تعالیٰ ان کے ( دلوں میں) محبت پیدا کر دے گا
فَاِنَّمَا یَسَّرْنٰهُ بِلِسَانِكَ لِتُبَشِّرَ بِهِ الْمُتَّقِیْنَ وَ تُنْذِرَ بِهٖ قَوْمًا لُّدًّا Open ayah 19:97 in the Quran reader
پس ہم نے اس قرآن کو تمہاری زبان (عربی) میں اس لئے آسان کیا ہے کہ تم اس سے پرہیز گاروں کو خوشخبری سنا دو اور جھگڑالو لوگوں کو اس سے خوف دلاؤ
وَ كَمْ اَهْلَكْنَا قَبْلَهُمْ مِّنْ قَرْنٍ١ؕ هَلْ تُحِسُّ مِنْهُمْ مِّنْ اَحَدٍ اَوْ تَسْمَعُ لَهُمْ رِكْزًا۠ Open ayah 19:98 in the Quran reader
اور اس سے پہلے بہت سے گروہوں کو (ان کی بد عملیوں سے) ہلاک کردیا ہے تو کیا تم ان میں سے کسی کو دیکھتے ہو یا ان کی کچھ آواز بھی سنائی دیتی ہے