11. Surah Hud
هودHud · 123 ayahsمظہر القرآن
وَ قَالَ ارْكَبُوْا فِیْهَا بِسْمِ اللّٰهِ مَجْرٖؔىهَا وَ مُرْسٰىهَا١ؕ اِنَّ رَبِّیْ لَغَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ Open ayah 11:41 in the Quran reader
اور نوح نے کہا کہ کشتی میں سوار ہوجاؤ، اس کشتی کا چلنا اور ٹھرنا اللہ کے نام سے ہے، بیشک میرا پروردگار بخشنے والا مہربان ہے
وَ هِیَ تَجْرِیْ بِهِمْ فِیْ مَوْجٍ كَالْجِبَالِ١۫ وَ نَادٰى نُوْحُ اِ۟بْنَهٗ وَ كَانَ فِیْ مَعْزِلٍ یّٰبُنَیَّ ارْكَبْ مَّعَنَا وَ لَا تَكُنْ مَّعَ الْكٰفِرِیْنَ Open ayah 11:42 in the Quran reader
اور وہ (کشتی) ان کو لئے جاتی تھی پہاڑ جیسی موجوں میں اور نوح نے اپنے بیٹے کو پکارا اور وہ اس سے کنارے تھا کہ اے میرے بیٹے ! ہمارے ساتھ (تو بھی) سوار ہوجا اور کافروں کے ساتھ نہ ہو
قَالَ سَاٰوِیْۤ اِلٰى جَبَلٍ یَّعْصِمُنِیْ مِنَ الْمَآءِ١ؕ قَالَ لَا عَاصِمَ الْیَوْمَ مِنْ اَمْرِ اللّٰهِ اِلَّا مَنْ رَّحِمَ١ۚ وَ حَالَ بَیْنَهُمَا الْمَوْجُ فَكَانَ مِنَ الْمُغْرَقِیْنَ Open ayah 11:43 in the Quran reader
وہ کہنے لگا کہ میں ابھی کسی پہاڑ کی پناہ لیتا ہوں اور وہ مجھ کو پانی (میں غرق ہونے) سے بچالے گا۔ نوح نے کہا :'' آج کے روز اللہ کے قہر سے کوئی بچانے والا نہیں لیکن جس پر خدا نے رحم کیا ہے (وہی بچ سکتا ہے) '' اور ان دونوں (یعنی نوح اور ان کے بیٹے) کے درمیان میں موج حائل ہوگئی۔ پس وہ (بھی مثل دوسرے کافروں کے) غرق ہوگیا
وَ قِیْلَ یٰۤاَرْضُ ابْلَعِیْ مَآءَكِ وَ یٰسَمَآءُ اَقْلِعِیْ وَ غِیْضَ الْمَآءُ وَ قُضِیَ الْاَمْرُ وَ اسْتَوَتْ عَلَى الْجُوْدِیِّ وَ قِیْلَ بُعْدًا لِّلْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَ Open ayah 11:44 in the Quran reader
اور (کفار سب غرق ہوچکے تو) تو حکم ہوگیا :'' اے زمین اپنا پانی نگل جا اور اے آسمان (برسنے سے) تھم جا '' اور (دونوں باتیں ہوگئیں) پانی خشک کردیا گیا اور حکم الہی پورا ہوچکا اور کشتی ٹھر گئی جودی پہاڑ پر، اور فرمایا گیا کہ ظالم قوم ہلاک ہوجائے
وَ نَادٰى نُوْحٌ رَّبَّهٗ فَقَالَ رَبِّ اِنَّ ابْنِیْ مِنْ اَهْلِیْ وَ اِنَّ وَعْدَكَ الْحَقُّ وَ اَنْتَ اَحْكَمُ الْحٰكِمِیْنَ Open ayah 11:45 in the Quran reader
اور نوح نے اپنے پروردگار کو پکارا پھر عرض کیا :'' اے میرے پروردگار ! بیشک میرا بیٹا بھی تو میرے گھر والوں میں ہے اور بیشک تیرا وعدہ سچا ہے اور تو سب سے بڑھ کر حکم والا ہے۔ ''
قَالَ یٰنُوْحُ اِنَّهٗ لَیْسَ مِنْ اَهْلِكَ١ۚ اِنَّهٗ عَمَلٌ غَیْرُ صَالِحٍ١ۖ٘ۗ فَلَا تَسْئَلْنِ مَا لَیْسَ لَكَ بِهٖ عِلْمٌ١ؕ اِنِّیْۤ اَعِظُكَ اَنْ تَكُوْنَ مِنَ الْجٰهِلِیْنَ Open ayah 11:46 in the Quran reader
(اللہ تعالیٰ نے) فرمایا :'' اے نوح وہ تیرے گھر والوں میں نہیں ہے بیشک اس کے کام بڑے ناکارے ہیں پس تو مجھ سے وہ سوال نہ کر جس کا تجھے علم نہیں بیشک میں تجھے نصیحت فرماتا ہوں کہ تو نادان نہ بن ''
قَالَ رَبِّ اِنِّیْۤ اَعُوْذُ بِكَ اَنْ اَسْئَلَكَ مَا لَیْسَ لِیْ بِهٖ عِلْمٌ١ؕ وَ اِلَّا تَغْفِرْ لِیْ وَ تَرْحَمْنِیْۤ اَكُنْ مِّنَ الْخٰسِرِیْنَ Open ayah 11:47 in the Quran reader
(نوح نے) عرض کی :'' اے پروردگار میرے ! میں اس بات کے سوال کرنے سے کہ جس کا مجھے علم نہیں تیری پناہ مانگتا ہوں اور اگر تو مجھے معاف نہ کرے گا اور مجھ پر رحم نہ فرمائے گا تو میں نقصان اٹھانے والوں میں سے ہوجاؤں گا ''
قِیْلَ یٰنُوْحُ اهْبِطْ بِسَلٰمٍ مِّنَّا وَ بَرَكٰتٍ عَلَیْكَ وَ عَلٰۤى اُمَمٍ مِّمَّنْ مَّعَكَ١ؕ وَ اُمَمٌ سَنُمَتِّعُهُمْ ثُمَّ یَمَسُّهُمْ مِّنَّا عَذَابٌ اَلِیْمٌ Open ayah 11:48 in the Quran reader
حکم ہوا :'' اے نوح ! کشتی سے اتر ہماری طرف سے سلامتی اور برکتوں کے ساتھ جو تجھ پر ہیں اور تیرے ساتھ کی کچھ امتوں پر اور (بعد میں) کچھ امتیں ایسی بھی ہیں جنہیں ہم (دنیا میں چند روزہ) عیش دیں گے پھر (آخرت میں) ان کی بد کاری سے ان پر ہماری طرف سے عذاب درد دینے والا پہنچے گا
تِلْكَ مِنْ اَنْۢبَآءِ الْغَیْبِ نُوْحِیْهَاۤ اِلَیْكَ١ۚ مَا كُنْتَ تَعْلَمُهَاۤ اَنْتَ وَ لَا قَوْمُكَ مِنْ قَبْلِ هٰذَا١ۛؕ فَاصْبِرْ١ۛؕ اِنَّ الْعَاقِبَةَ لِلْمُتَّقِیْنَ۠ Open ayah 11:49 in the Quran reader
یہ (نوح کا قصہ) غیب کی خبروں میں سے ہے کہ جس کو ہم (اے محبوب دوعالم ﷺ) تمہاری طرف وحی کرتے ہیں (اس سے پہلے نہ تم) ان کو جانتے تھے اور نہ تمہاری قوم کے لوگ جانتے تھے پس (اپنی قوم کی ایذاؤں پر) صبر کرو بیشک بھلا انجام پرہیزگاروں کے لئے ہے
وَ اِلٰى عَادٍ اَخَاهُمْ هُوْدًا١ؕ قَالَ یٰقَوْمِ اعْبُدُوا اللّٰهَ مَا لَكُمْ مِّنْ اِلٰهٍ غَیْرُهٗ١ؕ اِنْ اَنْتُمْ اِلَّا مُفْتَرُوْنَ Open ayah 11:50 in the Quran reader
اور ہم نے عاد کی طرف ان کے ہم قوم ہود کو (پیغمبر بناکر) بھیجا ہود نے کہا :'' اے میری قوم ! اللہ کی عبادت کرو اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں تم تو محض جھوٹی باتیں باندھ لینے والے ہو
یٰقَوْمِ لَاۤ اَسْئَلُكُمْ عَلَیْهِ اَجْرًا١ؕ اِنْ اَجْرِیَ اِلَّا عَلَى الَّذِیْ فَطَرَنِیْ١ؕ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ Open ayah 11:51 in the Quran reader
اے میری قوم (کے لوگو) میں تم سے اس پیغام پر کچھ اجرت نہیں چاہتا میری مزدوری تو اسی کے ذمہ ہے جس نے مجھ کو پیدا کیا پھر کیا تم کو عقل نہیں ہے
وَ یٰقَوْمِ اسْتَغْفِرُوْا رَبَّكُمْ ثُمَّ تُوْبُوْۤا اِلَیْهِ یُرْسِلِ السَّمَآءَ عَلَیْكُمْ مِّدْرَارًا وَّ یَزِدْكُمْ قُوَّةً اِلٰى قُوَّتِكُمْ وَ لَا تَتَوَلَّوْا مُجْرِمِیْنَ Open ayah 11:52 in the Quran reader
اے میری قوم ! اپنے پر روردگار سے معافی مانگو پھر اس کی طرف رجوع لاؤ تاکہ وہ تم پر خوب بارش برسادے اور (ایمان وعمل کی برکت سے) تم کو اور قوت دے کر تمہاری قوت (موجودہ) میں ترقی کردے گا اور نہ پھرو تم گنہگار ہوکر ''
قَالُوْا یٰهُوْدُ مَا جِئْتَنَا بِبَیِّنَةٍ وَّ مَا نَحْنُ بِتَارِكِیْۤ اٰلِهَتِنَا عَنْ قَوْلِكَ وَ مَا نَحْنُ لَكَ بِمُؤْمِنِیْنَ Open ayah 11:53 in the Quran reader
کہنے لگے :'' اے ہود تم ہمارے پاس کوئی دلیل نہیں لائے اور ہم اپنے معبودوں کو چھوڑنے والے نہیں ہیں تمہارے کہنے سے اور نہ ہم تمہاری بات پر یقین لائیں
اِنْ نَّقُوْلُ اِلَّا اعْتَرٰىكَ بَعْضُ اٰلِهَتِنَا بِسُوْٓءٍ١ؕ قَالَ اِنِّیْۤ اُشْهِدُ اللّٰهَ وَ اشْهَدُوْۤا اَنِّیْ بَرِیْٓءٌ مِّمَّا تُشْرِكُوْنَۙ Open ayah 11:54 in the Quran reader
ہم تو یہی کہتے ہیں کہ تم کو کچھ جھپٹ پہنچی ہے (یعنی مثل جنون وغیرہ کے) ہمارے کسی معبود کی '' (ہود نے) کہا کہ بیشک میں اللہ کو گواہ کرتا ہوں اور تم سب گواہ رہو کہ میں بیزار ہوں ان سب سے جن کو تم اللہ کے سوا شریک ٹھراتے ہو
مِنْ دُوْنِهٖ فَكِیْدُوْنِیْ جَمِیْعًا ثُمَّ لَا تُنْظِرُوْنِ Open ayah 11:55 in the Quran reader
پس تم سب مل کر میرے حق میں (ہر طرح کی) بدی کرو پھر مجھے (ذرا بھی) مہلت نہ دو
اِنِّیْ تَوَكَّلْتُ عَلَى اللّٰهِ رَبِّیْ وَ رَبِّكُمْ١ؕ مَا مِنْ دَآبَّةٍ اِلَّا هُوَ اٰخِذٌۢ بِنَاصِیَتِهَا١ؕ اِنَّ رَبِّیْ عَلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ Open ayah 11:56 in the Quran reader
بیشک میں نے تو اللہ پر بھروسہ کیا ہے جو میرا اور تمہارا پروردگار ہے، جتنے روئے زمین پر چلنے والے ہیں سب کی چوٹی اس نے پکڑ رکھی ہے (یعنی سب پر غالب ہے) بیشک میرا پروردگار سیدھے رستے پر (ملتا) ہے
فَاِنْ تَوَلَّوْا فَقَدْ اَبْلَغْتُكُمْ مَّاۤ اُرْسِلْتُ بِهٖۤ اِلَیْكُمْ١ؕ وَ یَسْتَخْلِفُ رَبِّیْ قَوْمًا غَیْرَكُمْ١ۚ وَ لَا تَضُرُّوْنَهٗ شَیْئًا١ؕ اِنَّ رَبِّیْ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ حَفِیْظٌ Open ayah 11:57 in the Quran reader
پھر اگر تم (راہ حق سے) منہ پھیرو تو میں معذور سمجھا جاؤں گا (کیونکہ) جو پیغام دے کر مجھ کو بھیجا گیا تھا وہ تم کو پہنچا چکا ہوں اور میرا پروردگار تمہارے سوا دوسری قوم کو (تمہارا) جانشین کردے گا اور تم اس کا کچھ بھی نہ بگاڑ سکو گے اور بیشک میرا پروردگار ہر چیز پر نگہبان ہے ''
وَ لَمَّا جَآءَ اَمْرُنَا نَجَّیْنَا هُوْدًا وَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مَعَهٗ بِرَحْمَةٍ مِّنَّا١ۚ وَ نَجَّیْنٰهُمْ مِّنْ عَذَابٍ غَلِیْظٍ Open ayah 11:58 in the Quran reader
اور جب ہمارا حکم (عذاب کے لئے) پہنچا ہم نے ہود کو اور جو لوگ ایمان والے اس کے ساتھ تھے ان کو اپنی مہربانی سے بچالیا اور ان کو سخت عذاب سے نجات دی
وَ تِلْكَ عَادٌ١ۙ۫ جَحَدُوْا بِاٰیٰتِ رَبِّهِمْ وَ عَصَوْا رُسُلَهٗ وَ اتَّبَعُوْۤا اَمْرَ كُلِّ جَبَّارٍ عَنِیْدٍ Open ayah 11:59 in the Quran reader
اور یہ جن کا ذکر ہوا عاد ہیں جنہوں نے اپنے رب کی آیتوں کا انکار کیا اور اس کے رسولوں کی نافرمانی کی اور انہوں نے ہر ایک سرکش ہٹ دھرم کا حکم مانا
وَ اُتْبِعُوْا فِیْ هٰذِهِ الدُّنْیَا لَعْنَةً وَّ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ١ؕ اَلَاۤ اِنَّ عَادًا كَفَرُوْا رَبَّهُمْ١ؕ اَلَا بُعْدًا لِّعَادٍ قَوْمِ هُوْدٍ۠ Open ayah 11:60 in the Quran reader
(اور ان افعال کا نتیجہ یہ ہوا کہ) اس دنیا میں ان کے پیچھے لعنت لگی اور قیامت کے دن بھی، آگاہ ہو بیشک عاد نے اپنے رب کا انکار کیا، آگاہ ہو دور ہوں (خدا کی رحمت سے) عاد ہود کی قوم
وَ اِلٰى ثَمُوْدَ اَخَاهُمْ صٰلِحًا١ۘ قَالَ یٰقَوْمِ اعْبُدُوا اللّٰهَ مَا لَكُمْ مِّنْ اِلٰهٍ غَیْرُهٗ١ؕ هُوَ اَنْشَاَكُمْ مِّنَ الْاَرْضِ وَ اسْتَعْمَرَكُمْ فِیْهَا فَاسْتَغْفِرُوْهُ ثُمَّ تُوْبُوْۤا اِلَیْهِ١ؕ اِنَّ رَبِّیْ قَرِیْبٌ مُّجِیْبٌ Open ayah 11:61 in the Quran reader
قوم ثمود کی طرف ان کے ہم قوم صالح کو بھیجا انہوں نے کہا :'' اے قوم میری ! تم اللہ کی عبادت کرو اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں اسی نے تم کو زمین (یعنی مٹی) سے پیدا کیا اور تم کو اس (زمین) میں آباد کیا پس اس سے (پہلے گناہوں کی) معافی مانگو پھر (ایمان لاکر) اس کی طرف متوجہ ہو، بیشک میرا رب نزدیک ہے دعا قبول کرنے والا
قَالُوْا یٰصٰلِحُ قَدْ كُنْتَ فِیْنَا مَرْجُوًّا قَبْلَ هٰذَاۤ اَتَنْهٰىنَاۤ اَنْ نَّعْبُدَ مَا یَعْبُدُ اٰبَآؤُنَا وَ اِنَّنَا لَفِیْ شَكٍّ مِّمَّا تَدْعُوْنَاۤ اِلَیْهِ مُرِیْبٍ Open ayah 11:62 in the Quran reader
وہ لوگ کہنے لگے :'' اے صالح ! اس سے پہلے تو ہمیں تم سے (بڑی) امید تھی کیا تم ہم کو ان چیزوں کے پوجنے سے منع کرتے ہو کہ جن کو ہمارے باپ دادا پوجتے چلے آئے ہیں اور جس (بات) کی طرف تم ہم کو بلاتے ہو اس سے تو ہم ایک بڑے دھوکا ڈالنے والے شک میں ہیں ''
قَالَ یٰقَوْمِ اَرَءَیْتُمْ اِنْ كُنْتُ عَلٰى بَیِّنَةٍ مِّنْ رَّبِّیْ وَ اٰتٰىنِیْ مِنْهُ رَحْمَةً فَمَنْ یَّنْصُرُنِیْ مِنَ اللّٰهِ اِنْ عَصَیْتُهٗ١۫ فَمَا تَزِیْدُوْنَنِیْ غَیْرَ تَخْسِیْرٍ Open ayah 11:63 in the Quran reader
کہا :'' اے میری قوم ! بھلا بتاؤ تو اگر میں اپنے رب کی طرف سے روشن دلیل پر ہوں اور اس نے اپنی طرف سے مجھے رحمت (نبوۃ) بھی دی تو مجھے کون بچائے گا اللہ (کے عذاب) سے اگر میں اس کی نافرمانی کروں، پس تم مجھے سوا نقصان کے کچھ نہ بڑھاؤ گے
وَ یٰقَوْمِ هٰذِهٖ نَاقَةُ اللّٰهِ لَكُمْ اٰیَةً فَذَرُوْهَا تَاْكُلْ فِیْۤ اَرْضِ اللّٰهِ وَ لَا تَمَسُّوْهَا بِسُوْٓءٍ فَیَاْخُذَكُمْ عَذَابٌ قَرِیْبٌ Open ayah 11:64 in the Quran reader
اور اے میری قوم ! یہ اللہ کی اونٹنی ہے جو تمہارے لئے ایک نشانی ہے پس اس کو چھوڑ دو کہ اللہ کی زمین میں چرتی پھرے اس کو برائی کے ساتھ ہاتھ بھی نہ لگانا تم کو عنقریب عذاب الہی پہنچے گا
فَعَقَرُوْهَا فَقَالَ تَمَتَّعُوْا فِیْ دَارِكُمْ ثَلٰثَةَ اَیَّامٍ١ؕ ذٰلِكَ وَعْدٌ غَیْرُ مَكْذُوْبٍ Open ayah 11:65 in the Quran reader
پس انہوں نے اس کی کوچیں کاٹ ڈالیں تب صالح نے کہا :'' (اچھا) تین روز تک اپنے گھروں میں اور مزے کرلو، یہ وعدہ ہے جو جھوٹا ہونے والا نہیں ''
فَلَمَّا جَآءَ اَمْرُنَا نَجَّیْنَا صٰلِحًا وَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مَعَهٗ بِرَحْمَةٍ مِّنَّا وَ مِنْ خِزْیِ یَوْمِئِذٍ١ؕ اِنَّ رَبَّكَ هُوَ الْقَوِیُّ الْعَزِیْزُ Open ayah 11:66 in the Quran reader
ہھر جب ہمارا حکم آپہنچا (یعنی عذاب) تو ہم نے صالح کو اور جو ان کے ساتھ ایمان لائے تھے ان کو تو اپنی مہربانی سے بچالیا اور اس دن کی رسوائی سے بھی نجات دی بیشک تمہارا پروردگار قوی اور غالب ہے
وَ اَخَذَ الَّذِیْنَ ظَلَمُوا الصَّیْحَةُ فَاَصْبَحُوْا فِیْ دِیَارِهِمْ جٰثِمِیْنَۙ Open ayah 11:67 in the Quran reader
اور ظالموں کو چنگھاڑ (یعنی سخت آواز) پکڑ لیا پس صبح اپنے گھروں میں اوندھے (یعنی مردہ) پڑے رہ گئے گویا کبھی یہاں رہتے ہی نہ تھے
كَاَنْ لَّمْ یَغْنَوْا فِیْهَا١ؕ اَلَاۤ اِنَّ ثَمُوْدَاۡ كَفَرُوْا رَبَّهُمْ١ؕ اَلَا بُعْدًا لِّثَمُوْدَ۠ Open ayah 11:68 in the Quran reader
آگاہ ہو بیشک ثمود نے اپنے رب کا نکار کیا آگاہ ہو لعنت ہو ثمود پر
وَ لَقَدْ جَآءَتْ رُسُلُنَاۤ اِبْرٰهِیْمَ بِالْبُشْرٰى قَالُوْا سَلٰمًا١ؕ قَالَ سَلٰمٌ فَمَا لَبِثَ اَنْ جَآءَ بِعِجْلٍ حَنِیْذٍ Open ayah 11:69 in the Quran reader
اور بیشک ہمارے بھیجے ہوئے (فرشتے بشکل بشر) ابراہیم کے پاس خوش خبری لے کر آئے (اور) سلام کیا ابراہیم کو، ابراہیم نے بھی سلام کیا پھر کچھ بھی دیر نہ لگی کہ ابراہیم ایک بھنا ہوا بچھڑا لے آئے (مہمانوں کے کھانے لئے)
فَلَمَّا رَاٰۤ اَیْدِیَهُمْ لَا تَصِلُ اِلَیْهِ نَكِرَهُمْ وَ اَوْجَسَ مِنْهُمْ خِیْفَةً١ؕ قَالُوْا لَا تَخَفْ اِنَّاۤ اُرْسِلْنَاۤ اِلٰى قَوْمِ لُوْطٍؕ Open ayah 11:70 in the Quran reader
پھر جب ابراہیم نے دیکھا کہ ان کے ہاتھ کھانے کو نہیں اٹھتے تو ان کو اجنبی سمجھا اور ان کی طرف سے دل میں ڈرنے لگے وہ بولے :'' خوف نہ کرو ہم تو قوم لوط کی طرف بھیجے گئے ہیں ''
وَ امْرَاَتُهٗ قَآئِمَةٌ فَضَحِكَتْ فَبَشَّرْنٰهَا بِاِسْحٰقَ١ۙ وَ مِنْ وَّرَآءِ اِسْحٰقَ یَعْقُوْبَ Open ayah 11:71 in the Quran reader
اور ابراہیم کی بی بھی (حضرت سارا بھی) کھڑی ہوئی (سن رہی) تھی وہ ہنس پڑی (یعنی اندیشہ کے دور ہوجانے سے خوش ہوگئیں) تو ہم نے اسے اسحٰق کے پیدا ہوجانے کی خوش خبری دی اور اسحٰق کے پیچھے یعقوب کی
قَالَتْ یٰوَیْلَتٰۤى ءَاَلِدُ وَ اَنَا عَجُوْزٌ وَّ هٰذَا بَعْلِیْ شَیْخًا١ؕ اِنَّ هٰذَا لَشَیْءٌ عَجِیْبٌ Open ayah 11:72 in the Quran reader
وہ بولی :'' اے ہے ! کیا ایسا ہوسکتا ہے کہ میرے بچہ ہوگا اور میں بڑھیا ہوں اور یہ میرا شوہر بھی بوڑھا ہے، بیشک یہ تعجب کی بات ہے ''
قَالُوْۤا اَتَعْجَبِیْنَ مِنْ اَمْرِ اللّٰهِ رَحْمَتُ اللّٰهِ وَ بَرَكٰتُهٗ عَلَیْكُمْ اَهْلَ الْبَیْتِ١ؕ اِنَّهٗ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ Open ayah 11:73 in the Quran reader
فرشتوں نے کہا :'' کیا تو خدا کی قدرت سے تعجب کرتی ہے اے گھر والو اللہ کی رحمتیں اور برکتیں تم پر (ہوں) بیشک خدا سب خوبیوں والا عزت والا ہے ''
فَلَمَّا ذَهَبَ عَنْ اِبْرٰهِیْمَ الرَّوْعُ وَ جَآءَتْهُ الْبُشْرٰى یُجَادِلُنَا فِیْ قَوْمِ لُوْطٍؕ Open ayah 11:74 in the Quran reader
پھر جب کہ ابراہیم کے دل سے خوف دور ہوگیا اور اسے (بیٹا پیدا ہونے کی) خوش خبری ملی تو ہم سے لوط کے بارے میں جھگڑنے لگا
اِنَّ اِبْرٰهِیْمَ لَحَلِیْمٌ اَوَّاهٌ مُّنِیْبٌ Open ayah 11:75 in the Quran reader
بیش ابراہیم بڑا بردبار نرم دل خدا کی طرف رجوع کرنے والا ہے
یٰۤاِبْرٰهِیْمُ اَعْرِضْ عَنْ هٰذَا١ۚ اِنَّهٗ قَدْ جَآءَ اَمْرُ رَبِّكَ١ۚ وَ اِنَّهُمْ اٰتِیْهِمْ عَذَابٌ غَیْرُ مَرْدُوْدٍ Open ayah 11:76 in the Quran reader
(فرشتوں نے کہا) اے ابراہیم ! اس خیال کو چھوڑدو بیشک تمہارے رب کا حکم آچکا، اور بیشک ان پر ایسا عذاب آنے والا ہے جو کسی طرح پھیرا نہ جائے گا
وَ لَمَّا جَآءَتْ رُسُلُنَا لُوْطًا سِیْٓءَ بِهِمْ وَ ضَاقَ بِهِمْ ذَرْعًا وَّ قَالَ هٰذَا یَوْمٌ عَصِیْبٌ Open ayah 11:77 in the Quran reader
اور جب ہمارے بھجے ہوئے (فرشتے) لوط کے پس پہنچے تو (اس نے بھی ان کو نہیں پہچانا اور) وہ ان سے غمگین ہوا اور ان کے (آنے کے) سبب سے تنگ دل ہوا اور کہنے لگا کہ آج کا دن بہت سخت ہے
وَ جَآءَهٗ قَوْمُهٗ یُهْرَعُوْنَ اِلَیْهِ١ؕ وَ مِنْ قَبْلُ كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ السَّیِّاٰتِ١ؕ قَالَ یٰقَوْمِ هٰۤؤُلَآءِ بَنَاتِیْ هُنَّ اَطْهَرُ لَكُمْ فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ لَا تُخْزُوْنِ فِیْ ضَیْفِیْ١ؕ اَلَیْسَ مِنْكُمْ رَجُلٌ رَّشِیْدٌ Open ayah 11:78 in the Quran reader
اور اس کی قوم کے لوگ دوڑے ہوئے اس کی طرف آئے اور لوگ پہلے ہی سے برے کام کرتے تھے (لوط نے) کہا :'' اے میری قوم ! یہ میری (قوم کی) بیٹیاں ہیں یہ تمہارے لئے پاکیزہ ہیں (ان سے نکاح کرلو) پس اللہ سے ڈرو اور مجھ سے میرے مہمانوں میں رسوا نہ کرو، کیا تم میں کوئی بھلا آدمی نہیں
قَالُوْا لَقَدْ عَلِمْتَ مَا لَنَا فِیْ بَنٰتِكَ مِنْ حَقٍّ١ۚ وَ اِنَّكَ لَتَعْلَمُ مَا نُرِیْدُ Open ayah 11:79 in the Quran reader
ان لوگوں نے کہا :'' بیشک تو جانتا ہے کہ ہم کو تیری (قوم کی) بیٹیوں سے کوئی سروکار نہیں (تعلق نہیں) اور تجھ کو خود معلوم ہے جو کچھ ہم چاہتے ہیں ''
قَالَ لَوْ اَنَّ لِیْ بِكُمْ قُوَّةً اَوْ اٰوِیْۤ اِلٰى رُكْنٍ شَدِیْدٍ Open ayah 11:80 in the Quran reader
لوط نے کہا :''' کیا خوب ہوتا اگر مجھے تمہارے مقابل زور ہوتا یا کسی زور آور قوم کی پناہ پکڑتا ''