19. Surah Maryam

مريمMary · 98 ayahsمفہوم القرآن

Ayahs 19:73–87

وَ اِذَا تُتْلٰى عَلَیْهِمْ اٰیٰتُنَا بَیِّنٰتٍ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا١ۙ اَیُّ الْفَرِیْقَیْنِ خَیْرٌ مَّقَامًا وَّ اَحْسَنُ نَدِیًّا Open ayah 19:73 in the Quran reader

اور جب ان لوگوں کے سامنے ہماری آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو جو کافر ہیں وہ مومنوں سے کہتے ہیں کہ دونوں فریق میں سے مکان کس کے اچھے اور مجلسیں کس کی بہتر ہیں۔

وَ كَمْ اَهْلَكْنَا قَبْلَهُمْ مِّنْ قَرْنٍ هُمْ اَحْسَنُ اَثَاثًا وَّ رِءْیًا Open ayah 19:74 in the Quran reader

اور ہم نے ان سے پہلے بہت سی امتیں ہلاک کردیں وہ لوگ ان سے ٹھاٹھ اور نمود میں کہیں اچھے تھے۔

قُلْ مَنْ كَانَ فِی الضَّلٰلَةِ فَلْیَمْدُدْ لَهُ الرَّحْمٰنُ مَدًّا١ۚ۬ حَتّٰۤى اِذَا رَاَوْا مَا یُوْعَدُوْنَ اِمَّا الْعَذَابَ وَ اِمَّا السَّاعَةَ١ؕ فَسَیَعْلَمُوْنَ مَنْ هُوَ شَرٌّ مَّكَانًا وَّ اَضْعَفُ جُنْدًا Open ayah 19:75 in the Quran reader

کہہ دو کہ جو شخص گمراہی میں پڑا ہوا ہے، اللہ اس کو آہستہ آہستہ مہلت دیے جاتا ہے یہاں تک کہ جب اس چیز کو دیکھ لیں گے جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے خواہ عذاب، خواہ قیامت تو اس وقت جان لیں گے کہ مکان کس کا برا ہے اور لشکر کس کا کمزور ہے۔

وَ یَزِیْدُ اللّٰهُ الَّذِیْنَ اهْتَدَوْا هُدًى١ؕ وَ الْبٰقِیٰتُ الصّٰلِحٰتُ خَیْرٌ عِنْدَ رَبِّكَ ثَوَابًا وَّ خَیْرٌ مَّرَدًّا Open ayah 19:76 in the Quran reader

اور جو لوگ ہدایت پاتے ہیں اللہ ان کو زیادہ ہدایت دیتا ہے اور نیکیاں جو باقی رہنے والی ہیں وہ تمہارے رب کے صلے کے لحاظ خوب اور انجام کے اعتبار سے بہتر ہیں۔

اَفَرَءَیْتَ الَّذِیْ كَفَرَ بِاٰیٰتِنَا وَ قَالَ لَاُوْتَیَنَّ مَالًا وَّ وَلَدًاؕ Open ayah 19:77 in the Quran reader

بھلا آپ نے اس شخص کو دیکھا جس نے ہماری آیتوں سے کفر کیا اور کہنے لگا کہ اگر میں دوبارہ زندہ ہوا بھی تو یہی مال اور اولاد مجھے وہاں ملے گا۔

اَطَّلَعَ الْغَیْبَ اَمِ اتَّخَذَ عِنْدَ الرَّحْمٰنِ عَهْدًاۙ Open ayah 19:78 in the Quran reader

کیا اس نے غیب کی خبر پالی ہے یا اللہ سے عہد لے لیا ہے ؟

كَلَّا١ؕ سَنَكْتُبُ مَا یَقُوْلُ وَ نَمُدُّ لَهٗ مِنَ الْعَذَابِ مَدًّاۙ Open ayah 19:79 in the Quran reader

ہرگز نہیں یہ جو کچھ کہتا ہے ہم اس کو لکھتے جاتے ہیں اور آہستہ آہستہ عذاب بڑھاتے جاتے ہیں۔

وَّ نَرِثُهٗ مَا یَقُوْلُ وَ یَاْتِیْنَا فَرْدًا Open ayah 19:80 in the Quran reader

اور جو چیزیں یہ بتاتا ہے ان کے ہم وارث ہوں گے اور یہ اکیلا ہمارے سامنے آئے گا۔

وَ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ اٰلِهَةً لِّیَكُوْنُوْا لَهُمْ عِزًّاۙ Open ayah 19:81 in the Quran reader

اور ان لوگوں نے اللہ کے سوا اور معبود بنا لیے ہیں تاکہ وہ ان کے لیے عزت اور مدد کا سبب بنیں۔

كَلَّا١ؕ سَیَكْفُرُوْنَ بِعِبَادَتِهِمْ وَ یَكُوْنُوْنَ عَلَیْهِمْ ضِدًّا۠ Open ayah 19:82 in the Quran reader

ہرگز نہیں وہ جھوٹے معبود ان کی عبادت سے انکار کردیں گے اور ان کے دشمن اور مخالف ہوں گے۔

اَلَمْ تَرَ اَنَّاۤ اَرْسَلْنَا الشَّیٰطِیْنَ عَلَى الْكٰفِرِیْنَ تَؤُزُّهُمْ اَزًّاۙ Open ayah 19:83 in the Quran reader

کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ ہم نے شیطان کو کافروں پر مقرر کر رکھا ہے کہ ان کو برائی پر اکساتے رہتے ہیں۔

فَلَا تَعْجَلْ عَلَیْهِمْ١ؕ اِنَّمَا نَعُدُّ لَهُمْ عَدًّاۚ Open ayah 19:84 in the Quran reader

تو آپ ان پر عذاب کے لیے جلدی نہ کرو اور ہم تو ان کے لیے دن شمار کر رہے ہیں۔

یَوْمَ نَحْشُرُ الْمُتَّقِیْنَ اِلَى الرَّحْمٰنِ وَفْدًاۙ Open ayah 19:85 in the Quran reader

جس دن ہم پرہیزگاروں کو اللہ کے سامنے مہمان کے طور پر حاضر کریں گے۔

وَّ نَسُوْقُ الْمُجْرِمِیْنَ اِلٰى جَهَنَّمَ وِرْدًاۘ Open ayah 19:86 in the Quran reader

اور گنہگاروں کو دوزخ کی طرف پیاسے ہانک لیں گے (لے جائیں گے)

لَا یَمْلِكُوْنَ الشَّفَاعَةَ اِلَّا مَنِ اتَّخَذَ عِنْدَ الرَّحْمٰنِ عَهْدًاۘ Open ayah 19:87 in the Quran reader

تو لوگ کسی کی سفارش کا اختیار نہ رکھیں گے مگر جس نے اللہ سے اقرار لیا۔

غلط لوگوں کی اچھی امیدیں باندھنا تشریح : ان آیات میں فخر و غرور کا ذکر کیا گیا ہے۔ اللہ رب العلمین ہے، رازق ہے، وہ ہر کسی کو چاہے کوئی مومن ہو چاہے کافر سب کو رزق دیتا ہے اور رزق تقسیم کرنے کا اس کا اپنا ہی انداز ہے۔ جس میں بیشمار حکمتیں پوشیدہ ہیں۔ رزق، مال اور اولاد صرف فخر کرنے کی چیز نہیں بلکہ شکر کرنے کی چیز ہے۔ اور یہ دنیا میں بڑی آزمائش کی چیزیں ہیں۔ سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :” دنیا مومن کے لیے قید خانہ اور کافر کے لیے جنت ہے۔ “ (صحیح مسلم) سیدنا سہل بن سعد ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :” اگر دنیا کی وقعت اللہ کے ہاں ایک مچھر کے پر کے برابر بھی ہوتی تو وہ کسی کافر کو ایک گھونٹ پانی بھی نہ پلاتا۔ (جامع ترمذی) کفر و شرک تو خیر ہیں ہی ناقابل معافی گناہ یہاں دنیا میں ان کو بڑی مہلت دی جاتی ہے تاکہ ان کو توبہ کرنے، غور کرنے اور ایمان کو سمجھنے اور قبول کرنے کا خوب موقعہ مل جائے کیونکہ قیامت اور یوم الحساب میں تو پھر سوائے پچھتاوے کے اور کچھ نہ ہوگا اور پھر وہاں ان کو یہ بھی معلوم ہوجائے گا کہ فائدے میں کون تھا اور نقصان میں کون رہا۔ اللہ تعالیٰ نے صاف صاف بتا دیا ہے کہ اللہ کے ہاں اگر کوئی چیز عزت کا باعث ہے تو وہ صرف اور صرف تقویٰ ہے۔ اللہ پاک کا کلام سن کر اور اس کی بیشمار نشانیاں دیکھ کر جو لوگ ایمان نہیں لاتے وہ آخرت میں اپنا علیحدہ علیحدہ حساب ضرور دیں گے۔ یہ سب قرآن کی برکات ہیں کہ جو ہمیں ہر صورت خبردار کر رہا ہے۔ اصل میں قرآن ایک ایسا دریچہ ہے جس سے ہم اگلی دنیا کو دیکھ سکتے ہیں۔ وہاں کے عذاب اور ثواب کو بڑے ہی مفصل طریقہ سے بتا دیا گیا ہے۔ جو بھی شرک کر رہے ہیں عذاب دردناک کے لیے تیار ہوجائیں اور جو اللہ کے عبادت گزار نیک بندے ہیں وہ قیامت کے دن اللہ کے خاص مہمان ہوں گے۔ عیسائی کہتے ہیں کہ ” ان کے گناہوں کا کفارہ سیدنا عیسیٰ (علیہ السلام) نے سولی پر چڑھ کر ادا کردیا ہے وہ سیدنا عیسیٰ (علیہ السلام) کو (نعوذ باللہ) اللہ کا بیٹا کہتے ہیں۔ انکا خیال ہے کہ وہ ان کی سفارش سے بخش دیے جائیں گے۔ حالانکہ یہ تو شرک ہے۔ بخشے صرف وہی جائیں گے جو توحید کے ماننے والے نیک، سچے اور پکے مسلمان ہیں۔ اللہ نے ایسے ہی لوگوں سے وعدہ کیا ہے ” جس دن ہم پرہیزگاروں کو اللہ کے سامنے مہمان کے طور پر حاضر کریں گے۔ “ (آیت : 85 )
Ayahs 19:88–98

وَ قَالُوا اتَّخَذَ الرَّحْمٰنُ وَلَدًاؕ Open ayah 19:88 in the Quran reader

اور کہتے ہیں کہ اللہ بیٹا رکھتا ہے۔

لَقَدْ جِئْتُمْ شَیْئًا اِدًّاۙ Open ayah 19:89 in the Quran reader

ایسا کہنے والو یہ تو تم بری بات زبان پر لاتے ہو۔

تَكَادُ السَّمٰوٰتُ یَتَفَطَّرْنَ مِنْهُ وَ تَنْشَقُّ الْاَرْضُ وَ تَخِرُّ الْجِبَالُ هَدًّاۙ Open ayah 19:90 in the Quran reader

قریب ہے کہ اس افترا سے آسمان پھٹ پڑیں اور زمین شق ہوجائے اور پہاڑ پارہ پارہ ہو کر گر پڑیں۔

اَنْ دَعَوْا لِلرَّحْمٰنِ وَلَدًاۚ Open ayah 19:91 in the Quran reader

کہ انہوں نے اللہ کے لیے بیٹا تجویز کیا۔

وَ مَا یَنْۢبَغِیْ لِلرَّحْمٰنِ اَنْ یَّتَّخِذَ وَلَدًاؕ Open ayah 19:92 in the Quran reader

اور اللہ کے شایان نہیں کہ کسی کو بیٹا بنائے۔

اِنْ كُلُّ مَنْ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ اِلَّاۤ اٰتِی الرَّحْمٰنِ عَبْدًاؕ Open ayah 19:93 in the Quran reader

تمام لوگ جو آسمانوں اور زمین میں ہیں سب اللہ کے سامنے بندے ہو کر آئیں گے۔

لَقَدْ اَحْصٰىهُمْ وَ عَدَّهُمْ عَدًّاؕ Open ayah 19:94 in the Quran reader

اس نے ان سب کو اپنے علم سے گھیر رکھا ہے اور ایک ایک کو شمار کر رکھا ہے۔

وَ كُلُّهُمْ اٰتِیْهِ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ فَرْدًا Open ayah 19:95 in the Quran reader

اور سب قیامت کے دن اس کے سامنے اکیلے اکیلے حاضر کیے جائیں گے۔

اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ سَیَجْعَلُ لَهُمُ الرَّحْمٰنُ وُدًّا Open ayah 19:96 in the Quran reader

اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کیے رحمن ان کو محبت عطا فرمائے گا۔

فَاِنَّمَا یَسَّرْنٰهُ بِلِسَانِكَ لِتُبَشِّرَ بِهِ الْمُتَّقِیْنَ وَ تُنْذِرَ بِهٖ قَوْمًا لُّدًّا Open ayah 19:97 in the Quran reader

(اے پیغمبر ﷺ ہم نے یہ قرآن آپکی زبان میں آسان نازل کیا ہے تاکہ آپ اس سے پرہیزگاروں کو خوشخبری پہنچا دیں اور جھگڑالو لوگوں کو ڈر سنا دیں۔

وَ كَمْ اَهْلَكْنَا قَبْلَهُمْ مِّنْ قَرْنٍ١ؕ هَلْ تُحِسُّ مِنْهُمْ مِّنْ اَحَدٍ اَوْ تَسْمَعُ لَهُمْ رِكْزًا۠ Open ayah 19:98 in the Quran reader

اور ہم نے ان سے پہلے بہت سے گروہوں کو ہلاک کردیا ہے بھلا آپ ان میں سے کسی کو دیکھتے ہو یا کہیں ان کی بھنک سنتے ہو۔

اللہ تعالیٰ رشتے ناتے سے بےنیاز ہے تشریح : یہودی اور عیسائی مشرک ہیں کیونکہ انہوں نے اپنے پیغمبر کی تعلیمات جو کہ توحید کا سبق دیتی ہیں ان کو چھوڑ کر پیغمبروں کو ہی اللہ اور اللہ کا بیٹا بنا دیا۔ شرک اس قدر شدید گناہ ہے کہ اس سے دنیا تہس نہس ہوسکتی ہے۔ اللہ کیونکہ غفور الرحیم ہے، اس لیے وہ گنہگاروں، مشرکوں اور کافروں کو فوراً عذاب نہیں دیتا، مگر ان کے برے انجام کے بارے میں قرآن میں بار بار اعلان کیا گیا ہے۔ اسی طرح توحید کی خصوصیات، نیک اور بد لوگوں کا انجام بہت دفعہ بیان کیا گیا ہے۔ جیسا کہ ڈاکٹرطارق السویڈان بیان کرتے ہیں۔ (1) دنیا اور آخرت 115 دفعہ قرآن میں آیا ہے۔ (2) فرشتے اور شیطان 88 دفعہ قرآن میں آیا ہے۔ (3) زندگی اور موت 145 دفعہ آیا ہے۔ (4) نفع نقصان 50 دفعہ آیا ہے۔ (5) لوگ اور پیغمبر 50 دفعہ آیا ہے۔ (6) شیطان اور شیطان سے پناہ 11 دفعہ آیا ہے۔ (7) آفات اور نعمتیں 75 دفعہ آیا ہے۔ (8) مسلمین اور جہاد 41 دفعہ آیا ہے۔ (9) زکوٰۃ و برکات 32 دفعہ آیا ہے۔ (10) آزمائش اور صبر 114 دفعہ آیا ہے۔ (11) محمد ﷺ اور شریعت محمدی 4 دفعہ آیا ہے۔ (12) مرد اور عورت 24 دفعہ آیا ہے۔ مذکورہ بالا تفصیل انٹر نیٹ ویب سائٹ سے لی گئی ہے جس کا ایڈریس مندرجہ ذیل ہے۔ ) WWW.UMMAH.NET/LIBRARY/MIRQURAN2/RIGHT.HTML. WWW.ISGR.DRG/QRSTATS.HTML (از اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں ” اے پیغمبر ہم نے یہ قرآن تمہاری زبان میں آسان نازل کیا ہے تاکہ تم اس سے پرہیزگاروں کو خوشخبری پہنچا دو اور جھگڑالو لوگوں کو ڈر سنا دو ۔ “ (آیت :97 )