37. Surah As-Saaffaat
الصافاتThose drawn up in Ranks · 182 ayahsبیان القرآن
اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِیْنَ Open ayah 37:40 in the Quran reader
ہاں مگر جو اللہ کے خاص کیے ہوئے بندے ہیں۔ (ف 7)
اُولٰٓئِكَ لَهُمْ رِزْقٌ مَّعْلُوْمٌۙ Open ayah 37:41 in the Quran reader
ان کے واسطے ایسی غذائیں ہیں جن کا حال (دوسری صورتوں میں) معلوم (ہوچکا) ہے۔
فَوَاكِهُ١ۚ وَ هُمْ مُّكْرَمُوْنَۙ Open ayah 37:42 in the Quran reader
یعنی میوے․ اور وہ لوگ بڑی عزت سے۔
فِیْ جَنّٰتِ النَّعِیْمِۙ Open ayah 37:43 in the Quran reader
آرام کے باغوں میں۔
عَلٰى سُرُرٍ مُّتَقٰبِلِیْنَ Open ayah 37:44 in the Quran reader
تختوں پر آمنے سامنے بیٹھے ہوں گے۔
یُطَافُ عَلَیْهِمْ بِكَاْسٍ مِّنْ مَّعِیْنٍۭۙ Open ayah 37:45 in the Quran reader
اور ان کے پاس ایسا جام (شراب) لایا جائے گا جو بہتی شراب سے بھر جاوے گا۔
بَیْضَآءَ لَذَّةٍ لِّلشّٰرِبِیْنَۚۖ Open ayah 37:46 in the Quran reader
سفید ہوگی پینے والوں کو لذیذ معلوم ہوگی۔
لَا فِیْهَا غَوْلٌ وَّ لَا هُمْ عَنْهَا یُنْزَفُوْنَ Open ayah 37:47 in the Quran reader
نہ اس میں درد سر ہوگا اور نہ اس سے عقل میں فتور آوے گا۔
وَ عِنْدَهُمْ قٰصِرٰتُ الطَّرْفِ عِیْنٌۙ Open ayah 37:48 in the Quran reader
اور ان کے پاس نیچی نگاہ والی بڑی بڑی آنکھوں والی (حوریں) ہوں گی۔
كَاَنَّهُنَّ بَیْضٌ مَّكْنُوْنٌ Open ayah 37:49 in the Quran reader
گویا وہ بیضے ہیں جو چھپے ہوئے رکھے ہیں۔ (ف 1)
فَاَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلٰى بَعْضٍ یَّتَسَآءَلُوْنَ Open ayah 37:50 in the Quran reader
پھر ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہو کر بات چیت کریں گے۔
قَالَ قَآئِلٌ مِّنْهُمْ اِنِّیْ كَانَ لِیْ قَرِیْنٌۙ Open ayah 37:51 in the Quran reader
ان میں سے ایک کہنے والا کہے گا کہ (دنیا میں) میرا ایک ملاقاتی تھا۔
یَّقُوْلُ اَئِنَّكَ لَمِنَ الْمُصَدِّقِیْنَ Open ayah 37:52 in the Quran reader
وہ کہا کرتا تھا کہ کیا تو (بعث کے) معتقدین میں سے ہے۔
ءَاِذَا مِتْنَا وَ كُنَّا تُرَابًا وَّ عِظَامًا ءَاِنَّا لَمَدِیْنُوْنَ Open ayah 37:53 in the Quran reader
کیا جب ہم مر جاویں گے اور مٹی اور ہڈیاں ہوجاویں گے تو کیا ہم جزا سزا دیے جاویں گے۔ (ف 2)
قَالَ هَلْ اَنْتُمْ مُّطَّلِعُوْنَ Open ayah 37:54 in the Quran reader
ارشاد ہوگا کہ کیا جھانک کر (اس کو) دیکھنا چاہتے ہو۔
فَاطَّلَعَ فَرَاٰهُ فِیْ سَوَآءِ الْجَحِیْمِ Open ayah 37:55 in the Quran reader
سو وہ شخص جھانکے گا تو اس کو وسط جہنم میں دیکھے گا۔
قَالَ تَاللّٰهِ اِنْ كِدْتَّ لَتُرْدِیْنِۙ Open ayah 37:56 in the Quran reader
کہے گا خدا کی قسم تو تو مجھ کو تباہ ہی کرنے کو تھا۔
وَ لَوْ لَا نِعْمَةُ رَبِّیْ لَكُنْتُ مِنَ الْمُحْضَرِیْنَ Open ayah 37:57 in the Quran reader
اور اگر میرے رب کا مجھ پر فضل نہ ہوتا تو میں بھی ماخوذ لوگوں میں ہوتا۔
اَفَمَا نَحْنُ بِمَیِّتِیْنَۙ Open ayah 37:58 in the Quran reader
کیا ہم بجز پہلی بار مر چکنے کے۔
اِلَّا مَوْتَتَنَا الْاُوْلٰى وَ مَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِیْنَ Open ayah 37:59 in the Quran reader
اب نہیں مرنے کے اور نہ ہم کو عذاب ہوگا۔
اِنَّ هٰذَا لَهُوَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ Open ayah 37:60 in the Quran reader
یہ بیشک بڑی کامیابی ہے۔
لِمِثْلِ هٰذَا فَلْیَعْمَلِ الْعٰمِلُوْنَ Open ayah 37:61 in the Quran reader
ایسی ہی کامیابی کے لیے عمل کرنے والوں کو عمل کرنا چاہیے۔ (ف 3)
اَذٰلِكَ خَیْرٌ نُّزُلًا اَمْ شَجَرَةُ الزَّقُّوْمِ Open ayah 37:62 in the Quran reader
بھلا یہ دعوت بہتر ہے یا زقوم کا درخت۔
اِنَّا جَعَلْنٰهَا فِتْنَةً لِّلظّٰلِمِیْنَ Open ayah 37:63 in the Quran reader
ہم نے اس درخت کو ظالموں کے لیے موجب امتحان بنا لیا ہے۔
اِنَّهَا شَجَرَةٌ تَخْرُجُ فِیْۤ اَصْلِ الْجَحِیْمِۙ Open ayah 37:64 in the Quran reader
وہ ایک درخت ہے جو قعر دوزخ میں سے نکلتا ہے۔
طَلْعُهَا كَاَنَّهٗ رُءُوْسُ الشَّیٰطِیْنِ Open ayah 37:65 in the Quran reader
اس کے پھل ایسے ہیں جیسے سانپ کے پھن۔
فَاِنَّهُمْ لَاٰكِلُوْنَ مِنْهَا فَمَالِئُوْنَ مِنْهَا الْبُطُوْنَؕ Open ayah 37:66 in the Quran reader
تو وہ لوگ اس سے کھاوینگے اور اس سے پیٹ بھریں گے۔
ثُمَّ اِنَّ لَهُمْ عَلَیْهَا لَشَوْبًا مِّنْ حَمِیْمٍۚ Open ayah 37:67 in the Quran reader
پھر ان کو کھولتا ہوا پانی (پیپ میں) ملاکر دیا جاوے گا۔
ثُمَّ اِنَّ مَرْجِعَهُمْ لَاۡاِلَى الْجَحِیْمِ Open ayah 37:68 in the Quran reader
اور پھر آخیر ٹھکانا ان کا دوزخ ہی کی طرف ہوگا۔ (ف 4)
اِنَّهُمْ اَلْفَوْا اٰبَآءَهُمْ ضَآلِّیْنَۙ Open ayah 37:69 in the Quran reader
(کیوں کہ) انہوں نے اپنے بڑوں کو گمراہی کی حالت میں پایا تھا۔
فَهُمْ عَلٰۤى اٰثٰرِهِمْ یُهْرَعُوْنَ Open ayah 37:70 in the Quran reader
پھر یہ بھی انہیں کے قدم بقدم تیزی کے ساتھ چلتے تھے۔ (ف 5)
وَ لَقَدْ ضَلَّ قَبْلَهُمْ اَكْثَرُ الْاَوَّلِیْنَۙ Open ayah 37:71 in the Quran reader
اور ان سے پہلے بھی اگلے لوگوں میں اکثر گمراہ ہوچکے ہیں۔
وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا فِیْهِمْ مُّنْذِرِیْنَ Open ayah 37:72 in the Quran reader
اور ہم نے ان میں بھی ڈرانے والے (پیغمبر) بھیجے تھے۔
فَانْظُرْ كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُنْذَرِیْنَۙ Open ayah 37:73 in the Quran reader
سو دیکھ لیجیئے ان لوگوں کا کیسا (برا) انجام ہوا جن کو ڈرایا گیا تھا۔
اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِیْنَ۠ Open ayah 37:74 in the Quran reader
ہاں مگر جو خدا کے خاص کیے ہوئے بندے تھے۔ (ف 1)
وَ لَقَدْ نَادٰىنَا نُوْحٌ فَلَنِعْمَ الْمُجِیْبُوْنَ٘ۖ Open ayah 37:75 in the Quran reader
اور ہم نے نوح (علیہ السلام) کو پکارا سو ہم خوب فریاد سننے والے ہیں۔
وَ نَجَّیْنٰهُ وَ اَهْلَهٗ مِنَ الْكَرْبِ الْعَظِیْمِ٘ۖ Open ayah 37:76 in the Quran reader
اور ہم نے انکو اور ان کے تابعین کو بڑے بھاری غم سے نجات دی۔ (ف 2)