6. Surah Al-An'aam
الأنعامThe Cattle · 165 ayahsکشف الرحمٰن
بَلْ اِیَّاهُ تَدْعُوْنَ فَیَكْشِفُ مَا تَدْعُوْنَ اِلَیْهِ اِنْ شَآءَ وَ تَنْسَوْنَ مَا تُشْرِكُوْنَ۠ Open ayah 6:41 in the Quran reader
بلکہ تم تو اللہ تعالیٰ ہی کو پکارنے لگو گے جیسا کہ تمہارا روز مرہ کا معمول ہے پھر جس مصیبت کے لئے اس کو پکارتے ہو وہ اگر چاہتا ہے تو اس کو دور کردیتا ہے تو ایسے حالات میں تم ان سب کو بھول جاتے ہو جن کو تم خدا کا شریک
وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَاۤ اِلٰۤى اُمَمٍ مِّنْ قَبْلِكَ فَاَخَذْنٰهُمْ بِالْبَاْسَآءِ وَ الضَّرَّآءِ لَعَلَّهُمْ یَتَضَرَّعُوْنَ Open ayah 6:42 in the Quran reader
قرار دیا کرتے ہو اور بلاشبہ ہم نے آپ سے پہلی قوموں کی طرف بھی پیغامبر بھیجے تھے پھر ہم نے ان قوموں کو تنگدستی اور بیماری میں مبتلا کیا تاکہ وہ زاری اور عاجزی اختیار کریں
فَلَوْ لَاۤ اِذْ جَآءَهُمْ بَاْسُنَا تَضَرَّعُوْا وَ لٰكِنْ قَسَتْ قُلُوْبُهُمْ وَ زَیَّنَ لَهُمُ الشَّیْطٰنُ مَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ Open ayah 6:43 in the Quran reader
پھر جب ن پر ہمارا عذاب پہنچا تو وہ ہمارے سامنے کیوں نہ گڑ گڑائے لیکن بات یہ ہے کہ ان کے دل سخت ہوچکے تھے اور شیطان نے ان کے برے اعمال بھلے کر دکھائے تھے
فَلَمَّا نَسُوْا مَا ذُكِّرُوْا بِهٖ فَتَحْنَا عَلَیْهِمْ اَبْوَابَ كُلِّ شَیْءٍ١ؕ حَتّٰۤى اِذَا فَرِحُوْا بِمَاۤ اُوْتُوْۤا اَخَذْنٰهُمْ بَغْتَةً فَاِذَا هُمْ مُّبْلِسُوْنَ Open ayah 6:44 in the Quran reader
پھر جب انہوں نے اس نصیحت کو جو ان کو کی گئی تھی بالکل فراموش ہی کردیا تو ہم نے ان پر ہر قسم کی نعمتوں کے دروازے کھول دیئے یہاں تک کہ جب وہ ان چیزوں پر جو ان کو دی گئی تھیں خوب خوش اور مگن ہو گئیتو ہم نے ان کو بیخبر اچانک پکڑ لیا پھر وہ ناامید ہو کر رہ گئے ۔
فَقُطِعَ دَابِرُ الْقَوْمِ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا١ؕ وَ الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ Open ayah 6:45 in the Quran reader
پھر ان ظالم لوگوں کی جڑ کاٹ کر رکھ دی گئی اور اللہ تعالیٰ کا شکر ہے جو تمام کائنات کا پروردگار ہے۔
قُلْ اَرَءَیْتُمْ اِنْ اَخَذَ اللّٰهُ سَمْعَكُمْ وَ اَبْصَارَكُمْ وَ خَتَمَ عَلٰى قُلُوْبِكُمْ مَّنْ اِلٰهٌ غَیْرُ اللّٰهِ یَاْتِیْكُمْ بِهٖ١ؕ اُنْظُرْ كَیْفَ نُصَرِّفُ الْاٰیٰتِ ثُمَّ هُمْ یَصْدِفُوْنَ Open ayah 6:46 in the Quran reader
ان سے فرمائیے ذرا یہ تو بتائو اگر اللہ تعالیٰ تمہاری سماعت اور تمہاری بصارت تم سے چھین لے اور تمہارے دلوں پر مہر کر دے تو کیا خدا کے سوا کوئی اور معبود ہے جو یہ چیزیں تم کو دوبارہ دیدے آپ دیکھیے تو ہم کس طرح مختلف پہلوئوں سے دلائل بیان کرتے ہیں اس پر بھی یہ لوگ اعراض کئے جاتے ہیں
قُلْ اَرَءَیْتَكُمْ اِنْ اَتٰىكُمْ عَذَابُ اللّٰهِ بَغْتَةً اَوْ جَهْرَةً هَلْ یُهْلَكُ اِلَّا الْقَوْمُ الظّٰلِمُوْنَ Open ayah 6:47 in the Quran reader
آپ ان سے فرمائیے ذرا سو جو تو کہ اگر تم پر اللہ کا عذاب آجائے خواہ اچانکا ٓئے یا اطلاع دے کر تو کیا سوائے ظالم لوگوں کے کوئی اور بھی ہلاک کیا جائے گا
وَ مَا نُرْسِلُ الْمُرْسَلِیْنَ اِلَّا مُبَشِّرِیْنَ وَ مُنْذِرِیْنَ١ۚ فَمَنْ اٰمَنَ وَ اَصْلَحَ فَلَا خَوْفٌ عَلَیْهِمْ وَ لَا هُمْ یَحْزَنُوْنَ Open ayah 6:48 in the Quran reader
اور ہم پیغمبروں کو صرف اس لئے بھیجا کرتے ہیں کہ وہ بشارت دیں اور ڈرائیں پھر جو کوئی ایمان لے آئے اور اپنی اصلاح کرے تو ان پر نہ کسی قسم کا خوف ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔
وَ الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا یَمَسُّهُمُ الْعَذَابُ بِمَا كَانُوْا یَفْسُقُوْنَ Open ayah 6:49 in the Quran reader
اور جو لوگ ہماری آیتوں کی تکذیب کریں گے ان کو ان کی نافرمانیوں کے باعث عذاب لپٹ کر رہے گا۔
قُلْ لَّاۤ اَقُوْلُ لَكُمْ عِنْدِیْ خَزَآئِنُ اللّٰهِ وَ لَاۤ اَعْلَمُ الْغَیْبَ وَ لَاۤ اَقُوْلُ لَكُمْ اِنِّیْ مَلَكٌ١ۚ اِنْ اَتَّبِعُ اِلَّا مَا یُوْحٰۤى اِلَیَّ١ؕ قُلْ هَلْ یَسْتَوِی الْاَعْمٰى وَ الْبَصِیْرُ١ؕ اَفَلَا تَتَفَكَّرُوْنَ۠ Open ayah 6:50 in the Quran reader
آپ ان سے کہہ دیجیے میں تم سے یہ نہیں کہتا کہ میرے پاس اللہ کے خزنے ہیں اور نہ میں اس امر کا مدعی ہوں کہ میں تمام غیب کی باتوں کا علم رکھتا ہوں اور نہ میں تم سے یہ کہتا ہوں کہ میں کوئی فرشتہ ہوں میں تو صرف اس وحی کی پیروی کرتا ہوں جو میری طرف بھیجی جاتی ہے آپ کہہ دیجیے کہیں اندھا اور دیکھنے والا دونوں برابر ہوسکتے ہیں کیا تم اتنا بھی نہیں سوچتے۔
وَ اَنْذِرْ بِهِ الَّذِیْنَ یَخَافُوْنَ اَنْ یُّحْشَرُوْۤا اِلٰى رَبِّهِمْ لَیْسَ لَهُمْ مِّنْ دُوْنِهٖ وَلِیٌّ وَّ لَا شَفِیْعٌ لَّعَلَّهُمْ یَتَّقُوْنَ Open ayah 6:51 in the Quran reader
اور اے پیغمبر آپ اس قرآن کے ذریعہ سے ان لوگوں کو ڈرائیے جو اس بات سے خائف ہیں کہ وہ اپنے رب کے روبرو اس حالت میں جمع کئے جائیں گے کہ اللہ تعالیٰ کے سوا نہ ان کا کوئی حمایتی ہوگا اور نہ کوئی سفارشی تاکہ یہ لوگ پرہیز کریں۔
وَ لَا تَطْرُدِ الَّذِیْنَ یَدْعُوْنَ رَبَّهُمْ بِالْغَدٰوةِ وَ الْعَشِیِّ یُرِیْدُوْنَ وَجْهَهٗ١ؕ مَا عَلَیْكَ مِنْ حِسَابِهِمْ مِّنْ شَیْءٍ وَّ مَا مِنْ حِسَابِكَ عَلَیْهِمْ مِّنْ شَیْءٍ فَتَطْرُدَهُمْ فَتَكُوْنَ مِنَ الظّٰلِمِیْنَ Open ayah 6:52 in the Quran reader
اور ان لوگوں کو جو صبح و شام اپنے رب کی یاد صرف اس لئے کرتے ہیں کہ وہ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی اور رضا مندی چاہتے ہیں آپ ان کو اپنے سے علیحدہ نہ کیجیے نہ تو ان لوگوں کے حساب کی کوئی جواب دہی آپ پر ہے اور نہ آپ کے حساب کی کوئی ذمہ داری ان لوگوں پر ہے۔ کہیں آپ ان مخلصین کو اپنے پاس سے ہٹا دیں اور آپ بھی نا انصافوں میں سے ہوجائیں۔
وَ كَذٰلِكَ فَتَنَّا بَعْضَهُمْ بِبَعْضٍ لِّیَقُوْلُوْۤا اَهٰۤؤُلَآءِ مَنَّ اللّٰهُ عَلَیْهِمْ مِّنْۢ بَیْنِنَا١ؕ اَلَیْسَ اللّٰهُ بِاَعْلَمَ بِالشّٰكِرِیْنَ Open ayah 6:53 in the Quran reader
اور ہم نے اسی طرح بعض انسانوں کو بعض کے ذریعہ آزمائش میں ڈال رکھا ہے ات کہ وہ کافروں کہیں کیا یہی کم درجہ کے لوگ اس قابل تھے کہ خدا نے ہم سب میں سے انہی پر اپنا احسان کیا ۔ کیا یہ واقعہ نہیں ہے کہ اللہ اپنے شکر گذار بندوں کو خوب جانتا ہے۔
وَ اِذَا جَآءَكَ الَّذِیْنَ یُؤْمِنُوْنَ بِاٰیٰتِنَا فَقُلْ سَلٰمٌ عَلَیْكُمْ كَتَبَ رَبُّكُمْ عَلٰى نَفْسِهِ الرَّحْمَةَ١ۙ اَنَّهٗ مَنْ عَمِلَ مِنْكُمْ سُوْٓءًۢا بِجَهَالَةٍ ثُمَّ تَابَ مِنْۢ بَعْدِهٖ وَ اَصْلَحَ فَاَنَّهٗ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ Open ayah 6:54 in the Quran reader
جب وہ لوگ جو ہماری آیتوں پر ایمان رکھتے ہیں آپ کے پاس آئیں تو ان کو سلامتی کا پیغام دیکر فرما دیجیے کہ تمہارے رب نے رحم و کرم کا برتائو اپنے اوپر لازم کرلیا ہے وہ یہ ہے کہ تم میں سے جو شخص نادانی سے کسی برائی کا ارتکاب کر بیٹھے پھر وہ اس برائی کے بعد توبہ کرلے اور اپنی اصلاح کرلے تو اللہ تعالیٰ کی یہ شان ہے کہ وہ بڑا بخشنے والا اور نہایت مہربان ہے۔
وَ كَذٰلِكَ نُفَصِّلُ الْاٰیٰتِ وَ لِتَسْتَبِیْنَ سَبِیْلُ الْمُجْرِمِیْنَ۠ Open ayah 6:55 in the Quran reader
اور ہم اسی طرح اپنی آیات کو مفصل بیان کرتے ہیں تاکہ لوگ سمجھیں اور نیز اس لئے تاکہ گناہ گاروں کی راہ سب پر واضح ہوجائے
قُلْ اِنِّیْ نُهِیْتُ اَنْ اَعْبُدَ الَّذِیْنَ تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ١ؕ قُلْ لَّاۤ اَتَّبِعُ اَهْوَآءَكُمْ١ۙ قَدْ ضَلَلْتُ اِذًا وَّ مَاۤ اَنَا مِنَ الْمُهْتَدِیْنَ Open ayah 6:56 in the Quran reader
آپ کفار سے کہہ دیجیے کہ جن کو تم خدا کے سوا پکارا کرتے ہو ان کی عبادت سے مجھ کو منع کیا گیا ہے آپ یہ بھی کہہ دیجیے کہ میں تمہاری خواہشات کی پیروی نہیں کرسکتا کیونکہ میں نے اگر ایسا کیا تو گمراہ ہو جائوں گا اور میں ہدایت یافتہ لوگوں میں شامل نہ رہوں گا۔
قُلْ اِنِّیْ عَلٰى بَیِّنَةٍ مِّنْ رَّبِّیْ وَ كَذَّبْتُمْ بِهٖ١ؕ مَا عِنْدِیْ مَا تَسْتَعْجِلُوْنَ بِهٖ١ؕ اِنِ الْحُكْمُ اِلَّا لِلّٰهِ١ؕ یَقُصُّ الْحَقَّ وَ هُوَ خَیْرُ الْفٰصِلِیْنَ Open ayah 6:57 in the Quran reader
آپ یہ بھی کہہ دیجیے کہ میں تو اپنے رب کی ایک روشن دلیل پر قائم ہوں اور تم اس کی تکذیب کرتے ہو ! جس چیز کو تم جلدی چاہتے ہو وہ میرے بس میں نہیں ہے اللہ تعالیٰ کے سوا کسی کا حکم نہیں چلتا وہ حق بات بیان کردیتا ہے اور وہی سب سے بہتر فیصلہ کرنیوالا ہے۔
قُلْ لَّوْ اَنَّ عِنْدِیْ مَا تَسْتَعْجِلُوْنَ بِهٖ لَقُضِیَ الْاَمْرُ بَیْنِیْ وَ بَیْنَكُمْ١ؕ وَ اللّٰهُ اَعْلَمُ بِالظّٰلِمِیْنَ Open ayah 6:58 in the Quran reader
آپ کہہ دیجیے کہیں وہ چیز میرے اختیار کیا ہوتی جس چیز کی تم جلدی کر رہے ہو تو میرے اور تمہارے مابین کبھی کا فیصلہ ہوچکا ہوتا اور ظالموں کا حال اللہ تعالیٰ ہی خوب جانتا ہے۔
وَ عِنْدَهٗ مَفَاتِحُ الْغَیْبِ لَا یَعْلَمُهَاۤ اِلَّا هُوَ١ؕ وَ یَعْلَمُ مَا فِی الْبَرِّ وَ الْبَحْرِ١ؕ وَ مَا تَسْقُطُ مِنْ وَّرَقَةٍ اِلَّا یَعْلَمُهَا وَ لَا حَبَّةٍ فِیْ ظُلُمٰتِ الْاَرْضِ وَ لَا رَطْبٍ وَّ لَا یَابِسٍ اِلَّا فِیْ كِتٰبٍ مُّبِیْنٍ Open ayah 6:59 in the Quran reader
اور غیب کے تمام خزانے خدا ہی کے پاس ہیں اور خزانوں کو اللہ تعالیٰ کے سوا اور کوئی نہیں جانتا اور وہ خشکی اور تری کی تمام چیزوں کو جانتا ہے اور درخت سے کوئی پتہ گرنے والا ایسا نہیں جس کو وہ نہ جانتا ہو اور زمین کی تاریکیوں میں کوئی دانہ نہیں پڑتا اور کوئی خشک و تر چیز نہیں گرتی مگر یہ کہ وہ کتاب واضح میں لکھی ہوئی ہے
وَ هُوَ الَّذِیْ یَتَوَفّٰىكُمْ بِالَّیْلِ وَ یَعْلَمُ مَا جَرَحْتُمْ بِالنَّهَارِ ثُمَّ یَبْعَثُكُمْ فِیْهِ لِیُقْضٰۤى اَجَلٌ مُّسَمًّى١ۚ ثُمَّ اِلَیْهِ مَرْجِعُكُمْ ثُمَّ یُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ۠ Open ayah 6:60 in the Quran reader
اور وہ خدا ہی تو ہے جو رات میں تم کو سلا دیتا ہے اور جو کچھ تم دن کو کرچکے ہو اس ک جانتا ہے پھر تم کو دن میں جگا اٹھاتا ہے تاکہ زندگی کی مدت معینہ پوری کی جائے آخر کار تم سب کو اسی کی طرف واپس جانا ہے پھر وہ تم کو ان اعمال کی حقیقت سے آگاہ کر دے گا جو تم کیا کرتے تھے
وَ هُوَ الْقَاهِرُ فَوْقَ عِبَادِهٖ وَ یُرْسِلُ عَلَیْكُمْ حَفَظَةً١ؕ حَتّٰۤى اِذَا جَآءَ اَحَدَكُمُ الْمَوْتُ تَوَفَّتْهُ رُسُلُنَا وَ هُمْ لَا یُفَرِّطُوْنَ Open ayah 6:61 in the Quran reader
اور وہ اپنے بندوں پر ہر اعتبار سے غالب ہے اور وہ تم پر نگہبان فرشتے بھیجتا ہے یہاں تک کہ جب تم میں سے کسی کی موت آجاتی ہے تو اس کی جان ہمارے دوسرے بھیجے ہوئے فرشتے قبض کرلیتے ہیں اور وہ کسی قسم کی کوتاہی نہیں کرتے
ثُمَّ رُدُّوْۤا اِلَى اللّٰهِ مَوْلٰىهُمُ الْحَقِّ١ؕ اَلَا لَهُ الْحُكْمُ١۫ وَ هُوَ اَسْرَعُ الْحٰسِبِیْنَ Open ayah 6:62 in the Quran reader
پھر وہ سب کے سب اللہ تعالیٰ کی طرف لوٹائے جائیں گے جو ان کا حقیقی مالک ہے خوب سن لو فیصلہ اسی کا ہے اور وہ سب حساب کرنے والوں سے جلدی حساب کرنے والا ہے ۔
قُلْ مَنْ یُّنَجِّیْكُمْ مِّنْ ظُلُمٰتِ الْبَرِّ وَ الْبَحْرِ تَدْعُوْنَهٗ تَضَرُّعًا وَّ خُفْیَةً١ۚ لَئِنْ اَنْجٰىنَا مِنْ هٰذِهٖ لَنَكُوْنَنَّ مِنَ الشّٰكِرِیْنَ Open ayah 6:63 in the Quran reader
آپ ان سے پوچھئے وہ کون ہے جو تم کو جنگل اور دریا کی تاریکیوں سے بچا لاتا ہے جس کو تم گڑگڑا کر اور چپکے چپکی پکارا کرتے ہو اگر وہ ہم کو اس بلا سے نجات دیدے تو ہم ضرور شکر گزاروں میں سے ہوجائیں گے۔
قُلِ اللّٰهُ یُنَجِّیْكُمْ مِّنْهَا وَ مِنْ كُلِّ كَرْبٍ ثُمَّ اَنْتُمْ تُشْرِكُوْنَ Open ayah 6:64 in the Quran reader
آپ کہہ دیجیے کہ اللہ ہی تم کو ان تاریکیوں سے بلکہ ہر بےچینی سے نجات دیتا ہے مگر تم پھر شرک کرنے لگتے ہو۔
قُلْ هُوَ الْقَادِرُ عَلٰۤى اَنْ یَّبْعَثَ عَلَیْكُمْ عَذَابًا مِّنْ فَوْقِكُمْ اَوْ مِنْ تَحْتِ اَرْجُلِكُمْ اَوْ یَلْبِسَكُمْ شِیَعًا وَّ یُذِیْقَ بَعْضَكُمْ بَاْسَ بَعْضٍ١ؕ اُنْظُرْ كَیْفَ نُصَرِّفُ الْاٰیٰتِ لَعَلَّهُمْ یَفْقَهُوْنَ Open ayah 6:65 in the Quran reader
۔ آپ فرما دیجیے وہ اس پر بھی قادر ہے کہ تم پر کوئی عذاب تمہارے اوپر سے بھیج دے یا کوئی عذاب تمہارے پائوں کے نیچے سے برپا کر دے یا تم کو کئی فرقے کر کے آپس میں بھڑا دے اور تم میں سے بعض کو بعض کی لڑائی کا مزہ چکھا دے اور پیغمبر ذرا دیکھیے تو ہم کس طرح مختلف پہلوئوں سے دلائل کا اظہار کرتے ہیں تاکہ یہ سمجھ لیں ۔
وَ كَذَّبَ بِهٖ قَوْمُكَ وَ هُوَ الْحَقُّ١ؕ قُلْ لَّسْتُ عَلَیْكُمْ بِوَكِیْلٍؕ Open ayah 6:66 in the Quran reader
اور آپ کی قوم اس عذاب کی تکذیب کرتی ہے حالانکہ وہ ایک غیر مشتبہ حقیقت ہے آپ کہہ دیجیے میں تم پر کوئی مختار کار نہیں ہوں ۔
لِكُلِّ نَبَاٍ مُّسْتَقَرٌّ١٘ وَّ سَوْفَ تَعْلَمُوْنَ Open ayah 6:67 in the Quran reader
ہر خبر کے لئے ایک وقت مقرر ہے اور تم کو عنقریب ہی معلوم ہوجائے گا۔
وَ اِذَا رَاَیْتَ الَّذِیْنَ یَخُوْضُوْنَ فِیْۤ اٰیٰتِنَا فَاَعْرِضْ عَنْهُمْ حَتّٰى یَخُوْضُوْا فِیْ حَدِیْثٍ غَیْرِهٖ١ؕ وَ اِمَّا یُنْسِیَنَّكَ الشَّیْطٰنُ فَلَا تَقْعُدْ بَعْدَ الذِّكْرٰى مَعَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَ Open ayah 6:68 in the Quran reader
اور اے مخاطب جب تو ایسے لوگوں کو دیکھے جو ہماری آیتوں میں بےہودہ لفظ چینی کر رہے ہوں تو تو ان لوگو سے کنارہ کش رہ یہاں تک کہ وہ کسی دوسری بات میں بحث شروع کردیں اور اگر شیطان تجھ کو کبھی یہ حکم بھلا دے تو یاد آنے پر پھر ایسے ظالموں کے پاس نہ بیٹھ
وَ مَا عَلَى الَّذِیْنَ یَتَّقُوْنَ مِنْ حِسَابِهِمْ مِّنْ شَیْءٍ وَّ لٰكِنْ ذِكْرٰى لَعَلَّهُمْ یَتَّقُوْنَ Open ayah 6:69 in the Quran reader
اور جو لوگ پرہیز گار ہیں ان پر ان نکتہ چینیوں کے حساب کی کوئی ذمہ داری نہیں البتہ پرہیز گاروں کے ذمہ ان کو سمجھانا ہے تاکہ وہ بیہودہ گوئی سے باز رہیں
وَ ذَرِ الَّذِیْنَ اتَّخَذُوْا دِیْنَهُمْ لَعِبًا وَّ لَهْوًا وَّ غَرَّتْهُمُ الْحَیٰوةُ الدُّنْیَا وَ ذَكِّرْ بِهٖۤ اَنْ تُبْسَلَ نَفْسٌۢ بِمَا كَسَبَتْ١ۖۗ لَیْسَ لَهَا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ وَلِیٌّ وَّ لَا شَفِیْعٌ١ۚ وَ اِنْ تَعْدِلْ كُلَّ عَدْلٍ لَّا یُؤْخَذْ مِنْهَا١ؕ اُولٰٓئِكَ الَّذِیْنَ اُبْسِلُوْا بِمَا كَسَبُوْا١ۚ لَهُمْ شَرَابٌ مِّنْ حَمِیْمٍ وَّ عَذَابٌ اَلِیْمٌۢ بِمَا كَانُوْا یَكْفُرُوْنَ۠ Open ayah 6:70 in the Quran reader
اور تو ایسے لوگوں کو جنہوں نے اپنا دین کھیل اور تماشا بنا رکھا ہے اور ان کو دنیا کی زندگی نے دھوکے میں مبتلا کر رکھا ہے ان کی حالت پر چھوڑ دے ہاں ان کو قرآن کے ذریعہ نصیحت کرتا رہے تاکہ کوئی شخص اپنے کردار کی وجہ سے ہلاکت میں اس طرح نہ پھس جائے کہ اس کے لئے اللہ کے سوا نہ کوئی حمایتی ہو اور نہ کوئی سفارشی اور اس کی یہ کیفیت ہو کہ اس کے لئے اللہ کے سوا نہ کوئی حمایتی ہو اور نہ کوئی سفارشی اور اس کی یہ کیفیت ہو کہ اگر وہ ہر ایک چیز اپنے فدیہ میں دیکر رہائی حاصل کرنا چاہے تو بھی اس کی جانب سے وہ فدیہ قبول نہ کیا جائے یہی وہ لوگ ہیں جو اپنی کمائی کے باعث ہلاکت میں پھنسے رہ گئے ان کے لئے نہایت تیز گرم پانی پینے کو ہوگا اور ان کو اس کفر کے بدلے میں جو وہ کیا کرتے تھے درد ناک عذاب ہوگا۔
قُلْ اَنَدْعُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ مَا لَا یَنْفَعُنَا وَ لَا یَضُرُّنَا وَ نُرَدُّ عَلٰۤى اَعْقَابِنَا بَعْدَ اِذْ هَدٰىنَا اللّٰهُ كَالَّذِی اسْتَهْوَتْهُ الشَّیٰطِیْنُ فِی الْاَرْضِ حَیْرَانَ١۪ لَهٗۤ اَصْحٰبٌ یَّدْعُوْنَهٗۤ اِلَى الْهُدَى ائْتِنَا١ؕ قُلْ اِنَّ هُدَى اللّٰهِ هُوَ الْهُدٰى١ؕ وَ اُمِرْنَا لِنُسْلِمَ لِرَبِّ الْعٰلَمِیْنَۙ Open ayah 6:71 in the Quran reader
اے پیغمبر آپ فرمائیے کیا ہم خدا کو چھوڑ کر ان کی عبادت کریں جو ہم کو نہ نفع پہنچا سکیں اور نہ ہم کو نقصان پہنچا سکیں اور کیا ہم باوجود اس کے کہ اللہ تعالیٰ ہم کو ہدایت سے بہرہ مند کرچکا ہے اپنی ایڑیوں کے بل اکٹھے پھرجائیں اور ہماری ایسی مثال ہوجی سے کسی کو جنات نے جنگل میں راہ سے بےراہ کردیا اور اس کی حالت یہ ہو کہ وہ حیران و سرگرداں مارامارا پھرتا ہو حالانکہ اس کے ساتھی اس کو یہ ہے راستے کی طرف پکار رہے ہوں کہ ہمارے پاس آ جا آپ ان سے کہہ دیجیے یقین مانو سیدھی راہ تو وہی ہے جو اللہ کی بتائی ہوئی راہ ہے اور ہم کو تو یہ حکم دیا گیا ہے کہ ہم رب العالمین کے فرمانبر رہیں
وَ اَنْ اَقِیْمُوا الصَّلٰوةَ وَ اتَّقُوْهُ١ؕ وَ هُوَ الَّذِیْۤ اِلَیْهِ تُحْشَرُوْنَ Open ayah 6:72 in the Quran reader
اور یہ بھی کہ تم نماز کی پابندی کرو۔ اور یہ بھی کہ اللہ سے ڈرتے رہو اور وہی ذات ہے جس کی طرف تم سب سمیٹے جائو گے۔
وَ هُوَ الَّذِیْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ بِالْحَقِّ١ؕ وَ یَوْمَ یَقُوْلُ كُنْ فَیَكُوْنُ١ؕ۬ قَوْلُهُ الْحَقُّ١ؕ وَ لَهُ الْمُلْكُ یَوْمَ یُنْفَخُ فِی الصُّوْرِ١ؕ عٰلِمُ الْغَیْبِ وَ الشَّهَادَةِ١ؕ وَ هُوَ الْحَكِیْمُ الْخَبِیْرُ Open ayah 6:73 in the Quran reader
اور وہی ہے جس نے آسمانوں کو اور زمین کو ٹھیک بنایا اور جس دن وہ کہے گا کہ حشر ہوجائے تو حشر برپا ہوجائے گا اس کا کہنا حق ہے اور جس دن صور پھونکا جائے گا اس دن صرف اسی کی سلطنت ہوگی وہ پوشیدہ اور ظاہر سب کا جاننے والا ہے اور وہی ہے بڑی حکمت والا سب سے باخبر
وَ اِذْ قَالَ اِبْرٰهِیْمُ لِاَبِیْهِ اٰزَرَ اَتَتَّخِذُ اَصْنَامًا اٰلِهَةً١ۚ اِنِّیْۤ اَرٰىكَ وَ قَوْمَكَ فِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ Open ayah 6:74 in the Quran reader
اور وہ وقت بھی قابل ذکر ہے جبکہ ابراہیم نے اپنے باپ آزر سے فرمایا کیا تو بتوں کو معبود قرار دیتا ہے یقینا میں تجھ کو اور تیری قوم کو صریح گمراہی میں دیکھتا ہوں
وَ كَذٰلِكَ نُرِیْۤ اِبْرٰهِیْمَ مَلَكُوْتَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ لِیَكُوْنَ مِنَ الْمُوْقِنِیْنَ Open ayah 6:75 in the Quran reader
اور ہم اسی طرح ابراہیمکو آسمانوں اور زمین کے عجائبات دکھانے لگے تاکہ اس کا اطمینان زیادہ ہو اور اس لئے کہ وہ کامل یقین کرنے والوں میں سے ہوجائے ۔
فَلَمَّا جَنَّ عَلَیْهِ الَّیْلُ رَاٰ كَوْكَبًا١ۚ قَالَ هٰذَا رَبِّیْ١ۚ فَلَمَّاۤ اَفَلَ قَالَ لَاۤ اُحِبُّ الْاٰفِلِیْنَ Open ayah 6:76 in the Quran reader
چناچہ جب شب کی تاریکی ابراہیم (علیہ السلام) پر چھا گئی تو اس نے ایک تارا دیکھا اس نے کہا یہ میرا رب ہے پھر جب وہ تارا غروب ہوگیا تو ابراہیم نے کہا میں غروب ہوجانے والوں کو پسند نہیں کرتا
فَلَمَّا رَاَ الْقَمَرَ بَازِغًا قَالَ هٰذَا رَبِّیْ١ۚ فَلَمَّاۤ اَفَلَ قَالَ لَئِنْ لَّمْ یَهْدِنِیْ رَبِّیْ لَاَكُوْنَنَّ مِنَ الْقَوْمِ الضَّآلِّیْنَ Open ayah 6:77 in the Quran reader
پھر ابراہیم نے جب چاند کو چمکتا ہوا دیکھا تو کہا یہ میرا رب ہے پھر جب وہ غائب ہوگیا تو ابراہیم نے کہا اگر میرے رب نے میری رہنمائی نہ فرمائی تو بلاشبہ میں گمراہ لوگوں میں رہ جائوں گا
فَلَمَّا رَاَ الشَّمْسَ بَازِغَةً قَالَ هٰذَا رَبِّیْ هٰذَاۤ اَكْبَرُ١ۚ فَلَمَّاۤ اَفَلَتْ قَالَ یٰقَوْمِ اِنِّیْ بَرِیْٓءٌ مِّمَّا تُشْرِكُوْنَ Open ayah 6:78 in the Quran reader
پھر جب ابراہیم نے آفتاب کو طلوع ہوتے ہوئے دیکھا تو فرمایا یہ میرا رب ہے یہ تو سب میں بڑا ہے پھر جب وہ بھی غروب ہوگیا تو ابراہیم نے کہا اے میری قوم بلاشبہ میں ان چیزوں سے سخت بیزار ہوں جن کو تم خدا کا شریک قرار دیتے ہو ۔
اِنِّیْ وَجَّهْتُ وَجْهِیَ لِلَّذِیْ فَطَرَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ حَنِیْفًا وَّ مَاۤ اَنَا مِنَ الْمُشْرِكِیْنَۚ Open ayah 6:79 in the Quran reader
میں نے سب سے یکسو ہو کر اپنا رخ اسی کی طرف کرلیا جس نے آسمانوں کو اور زمین کو بنایا اور میں مشرکوں میں سے نہیں ہوں
وَ حَآجَّهٗ قَوْمُهٗ١ؕ قَالَ اَتُحَآجُّوْٓنِّیْ فِی اللّٰهِ وَ قَدْ هَدٰىنِ١ؕ وَ لَاۤ اَخَافُ مَا تُشْرِكُوْنَ بِهٖۤ اِلَّاۤ اَنْ یَّشَآءَ رَبِّیْ شَیْئًا١ؕ وَسِعَ رَبِّیْ كُلَّ شَیْءٍ عِلْمًا١ؕ اَفَلَا تَتَذَكَّرُوْنَ Open ayah 6:80 in the Quran reader
اور اس کی قوم اس سے کنج بخشی کرنے لگیا براہیم (علیہ السلام) نے کہا تم اللہ کے بارے میں مجھ سے جھگڑا کرتے ہو حالانکہ اسنے مجھے سیدھی راہ دکھا رہی ہے اور میں ان چیزوں کی ضرر رسانی سے جن کو تم اللہ کا شریک قرار دیتے ہو بالکل نہیں ڈرتا مگر ہاں میرا رب اگر کچھ چاہے اور میرے رب نے از روئے علم ہر چیز کو گھیر رکھا ہے تو کیا تم سوچتے نہیں