37. Surah As-Saaffaat
الصافاتThose drawn up in Ranks · 182 ayahsبیان القرآن
اَمْ خَلَقْنَا الْمَلٰٓئِكَةَ اِنَاثًا وَّ هُمْ شٰهِدُوْنَ Open ayah 37:150 in the Quran reader
ہاں کیا ہم نے فرشتوں کو عورت بنایا ہے اور ( وہ ان کے بننے کے وقت) دیکھ رہے تھے۔ (ف 6)
اَلَاۤ اِنَّهُمْ مِّنْ اِفْكِهِمْ لَیَقُوْلُوْنَۙ Open ayah 37:151 in the Quran reader
خوب سن لو کہ وہ لوگ تو اپنی سخن تراشی سے کہتے ہیں۔
وَلَدَ اللّٰهُ١ۙ وَ اِنَّهُمْ لَكٰذِبُوْنَ Open ayah 37:152 in the Quran reader
کہ (نعوذ بالله) اللہ صاحب اولاد ہے اور وہ یقیناً (بالکل) جھوٹے ہیں۔
اَصْطَفَى الْبَنَاتِ عَلَى الْبَنِیْنَؕ Open ayah 37:153 in the Quran reader
کیا اللہ تعالیٰ نے بیٹوں کے مقابلے میں بیٹیاں زیادہ پسند کیں۔
مَا لَكُمْ١۫ كَیْفَ تَحْكُمُوْنَ Open ayah 37:154 in the Quran reader
تم کو کیا ہوگیا ہے تم کیسا (بیہودہ) حکم لگاتے ہو۔
اَفَلَا تَذَكَّرُوْنَۚ Open ayah 37:155 in the Quran reader
پھر کیا تم (عقل اور سوچ) سے کام نہیں لیتے ہو۔
اَمْ لَكُمْ سُلْطٰنٌ مُّبِیْنٌۙ Open ayah 37:156 in the Quran reader
ہاں کیا تمہارے پاس (اس پر) کوئی واضح دلیل موجود ہے۔
فَاْتُوْا بِكِتٰبِكُمْ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ Open ayah 37:157 in the Quran reader
سو اگر (اس میں) سچے ہو تو اپنی کتاب پیش کرو۔ (ف 1)
وَ جَعَلُوْا بَیْنَهٗ وَ بَیْنَ الْجِنَّةِ نَسَبًا١ؕ وَ لَقَدْ عَلِمَتِ الْجِنَّةُ اِنَّهُمْ لَمُحْضَرُوْنَۙ Open ayah 37:158 in the Quran reader
ان لوگوں نے اللہ تعالیٰ اور جنات میں (بھی) رشتہ داری قرار دی ہے اور ان میں جو جنات ہیں خود ان کا یہ عقیدہ ہے کہ (ان میں جو کافر ہیں) وہ (عذاب میں) گرفتار ہوں گے۔
سُبْحٰنَ اللّٰهِ عَمَّا یَصِفُوْنَۙ Open ayah 37:159 in the Quran reader
اللہ تعالیٰ ان باتوں سے پاک ہے جو جو یہ بیان کرتے ہیں۔
اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِیْنَ Open ayah 37:160 in the Quran reader
مگر جو اللہ تعالیٰ کے خاص (ایمان والے) بندے ہیں۔
فَاِنَّكُمْ وَ مَا تَعْبُدُوْنَۙ Open ayah 37:161 in the Quran reader
سو تم اور تمہارے سارے معبود۔
مَاۤ اَنْتُمْ عَلَیْهِ بِفٰتِنِیْنَۙ Open ayah 37:162 in the Quran reader
خدا سے کسی کو نہیں پھیر سکتے۔
اِلَّا مَنْ هُوَ صَالِ الْجَحِیْمِ Open ayah 37:163 in the Quran reader
مگر اسی کو جو کہ (علم الہیٰ میں) جہنم رسید ہونے والا ہے۔
وَ مَا مِنَّاۤ اِلَّا لَهٗ مَقَامٌ مَّعْلُوْمٌۙ Open ayah 37:164 in the Quran reader
اور ہم میں سے ہر ایک کا ایک معین درجہ ہے۔ (ف 2)
وَّ اِنَّا لَنَحْنُ الصَّآفُّوْنَۚ Open ayah 37:165 in the Quran reader
اور (خدا کے حضور میں حکم سننے کے وقت یا عبادت کے وقت) ہم صف بستہ کھڑے ہوتے ہیں۔
وَ اِنَّا لَنَحْنُ الْمُسَبِّحُوْنَ Open ayah 37:166 in the Quran reader
اور ہم (خدا کی) پاکی بیان کرنے میں بھی لگے رہتے ہیں۔
وَ اِنْ كَانُوْا لَیَقُوْلُوْنَۙ Open ayah 37:167 in the Quran reader
اور یہ لوگ کہا کرتے تھے۔ (ف 3)
لَوْ اَنَّ عِنْدَنَا ذِكْرًا مِّنَ الْاَوَّلِیْنَۙ Open ayah 37:168 in the Quran reader
کہ اگر ہمارے پاس کوئی نصیحت کی (کتاب) پہلے لوگوں کے (کتابوں کے) طور پر آتی۔
لَكُنَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِیْنَ Open ayah 37:169 in the Quran reader
تو ہم اللہ کے خاص بندے ہوتے۔
فَكَفَرُوْا بِهٖ فَسَوْفَ یَعْلَمُوْنَ Open ayah 37:170 in the Quran reader
پھر یہ لوگ اس کا انکار کرنے لگے (خیر) اب ان کو (اس کا انجام) معلوم ہوا جاتا ہے۔
وَ لَقَدْ سَبَقَتْ كَلِمَتُنَا لِعِبَادِنَا الْمُرْسَلِیْنَۚۖ Open ayah 37:171 in the Quran reader
اور ہمارے خاص بندوں یعنی پیغنبروں کے لیے ہمارا یہ قول پہلے ہی سے مقرر ہوچکا ہے۔
اِنَّهُمْ لَهُمُ الْمَنْصُوْرُوْنَ۪ Open ayah 37:172 in the Quran reader
کہ بیشک وہی غالب کیے جاویں گے۔
وَ اِنَّ جُنْدَنَا لَهُمُ الْغٰلِبُوْنَ Open ayah 37:173 in the Quran reader
اور (ہمارا قاعدہ تو عام ہے کہ) ہمارا ہی لشکر غالب رہتا ہے۔ (ف 4)
فَتَوَلَّ عَنْهُمْ حَتّٰى حِیْنٍۙ Open ayah 37:174 in the Quran reader
تو آپ (تسلی رکھیئے اور) تھوڑے زمانے تک (صبر کیجیئے اور ان کی مخالفت اور ایذا رسانی کا) خیال نہ کیجیئے۔
وَّ اَبْصِرْهُمْ فَسَوْفَ یُبْصِرُوْنَ Open ayah 37:175 in the Quran reader
اور (ذرا) انکو دیکھتے رہیے سو عنقریب یہ بھی دیکھ لیں گے۔
اَفَبِعَذَابِنَا یَسْتَعْجِلُوْنَ Open ayah 37:176 in the Quran reader
ہمارے عذاب کا تقاضا کرتے ہیں۔
فَاِذَا نَزَلَ بِسَاحَتِهِمْ فَسَآءَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِیْنَ Open ayah 37:177 in the Quran reader
سو وہ (عذاب) جب ان کے رو دررو آ نازل ہوگا سو وہ دن ان لوگوں کا جن کو ڈرایا جا چکا تھا بہت ہی برا ہوگا (ٹل نہ سکے گا) ۔
وَ تَوَلَّ عَنْهُمْ حَتّٰى حِیْنٍۙ Open ayah 37:178 in the Quran reader
اور آپ تھوڑے زمانے تک ان کا خیال نہ کیجیئے۔
وَّ اَبْصِرْ فَسَوْفَ یُبْصِرُوْنَ Open ayah 37:179 in the Quran reader
اور دیکھتے رہیے اب عنقریب یہ بھی دیکھ لیں گے۔
سُبْحٰنَ رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا یَصِفُوْنَۚ Open ayah 37:180 in the Quran reader
آپ کا رب جو بڑی عظمت والا ہے ان باتوں سے پاک ہے جو یہ کافر بیان کرتے ہیں۔
وَ سَلٰمٌ عَلَى الْمُرْسَلِیْنَۚ Open ayah 37:181 in the Quran reader
اور سلام ہو پیغمبروں پر۔
وَ الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ۠ Open ayah 37:182 in the Quran reader
اور تمام تر خوبیاں اللہ ہی کے لیے ہیں جو تمام عالم کا پروردگار ہے۔