37. Surah As-Saaffaat
الصافاتThose drawn up in Ranks · 182 ayahsبیان القرآن
وَ نَصَرْنٰهُمْ فَكَانُوْا هُمُ الْغٰلِبِیْنَۚ Open ayah 37:116 in the Quran reader
اور ہم نے ان سب کی (فرعون کے مقابلہ میں) مدد کی سو یہی لوگ غالب آئے۔ (ف 7)
وَ اٰتَیْنٰهُمَا الْكِتٰبَ الْمُسْتَبِیْنَۚ Open ayah 37:117 in the Quran reader
اور ہم نے ان دونوں کو واضح کتاب دی۔
وَ هَدَیْنٰهُمَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَۚ Open ayah 37:118 in the Quran reader
اور ہم نے ان دونوں کو سیدھے راستہ پر قائم رکھا۔
وَ تَرَكْنَا عَلَیْهِمَا فِی الْاٰخِرِیْنَۙ Open ayah 37:119 in the Quran reader
اور ہم نے ان دونوں کے لیے پیچھے آنے والے لوگوں میں یہ بات رہنے دی۔
سَلٰمٌ عَلٰى مُوْسٰى وَ هٰرُوْنَ Open ayah 37:120 in the Quran reader
کہ موسیٰ (علیہ السلام) اور ہارون (علیہ السلام) پر سلام ہو۔
اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ Open ayah 37:121 in the Quran reader
ہم مخلصین کو ایسا ہی صلہ دیا کرتے ہیں۔
اِنَّهُمَا مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِیْنَ Open ayah 37:122 in the Quran reader
بیشک وہ دونوں ہمارے (کامل) ایمان دار بندوں میں سے تھے۔
وَ اِنَّ اِلْیَاسَ لَمِنَ الْمُرْسَلِیْنَؕ Open ayah 37:123 in the Quran reader
اور الیاس (علیہ السلام) بھی (بنی اسرائیل کے) پیغمبروں میں سے تھے۔
اِذْ قَالَ لِقَوْمِهٖۤ اَلَا تَتَّقُوْنَ Open ayah 37:124 in the Quran reader
جب کہ انہوں نے اپنی قوم سے فرمایا کہ کیا تم خدا سے نہیں ڈرتے۔
اَتَدْعُوْنَ بَعْلًا وَّ تَذَرُوْنَ اَحْسَنَ الْخَالِقِیْنَۙ Open ayah 37:125 in the Quran reader
کیا تم بعل کو پوجتے ہو اور اس کو چھوڑ بیٹھے ہو جو سب سے بڑھ کر بنانے والا ہے۔
اللّٰهَ رَبَّكُمْ وَ رَبَّ اٰبَآئِكُمُ الْاَوَّلِیْنَ Open ayah 37:126 in the Quran reader
(اور وہ) معبود برحق ہے تمہارا بھی رب ہے اور تمہارے اگلے باپ داداؤں کا بھی رب ہے۔
فَكَذَّبُوْهُ فَاِنَّهُمْ لَمُحْضَرُوْنَۙ Open ayah 37:127 in the Quran reader
سو ان لوگوں نے ان کو جھٹلایا سو وہ لوگ پکڑے جاویں گے۔
اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِیْنَ Open ayah 37:128 in the Quran reader
مگر جو اللہ کے خاص بندے تھے۔
وَ تَرَكْنَا عَلَیْهِ فِی الْاٰخِرِیْنَۙ Open ayah 37:129 in the Quran reader
اور ہم نے الیاس (علیہ السلام) کے لیے پیچھے آنے والے لوگوں میں یہ بات رہنے دی۔
سَلٰمٌ عَلٰۤى اِلْ یَاسِیْنَ Open ayah 37:130 in the Quran reader
کہ الیاسین (علیہ السلام) پر سلام ہو۔
اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ Open ayah 37:131 in the Quran reader
ہم مخلصین کو ایسا ہی صلہ دیا کرتے ہیں۔
اِنَّهٗ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِیْنَ Open ayah 37:132 in the Quran reader
بیشک وہ ہمارے کامل ایمانداروں میں سے تھے۔
وَ اِنَّ لُوْطًا لَّمِنَ الْمُرْسَلِیْنَؕ Open ayah 37:133 in the Quran reader
اور بیشک لوط (علیہ السلام) بھی پیغمبروں میں سے تھے۔
اِذْ نَجَّیْنٰهُ وَ اَهْلَهٗۤ اَجْمَعِیْنَۙ Open ayah 37:134 in the Quran reader
جب کہ ہم نے ان کو اور ان کے متعلقین کو سب کو نجات دی۔
اِلَّا عَجُوْزًا فِی الْغٰبِرِیْنَ Open ayah 37:135 in the Quran reader
بجز اس بڑھیا کے (یعنی ان کی زوجہ کے) وہ رہ جانے والوں میں رہ گئی۔
ثُمَّ دَمَّرْنَا الْاٰخَرِیْنَ Open ayah 37:136 in the Quran reader
پھر ہم نے اور سب کو ہلاک کردیا۔ (ف 1)
وَ اِنَّكُمْ لَتَمُرُّوْنَ عَلَیْهِمْ مُّصْبِحِیْنَ Open ayah 37:137 in the Quran reader
اور تم تو ان (کے دیار و مساکن) پر صبح ہوتے۔
وَ بِالَّیْلِ١ؕ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ۠ Open ayah 37:138 in the Quran reader
اور رات میں گزارا کرتے ہو (ف 2) تو کیا پھر بھی نہیں سمجھتے ہو۔
وَ اِنَّ یُوْنُسَ لَمِنَ الْمُرْسَلِیْنَؕ Open ayah 37:139 in the Quran reader
اور بیشک یونس (علیہ السلام) بھی پیغمبروں میں سے تھے۔
اِذْ اَبَقَ اِلَى الْفُلْكِ الْمَشْحُوْنِۙ Open ayah 37:140 in the Quran reader
جب کہ بھاگ کر بھری ہوئی کشتی کے پاس پہنچے۔
فَسَاهَمَ فَكَانَ مِنَ الْمُدْحَضِیْنَۚ Open ayah 37:141 in the Quran reader
سو یونس (علیہ السلام) بھی شریک قرعہ ہوئے تو یہی ملزم ٹھیرے۔
فَالْتَقَمَهُ الْحُوْتُ وَ هُوَ مُلِیْمٌ Open ayah 37:142 in the Quran reader
پھر ان کو مچھلی نے (ثابت) نگل لیا اور یہ اپنے کو ملامت کر رہے تھے۔
فَلَوْ لَاۤ اَنَّهٗ كَانَ مِنَ الْمُسَبِّحِیْنَۙ Open ayah 37:143 in the Quran reader
سو اگر وہ (اس وقت) تسبیح کرنے والوں میں سے نہ ہوتے۔
لَلَبِثَ فِیْ بَطْنِهٖۤ اِلٰى یَوْمِ یُبْعَثُوْنَۚ Open ayah 37:144 in the Quran reader
تو قیامت تک اس کے پیٹ میں رہتے۔ (ف 3)
فَنَبَذْنٰهُ بِالْعَرَآءِ وَ هُوَ سَقِیْمٌۚ Open ayah 37:145 in the Quran reader
سو ہم نے ان کو ایک میدان میں ڈال دیا اور وہ اس وقت مضحمل تھے۔
وَ اَنْۢبَتْنَا عَلَیْهِ شَجَرَةً مِّنْ یَّقْطِیْنٍۚ Open ayah 37:146 in the Quran reader
اور ہم نے ان پر ایک بیل دار درخت بھی اگا دیا تھا۔
وَ اَرْسَلْنٰهُ اِلٰى مِائَةِ اَلْفٍ اَوْ یَزِیْدُوْنَۚ Open ayah 37:147 in the Quran reader
اور ہم نے ان کو ایک لاکھ یا اس سے بھی زیادہ آدمیوں کی طرف پیغمبر بناکر بھیجا تھا۔
فَاٰمَنُوْا فَمَتَّعْنٰهُمْ اِلٰى حِیْنٍؕ Open ayah 37:148 in the Quran reader
پھر وہ لوگ ایمان لے آئے تو ہم نے ان کو ایک زمانہ تک عیش دیا۔ (ف 4)
فَاسْتَفْتِهِمْ اَلِرَبِّكَ الْبَنَاتُ وَ لَهُمُ الْبَنُوْنَۙ Open ayah 37:149 in the Quran reader
سو ان لوگوں سے پوچھیئے کہ کیا خدا کے لیے تو بیٹیاں اور تمہارے لیے بیٹے۔ (ف 5)