11. Surah Hud
هودHud · 123 ayahsمظہر القرآن
قَالُوْا یٰلُوْطُ اِنَّا رُسُلُ رَبِّكَ لَنْ یَّصِلُوْۤا اِلَیْكَ فَاَسْرِ بِاَهْلِكَ بِقِطْعٍ مِّنَ الَّیْلِ وَ لَا یَلْتَفِتْ مِنْكُمْ اَحَدٌ اِلَّا امْرَاَتَكَ١ؕ اِنَّهٗ مُصِیْبُهَا مَاۤ اَصَابَهُمْ١ؕ اِنَّ مَوْعِدَهُمُ الصُّبْحُ١ؕ اَلَیْسَ الصُّبْحُ بِقَرِیْبٍ Open ayah 11:81 in the Quran reader
فرشتوں نے کہا :'' اے لوط ! (علیہ السلام) بیشک ہم تیرے پروردگار کے بھیجے ہوئے ہیں وہ تم تک ہرگز نہیں پہنچ سکتے پس تم اپنے گھر والوں کے لے کر کچھ رات گزرنے پر (یہاں سے باہر) چلے جاؤ اور تم میں سے کوئی شخص بھی مڑ کر (اس بستی کی طرف) نہ دیکھے مگر تمہاری بیوی، بیشک اسے بھی وہی عذاب پہنچنے والا ہے جو ان لوگوں کو پہنچے گا۔ البتہ ان لوگوں کے لئے عذاب کا مقررہ وقت صبح کا ہے کیا صبح قریب نہیں ہے ؟
فَلَمَّا جَآءَ اَمْرُنَا جَعَلْنَا عَالِیَهَا سَافِلَهَا وَ اَمْطَرْنَا عَلَیْهَا حِجَارَةً مِّنْ سِجِّیْلٍ١ۙ۬ مَّنْضُوْدٍۙ Open ayah 11:82 in the Quran reader
پھر جب ہمارا حکم (عذاب کے لئے) پہنچا تو ہم نے اس بستی کو (الٹ کر اس کے) اوپر (والے حصے کو اس کے) نیچے کردیا اور اس پر لگاتار پتھر کے کنکر برسائے۔ جو تمہارے پروردگار کے ہاں (ان کے لئے) نشان کئے ہوئے تھے
مُّسَوَّمَةً عِنْدَ رَبِّكَ١ؕ وَ مَا هِیَ مِنَ الظّٰلِمِیْنَ بِبَعِیْدٍ۠ Open ayah 11:83 in the Quran reader
اور وہ (پتھراؤ کی جگہ ان) ظالموں (یعنی کفار مکہ) سے کچھ دور (بھی) نہیں ہے۔ (تو چاہئے کہ اس کے حال سے عبرت پکڑیں)
وَ اِلٰى مَدْیَنَ اَخَاهُمْ شُعَیْبًا١ؕ قَالَ یٰقَوْمِ اعْبُدُوا اللّٰهَ مَا لَكُمْ مِّنْ اِلٰهٍ غَیْرُهٗ١ؕ وَ لَا تَنْقُصُوا الْمِكْیَالَ وَ الْمِیْزَانَ اِنِّیْۤ اَرٰىكُمْ بِخَیْرٍ وَّ اِنِّیْۤ اَخَافُ عَلَیْكُمْ عَذَابَ یَوْمٍ مُّحِیْطٍ Open ayah 11:84 in the Quran reader
اور ہم نے (قبیلہ) مدین کی طرف ان کے ہم قوم شعیب (علیہ السلام) کو (پیغمبر بناکر) بھیجا اس نے کہا :'' اے میری قوم ! تم (صرف) اللہ کی عبادت کرو اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں ہے اور تم ناپ اور تول میں کمی نہ کرو بیشک میں تم کو آسودہ حال دیکھتا ہوں اور بیشک میں ڈرتا ہوں تم پر اس دن کے عذاب سے جو (ہر طرح کی مصیبتوں کو) گھیر لے گا
وَ یٰقَوْمِ اَوْفُوا الْمِكْیَالَ وَ الْمِیْزَانَ بِالْقِسْطِ وَ لَا تَبْخَسُوا النَّاسَ اَشْیَآءَهُمْ وَ لَا تَعْثَوْا فِی الْاَرْضِ مُفْسِدِیْنَ Open ayah 11:85 in the Quran reader
اور اے میری قوم ! ناپ اور تول کو انصاف کے ساتھ پورا کرو اور لوگوں کو ان کی چیزیں کم نہ دیا کرو اور زمین میں فساد نہ پھیلاتے پھرا کرو
بَقِیَّتُ اللّٰهِ خَیْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ١ۚ۬ وَ مَاۤ اَنَا عَلَیْكُمْ بِحَفِیْظٍ Open ayah 11:86 in the Quran reader
جو نفع کہ اللہ نے حلال کردیا ہے وہ تمہارے لئے بہتر ہے اگر تم ایماندار ہو اور میں کچھ تم پر نگہبان نہیں ہوں ''
قَالُوْا یٰشُعَیْبُ اَصَلٰوتُكَ تَاْمُرُكَ اَنْ نَّتْرُكَ مَا یَعْبُدُ اٰبَآؤُنَاۤ اَوْ اَنْ نَّفْعَلَ فِیْۤ اَمْوَالِنَا مَا نَشٰٓؤُا١ؕ اِنَّكَ لَاَنْتَ الْحَلِیْمُ الرَّشِیْدُ Open ayah 11:87 in the Quran reader
وہ لوگ کہنے لگے :'' اے شعیب ! کیا تمہاری نماز تمہیں یہ حکم دیتی ہے کہ ہم ان کو چھوڑ دیں جن کو ہمارے باپ دادا پوجتے تھے یا ہم اپنے مالوں میں اپنی خواہش کے موافق معاملہ نہ کریں، پس تم ہی تو عقلمند اور معاملہ کے اچھے ہو ''
قَالَ یٰقَوْمِ اَرَءَیْتُمْ اِنْ كُنْتُ عَلٰى بَیِّنَةٍ مِّنْ رَّبِّیْ وَ رَزَقَنِیْ مِنْهُ رِزْقًا حَسَنًا١ؕ وَ مَاۤ اُرِیْدُ اَنْ اُخَالِفَكُمْ اِلٰى مَاۤ اَنْهٰىكُمْ عَنْهُ١ؕ اِنْ اُرِیْدُ اِلَّا الْاِصْلَاحَ مَا اسْتَطَعْتُ١ؕ وَ مَا تَوْفِیْقِیْۤ اِلَّا بِاللّٰهِ١ؕ عَلَیْهِ تَوَكَّلْتُ وَ اِلَیْهِ اُنِیْبُ Open ayah 11:88 in the Quran reader
شعیب نے کہا :'' اے میری قوم ! بھلا یہ تو بتاؤ کہ اگر میں اپنے پروردگار کی طرف سے روشن دلیل پر ہوں اور اس نے مجھے اپنی طرف سے نیک روزی دی (یعنی نبوت تو پھر کیسے تبلیغ نہ کروں) اور میں یہ نہیں چاہتا ہوں کہ جس بات سے میں تمہیں منع کرتا ہوں میں خود اس کے خلاف کرنے لگوں، جہاں تک میرے امکان میں ہے اصلاح ہی کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں، اور مجھ کو جو کچھ (عمل و اصلاح کی) توفیق ہوجاتی ہے صرف اللہ ہی کی مدد سے ہے اسی پر میں نے بھروسہ کیا اور اسی کی طرف رجوع ہوتا ہوں
وَ یٰقَوْمِ لَا یَجْرِمَنَّكُمْ شِقَاقِیْۤ اَنْ یُّصِیْبَكُمْ مِّثْلُ مَاۤ اَصَابَ قَوْمَ نُوْحٍ اَوْ قَوْمَ هُوْدٍ اَوْ قَوْمَ صٰلِحٍ١ؕ وَ مَا قَوْمُ لُوْطٍ مِّنْكُمْ بِبَعِیْدٍ Open ayah 11:89 in the Quran reader
اے میری قوم ! کہیں میری ضد تمہارے لئے اس کا باعث نہ ہوجائے کہ تم پر بھی وہی مصیبت آپڑے جیسی کہ قوم نوح یا قوم ہود یا قوم صالح پر پڑگئی تھی، اور قوم لوط (کا معاملہ) تم سے بہت دور (زمانہ کا ( نہیں ہے
وَ اسْتَغْفِرُوْا رَبَّكُمْ ثُمَّ تُوْبُوْۤا اِلَیْهِ١ؕ اِنَّ رَبِّیْ رَحِیْمٌ وَّدُوْدٌ Open ayah 11:90 in the Quran reader
اور اپنے رب سے گناہوں کی معافی چاہو پھر اس کی طرف متوجہ ہو۔ بیشک میرا پروردگار مہربان محبت والا ہے ''
قَالُوْا یٰشُعَیْبُ مَا نَفْقَهُ كَثِیْرًا مِّمَّا تَقُوْلُ وَ اِنَّا لَنَرٰىكَ فِیْنَا ضَعِیْفًا١ۚ وَ لَوْ لَا رَهْطُكَ لَرَجَمْنٰكَ١٘ وَ مَاۤ اَنْتَ عَلَیْنَا بِعَزِیْزٍ Open ayah 11:91 in the Quran reader
وہ بولے :'' اے شعیب ! ہم نہیں سمجھتے ہیں تمہاری بہت سی باتیں جو تم کہتے ہو اور بیشک تم کو ہم اپنے کمزور لوگوں میں دیکھتے ہیں اگر تمہاری برادری نہ ہوتی تو ہم ضرور تمہیں سنگسار کردیتے اور تم کچھ ہماری نگاہ میں عزت دار نہیں ہو ''
قَالَ یٰقَوْمِ اَرَهْطِیْۤ اَعَزُّ عَلَیْكُمْ مِّنَ اللّٰهِ١ؕ وَ اتَّخَذْتُمُوْهُ وَرَآءَكُمْ ظِهْرِیًّا١ؕ اِنَّ رَبِّیْ بِمَا تَعْمَلُوْنَ مُحِیْطٌ Open ayah 11:92 in the Quran reader
شعیب (علیہ السلام) نے کہا :'' اے میری قوم ! کیا میری برادری کا دباؤ تم پر (نعوذ باللہ) اللہ سے بھی زیادہ ہے ؟ اور تم نے اس کو پس پشت ڈال رکھا بیشک جو کچھ تم کرتے ہو سب میرے پروردگا کے بس میں ہے
وَ یٰقَوْمِ اعْمَلُوْا عَلٰى مَكَانَتِكُمْ اِنِّیْ عَامِلٌ١ؕ سَوْفَ تَعْلَمُوْنَ١ۙ مَنْ یَّاْتِیْهِ عَذَابٌ یُّخْزِیْهِ وَ مَنْ هُوَ كَاذِبٌ١ؕ وَ ارْتَقِبُوْۤا اِنِّیْ مَعَكُمْ رَقِیْبٌ Open ayah 11:93 in the Quran reader
اور اے میری قوم تم اپنے طور پر عمل کرتے رہو میں بھی اپنے (اپنے طور پر) عمل کرتا ہوں سو اب جلدی تم کو معلوم ہوجاتا ہے کہ وہ کون شخص ہے جس پر ایسا عذاب آنے والا ہے کہ اسے رسوا کرے گا اور وہ کون شخص ہے جو جھوٹا ہے اور تم انتظار کرو اور میں بھی تمہارے ساتھ منتظر ہوں
وَ لَمَّا جَآءَ اَمْرُنَا نَجَّیْنَا شُعَیْبًا وَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مَعَهٗ بِرَحْمَةٍ مِّنَّا وَ اَخَذَتِ الَّذِیْنَ ظَلَمُوا الصَّیْحَةُ فَاَصْبَحُوْا فِیْ دِیَارِهِمْ جٰثِمِیْنَۙ Open ayah 11:94 in the Quran reader
اور جب ہمارا حکم (عذاب کے لئے) پہنچا (تو) ہم نے شعیب کو اور ان لوگوں کو جو ان کے ساتھ میں اہل ایمان تھے ان کو اپنی رحمت سے بچالیا اور پکڑ لیا ان لوگوں کو ایک شخص کی آواز نے جنہوں نے ظلم کیا تھا پس صبح اپنے گھروں میں (مردہ ہوکر) اوندھے پڑے رہ گئے
كَاَنْ لَّمْ یَغْنَوْا فِیْهَا١ؕ اَلَا بُعْدًا لِّمَدْیَنَ كَمَا بَعِدَتْ ثَمُوْدُ۠ Open ayah 11:95 in the Quran reader
گویا کبھی وہاں بسے ہی نہ تھے آگاہ ہو قوم مدین کو رحمت سے دوری ہے جیسا کہ ثمود والے رحمت سے دور ہوئے تھے
وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا مُوْسٰى بِاٰیٰتِنَا وَ سُلْطٰنٍ مُّبِیْنٍۙ Open ayah 11:96 in the Quran reader
اور بیشک ہم نے موسیٰ کو اپنی آیتوں اور کھلی دلیل کے ساتھ فرعون اس کے سرداروں کی طرف بھیجا
اِلٰى فِرْعَوْنَ وَ مَلَاۡئِهٖ فَاتَّبَعُوْۤا اَمْرَ فِرْعَوْنَ١ۚ وَ مَاۤ اَمْرُ فِرْعَوْنَ بِرَشِیْدٍ Open ayah 11:97 in the Quran reader
تو وہ لوگ (بھی) فرعون کے کہنے پر چلے اور فرعون کا کام ٹھیک نہ تھا
یَقْدُمُ قَوْمَهٗ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ فَاَوْرَدَهُمُ النَّارَ١ؕ وَ بِئْسَ الْوِرْدُ الْمَوْرُوْدُ Open ayah 11:98 in the Quran reader
وہ قیامت کے دن اپنی قوم کے آگے آگے ہوگا، پھر ان کو دوزخ میں لا اتارے گا، وہ بہت ہی بری جگہ ہے (دوزخ) اترنے کی
وَ اُتْبِعُوْا فِیْ هٰذِهٖ لَعْنَةً وَّ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ١ؕ بِئْسَ الرِّفْدُ الْمَرْفُوْدُ Open ayah 11:99 in the Quran reader
اور ان کے پیچھے اس جہان میں لعنت پڑی اور قیامت کے دن بھی کیا ہی برا انعام ہے جو انہیں دیا گیا
ذٰلِكَ مِنْ اَنْۢبَآءِ الْقُرٰى نَقُصُّهٗ عَلَیْكَ مِنْهَا قَآئِمٌ وَّ حَصِیْدٌ Open ayah 11:100 in the Quran reader
یہ چند بستیوں کے حالات ہیں جنہیں ہم تم کو سناتے ہیں ان میں سے کچھ تو بستیاں اب تک باقی ہیں اور کچھ غارت ہوگئی ہیں
وَ مَا ظَلَمْنٰهُمْ وَ لٰكِنْ ظَلَمُوْۤا اَنْفُسَهُمْ فَمَاۤ اَغْنَتْ عَنْهُمْ اٰلِهَتُهُمُ الَّتِیْ یَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ مِنْ شَیْءٍ لَّمَّا جَآءَ اَمْرُ رَبِّكَ١ؕ وَ مَا زَادُوْهُمْ غَیْرَ تَتْبِیْبٍ Open ayah 11:101 in the Quran reader
اور ہم نے تو ان پر کچھ ظلم نہیں کیا تھا بلکہ خود انہیں نے اپنے اوپر ظلم کیا تھا اور ان جھوٹے معبودوں سے ان کو کچھ بھی فائدہ نہیں بڑھا سوائے ہلاکت کے
وَ كَذٰلِكَ اَخْذُ رَبِّكَ اِذَاۤ اَخَذَ الْقُرٰى وَ هِیَ ظَالِمَةٌ١ؕ اِنَّ اَخْذَهٗۤ اَلِیْمٌ شَدِیْدٌ Open ayah 11:102 in the Quran reader
اور تمہارے پروردگار کی ایسی ہی پکڑ ہے جب وہ بستیوں (والوں) کو پکڑ تا ہے اس حالت میں کہ وہ ظلم کرتے ہوں بیشک اس کی پکڑ بڑی درد دینے والی سخت ہے
اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً لِّمَنْ خَافَ عَذَابَ الْاٰخِرَةِ١ؕ ذٰلِكَ یَوْمٌ مَّجْمُوْعٌ١ۙ لَّهُ النَّاسُ وَ ذٰلِكَ یَوْمٌ مَّشْهُوْدٌ Open ayah 11:103 in the Quran reader
بیشک اس بیان میں اس شخص کے لئے نشانی ہے جو ڈرتا ہے عذاب آخرت سے وہ ایک ایسا دن ہے جس میں سب لوگ جمع کئے جاویں گے اور وہ سب کی حاضری کا دن ہے
وَ مَا نُؤَخِّرُهٗۤ اِلَّا لِاَجَلٍ مَّعْدُوْدٍؕ Open ayah 11:104 in the Quran reader
اور ہم اس کو (یعنی روز قیامت کو) پیچھے نہیں ہٹاتے مگر ایک گنی ہوئی مدت کے لئے
یَوْمَ یَاْتِ لَا تَكَلَّمُ نَفْسٌ اِلَّا بِاِذْنِهٖ١ۚ فَمِنْهُمْ شَقِیٌّ وَّ سَعِیْدٌ Open ayah 11:105 in the Quran reader
(پھر) جس وقت وہ دن آوے گا تو کوئی بےحکم خدا بات نہ کرے گا، پھر کچھ تو ان میں سے بد بخت (یعنی کافر) ہیں۔ اور کچھ نیک (یعنی مومن) ہیں
فَاَمَّا الَّذِیْنَ شَقُوْا فَفِی النَّارِ لَهُمْ فِیْهَا زَفِیْرٌ وَّ شَهِیْقٌۙ Open ayah 11:106 in the Quran reader
پس جو لوگ کہ بد بخت ہیں تو وہ آگ میں ہوں گے کہ اس میں (گدھے کی طرح سے) چیختے چلاتے رہیں گے
خٰلِدِیْنَ فِیْهَا مَا دَامَتِ السَّمٰوٰتُ وَ الْاَرْضُ اِلَّا مَا شَآءَ رَبُّكَ١ؕ اِنَّ رَبَّكَ فَعَّالٌ لِّمَا یُرِیْدُ Open ayah 11:107 in the Quran reader
اور وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے جب تک کہ آسمان اور زمین قائم رہیں گے مگر جتنا تمہارا پروردگار چاہے، بیشک تمہارا پروردگار جو چاہتا ہے کرتا ہے
وَ اَمَّا الَّذِیْنَ سُعِدُوْا فَفِی الْجَنَّةِ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا مَا دَامَتِ السَّمٰوٰتُ وَ الْاَرْضُ اِلَّا مَا شَآءَ رَبُّكَ١ؕ عَطَآءً غَیْرَ مَجْذُوْذٍ Open ayah 11:108 in the Quran reader
اور وہ لوگ جو نیک بخت ہیں وہ جنت میں ہمیشہ رہیں گے جب تک کہ آسمان اور زمین قائم رہیں گے مگر جتنا تمہارا پروردگار چاہے یہ بخشش ہے کبھی ختم نہ ہوگی
فَلَا تَكُ فِیْ مِرْیَةٍ مِّمَّا یَعْبُدُ هٰۤؤُلَآءِ١ؕ مَا یَعْبُدُوْنَ اِلَّا كَمَا یَعْبُدُ اٰبَآؤُهُمْ مِّنْ قَبْلُ١ؕ وَ اِنَّا لَمُوَفُّوْهُمْ نَصِیْبَهُمْ غَیْرَ مَنْقُوْصٍ۠ Open ayah 11:109 in the Quran reader
پس (اے مخاطب ! ) جس چیز کی یہ کافر پوجا کرتے ہیں اس کے بارے میں دھوکے میں نہ پڑو، یہ لوگ بھی اس طرح (خلاف دلیل) پوجتے ہیں جس طرح ان سے پہلے ان کے باپ دادا پوجتے تھے۔ اور ہم یقینا (قیامت کو) ان کا حصہ (عذاب کا) ان کو پورا پورا بغیر گھٹائے پہنچائیں گے
وَ لَقَدْ اٰتَیْنَا مُوْسَى الْكِتٰبَ فَاخْتُلِفَ فِیْهِ١ؕ وَ لَوْ لَا كَلِمَةٌ سَبَقَتْ مِنْ رَّبِّكَ لَقُضِیَ بَیْنَهُمْ١ؕ وَ اِنَّهُمْ لَفِیْ شَكٍّ مِّنْهُ مُرِیْبٍ Open ayah 11:110 in the Quran reader
اور بیشک ہم نے موسیٰ کو کتاب (یعنی توریت) دی پھر اس میں اختلاف کیا گیا اور اگر تمہارے پروردگار کی پہلے سے ایک بات مقرر نہ ہوچکی ہوتی تو جب بھی ان کا فیصلہ کردیا جاتا اور بیشک وہ اس کی طرف سے ایسے شک میں (پڑے) ہیں (جس نے ان کو دھوکے میں ڈال رکھا ہے)
وَ اِنَّ كُلًّا لَّمَّا لَیُوَفِّیَنَّهُمْ رَبُّكَ اَعْمَالَهُمْ١ؕ اِنَّهٗ بِمَا یَعْمَلُوْنَ خَبِیْرٌ Open ayah 11:111 in the Quran reader
اور بیشک ہر ایک کو تمہارا رب ان کے اعمال کا پورا بدلہ دے گا۔ بیشک اس کو خوب معلوم ہے جو کچھ وہ کررہے ہیں
فَاسْتَقِمْ كَمَاۤ اُمِرْتَ وَ مَنْ تَابَ مَعَكَ وَ لَا تَطْغَوْا١ؕ اِنَّهٗ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌ Open ayah 11:112 in the Quran reader
پس جس طرح تم کو حکم ہوا ہے (راہ دین پر) قائم رہو اور وہ لوگ بھی جنہوں نے تمہارے ساتھ توبہ کی ہے اور (اے لوگو ! ) حد سے بہ بڑھو بیشک وہ تمہارے کام دیکھ رہا ہے اور (اے مسلمانو ! ان ظالموں کی طرف نہ جھکو ورنہ تم کو (دوزخ کی) آگ چھوئی گی اور اللہ کے سوا تمہارا کوئی حمایتی نہیں ہے پھر کہیں مدد نہ پاؤ گے
وَ لَا تَرْكَنُوْۤا اِلَى الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا فَتَمَسَّكُمُ النَّارُ١ۙ وَ مَا لَكُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ مِنْ اَوْلِیَآءَ ثُمَّ لَا تُنْصَرُوْنَ Open ayah 11:113 in the Quran reader
اور (اے مسلمانو ! ان ظالموں کی طرف نہ جھکو ورنہ تم کو (دوزخ کی) آگ چھوئی گی اور اللہ کے سوا تمہارا کوئی حمایتی نہیں ہے پھر کہیں مدد نہ پاؤ گے
وَ اَقِمِ الصَّلٰوةَ طَرَفَیِ النَّهَارِ وَ زُلَفًا مِّنَ الَّیْلِ١ؕ اِنَّ الْحَسَنٰتِ یُذْهِبْنَ السَّیِّاٰتِ١ؕ ذٰلِكَ ذِكْرٰى لِلذّٰكِرِیْنَۚ Open ayah 11:114 in the Quran reader
اور نماز قائم رکھو دن کے دونوں سروں پر (یعنی نماز فجر اور ظہر وعصر) اور جو کچھ رات کے حصوں میں (یعنی مغرب وعشا) بیشک نیکیاں برائیوں کو دور کردیتی ہیں، یہ ایک نصیحت ہے نصیحت ماننے والوں کے لئے
وَ اصْبِرْ فَاِنَّ اللّٰهَ لَا یُضِیْعُ اَجْرَ الْمُحْسِنِیْنَ Open ayah 11:115 in the Quran reader
اور صبر کرو بیشک اللہ نیکی کرنے والوں کا اجر ضائع نہیں کرتا
فَلَوْ لَا كَانَ مِنَ الْقُرُوْنِ مِنْ قَبْلِكُمْ اُولُوْا بَقِیَّةٍ یَّنْهَوْنَ عَنِ الْفَسَادِ فِی الْاَرْضِ اِلَّا قَلِیْلًا مِّمَّنْ اَنْجَیْنَا مِنْهُمْ١ۚ وَ اتَّبَعَ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا مَاۤ اُتْرِفُوْا فِیْهِ وَ كَانُوْا مُجْرِمِیْنَ Open ayah 11:116 in the Quran reader
پس جو امتیں تم سے پہلے ہوگزریں ہیں ان میں ایسے سمجھدار لوگ کیوں نہ ہوئے جو کہ (دوسرے لوگوں کو) زمین میں فساد (یعنی کفر وشرک) پھیلانے سے منع کرنے بجز چند آدمیوں کے جن کو ان میں سے ہم نے (عذاب سے) بچالیا تھا اور ظالموں نے اس چیز کی پیروی کی جس میں وہ آسودہ کئے گئے تھے اور وہ گنہگار تھے
وَ مَا كَانَ رَبُّكَ لِیُهْلِكَ الْقُرٰى بِظُلْمٍ وَّ اَهْلُهَا مُصْلِحُوْنَ Open ayah 11:117 in the Quran reader
اور تمہارا پروردگار (ایسا) نہیں کہ وہ بستیوں کو ناحق ہلاک کردے اور وہاں کے رہنے والے نیک ہوں
وَ لَوْ شَآءَ رَبُّكَ لَجَعَلَ النَّاسَ اُمَّةً وَّاحِدَةً وَّ لَا یَزَالُوْنَ مُخْتَلِفِیْنَۙ Open ayah 11:118 in the Quran reader
اور اگر تمہارا پروردگار چاہتا تو بیشک سب آدمیوں کو ایک ہی امت (پر) کردیتا (سب ایک ہی راہی پر چلتے) اور ہمیشہ اختلاف میں رہیں گے