11. Surah Hud

هودHud · 123 ayahsمظہر القرآن

Ayahs 11:119–123

اِلَّا مَنْ رَّحِمَ رَبُّكَ١ؕ وَ لِذٰلِكَ خَلَقَهُمْ١ؕ وَ تَمَّتْ كَلِمَةُ رَبِّكَ لَاَمْلَئَنَّ جَهَنَّمَ مِنَ الْجِنَّةِ وَ النَّاسِ اَجْمَعِیْنَ Open ayah 11:119 in the Quran reader

مگر (ہاں) جن پر تمہارے پروردگار نے رحم کیا اور اور لوگ اسی اختلاف کے لئے پیدا کئے گئے ہیں اور تمہارے رب کی بات پوری ہوچکی ہے کہ بیشک میں ضرور دوزخ بھروں گا جنات اور انسان کو ملا کر

وَ كُلًّا نَّقُصُّ عَلَیْكَ مِنْ اَنْۢبَآءِ الرُّسُلِ مَا نُثَبِّتُ بِهٖ فُؤَادَكَ١ۚ وَ جَآءَكَ فِیْ هٰذِهِ الْحَقُّ وَ مَوْعِظَةٌ وَّ ذِكْرٰى لِلْمُؤْمِنِیْنَ Open ayah 11:120 in the Quran reader

اور (اے محبوب کریم ﷺ) ہم رسولوں کے حوال سے سب کچھ تم سے بیان کرتے ہیں جس سے تمہارا دل مضبوط کردیں اور تمہارے پاس اس سورت میں حق آیا ہے اور مسلمانوں کے لئے نصیحت اور یاد دہانی (ہے)

وَ قُلْ لِّلَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ اعْمَلُوْا عَلٰى مَكَانَتِكُمْ١ؕ اِنَّا عٰمِلُوْنَۙ Open ayah 11:121 in the Quran reader

اور کافروں سے فرماؤ کہ تم اپنے طور پر عمل کئے جاؤ ہم بھی (اپنے طور پر عمل کرتے ہیں

وَ انْتَظِرُوْا١ۚ اِنَّا مُنْتَظِرُوْنَ Open ayah 11:122 in the Quran reader

اور (ان اعمال کے نتیجہ کا) تم انتظار کرو ہم بھی منتظر ہیں

وَ لِلّٰهِ غَیْبُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ اِلَیْهِ یُرْجَعُ الْاَمْرُ كُلُّهٗ فَاعْبُدْهُ وَ تَوَكَّلْ عَلَیْهِ١ؕ وَ مَا رَبُّكَ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُوْنَ۠ Open ayah 11:123 in the Quran reader

اور آسمانوں اور زمین کے غیب اللہ ہی جانتا ہے اور اسی کی طرف سارے کام رجوع ہیں پس اسی کی عبادت کرو اور اسی پر بھروسہ کرو، اور جو کچھ تم کرتے ہو اس سے تمہارا پروردگار غافل نہیں ہے

مطلب یہ ہے کہ وہ راہ راست پر اس لئے آویں گے کہ حکم ازلی ان کے لئے ہوچکا ہے اور جو فرشتوں سے فرمایا تھا کہ میں ضرور بہ ضرور جہنم کو جنات اور آدمیوں سے بھر دوں گا۔ اور سب کافر جہنم میں جاویں گے اور رسولوں کی خبر ہم تمہارے سامنے بیان کرتے ہیں۔ وہ اس لئے ہے کہ تمہارے دل کو مطمئن اور مظبوط کرنے میں ثابت قدم رہے اور کفار کے ایذا پر صابر۔ یہ سب خبریں صحیح ہیں ان میں کچھ جھوٹ نہیں اور ان میں فقط آپ ہی کے واسطے فائدہ نہیں بلکہ آپ کی امت کے لئے بھی نفع ہے۔ پھر فرمایا کہ اے محبوب ﷺ جو لوگ ایمان نہیں لائے ان سے کہ دو کہ تم بھی جس طرح عمل کرتے ہو کرتے رہو۔ ہم جس طرح عمل کرتے ہیں کرتے رہیں گے، تم بھی انتظار کرو اور ہم بھی منتظر ہیں۔ زمین و آسماں کی چیزوں کا علم اللہ ہی کی ذات کو ہے اور ہر کام اسی کی طرف سے ہے وہ قادر مطلق ہے اسی پر بھروسہ کرو۔ اور عبادت کو توکل پر مقدم کرنے میں یہ اشارہ ہے کہ توکل کا فائدہ عبادت کرنے والوں کو پہنچتا ہے اور اللہ تعالیٰ کسی کے اعمال سے غافل نہیں ہے۔