16. Surah An-Nahl
النحلThe Bee · 128 ayahsمظہر القرآن
اِنَّ اِبْرٰهِیْمَ كَانَ اُمَّةً قَانِتًا لِّلّٰهِ حَنِیْفًا١ؕ وَ لَمْ یَكُ مِنَ الْمُشْرِكِیْنَۙ Open ayah 16:120 in the Quran reader
بیشک ابراہیم ایک پیشوا تھے وہ خدا کے بڑے برمابردار یک طرفہ بندے تھے اور وہ مشرکوں میں سے نہ تھے
شَاكِرًا لِّاَنْعُمِهٖ١ؕ اِجْتَبٰىهُ وَ هَدٰىهُ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ Open ayah 16:121 in the Quran reader
اللہ کی نعمتوں کے بڑے شکر گزار تھے، اللہ نے ان کو منتخب کرلیا اور ان کو سیدھی راہ دکھائی
وَ اٰتَیْنٰهُ فِی الدُّنْیَا حَسَنَةً١ؕ وَ اِنَّهٗ فِی الْاٰخِرَةِ لَمِنَ الصّٰلِحِیْنَؕ Open ayah 16:122 in the Quran reader
اور ہم نے ان کو دنیا میں خوبی دی اور بیشک وہ آخرت میں اچھے لوگوں میں ہیں
ثُمَّ اَوْحَیْنَاۤ اِلَیْكَ اَنِ اتَّبِعْ مِلَّةَ اِبْرٰهِیْمَ حَنِیْفًا١ؕ وَ مَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِیْنَ Open ayah 16:123 in the Quran reader
پھر ہم نے ( اے محبوب ! ﷺ) تمہاری طرف وحی بھیجی کہ تم دین ابراہیم کی پیروی کرو جو بلکل ایک طرف (خدا ہی کے) ہو رہے تھے اور وہ مشرکوں میں سے نہ تھے
اِنَّمَا جُعِلَ السَّبْتُ عَلَى الَّذِیْنَ اخْتَلَفُوْا فِیْهِ١ؕ وَ اِنَّ رَبَّكَ لَیَحْكُمُ بَیْنَهُمْ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ فِیْمَا كَانُوْا فِیْهِ یَخْتَلِفُوْنَ Open ayah 16:124 in the Quran reader
بس ہفتہ کی تعظیم تو صرف ان ہی لوگوں پر لازم کی گئی تھی کہ جنہوں نے اس میں اختلاف کیا اور بیشک تمہارا پروردگار قیامت کے دن ان کے درمیان فیصلہ کر دے گا جس بات میں وہ اختلاف کرتے تھے
اُدْعُ اِلٰى سَبِیْلِ رَبِّكَ بِالْحِكْمَةِ وَ الْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ وَ جَادِلْهُمْ بِالَّتِیْ هِیَ اَحْسَنُ١ؕ اِنَّ رَبَّكَ هُوَ اَعْلَمُ بِمَنْ ضَلَّ عَنْ سَبِیْلِهٖ وَ هُوَ اَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِیْنَ Open ayah 16:125 in the Quran reader
(اے محبوب ! ﷺ لوگوں کو) اپنے پروردگار کے رستہ کی طرف بلاؤ ساتھ حکمت کے اور اچھی نصیحت سے، اور ان سے اس طریقہ پر بخث کرو جو سب سے بہتر ہو، بیشک تمہارا رب خوب جانتا ہے جو اس کے رستہ سے بہکا، اور وہ ان کو بھی خوب جانتا ہے جو ہدایت پر ہیں
وَ اِنْ عَاقَبْتُمْ فَعَاقِبُوْا بِمِثْلِ مَا عُوْقِبْتُمْ بِهٖ١ؕ وَ لَئِنْ صَبَرْتُمْ لَهُوَ خَیْرٌ لِّلصّٰبِرِیْنَ Open ayah 16:126 in the Quran reader
اور اگر (مخالفوں کی سختی کے جواب میں) تم سزا دو تو ویسی ہی سزا دو جیسی تمہیں تکلیف پہنچائی گئی تھی، اور اگر تم صبر کرو تو بیشک وہ صبر کرنے والوں کے لئے بہت ہی بہتر ہے
وَ اصْبِرْ وَ مَا صَبْرُكَ اِلَّا بِاللّٰهِ وَ لَا تَحْزَنْ عَلَیْهِمْ وَ لَا تَكُ فِیْ ضَیْقٍ مِّمَّا یَمْكُرُوْنَ Open ayah 16:127 in the Quran reader
اور تم صبر کرو اور تمہارا صبر کرنا اللہ ہی کی توفیق سے ہے اور نہ ان پر کچھ غم کھاؤ اور نہ دل تنگ ہو اس سے کہ جو کچھ یہ فریب کرتے ہیں
اِنَّ اللّٰهَ مَعَ الَّذِیْنَ اتَّقَوْا وَّ الَّذِیْنَ هُمْ مُّحْسِنُوْنَ۠ Open ayah 16:128 in the Quran reader
بیشک اللہ ان کے ساتھ ہے جو پرہیزگاری کرتے ہیں اور جو نیکیاں کرتے ہیں