16. Surah An-Nahl
النحلThe Bee · 128 ayahsمظہر القرآن
وَ الَّذِیْنَ هَاجَرُوْا فِی اللّٰهِ مِنْۢ بَعْدِ مَا ظُلِمُوْا لَنُبَوِّئَنَّهُمْ فِی الدُّنْیَا حَسَنَةً١ؕ وَ لَاَجْرُ الْاٰخِرَةِ اَكْبَرُ١ۘ لَوْ كَانُوْا یَعْلَمُوْنَۙ Open ayah 16:41 in the Quran reader
اور جن لوگوں نے اللہ کے واسطے اپنا وطن چھوڑ دیا ظلم اٹھانے کے بعد ضرور ہم ان کو دنیا میں اچھی جگہ دیں گے اور بیشک آخرت کا ثواب بہت بڑا ہے کاش ان لوگوں کو خبر ہوتی
الَّذِیْنَ صَبَرُوْا وَ عَلٰى رَبِّهِمْ یَتَوَكَّلُوْنَ Open ayah 16:42 in the Quran reader
وہ جنہوں نے صبر کیا اور اپنے پروردگار ہی پر بھروسہ رکھتے ہیں
وَ مَاۤ اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ اِلَّا رِجَالًا نُّوْحِیْۤ اِلَیْهِمْ فَسْئَلُوْۤا اَهْلَ الذِّكْرِ اِنْ كُنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَۙ Open ayah 16:43 in the Quran reader
اور تم سے پہلے (بھی) ہم نے مرد ہی (رسول بنا کر) بھیجے کہ جن کی طرف ہم وحی بھیجا کرتے تھے، پس اے لوگو ! اگر تم کو علم نہیں تو علم والوں سے پوچھو
بِالْبَیِّنٰتِ وَ الزُّبُرِ١ؕ وَ اَنْزَلْنَاۤ اِلَیْكَ الذِّكْرَ لِتُبَیِّنَ لِلنَّاسِ مَا نُزِّلَ اِلَیْهِمْ وَ لَعَلَّهُمْ یَتَفَكَّرُوْنَ Open ayah 16:44 in the Quran reader
(ان پیغمبروں کو) روشن دلیلوں اور کتابوں کے ساتھ (بھییجا تھا) اور اے محبوب ! ﷺ) ہم نے اتاری تمہاری طرف یہ یادگار (یعنی قرآن) بھیجا کہ تم لوگوں سے بیان کر دو جو شریعت ان کی طرف اتاری گئی اور تاکہ وہ دھیان کریں
اَفَاَمِنَ الَّذِیْنَ مَكَرُوا السَّیِّاٰتِ اَنْ یَّخْسِفَ اللّٰهُ بِهِمُ الْاَرْضَ اَوْ یَاْتِیَهُمُ الْعَذَابُ مِنْ حَیْثُ لَا یَشْعُرُوْنَۙ Open ayah 16:45 in the Quran reader
پھر کیا جو لوگ بری بری تدبیریں کرتے ہیں ان کو اس بات کا کچھ خوف نہیں رہا کہ اللہ انہیں زمین میں دھنسا دے یا ان پر وہاں سے عذاب آجائے جہاں سے ان کو گمان بھی نہ ہو
اَوْ یَاْخُذَهُمْ فِیْ تَقَلُّبِهِمْ فَمَا هُمْ بِمُعْجِزِیْنَۙ Open ayah 16:46 in the Quran reader
یا انہیں چلتے پھرتے (کسی آفت میں) پکڑ لے پس وہ اللہ کو (اپنی تدبیروں سے) تھکا نہیں سمجھ نہیں سکتے
اَوْ یَاْخُذَهُمْ عَلٰى تَخَوُّفٍ١ؕ فَاِنَّ رَبَّكُمْ لَرَءُوْفٌ رَّحِیْمٌ Open ayah 16:47 in the Quran reader
یا ان کو نقصان دیتے پکڑے، اس میں شک نہیں کہ تمہارا پروردگار نہایت شفیق رحم کرنے والا ہے
اَوَ لَمْ یَرَوْا اِلٰى مَا خَلَقَ اللّٰهُ مِنْ شَیْءٍ یَّتَفَیَّؤُا ظِلٰلُهٗ عَنِ الْیَمِیْنِ وَ الشَّمَآئِلِ سُجَّدًا لِّلّٰهِ وَ هُمْ دٰخِرُوْنَ Open ayah 16:48 in the Quran reader
کیا وہ خدا کی پیدا کی ہوئی چیزوں کو نہیں دیکھتے کہ ان کے سائے جھکتے ہیں ان کے دائیں طرف اور بائیں طرف اللہ کو سجدہ کرتے ہوئے اور وہ سب اس کے حضور ذلیل ہیں
وَ لِلّٰهِ یَسْجُدُ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ مِنْ دَآبَّةٍ وَّ الْمَلٰٓئِكَةُ وَ هُمْ لَا یَسْتَكْبِرُوْنَ Open ayah 16:49 in the Quran reader
اور اللہ ہی کو سجدہ کرتے ہیں جو آسمانوں میں ہیں اور جو زمین میں چلنے والا ہے اور فرشتے (بھی سجدہ کرتے ہیں) اور غرور نہیں کرتے
یَخَافُوْنَ رَبَّهُمْ مِّنْ فَوْقِهِمْ وَ یَفْعَلُوْنَ مَا یُؤْمَرُوْنَ۠۩ Open ayah 16:50 in the Quran reader
اپنے اوپر اپنے پروردگار کا خوف کرتے ہیں اور انہیں جو کچھ حکم دیا جاتا ہے وہی کرتے ہیں
وَ قَالَ اللّٰهُ لَا تَتَّخِذُوْۤا اِلٰهَیْنِ اثْنَیْنِ١ۚ اِنَّمَا هُوَ اِلٰهٌ وَّاحِدٌ١ۚ فَاِیَّایَ فَارْهَبُوْنِ Open ayah 16:51 in the Quran reader
اور اللہ نے فرمایا کہ دو خدا نہ ٹھہراؤ وہ تو صرف ایک ہی معبود ہے پس تم لوگ مجھ سے ہی ڈرو
وَ لَهٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ لَهُ الدِّیْنُ وَاصِبًا١ؕ اَفَغَیْرَ اللّٰهِ تَتَّقُوْنَ Open ayah 16:52 in the Quran reader
اور اسی کا ہے جو کچھ کہ آسمانوں اور زمین میں ہے اور اطاعت اسی کی لازم ہے، تو کیا اللہ کے سوا کسی دوسرے سے ڈرو گے
وَ مَا بِكُمْ مِّنْ نِّعْمَةٍ فَمِنَ اللّٰهِ ثُمَّ اِذَا مَسَّكُمُ الضُّرُّ فَاِلَیْهِ تَجْئَرُوْنَۚ Open ayah 16:53 in the Quran reader
اور تمہارے پاس جو کچھ بھی نعمت ہے وہ سب اللہ ہی کی طرف سے ہے پھر جب تمہیں تکلیف پہنچتی ہے تو اسی کی طرف فریاد کرتے ہو
ثُمَّ اِذَا كَشَفَ الضُّرَّ عَنْكُمْ اِذَا فَرِیْقٌ مِّنْكُمْ بِرَبِّهِمْ یُشْرِكُوْنَۙ Open ayah 16:54 in the Quran reader
پھر جب وہ تمہاری مصیبت دور کردیتا ہے تو تم میں ایک گروہ اپنے پروردگار کا شریک ٹھہرانے لگتا ہے
لِیَكْفُرُوْا بِمَاۤ اٰتَیْنٰهُمْ١ؕ فَتَمَتَّعُوْا١۫ فَسَوْفَ تَعْلَمُوْنَ Open ayah 16:55 in the Quran reader
(جس کا حاصل یہ ہے) کہ ہماری دی ہوئی نعمتوں کی ناشکری کریں پس (دنیا میں چند روز) عیش کرلو۔ پھر (آخرت میں) تو تم عقنقریب جان لو گے
وَ یَجْعَلُوْنَ لِمَا لَا یَعْلَمُوْنَ نَصِیْبًا مِّمَّا رَزَقْنٰهُمْ١ؕ تَاللّٰهِ لَتُسْئَلُنَّ عَمَّا كُنْتُمْ تَفْتَرُوْنَ Open ayah 16:56 in the Quran reader
اور جن کو وہ جانتے بھی نہیں (یعنی بتوں کو) ان کے لئے ہماری دی ہوئی روزی میں سے حصہ مقرر کرتے ہیں، اللہ کی قسم ! تم سے ضرور سوال ہوگا جو کچھ کہ تم جھوٹ باندھتے تھے
وَ یَجْعَلُوْنَ لِلّٰهِ الْبَنٰتِ سُبْحٰنَهٗ١ۙ وَ لَهُمْ مَّا یَشْتَهُوْنَ Open ayah 16:57 in the Quran reader
اور ( فرشتوں کو) اللہ کے لئے بیٹیاں قرار دیتے ہیں، وہ پاک ہے اور اپنے لئے جو دل چاہتا ہے مقرر کرتے ہیں (یعنی فرزند)
وَ اِذَا بُشِّرَ اَحَدُهُمْ بِالْاُنْثٰى ظَلَّ وَجْهُهٗ مُسْوَدًّا وَّ هُوَ كَظِیْمٌۚ Open ayah 16:58 in the Quran reader
اور جب ان میں سے کسی کی بیٹی پیدا ہونے کی خوشخبری دی جاتی ہے تو غم کے مارے چہرہ سیاہ پڑجاتا ہے اور دل ہی دل میں گھٹتا ہے
یَتَوَارٰى مِنَ الْقَوْمِ مِنْ سُوْٓءِ مَا بُشِّرَ بِهٖ١ؕ اَیُمْسِكُهٗ عَلٰى هُوْنٍ اَمْ یَدُسُّهٗ فِی التُّرَابِ١ؕ اَلَا سَآءَ مَا یَحْكُمُوْنَ Open ayah 16:59 in the Quran reader
جس چیز کی اسے خبر دی گئ ہو اس کی عار سے قوم سے چھپا چھپا پھرتا ہے، (فکر میں پڑجاتا ہے) کہ آیا اس کو اس ذلت پر رہنے دے یا اس کو مٹی میں گاڑ دے، آگاہ ہو کیا ہی برا فیصلہ کر رہے ہیں
لِلَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَةِ مَثَلُ السَّوْءِ١ۚ وَ لِلّٰهِ الْمَثَلُ الْاَعْلٰى١ؕ وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ۠ Open ayah 16:60 in the Quran reader
جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ان ہی کی بر صفت ہے، اور اللہ کی شان سب سے بلند ہے اور وہی عزت و حکمت والا ہے
وَ لَوْ یُؤَاخِذُ اللّٰهُ النَّاسَ بِظُلْمِهِمْ مَّا تَرَكَ عَلَیْهَا مِنْ دَآبَّةٍ وَّ لٰكِنْ یُّؤَخِّرُهُمْ اِلٰۤى اَجَلٍ مُّسَمًّى١ۚ فَاِذَا جَآءَ اَجَلُهُمْ لَا یَسْتَاْخِرُوْنَ سَاعَةً وَّ لَا یَسْتَقْدِمُوْنَ Open ayah 16:61 in the Quran reader
اور گر اللہ لوگوں کو ان کے ظلم کے سبب پکڑتا تو زمین پر کوئی چلنے والا نہ چھوڑتا و لیکن ان کو مہلت دیتا ہے ایک وقت مقرر تک، پھر جب ان کا وعدہ آئے گا تو نہ ایک ساعت پیچھے ہٹ سکییں گے اور نہ آگے بڑھ سکیں گے
وَ یَجْعَلُوْنَ لِلّٰهِ مَا یَكْرَهُوْنَ وَ تَصِفُ اَلْسِنَتُهُمُ الْكَذِبَ اَنَّ لَهُمُ الْحُسْنٰى١ؕ لَا جَرَمَ اَنَّ لَهُمُ النَّارَ وَ اَنَّهُمْ مُّفْرَطُوْنَ Open ayah 16:62 in the Quran reader
اور (یہ منکر) اللہ کے لئے وہ چیزیں تجویز کرتے ہیں کہ جن کو آپ پسند نہیں کرتے اور اپنی زبان سے جھوٹے دعوے کرتے جاتے ہیں کہ ان کے لئے بھلائی ہے، اس میں کچھ شبہ نہیں ہے کہ ان کے لئے آگ ہے اور وہ دوزخ میں سب سے پہلے بھیجے جائیں گے
تَاللّٰهِ لَقَدْ اَرْسَلْنَاۤ اِلٰۤى اُمَمٍ مِّنْ قَبْلِكَ فَزَیَّنَ لَهُمُ الشَّیْطٰنُ اَعْمَالَهُمْ فَهُوَ وَلِیُّهُمُ الْیَوْمَ وَ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ Open ayah 16:63 in the Quran reader
اللہ کی قسم ! بیشک ہم نے تم سے پہلے کتنی امتوں کی طرف رسول بھیجے تو شیطان نے ان کے اعمال بد ان کی آنکھوں میں اچھے کر دکھائے تو آج ان کا وہی رفیق ہے (دنیا میں) اور ان کے واسطے عذاب درد دینے والا ہے
وَ مَاۤ اَنْزَلْنَا عَلَیْكَ الْكِتٰبَ اِلَّا لِتُبَیِّنَ لَهُمُ الَّذِی اخْتَلَفُوْا فِیْهِ١ۙ وَ هُدًى وَّ رَحْمَةً لِّقَوْمٍ یُّؤْمِنُوْنَ Open ayah 16:64 in the Quran reader
اور ہم نے تم پر یہ کتاب صرف اس واسطے نازل کی ہے کہ جن امور میں وہ اختلاف کر رہے ہیں تم ان لوگوں سے کھول کر بیان کر دو اور یہ کتاب ایمانداروں کے لئے ہدایت اور رحمت ہے
وَ اللّٰهُ اَنْزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَاَحْیَا بِهِ الْاَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً لِّقَوْمٍ یَّسْمَعُوْنَ۠ Open ayah 16:65 in the Quran reader
اور اللہ نے برسایا آسمان سے پانی، پھر اس کے مر جانے (خشک ہوجانے کے بعد زمین کو زندہ کردیا، بیشک اس میں نشانی ہے ان لوگوں کے لئے جو سنتے ہیں
وَ اِنَّ لَكُمْ فِی الْاَنْعَامِ لَعِبْرَةً١ؕ نُسْقِیْكُمْ مِّمَّا فِیْ بُطُوْنِهٖ مِنْۢ بَیْنِ فَرْثٍ وَّ دَمٍ لَّبَنًا خَالِصًا سَآئِغًا لِّلشّٰرِبِیْنَ Open ayah 16:66 in the Quran reader
اور بیشک تمہارے لئے چوپایوں میں ایک عبرت کا مقام ہے کہ ان کے پیٹ کی چیزوں میں سے گوبر اور خون کے درمیان سے ہم تمہیں ستھرا خوشگوار دودھ پلاتے ہیں، جو پینے والوں کے لئے گلے میں آسانی سے اترتا ہے
وَ مِنْ ثَمَرٰتِ النَّخِیْلِ وَ الْاَعْنَابِ تَتَّخِذُوْنَ مِنْهُ سَكَرًا وَّ رِزْقًا حَسَنًا١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً لِّقَوْمٍ یَّعْقِلُوْنَ Open ayah 16:67 in the Quran reader
اور اسی طرح پھلوں سے کھجوروں اور انگوروں سے تم لوگ نشہ کی چیز بناتے ہو، اور اس سے حلال اچھی روزی بناتے ہو، بیشک اس میں بھی نشانی ہے ان لوگوں کے لئے جو سمجھتے ہیں
وَ اَوْحٰى رَبُّكَ اِلَى النَّحْلِ اَنِ اتَّخِذِیْ مِنَ الْجِبَالِ بُیُوْتًا وَّ مِنَ الشَّجَرِ وَ مِمَّا یَعْرِشُوْنَۙ Open ayah 16:68 in the Quran reader
اور تمہارے پروردگار نے شہد کی مکھی کے دل میں یہ بات ڈالی کہ پہاڑوں میں اپنے گھر بنائے اور درختوں میں اور لوگ جو عمارتیں بناتے ہیں
ثُمَّ كُلِیْ مِنْ كُلِّ الثَّمَرٰتِ فَاسْلُكِیْ سُبُلَ رَبِّكِ ذُلُلًا١ؕ یَخْرُجُ مِنْۢ بُطُوْنِهَا شَرَابٌ مُّخْتَلِفٌ اَلْوَانُهٗ فِیْهِ شِفَآءٌ لِّلنَّاسِ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً لِّقَوْمٍ یَّتَفَكَّرُوْنَ Open ayah 16:69 in the Quran reader
ان میں ، پھر ہر ایک قسم کے پھلوں سے چوستی پھرا کر ، پس اپنے پروردگار کی راہوں پر چل جو تیرے لئے آسان ہیں، ان مکھیوں کے پیٹ میں سے پینے کی ایک چیز نکلتی ہے طرح طرح کے رنگ کی، کہ اس میں لوگوں کے لئے شفا ہے، بیشک اس میں ( بھی) لوگوں کے لئے بڑی نشانی جو دھیان کرتے ہیں
وَ اللّٰهُ خَلَقَكُمْ ثُمَّ یَتَوَفّٰىكُمْ١ۙ۫ وَ مِنْكُمْ مَّنْ یُّرَدُّ اِلٰۤى اَرْذَلِ الْعُمُرِ لِكَیْ لَا یَعْلَمَ بَعْدَ عِلْمٍ شَیْئًا١ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلِیْمٌ قَدِیْرٌ۠ Open ayah 16:70 in the Quran reader
اور اللہ ہی نے تم کو پیدا کیا، پھر وہی تمہاری جان قبض کرے گا، اور تم میں سے بعض لوگ وہ ہیں جو (بڑھاپے کی) بد ترین عمر تک پہنچائے جاتے ہیں کہ ( ذہن وعقل کی) سمجھ رکھنے کے بعد پھر نادان ہوجائے، بیشک اللہ جاننے والا قدرت والا ہے
وَ اللّٰهُ فَضَّلَ بَعْضَكُمْ عَلٰى بَعْضٍ فِی الرِّزْقِ١ۚ فَمَا الَّذِیْنَ فُضِّلُوْا بِرَآدِّیْ رِزْقِهِمْ عَلٰى مَا مَلَكَتْ اَیْمَانُهُمْ فَهُمْ فِیْهِ سَوَآءٌ١ؕ اَفَبِنِعْمَةِ اللّٰهِ یَجْحَدُوْنَ Open ayah 16:71 in the Quran reader
اور اللہ نے تم میں ایک دوسرے پر روزی میں بڑائی دی ہے، پس جن لوگوں کو بڑائی دی ہے وہ اپنی روزی اپنے غلاموں کو اس طرح کبھی دینے والاے نہیں کہ وہ (مالک ومملوک) سب اس میں برابر ہوجاویں، تو کیا اللہ تعالیٰ کی نعمت کا انکار کرتے ہیں
وَ اللّٰهُ جَعَلَ لَكُمْ مِّنْ اَنْفُسِكُمْ اَزْوَاجًا وَّ جَعَلَ لَكُمْ مِّنْ اَزْوَاجِكُمْ بَنِیْنَ وَ حَفَدَةً وَّ رَزَقَكُمْ مِّنَ الطَّیِّبٰتِ١ؕ اَفَبِالْبَاطِلِ یُؤْمِنُوْنَ وَ بِنِعْمَتِ اللّٰهِ هُمْ یَكْفُرُوْنَۙ Open ayah 16:72 in the Quran reader
اور اللہ نے تمہارے لئے تمہاری جنس سے عورتیں ( بیبیاں) پیدا کیں اور (پھر) تہاری عورتوں سے تمہارے لئے بیٹے اور پوتے پیدا کئے اور تم کو پاکیزہ چیزیں کھانے کو دیں، کیا پھر بھی جھوٹھی باتوں پر یقین لاتے ہیں، اور اللہ کی نعمت پر وہ لوگ ناشکری کرتے ہیں
وَ یَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ مَا لَا یَمْلِكُ لَهُمْ رِزْقًا مِّنَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ شَیْئًا وَّ لَا یَسْتَطِیْعُوْنَۚ Open ayah 16:73 in the Quran reader
اور اللہ کے سوا ایسوں کو پوجتے ہیں کہ جو آسمانوں میں سے ان کی روزی کا ان کے لئے کچھ بھی اختیار نہیں رکھتے اور نہ کچھ کرسکتے ہیں
فَلَا تَضْرِبُوْا لِلّٰهِ الْاَمْثَالَ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ یَعْلَمُ وَ اَنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَ Open ayah 16:74 in the Quran reader
پس اللہ کے لئے مثالیں نہ گھڑو، بیشک اللہ خوب جانتا ہے اور تم نہیں جانتے
ضَرَبَ اللّٰهُ مَثَلًا عَبْدًا مَّمْلُوْكًا لَّا یَقْدِرُ عَلٰى شَیْءٍ وَّ مَنْ رَّزَقْنٰهُ مِنَّا رِزْقًا حَسَنًا فَهُوَ یُنْفِقُ مِنْهُ سِرًّا وَّ جَهْرًا١ؕ هَلْ یَسْتَوٗنَ١ؕ اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ١ؕ بَلْ اَكْثَرُهُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ Open ayah 16:75 in the Quran reader
(دیکھو) اللہ ایک مثال بیان فرماتا ہے کہ ایک غلام تابعدار کہ وہ کسی چیز پر مقدور نہیں رکھتا، اور ایک وہ شخص ہے جس کو ہم نے اپنی طرف سے اچھی روزی دی، پس وہ اس میں سے پوشیدہ اور علانیہ خرچ کرتا ہے، تو کیا دونوں برابر ہیں ؟ ( وہ کہیں گے :" نہیں " تو کہو):" سب تعریف اللہ کو ہے " کچھ ان میں سے اکثر لوگ نہیں جانتے
وَ ضَرَبَ اللّٰهُ مَثَلًا رَّجُلَیْنِ اَحَدُهُمَاۤ اَبْكَمُ لَا یَقْدِرُ عَلٰى شَیْءٍ وَّ هُوَ كَلٌّ عَلٰى مَوْلٰىهُ١ۙ اَیْنَمَا یُوَجِّهْهُّ لَا یَاْتِ بِخَیْرٍ١ؕ هَلْ یَسْتَوِیْ هُوَ١ۙ وَ مَنْ یَّاْمُرُ بِالْعَدْلِ١ۙ وَ هُوَ عَلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ۠ Open ayah 16:76 in the Quran reader
اور اللہ ایک اور مثال بیان فرماتا ہے کہ دو شخص ہیں ان میں سے گونگا ہے کہ کچھ کام نہیں کرسکتا اور وہ اپنے آقا پر بوجھ ہے اور وہ اس کو جہاں بھیجتا ہے کچھ بھلائی نہیں لاتا، کیا یہ اور وہ برابر ہوجائے گا کہ جو لوگوں کو انصاف کا حکم دیتا ہے اور وہ خود بھی سیدھے رستے پر قائم ہے
وَ لِلّٰهِ غَیْبُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ وَ مَاۤ اَمْرُ السَّاعَةِ اِلَّا كَلَمْحِ الْبَصَرِ اَوْ هُوَ اَقْرَبُ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ Open ayah 16:77 in the Quran reader
اور آسمانوں اور زمین کی پوشیدہ چیزیں اللہ ہی کے لئے ہیں اور قیامت کا معاملہ تو بس ایسا ہی ہوگا جیسا پلک کا بھپکنا یا اس سے بھی قریب بیشک اللہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے
وَ اللّٰهُ اَخْرَجَكُمْ مِّنْۢ بُطُوْنِ اُمَّهٰتِكُمْ لَا تَعْلَمُوْنَ شَیْئًا١ۙ وَّ جَعَلَ لَكُمُ السَّمْعَ وَ الْاَبْصَارَ وَ الْاَفْئِدَةَ١ۙ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ Open ayah 16:78 in the Quran reader
اور اللہ نے نکالا تم کو تمہاری ماں کے پیٹ میں سے (حالانکہ) تم کچھ بھی نہیں جانتے تھے، اور تم کو کان اور آنکھیں اور دل عطا کئے تاکہ تم شکر کرو
اَلَمْ یَرَوْا اِلَى الطَّیْرِ مُسَخَّرٰتٍ فِیْ جَوِّ السَّمَآءِ١ؕ مَا یُمْسِكُهُنَّ اِلَّا اللّٰهُ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّقَوْمٍ یُّؤْمِنُوْنَ Open ayah 16:79 in the Quran reader
کیا پرندوں کو نہیں دیکھا کہ حکم کے باندھے ہوئے آسمان کی فضا میں (اڑتے پھرتے) ہیں انہیں کوئی نہیں تھامتا سوائے اللہ کے، بیشک اس میں نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لئے کہ جو ایمان لاتے ہیں
وَ اللّٰهُ جَعَلَ لَكُمْ مِّنْۢ بُیُوْتِكُمْ سَكَنًا وَّ جَعَلَ لَكُمْ مِّنْ جُلُوْدِ الْاَنْعَامِ بُیُوْتًا تَسْتَخِفُّوْنَهَا یَوْمَ ظَعْنِكُمْ وَ یَوْمَ اِقَامَتِكُمْ١ۙ وَ مِنْ اَصْوَافِهَا وَ اَوْبَارِهَا وَ اَشْعَارِهَاۤ اَثَاثًا وَّ مَتَاعًا اِلٰى حِیْنٍ Open ayah 16:80 in the Quran reader
اور اللہ ہی نے تمہارے گھروں کو تمہارے بسنے کی جگہ بنایا اور بنائے تمہارے لئے چوبایوں کی کھالوں کے خیمے کہ جنہیں تم اپنے سفر کے دن اور منزلوں پر ٹھہرنے کے دن میں بہت ہلکے پاتے ہو، اور ان کی اون اور روؤں اور ان کے بالوں سے گھر کا سامان اور فائدہ کی چیزیں ایک مدت کے لئے بناتے ہو