19. Surah Maryam
مريمMary · 98 ayahsمظہر القرآن
وَ اذْكُرْ فِی الْكِتٰبِ اِبْرٰهِیْمَ١ؕ۬ اِنَّهٗ كَانَ صِدِّیْقًا نَّبِیًّا Open ayah 19:41 in the Quran reader
اور کتاب (یعنی قرآن) میں ابراہیم (علیہ السلام) کو یاد کرو بیشک وہ ایک صدیق نبی تھا
اِذْ قَالَ لِاَبِیْهِ یٰۤاَبَتِ لِمَ تَعْبُدُ مَا لَا یَسْمَعُ وَ لَا یُبْصِرُ وَ لَا یُغْنِیْ عَنْكَ شَیْئًا Open ayah 19:42 in the Quran reader
جبکہ اس نے اپنے باپ سے کہا کہ اے میرے باپ ! تم ایسی چیز کی کیوں عبادت کرتے ہو جو نہ کچھ سنے اور نہ کچھ دیکھے اور نہ تمہارے کچھ کام آئے
یٰۤاَبَتِ اِنِّیْ قَدْ جَآءَنِیْ مِنَ الْعِلْمِ مَا لَمْ یَاْتِكَ فَاتَّبِعْنِیْۤ اَهْدِكَ صِرَاطًا سَوِیًّا Open ayah 19:43 in the Quran reader
اے میرے باپ ! بیشک مرے پاس (میرے پروردگار کی طرف سے معرفت الہی کا) وہ علم آیا جو تم کو نہیں آیا۔ پس تم میرے کہنے پر چلو تاکہ میں تم کو سیدھا راستہ دکھاؤں
یٰۤاَبَتِ لَا تَعْبُدِ الشَّیْطٰنَ١ؕ اِنَّ الشَّیْطٰنَ كَانَ لِلرَّحْمٰنِ عَصِیًّا Open ayah 19:44 in the Quran reader
اے میرے باپ ! تم شیطان کی عبادت نہ کرو بیشک شیطان تو خدا کا نافرمان ہے
یٰۤاَبَتِ اِنِّیْۤ اَخَافُ اَنْ یَّمَسَّكَ عَذَابٌ مِّنَ الرَّحْمٰنِ فَتَكُوْنَ لِلشَّیْطٰنِ وَلِیًّا Open ayah 19:45 in the Quran reader
اے میرے باپ ! بیشک میں ڈرتا ہوں کہ تم کو خدا کا کوئی عذاب پہنچے۔ پس تم (عذاب میں) شیطان کے ساتھی ہو جاؤ
قَالَ اَرَاغِبٌ اَنْتَ عَنْ اٰلِهَتِیْ یٰۤاِبْرٰهِیْمُ١ۚ لَئِنْ لَّمْ تَنْتَهِ لَاَرْجُمَنَّكَ وَ اهْجُرْنِیْ مَلِیًّا Open ayah 19:46 in the Quran reader
(باپ نے) کہا :" اے ابراہیم ! کیا تو میرے معبودوں سے پھرا ہوا ہے بیشک اگر تو باز نہ آئے گا تو میں تجھے پتھروں سے سنگسار کردوں گا اور میرے پاس سے ایک مدت تک الگ ہو جا "
قَالَ سَلٰمٌ عَلَیْكَ١ۚ سَاَسْتَغْفِرُ لَكَ رَبِّیْ١ؕ اِنَّهٗ كَانَ بِیْ حَفِیًّا Open ayah 19:47 in the Quran reader
ابراہیم نے کہا : (بہتر) " تجھے سلام ہے، قریب ہے کہ میں تمہارے لئے اپنے پروردگار سے مغفرت کی دعا کروں گا۔ بیشک وہ مجھ پر بڑا مہربان ہے
وَ اَعْتَزِلُكُمْ وَ مَا تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ وَ اَدْعُوْا رَبِّیْ١ۖ٘ عَسٰۤى اَلَّاۤ اَكُوْنَ بِدُعَآءِ رَبِّیْ شَقِیًّا Open ayah 19:48 in the Quran reader
او میں ایک کنارے ہوجاؤں گا تم سے اور ان سب سے جن کو تم اللہ کے سوا کچھ پوجتے ہو اور (علیحدہ ہو کر اطمینان سے) اپنے پروردگار کی عبادت کروں گا۔ امید ہے کہ میں اپنے پروردگار کی عبادت کے سبب سے بدبخت نہ ہوں "
فَلَمَّا اعْتَزَلَهُمْ وَ مَا یَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ١ۙ وَهَبْنَا لَهٗۤ اِسْحٰقَ وَ یَعْقُوْبَ١ؕ وَ كُلًّا جَعَلْنَا نَبِیًّا Open ayah 19:49 in the Quran reader
پس جب ان سے اور ان کے معبودوں سے کہ جن کو وہ اللہ کے سوا پوجا کرتے تھے کنارہ کر گیا تو ہم نے اس کو اسحٰق ( بیٹا) اور یعقوب (پوتا) عطا کئے اور ہم نے (ان دونوں میں) ہر ایک کو نبی کیا
وَ وَهَبْنَا لَهُمْ مِّنْ رَّحْمَتِنَا وَ جَعَلْنَا لَهُمْ لِسَانَ صِدْقٍ عَلِیًّا۠ Open ayah 19:50 in the Quran reader
اور ان سب کو ہم نے اپنی رحمت سے بہت کچھ بخشا اور ان کے لئے ہم نے ذکر جمیل بلند کیا ( کہ ہمیشہ ہمیشہ لوگ ان کو عزت سے یاد کرتے رہیں گے)
وَ اذْكُرْ فِی الْكِتٰبِ مُوْسٰۤى١٘ اِنَّهٗ كَانَ مُخْلَصًا وَّ كَانَ رَسُوْلًا نَّبِیًّا Open ayah 19:51 in the Quran reader
اور کتاب میں موسیٰ کو یاد کرو بیشک وہ (اللہ کا) چنا ہوا (بندہ) تھا اور وہ بھیجا ہوا نبی تھا
وَ نَادَیْنٰهُ مِنْ جَانِبِ الطُّوْرِ الْاَیْمَنِ وَ قَرَّبْنٰهُ نَجِیًّا Open ayah 19:52 in the Quran reader
اور ہم نے اس کو آواز دی کوہ طور کے داہنی جانب سے اور ہم نے اس کو اپنا راز کہنے کے لئے قریب کیا
وَ وَهَبْنَا لَهٗ مِنْ رَّحْمَتِنَاۤ اَخَاهُ هٰرُوْنَ نَبِیًّا Open ayah 19:53 in the Quran reader
اور ہم نے اس کو اپنی رحمت سے اس کے بھائی ہارون کو بھی نبی بنا کر ( مدد کے لئے عطا کیا
وَ اذْكُرْ فِی الْكِتٰبِ اِسْمٰعِیْلَ١٘ اِنَّهٗ كَانَ صَادِقَ الْوَعْدِ وَ كَانَ رَسُوْلًا نَّبِیًّاۚ Open ayah 19:54 in the Quran reader
اور اس کتاب میں اسماعیل کو یاد کرو بیشک وہ وعدہ کا سچا تھا اور بھیجا ہوا نبی تھا
وَ كَانَ یَاْمُرُ اَهْلَهٗ بِالصَّلٰوةِ وَ الزَّكٰوةِ١۪ وَ كَانَ عِنْدَ رَبِّهٖ مَرْضِیًّا Open ayah 19:55 in the Quran reader
اور وہ اپنے گھر والوں کو نماز اور زکوٰۃ کا حکم دیتا تھا اور وہ اپنے پروردگار کو پسند تھا
وَ اذْكُرْ فِی الْكِتٰبِ اِدْرِیْسَ١٘ اِنَّهٗ كَانَ صِدِّیْقًا نَّبِیًّاۗۙ Open ayah 19:56 in the Quran reader
اور اس کتاب میں ادریس کو یاد کرو بیشک وہ ایک سچا نبی تھا
وَّ رَفَعْنٰهُ مَكَانًا عَلِیًّا Open ayah 19:57 in the Quran reader
ور ہم نے اس کو بلند مکان پر اٹھا لیا (یعنی آسمان پر)
اُولٰٓئِكَ الَّذِیْنَ اَنْعَمَ اللّٰهُ عَلَیْهِمْ مِّنَ النَّبِیّٖنَ مِنْ ذُرِّیَّةِ اٰدَمَ١ۗ وَ مِمَّنْ حَمَلْنَا مَعَ نُوْحٍ١٘ وَّ مِنْ ذُرِّیَّةِ اِبْرٰهِیْمَ وَ اِسْرَآءِیْلَ١٘ وَ مِمَّنْ هَدَیْنَا وَ اجْتَبَیْنَا١ؕ اِذَا تُتْلٰى عَلَیْهِمْ اٰیٰتُ الرَّحْمٰنِ خَرُّوْا سُجَّدًا وَّ بُكِیًّا۩ Open ayah 19:58 in the Quran reader
یہ وہ لوگ ہیں کہ جن پر اللہ نے (خاص) انعام فرمایا ہے انبیاء میں سے آدم کی اولاد سے اور ان میں سے جن کو ہم نے سوار کیا تھا نوح کے ساتھ اور ابراہیم اور یعقوب کی اولاد میں سے اور ان میں سے کہ جن کو ہم نے راہ دکھائی اور منتخب کرلیا جب ان کے ان کے سامنے خدا کی آیتیں پڑھی جاتی تھیں تو (بےاختیار سجدہ میں گر پڑا کرتے تھے اور روتے تھے
فَخَلَفَ مِنْۢ بَعْدِهِمْ خَلْفٌ اَضَاعُوا الصَّلٰوةَ وَ اتَّبَعُوا الشَّهَوٰتِ فَسَوْفَ یَلْقَوْنَ غَیًّاۙ Open ayah 19:59 in the Quran reader
پھر ان کے بعد (بعضے) ایسے ناخلف ان کے جانشین ہوئے جنہوں نے نمازوں کو ضائع کیا اور اپنی نفسانی خواہشوں کے پیچھے پڑگئے۔ پس وہ عقریب (آخرت میں) گمراہی کی سزا پائیں گے
اِلَّا مَنْ تَابَ وَ اٰمَنَ وَ عَمِلَ صَالِحًا فَاُولٰٓئِكَ یَدْخُلُوْنَ الْجَنَّةَ وَ لَا یُظْلَمُوْنَ شَیْئًاۙ Open ayah 19:60 in the Quran reader
مگر جس نے توبہ کی اور ایمان لایا اور اچھے کام کئے، پس یہ لوگ جنت میں داخل ہوں گے اور ان پر کچھ ظلم نہ کیا جائے گا
جَنّٰتِ عَدْنِ اِ۟لَّتِیْ وَعَدَ الرَّحْمٰنُ عِبَادَهٗ بِالْغَیْبِ١ؕ اِنَّهٗ كَانَ وَعْدُهٗ مَاْتِیًّا Open ayah 19:61 in the Quran reader
وہ ہمیشہ رہنے کے باغ جن کا اللہ نے اپنے بندوں سے غائبانہ وعدہ فرمایا ہے، بیشک اس کا وعدہ آنے والا ہے
لَا یَسْمَعُوْنَ فِیْهَا لَغْوًا اِلَّا سَلٰمًا١ؕ وَ لَهُمْ رِزْقُهُمْ فِیْهَا بُكْرَةً وَّ عَشِیًّا Open ayah 19:62 in the Quran reader
اس (جنت) میں وہ کوئی فضول بات نہ سنیں گے بجز آپس میں سلام کی آواز کے اور ان کو اس میں ان کا کھانا صبح وشام ہے
تِلْكَ الْجَنَّةُ الَّتِیْ نُوْرِثُ مِنْ عِبَادِنَا مَنْ كَانَ تَقِیًّا Open ayah 19:63 in the Quran reader
یہ جنت وہ ہے کہ ہم اپنے بندوں میں سے اس کو وارث ایسے لوگوں کو کریں گے جو پرہیزگار ہیں
وَ مَا نَتَنَزَّلُ اِلَّا بِاَمْرِ رَبِّكَ١ۚ لَهٗ مَا بَیْنَ اَیْدِیْنَا وَ مَا خَلْفَنَا وَ مَا بَیْنَ ذٰلِكَ١ۚ وَ مَا كَانَ رَبُّكَ نَسِیًّاۚ Open ayah 19:64 in the Quran reader
اور (جبرائیل نے محبوب ﷺ سے عرض کی):" ہم فرشتے نہیں اتارتے مگر تمہارے پروردگار کے حکم سے ۔ اسی کا ہے جو کچھ کہ ہمارے آگے اور جو کچھ کہ ہمارے پیچھے اور جو کچھ اس کے درمیان ہے، اور تمہارا پروردگار بھولنے والا نہیں
رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا فَاعْبُدْهُ وَ اصْطَبِرْ لِعِبَادَتِهٖ١ؕ هَلْ تَعْلَمُ لَهٗ سَمِیًّا۠ Open ayah 19:65 in the Quran reader
وہ آسمانون اور زمین اور جو کچھ اس کے درمیان ہے سب کا پروردگار ہے، پس اسی کی عبادت کرو اور اس کی عبادت پر قائم رہو "۔ (اے مخاطب) کیا اس کے نام کا دوسرا (یعنی اس کے مانند) جانتا ہے ؟
وَ یَقُوْلُ الْاِنْسَانُ ءَاِذَا مَا مِتُّ لَسَوْفَ اُخْرَجُ حَیًّا Open ayah 19:66 in the Quran reader
اور انسان (یعنی کافر) یوں کہتا ہے کہ جب میں مر جاؤں گا تو کیا پھر زندہ کر کے (قبر سے) باہر نکالا جاؤں گا
اَوَ لَا یَذْكُرُ الْاِنْسَانُ اَنَّا خَلَقْنٰهُ مِنْ قَبْلُ وَ لَمْ یَكُ شَیْئًا Open ayah 19:67 in the Quran reader
کیا انسان اس بات کو یاد نہیں کرتا کہ پہلے بھی اس کو ہم نے ہی پیدا کیا تھا اور وہ کچھ بھی نہ تھا
فَوَرَبِّكَ لَنَحْشُرَنَّهُمْ وَ الشَّیٰطِیْنَ ثُمَّ لَنُحْضِرَنَّهُمْ حَوْلَ جَهَنَّمَ جِثِیًّاۚ Open ayah 19:68 in the Quran reader
پس قسم ہے تمہارے پروردگار کی ! کہ ہم ان منکرین بعثت کو اور شیاطین سب کو گھیر لائیں گے، پھر ان سب کو دوزخ کے آس پاس حاضر کریں گے کہ گھٹنوں کے بل گرے ہوئے ہوں گے
ثُمَّ لَنَنْزِعَنَّ مِنْ كُلِّ شِیْعَةٍ اَیُّهُمْ اَشَدُّ عَلَى الرَّحْمٰنِ عِتِیًّاۚ Open ayah 19:69 in the Quran reader
پھر ہم الگ کریں گے ہر گروہ میں سے جو ان میں سے خدا پر سب سے زیادہ بےباک ہوگا
ثُمَّ لَنَحْنُ اَعْلَمُ بِالَّذِیْنَ هُمْ اَوْلٰى بِهَا صِلِیًّا Open ayah 19:70 in the Quran reader
پھر بیشک ہم خوب ایسے لوگوں کو جانتے ہیں جو دوزخ میں جانے کے زیادہ سزاوار ہیں
وَ اِنْ مِّنْكُمْ اِلَّا وَارِدُهَا١ۚ كَانَ عَلٰى رَبِّكَ حَتْمًا مَّقْضِیًّاۚ Open ayah 19:71 in the Quran reader
اور تم میں سے ایسا کوئی نہیں جس کا گزر دوزخ پر نہ ہو تمہارے پروردگار کے ذمہ یہ بات ٹھہر چکی ہے
ثُمَّ نُنَجِّی الَّذِیْنَ اتَّقَوْا وَّ نَذَرُ الظّٰلِمِیْنَ فِیْهَا جِثِیًّا Open ayah 19:72 in the Quran reader
پھر ہم پرہیز گاروں کو تو بچا لیں گے اور ظالموں کو اس میں چھوڑ دیں گے گھٹنوں کے بل گرے ہوئے
وَ اِذَا تُتْلٰى عَلَیْهِمْ اٰیٰتُنَا بَیِّنٰتٍ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا١ۙ اَیُّ الْفَرِیْقَیْنِ خَیْرٌ مَّقَامًا وَّ اَحْسَنُ نَدِیًّا Open ayah 19:73 in the Quran reader
اور جب پڑھی جاتی ہیں ان (منکر) لوگوں کے سامنے ہماری روشن آیتیں تو یہ کافر لوگ مسلمانوں سے کہتے ہیں کہ بتاؤ کون سے گرو کا ان دو گروہ میں مکان اچھا ہے اور مجلس کس کی اچھی ہے
وَ كَمْ اَهْلَكْنَا قَبْلَهُمْ مِّنْ قَرْنٍ هُمْ اَحْسَنُ اَثَاثًا وَّ رِءْیًا Open ayah 19:74 in the Quran reader
اور ان سے پہلے ہم نے بہت سے ایسے ایسے گروہ ہلاک کئے ہیں کہ جو ان سے بھی بہتر سامان خانہ داری اور نمود کے اعتبار سے تھے
قُلْ مَنْ كَانَ فِی الضَّلٰلَةِ فَلْیَمْدُدْ لَهُ الرَّحْمٰنُ مَدًّا١ۚ۬ حَتّٰۤى اِذَا رَاَوْا مَا یُوْعَدُوْنَ اِمَّا الْعَذَابَ وَ اِمَّا السَّاعَةَ١ؕ فَسَیَعْلَمُوْنَ مَنْ هُوَ شَرٌّ مَّكَانًا وَّ اَضْعَفُ جُنْدًا Open ayah 19:75 in the Quran reader
(اے محبوب ! ﷺ) تم فرماؤ :" جو کوئی گمراہی میں ہو تو خدا بھی اس کو (دنیا میں) ڈھیل دیتا ہے۔ یہاں تک کہ جس چیز کا انہیں وعدہ دیا گیا ہے اس کو دیکھ لیں گے۔ خواہ عذاب کو (دنیا میں) خواہ قیامت کو ( دوسرے عالم میں) تب ان کو معلوم ہوجاوے گا کہ کس کا بڑا درجہ ہے اور کون کمزور ہے لشکر کے اعتبار سے
وَ یَزِیْدُ اللّٰهُ الَّذِیْنَ اهْتَدَوْا هُدًى١ؕ وَ الْبٰقِیٰتُ الصّٰلِحٰتُ خَیْرٌ عِنْدَ رَبِّكَ ثَوَابًا وَّ خَیْرٌ مَّرَدًّا Open ayah 19:76 in the Quran reader
اور جنہوں نے ہدایت پائی اللہ ان کو زیادہ ہدایت دیتا ہے اور باقی رہنے والی نیکیاں تمہارے پروردگار کے نزدیک ثواب میں بہتر ہیں، اور انجام کے لحاظ سے بہت بہترین ہیں "