11. Surah Hud
هودHud · 123 ayahsمظہر القرآن
الٓرٰ١۫ كِتٰبٌ اُحْكِمَتْ اٰیٰتُهٗ ثُمَّ فُصِّلَتْ مِنْ لَّدُنْ حَكِیْمٍ خَبِیْرٍۙ Open ayah 11:1 in the Quran reader
(الر اے محبوب خدا ﷺ) لوگوں سے فرماؤ کہ (یہ قرآن) ایک ایسی کتاب ہے جس کی آیتیں حکمت بھری ہیں پھر حکمت والے خبردار کی طرف سے تفصیل کی گئی ہیں
اَلَّا تَعْبُدُوْۤا اِلَّا اللّٰهَ١ؕ اِنَّنِیْ لَكُمْ مِّنْهُ نَذِیْرٌ وَّ بَشِیْرٌۙ Open ayah 11:2 in the Quran reader
یہ کہ اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو (اور کہہ دو کہ) بیشک میں تمہارے واسطے اللہ کی طرف سے ڈرانے والا ہوں اور خوش خبری دینے والا ہوں
وَّ اَنِ اسْتَغْفِرُوْا رَبَّكُمْ ثُمَّ تُوْبُوْۤا اِلَیْهِ یُمَتِّعْكُمْ مَّتَاعًا حَسَنًا اِلٰۤى اَجَلٍ مُّسَمًّى وَّ یُؤْتِ كُلَّ ذِیْ فَضْلٍ فَضْلَهٗ١ؕ وَ اِنْ تَوَلَّوْا فَاِنِّیْۤ اَخَافُ عَلَیْكُمْ عَذَابَ یَوْمٍ كَبِیْرٍ Open ayah 11:3 in the Quran reader
اور یہ کہ اپنے پروردگار سے معافی مانگو پھر اس کی طرف توجہ کرو تاکہ عیش دے وہ تم کو اچھا عیش وقت مقرر (یعنی وقت موت) تک اور ہر ایک صاحب فضیلت کو اس کا فضل عطا فرمائے گا اور اگر (ایمان لانے سے) تم لوگ منہ پھیرو تو مجھ کو (اس صورت میں) تمہارے لیے ایک بڑے دن کے عذاب کا اندیشہ ہے
اِلَى اللّٰهِ مَرْجِعُكُمْ١ۚ وَ هُوَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ Open ayah 11:4 in the Quran reader
تم (سب) کو اللہ ہی کے پاس لوٹنا ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے
اَلَاۤ اِنَّهُمْ یَثْنُوْنَ صُدُوْرَهُمْ لِیَسْتَخْفُوْا مِنْهُ١ؕ اَلَا حِیْنَ یَسْتَغْشُوْنَ ثِیَابَهُمْ١ۙ یَعْلَمُ مَا یُسِرُّوْنَ وَ مَا یُعْلِنُوْنَ١ۚ اِنَّهٗ عَلِیْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ Open ayah 11:5 in the Quran reader
آگاہ ہو وہ مشرکین اپنے سینے دوہرے کرتے ہیں (یعنی عداوتوں کو اپنے سینوں میں پوشیدہ رکھتے ہیں) چاہتے ہیں کہ خدا سے (اپنی باتیں) چھپا سکیں، آگاہ ہو جس وقت وہ اپنے کپڑوں سے سارا بدن ڈھانپ لیتے ہیں (اس وقت بھی) اللہ جانتا ہے جو کچھ وہ چھپاتے ہیں اور جو کچھ وہ ظاہر کرتے ہیں، بیشک وہ تو جانتا ہے سینہ کے اندر کی باتوں کو
وَ مَا مِنْ دَآبَّةٍ فِی الْاَرْضِ اِلَّا عَلَى اللّٰهِ رِزْقُهَا وَ یَعْلَمُ مُسْتَقَرَّهَا وَ مُسْتَوْدَعَهَا١ؕ كُلٌّ فِیْ كِتٰبٍ مُّبِیْنٍ Open ayah 11:6 in the Quran reader
اور کوئی چلنے والا ایسا نہیں ہے روئے زمین پر کہ جس کی روزی اللہ کے ذمہ نہ ہو اور وہ جانتا ہے اس کے ٹھہرنے کی جگہ اور (وہ جگہ) جہاں اس کو سونپ دیا جائے گا، یہ سب کچھ کتاب روشن (یعنی لوح محفوظ) میں ہے
وَ هُوَ الَّذِیْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ فِیْ سِتَّةِ اَیَّامٍ وَّ كَانَ عَرْشُهٗ عَلَى الْمَآءِ لِیَبْلُوَكُمْ اَیُّكُمْ اَحْسَنُ عَمَلًا١ؕ وَ لَئِنْ قُلْتَ اِنَّكُمْ مَّبْعُوْثُوْنَ مِنْۢ بَعْدِ الْمَوْتِ لَیَقُوْلَنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْۤا اِنْ هٰذَاۤ اِلَّا سِحْرٌ مُّبِیْنٌ Open ayah 11:7 in the Quran reader
اور وہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دن میں پیدا کیا اور اس کا عرش پانی پر تھا آخر کار پیدا کرنا تمہارا اس لئے ہے کہ تم کو آزمائے کہ تم میں سے کس کے عمل اچھے ہیں۔ اور اگر تم فرماؤ : بلا شک تم موت کے بعد (قیامت کے دن دوبارہ زندہ کر کے) اٹھائے جاؤ گے تو بیشک کافر لوگ (قرآن کی نسبت جس میں قیامت کی خبر ہے) کہیں گے کہ یہ تو نہیں مگر صریح جادو ہے
وَ لَئِنْ اَخَّرْنَا عَنْهُمُ الْعَذَابَ اِلٰۤى اُمَّةٍ مَّعْدُوْدَةٍ لَّیَقُوْلُنَّ مَا یَحْبِسُهٗ١ؕ اَلَا یَوْمَ یَاْتِیْهِمْ لَیْسَ مَصْرُوْفًا عَنْهُمْ وَ حَاقَ بِهِمْ مَّا كَانُوْا بِهٖ یَسْتَهْزِءُوْنَ۠ Open ayah 11:8 in the Quran reader
اور اگر ہم ان سے ایک وقت معین تک عذاب کو روکے رکھیں تو ضرور کہیں گے : اس عذاب کو کونسی چیز روک رہی ہے یاد رکھو جس دن آجائے گا ان پر عذاب، پھر ان سے پھیرا نہ جائے گا اور جس عذاب کے ساتھ یہ ٹھٹھا کرتے تھے وہی عذاب ان کو گھیر لے گا
وَ لَئِنْ اَذَقْنَا الْاِنْسَانَ مِنَّا رَحْمَةً ثُمَّ نَزَعْنٰهَا مِنْهُ١ۚ اِنَّهٗ لَیَئُوْسٌ كَفُوْرٌ Open ayah 11:9 in the Quran reader
اور اگر ہم انسان کو اپنی نعمت کا مزہ دیں پھر ہم اس کو اس سے چھین لیں تو ضرور وہ ناامید اور ناشکرا ہے
وَ لَئِنْ اَذَقْنٰهُ نَعْمَآءَ بَعْدَ ضَرَّآءَ مَسَّتْهُ لَیَقُوْلَنَّ ذَهَبَ السَّیِّاٰتُ عَنِّیْ١ؕ اِنَّهٗ لَفَرِحٌ فَخُوْرٌۙ Open ayah 11:10 in the Quran reader
اور اگر ہم اسے نعمت کا مزہ دیں اس مصیبت کے بعد جو اس کو پہنچی ہے تو کہنے لگے کہ میری مصیبتیں دور ہوئیں، پس وہ اترانے والا شیخی خوردہ ہوجاتا ہے
اِلَّا الَّذِیْنَ صَبَرُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ١ؕ اُولٰٓئِكَ لَهُمْ مَّغْفِرَةٌ وَّ اَجْرٌ كَبِیْرٌ Open ayah 11:11 in the Quran reader
مگر وہ لوگ جنہوں نے صبر کیا اور اچھے عمل کئے ان کے لئے بخشش اور بڑا اجر ہے
فَلَعَلَّكَ تَارِكٌۢ بَعْضَ مَا یُوْحٰۤى اِلَیْكَ وَ ضَآئِقٌۢ بِهٖ صَدْرُكَ اَنْ یَّقُوْلُوْا لَوْ لَاۤ اُنْزِلَ عَلَیْهِ كَنْزٌ اَوْ جَآءَ مَعَهٗ مَلَكٌ١ؕ اِنَّمَاۤ اَنْتَ نَذِیْرٌ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ وَّكِیْلٌؕ Open ayah 11:12 in the Quran reader
(اے محبوب ﷺ) تو کیا تمہاری طرف کی جاتی ہے اس میں سے تم کچھ چھوڑ دو گے اور اس پر دل تنگ ہوگے اس (خیال سے کہ کافر کہتے ہیں کہ ان پر کوئی خزانہ کیوں نہیں اتارا گیا یا (ان کی تصدیق کے لئے) ان کے ہمراہ کوئی فرشتہ آتا (سو تم اس کا کچھ خیال نہ کرنا چاہئے) تم تو ڈرانے والے ہو اور اللہ ہر چیز پر محافظ ہے
اَمْ یَقُوْلُوْنَ افْتَرٰىهُ١ؕ قُلْ فَاْتُوْا بِعَشْرِ سُوَرٍ مِّثْلِهٖ مُفْتَرَیٰتٍ وَّ ادْعُوْا مَنِ اسْتَطَعْتُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ Open ayah 11:13 in the Quran reader
(اے محبوب ! جان عالم ﷺ) کیا کافر کہتے ہیں کہ تم نے قرآن کو انے دل سے بنا لیا ہے تم فرماؤ : ایسی دس سورتیں تم تو بنا کرلے آؤ اور اللہ کے سوا جو مل سکیں سب کو (مدد کے لئے) بلالو اگر تم سچے ہو
فَاِلَّمْ یَسْتَجِیْبُوْا لَكُمْ فَاعْلَمُوْۤا اَنَّمَاۤ اُنْزِلَ بِعِلْمِ اللّٰهِ وَ اَنْ لَّاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ١ۚ فَهَلْ اَنْتُمْ مُّسْلِمُوْنَ Open ayah 11:14 in the Quran reader
پس اے مسلمانو ! اگر کافر تمہاری بات کو قبول نہ کریں تو جان لو کہ یہ (قرآن) اللہ ہی کے علم سے نازل کیا گیا ہے اور یقین کرو کہ اس کے سوا کوئی معبود نہیں پس (اے لوگو ! ) کیا (اب بھی) تم مسلمان ہوتے ہو (یا نہیں)
مَنْ كَانَ یُرِیْدُ الْحَیٰوةَ الدُّنْیَا وَ زِیْنَتَهَا نُوَفِّ اِلَیْهِمْ اَعْمَالَهُمْ فِیْهَا وَ هُمْ فِیْهَا لَا یُبْخَسُوْنَ Open ayah 11:15 in the Quran reader
جو شخص دنیاوی زندگی اور اس کی آسائش چاہتا ہو ہم انہیں دنیا ہی میں ان کے اعمال کے بدلے پورے طور سے دے دیں گے اور ان کو اس میں سے کچھ بھی کم نہیں دیا جائے گا
اُولٰٓئِكَ الَّذِیْنَ لَیْسَ لَهُمْ فِی الْاٰخِرَةِ اِلَّا النَّارُ١ۖ٘ وَ حَبِطَ مَا صَنَعُوْا فِیْهَا وَ بٰطِلٌ مَّا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ Open ayah 11:16 in the Quran reader
جن لے لئے آخرت میں سوائے آگ کے اور کچھ نہیں اور جو کچھ انہوں نے دنیا میں کیا تھا وہ آخرت میں اکارت گیا (ضائع ہوگیا) اور جو کچھ ان کے عمل تھے باطل ہوئے
اَفَمَنْ كَانَ عَلٰى بَیِّنَةٍ مِّنْ رَّبِّهٖ وَ یَتْلُوْهُ شَاهِدٌ مِّنْهُ وَ مِنْ قَبْلِهٖ كِتٰبُ مُوْسٰۤى اِمَامًا وَّ رَحْمَةً١ؕ اُولٰٓئِكَ یُؤْمِنُوْنَ بِهٖ١ؕ وَ مَنْ یَّكْفُرْ بِهٖ مِنَ الْاَحْزَابِ فَالنَّارُ مَوْعِدُهٗ١ۚ فَلَا تَكُ فِیْ مِرْیَةٍ مِّنْهُ١ۗ اِنَّهُ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّكَ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا یُؤْمِنُوْنَ Open ayah 11:17 in the Quran reader
پس کیا جو شخص اپنے پروردگار کی طرف سے روشن دلیل پر ہو اور اللہ کی طرف سے گواہ (یعنی قرآن) (وہ اس کی مانند ہوسکتا ہے جو گمراہ ہو) اور قرآن سے پہلے (اس کی گواہ) موسیٰ کی کتاب (یعنی توریت) جو کہ یشوا اور رحمت ہے، وہ اس قرآن پر ایمان لاتے ہیں اور سارے فرقوں میں سے جو اس کا منکر ہوگا تو اس کا وعدہ آگ ہے (اے مخاطب ! ) تو نزول قرآن سے شک میں نہ ہو، بیشک وہ سچا ہے تیرے روردگار کی طرف سے آیا ہے لیکن اکثر لوگ ایمان نہیں لاتے
وَ مَنْ اَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرٰى عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا١ؕ اُولٰٓئِكَ یُعْرَضُوْنَ عَلٰى رَبِّهِمْ وَ یَقُوْلُ الْاَشْهَادُ هٰۤؤُلَآءِ الَّذِیْنَ كَذَبُوْا عَلٰى رَبِّهِمْ١ۚ اَلَا لَعْنَةُ اللّٰهِ عَلَى الظّٰلِمِیْنَۙ Open ayah 11:18 in the Quran reader
اور اس سے بڑھ کر کون ظالم ہے جس نے اللہ پر جھوٹ باندھا۔ یہ لوگ یش کئے جاویں گے (قیامت کے روز) روبرو اپنے پروردگار کے اور کہیں گے کہ یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے پروردگار پر جھوٹ باندھا تھا۔ آگاہ ہو لعنت ہے اللہ کی ظالموں پر
الَّذِیْنَ یَصُدُّوْنَ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ وَ یَبْغُوْنَهَا عِوَجًا١ؕ وَ هُمْ بِالْاٰخِرَةِ هُمْ كٰفِرُوْنَ Open ayah 11:19 in the Quran reader
جو لوگوں کو اللہ کی راہ سے روکتے ہیں اور اس میں کجی پیدا کرنا چاہتے ہیں اور وہی لوگ آخرت کے بھی منکر ہیں
اُولٰٓئِكَ لَمْ یَكُوْنُوْا مُعْجِزِیْنَ فِی الْاَرْضِ وَ مَا كَانَ لَهُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ مِنْ اَوْلِیَآءَ١ۘ یُضٰعَفُ لَهُمُ الْعَذَابُ١ؕ مَا كَانُوْا یَسْتَطِیْعُوْنَ السَّمْعَ وَ مَا كَانُوْا یُبْصِرُوْنَ Open ayah 11:20 in the Quran reader
وہ لوگ زمین میں (کہیں بھاگ کر خدا کو) عاجز کرنے والے نہیں اور اللہ کے سوا ان کا نہ کوئی حمایتی تھا (عذاب سے چھڑالیتا) ایسوں کو (اوروں سے) دوچند عذاب دیا جائے گا یہ لوگ دنیا میں (بہ سبب شدت ناخوشی کے) نہ (حق بات) سن سکتے تھے اور نہ (راہ حق) دیکھتے تھے
اُولٰٓئِكَ الَّذِیْنَ خَسِرُوْۤا اَنْفُسَهُمْ وَ ضَلَّ عَنْهُمْ مَّا كَانُوْا یَفْتَرُوْنَ Open ayah 11:21 in the Quran reader
وہی یہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے آپ کو خسارہ میں ڈالا اور جو کچھ وہ ڈھکوسلے بنایا کرتے تھے سب ان سے گم ہوگئے
لَا جَرَمَ اَنَّهُمْ فِی الْاٰخِرَةِ هُمُ الْاَخْسَرُوْنَ Open ayah 11:22 in the Quran reader
بیشک یہی لوگ آخرت میں سب سے زیادہ خسارہ میں ہیں
اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَ اَخْبَتُوْۤا اِلٰى رَبِّهِمْ١ۙ اُولٰٓئِكَ اَصْحٰبُ الْجَنَّةِ١ۚ هُمْ فِیْهَا خٰلِدُوْنَ Open ayah 11:23 in the Quran reader
بیشک جو لوگ ایمان لائے اور کام کئے اچھے اور اپنے پروردگار کے آگے عاجزی کی، وہی لوگ جنتی ہیں وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے
مَثَلُ الْفَرِیْقَیْنِ كَالْاَعْمٰى وَ الْاَصَمِّ وَ الْبَصِیْرِ وَ السَّمِیْعِ١ؕ هَلْ یَسْتَوِیٰنِ مَثَلًا١ؕ اَفَلَا تَذَكَّرُوْنَ۠ Open ayah 11:24 in the Quran reader
دونوں فریق کی مثال ایسی ہے کہ جیسے ایک تو اندھا اور بہرہ ہے اور دوسرا دیکھنے والا اور سننے والا ہے کیا یہ دونوں برابر ہیں مثال میں پھر تم کیوں نہیں سمجھتے
وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا نُوْحًا اِلٰى قَوْمِهٖۤ١٘ اِنِّیْ لَكُمْ نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌۙ Open ayah 11:25 in the Quran reader
اور بیشک ہم نے نوح (علیہ السلام) کو اس کی قوم کی طرف بھیجا کہ (ان سے کہیں) میں تمہیں صاف صاف ڈر سنانے والا ہوں
اَنْ لَّا تَعْبُدُوْۤا اِلَّا اللّٰهَ١ؕ اِنِّیْۤ اَخَافُ عَلَیْكُمْ عَذَابَ یَوْمٍ اَلِیْمٍ Open ayah 11:26 in the Quran reader
(اس مضمون سے) کہ تم اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو البتہ خوف کرتا ہوں میں تم پر درد دینے والے دن کے عذاب سے
فَقَالَ الْمَلَاُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْ قَوْمِهٖ مَا نَرٰىكَ اِلَّا بَشَرًا مِّثْلَنَا وَ مَا نَرٰىكَ اتَّبَعَكَ اِلَّا الَّذِیْنَ هُمْ اَرَاذِلُنَا بَادِیَ الرَّاْیِ١ۚ وَ مَا نَرٰى لَكُمْ عَلَیْنَا مِنْ فَضْلٍۭ بَلْ نَظُنُّكُمْ كٰذِبِیْنَ Open ayah 11:27 in the Quran reader
تب اس کی قوم کے کافر سردار کہنے لگے : ہم تمہیں دیکھتے ہیں اپنے ہی جیسا آدمی اور ہم نہیں دیکھتے کہ تمہاری پیروی کسی نے کی ہو مگر ہمارے کمینوں نے سرسری نظر سے پیروی کی اور ہم تمہاری اپنے اوپر کوئی فضیلت نہیں دیکھتے بلکہ ہم تمہیں جھوٹا سمجھتے ہیں
قَالَ یٰقَوْمِ اَرَءَیْتُمْ اِنْ كُنْتُ عَلٰى بَیِّنَةٍ مِّنْ رَّبِّیْ وَ اٰتٰىنِیْ رَحْمَةً مِّنْ عِنْدِهٖ فَعُمِّیَتْ عَلَیْكُمْ١ؕ اَنُلْزِمُكُمُوْهَا وَ اَنْتُمْ لَهَا كٰرِهُوْنَ Open ayah 11:28 in the Quran reader
نوح (علیہ السلام) نے کہا :'' اے میری قوم ! دیکھو تو اگر میں اپنے رب کی طرف سے ایک روشن دلیل پر ہوں اور اس نے مجھے اپنے پاس سے رحمت بخشی (یعنی نبوت) پس تم اس کی حقیقت سے اندھے رہے '' تو کیا ہم اسے تمہارے گلے چپیٹ دیں اور تم اس سے بیزار ہو
وَ یٰقَوْمِ لَاۤ اَسْئَلُكُمْ عَلَیْهِ مَالًا١ؕ اِنْ اَجْرِیَ اِلَّا عَلَى اللّٰهِ وَ مَاۤ اَنَا بِطَارِدِ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا١ؕ اِنَّهُمْ مُّلٰقُوْا رَبِّهِمْ وَ لٰكِنِّیْۤ اَرٰىكُمْ قَوْمًا تَجْهَلُوْنَ Open ayah 11:29 in the Quran reader
اور اے قوم ! میری اس (تبلیغ) پر میں تم سے میری مزدوری تو صرف اللہ ہی پر ہے اور میں کا جدا کرنے والا نہیں ہوں (اپنی صحبت سے) جو مسلمان ہیں بیشک یہ لوگ اپنے پروردگار سے ملنے والے ہیں لیکن میں تو تم کو ایک جاہل قوم دیکھتا ہوں
وَ یٰقَوْمِ مَنْ یَّنْصُرُنِیْ مِنَ اللّٰهِ اِنْ طَرَدْتُّهُمْ١ؕ اَفَلَا تَذَكَّرُوْنَ Open ayah 11:30 in the Quran reader
اور اے قوم میری ! مجھے اللہ (کے عذاب) سے کون بچالے گا، اگر میں انہیں دور کروں گا پھر تم کیا نہیں سمجھتے
وَ لَاۤ اَقُوْلُ لَكُمْ عِنْدِیْ خَزَآئِنُ اللّٰهِ وَ لَاۤ اَعْلَمُ الْغَیْبَ وَ لَاۤ اَقُوْلُ اِنِّیْ مَلَكٌ وَّ لَاۤ اَقُوْلُ لِلَّذِیْنَ تَزْدَرِیْۤ اَعْیُنُكُمْ لَنْ یُّؤْتِیَهُمُ اللّٰهُ خَیْرًا١ؕ اَللّٰهُ اَعْلَمُ بِمَا فِیْۤ اَنْفُسِهِمْ١ۖۚ اِنِّیْۤ اِذًا لَّمِنَ الظّٰلِمِیْنَ Open ayah 11:31 in the Quran reader
اور میں تم سے یہ نہیں کہتا ہوں کہ میرے پاس اللہ کے خزانے ہیں اور نہ یہ کہ میں غیب جان لیتا ہوں اور نہ یہ کہتا ہوں کہ میں فرشتہ ہوں اور نہ کہتا ہوں میں ان لوگوں کو جن کو تمہاری آنکھیں حقارت سے دیکھتی ہیں کہ ہرگز انہیں اللہ کوئی نعمت نہ دے گا، اللہ خوب جانتا ہے جو کچھ ان کے دلوں میں ہے، اگر میں ایسا کہوں تو بیشک میں اس وقت بےانصاف ہوں
قَالُوْا یٰنُوْحُ قَدْ جٰدَلْتَنَا فَاَكْثَرْتَ جِدَا لَنَا فَاْتِنَا بِمَا تَعِدُنَاۤ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِیْنَ Open ayah 11:32 in the Quran reader
وہ بولے :'' اے نوح ! البتہ تم نے ہم سے جھگڑا کیا پس بہت کچھ جھگڑ چکے اب جس (عذاب) کا تم ہم سے وعدہ کرتے ہو اگر سچے ہو تو اس کو لے آؤ ''
قَالَ اِنَّمَا یَاْتِیْكُمْ بِهِ اللّٰهُ اِنْ شَآءَ وَ مَاۤ اَنْتُمْ بِمُعْجِزِیْنَ Open ayah 11:33 in the Quran reader
(نوح نے) کہا :'' اس کو تو تم پر اللہ ہی لائے گا اگر چاہے گا اور تم اس کو عاجز نہ کرسکوگے
وَ لَا یَنْفَعُكُمْ نُصْحِیْۤ اِنْ اَرَدْتُّ اَنْ اَنْصَحَ لَكُمْ اِنْ كَانَ اللّٰهُ یُرِیْدُ اَنْ یُّغْوِیَكُمْ١ؕ هُوَ رَبُّكُمْ١۫ وَ اِلَیْهِ تُرْجَعُوْنَؕ Open ayah 11:34 in the Quran reader
اور تم کو کچھ فائدہ نہ دے گی میری نصیحت گو میں چاہتا ہوں کہ تم کو نصیحت کروں، جب کہ خدا تم کو گمراہ کرنا چاہے وہ تمہارا پروردگار ہے اور اسی کی طرف لوٹ کر جاؤ گے ''
اَمْ یَقُوْلُوْنَ افْتَرٰىهُ١ؕ قُلْ اِنِ افْتَرَیْتُهٗ فَعَلَیَّ اِجْرَامِیْ وَ اَنَا بَرِیْٓءٌ مِّمَّا تُجْرِمُوْنَ۠ Open ayah 11:35 in the Quran reader
(اے محبوب کریم ﷺ ) کیا وہ یہ کہتے ہیں کہ قرآن (خود) بنا لیا ہے، تم فرماؤ :'' اگر میں نے از خود بنا لیا ہوگا تو میرا گناہ مجھ پر ہے اور میں تمہارے گناہوں سے الگ ہوں ''
وَ اُوْحِیَ اِلٰى نُوْحٍ اَنَّهٗ لَنْ یُّؤْمِنَ مِنْ قَوْمِكَ اِلَّا مَنْ قَدْ اٰمَنَ فَلَا تَبْتَئِسْ بِمَا كَانُوْا یَفْعَلُوْنَۚۖ Open ayah 11:36 in the Quran reader
اور وحی بھیجی گئی نوح کی طرف کہ تمہاری قوم میں سے اب کوئی ایمان نہ لائے گا مگر جس شخص کو ایمان لانا تھا لاچکا پس کچھ غم نہ کرو تم ان کی باتوں پر جو وہ کرتے ہیں
وَ اصْنَعِ الْفُلْكَ بِاَعْیُنِنَا وَ وَحْیِنَا وَ لَا تُخَاطِبْنِیْ فِی الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا١ۚ اِنَّهُمْ مُّغْرَقُوْنَ Open ayah 11:37 in the Quran reader
اور ہمارے سامنے اور ہمارے حکم سے کشتی بناؤ اور مجھ سے کچھ نہ کہنا ان لوگوں کے بارے میں جنہوں نے ظلم کیا کیونکہ وہ ضرور غرق کئے جائیں گے
وَ یَصْنَعُ الْفُلْكَ١۫ وَ كُلَّمَا مَرَّ عَلَیْهِ مَلَاٌ مِّنْ قَوْمِهٖ سَخِرُوْا مِنْهُ١ؕ قَالَ اِنْ تَسْخَرُوْا مِنَّا فَاِنَّا نَسْخَرُ مِنْكُمْ كَمَا تَسْخَرُوْنَؕ Open ayah 11:38 in the Quran reader
اور نوح کشتی بنا تا تھا جب اس کی قوم کے سردار اس پر گزرتے تو اس پر ٹھٹھا کرتے (نوح نے) کہا :'' اگر تم ہم پر ٹھٹھا کرتے ہو تو (ایک وقت) ہم تم پر ٹھٹھا کریں گے جیسا کہ تم ٹھٹھا کرتے ہو ''
فَسَوْفَ تَعْلَمُوْنَ١ۙ مَنْ یَّاْتِیْهِ عَذَابٌ یُّخْزِیْهِ وَ یَحِلُّ عَلَیْهِ عَذَابٌ مُّقِیْمٌ Open ayah 11:39 in the Quran reader
پس عنقریب جان لوگے کہ وہ کون شخص ہے جس پر (دنیا میں) ایسا عذاب آیا چاہتا ہے جو اس کو رسوا کرے گا اور نازل ہوتا ہے (بعد مرنے کے) اس پر دائمی عذاب
حَتّٰۤى اِذَا جَآءَ اَمْرُنَا وَ فَارَ التَّنُّوْرُ١ۙ قُلْنَا احْمِلْ فِیْهَا مِنْ كُلٍّ زَوْجَیْنِ اثْنَیْنِ وَ اَهْلَكَ اِلَّا مَنْ سَبَقَ عَلَیْهِ الْقَوْلُ وَ مَنْ اٰمَنَ١ؕ وَ مَاۤ اٰمَنَ مَعَهٗۤ اِلَّا قَلِیْلٌ Open ayah 11:40 in the Quran reader
یہاں تک کہ جب ہمارا حکم (عذاب کا) آپہنچا اور تنور ابلا (غضب الٰہی سے) تو ہم نے (نوح سے) فرمایا ہر قسم (جانوروں) میں سے ایک ایک نر اور ایک ایک مادہ یعنی ایک ایک جوڑا اس کشتی میں چڑھا لو اور اپنے گھر والوں کو (چڑھا لو) سوائے ان کے جن پر پہلے سے (غرق ہونے کا) حکم ہوچکا ہے اور ان لوگوں کو (بھی سوار کرلو) جو ایمال لائے ہیں، اور نوح کے ساتھ بہت ہی تھوڑے لوگ ایمان لائے تھے