26. Surah Ash-Shu'araa
الشعراءThe Poets · 227 ayahsبصیرتِ قرآن
وَ اتْلُ عَلَیْهِمْ نَبَاَ اِبْرٰهِیْمَۘ Open ayah 26:69 in the Quran reader
(اے نبی ﷺ آپ ان کو ابراہیم (علیہ السلام) کا واقعہ سنائیے
اِذْ قَالَ لِاَبِیْهِ وَ قَوْمِهٖ مَا تَعْبُدُوْنَ Open ayah 26:70 in the Quran reader
جب انہوں نے اپنے والد اور اپنی قوم کے لوگوں سے پوچھا تھا کہ یہ کیا ہے جس کی تم عبادت و بندگی کرتے ہو ؟
قَالُوْا نَعْبُدُ اَصْنَامًا فَنَظَلُّ لَهَا عٰكِفِیْنَ Open ayah 26:71 in the Quran reader
کہنے لگے کہ یہ کچھ بت ہیں جن کی ہم پوجا کرتے ہیں اور ان کے پاس جمے بیٹھے رہتے ہیں۔
قَالَ هَلْ یَسْمَعُوْنَكُمْ اِذْ تَدْعُوْنَۙ Open ayah 26:72 in the Quran reader
ابراہیم (علیہ السلام) نے پوچھا جب تم ان کو پکارتے ہو تو کیا یہ تمہاری پکار کو سنتے ہیں
اَوْ یَنْفَعُوْنَكُمْ اَوْ یَضُرُّوْنَ Open ayah 26:73 in the Quran reader
یا تمہیں نفع یا نقصان پہنچا سکتے ہیں ؟
قَالُوْا بَلْ وَجَدْنَاۤ اٰبَآءَنَا كَذٰلِكَ یَفْعَلُوْنَ Open ayah 26:74 in the Quran reader
کہنے لگے کہ ہم نے اپنے باپ دادائوں کو اسی طرح کرتے دیکھا ہے۔
قَالَ اَفَرَءَیْتُمْ مَّا كُنْتُمْ تَعْبُدُوْنَۙ Open ayah 26:75 in the Quran reader
ابراہیم (علیہ السلام) نے پوچھا کیا تم نے کبھی اس بات پر غور کیا ہے وہ کیا ہیں ؟
اَنْتُمْ وَ اٰبَآؤُكُمُ الْاَقْدَمُوْنَ٘ۖ Open ayah 26:76 in the Quran reader
کہ تم اور تمہارے باپ دادا پہلے سے جن کی عبادت و بندگی کرتے رہے ہیں
فَاِنَّهُمْ عَدُوٌّ لِّیْۤ اِلَّا رَبَّ الْعٰلَمِیْنَۙ Open ayah 26:77 in the Quran reader
اس کے بعد (حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے کہا) سوائے رب العالمین کے یہ سب میرے دشمن ہیں۔
الَّذِیْ خَلَقَنِیْ فَهُوَ یَهْدِیْنِۙ Open ayah 26:78 in the Quran reader
وہ رب العالمین جس نے مجھے پیدا کیا پھر وہی میری رہنمائی کرتا ہے۔
وَ الَّذِیْ هُوَ یُطْعِمُنِیْ وَ یَسْقِیْنِۙ Open ayah 26:79 in the Quran reader
وہی مجھے کھلاتا اور پلاتا ہے
وَ اِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ یَشْفِیْنِ۪ۙ Open ayah 26:80 in the Quran reader
اور جب بیمار ہوجاتا ہوں تو وہی مجھے شفا دیتا ہے۔
وَ الَّذِیْ یُمِیْتُنِیْ ثُمَّ یُحْیِیْنِۙ Open ayah 26:81 in the Quran reader
پھر وہی مجھے موت دے گا اور وہی مجھے دوبارہ زندگی دے گا
وَ الَّذِیْۤ اَطْمَعُ اَنْ یَّغْفِرَ لِیْ خَطِیْٓئَتِیْ یَوْمَ الدِّیْنِؕ Open ayah 26:82 in the Quran reader
اور اسی سے میں قیامت کے دن اس بات کی امید رکھتا ہوں کہ وہ میری خطائوں کو معاف کردے گا۔
رَبِّ هَبْ لِیْ حُكْمًا وَّ اَلْحِقْنِیْ بِالصّٰلِحِیْنَۙ Open ayah 26:83 in the Quran reader
اے میرے پروردگار مجھے علم و حکمت عطا فرما اور مجھے نیک اور صالح لوگوں میں شامل فرما
وَ اجْعَلْ لِّیْ لِسَانَ صِدْقٍ فِی الْاٰخِرِیْنَۙ Open ayah 26:84 in the Quran reader
اور بعد میں آنے والوں میں میرا ذکر خیر جاری فرما
وَ اجْعَلْنِیْ مِنْ وَّرَثَةِ جَنَّةِ النَّعِیْمِۙ Open ayah 26:85 in the Quran reader
اور مجھے راحت بھری جنتوں کا حق دار بنا دے
وَ اغْفِرْ لِاَبِیْۤ اِنَّهٗ كَانَ مِنَ الضَّآلِّیْنَۙ Open ayah 26:86 in the Quran reader
اور میرے والد کو معاف فرمادے۔ بیشک وہ گمراہوں میں سے ہے
وَ لَا تُخْزِنِیْ یَوْمَ یُبْعَثُوْنَۙ Open ayah 26:87 in the Quran reader
اور اس دن مجھے رسوانہ کیجئے گا جس دن سب زندہ کر کے اٹھائے جائیں گے۔
یَوْمَ لَا یَنْفَعُ مَالٌ وَّ لَا بَنُوْنَۙ Open ayah 26:88 in the Quran reader
وہ دن جس میں نہ تو مال نفع دے گا اور نہ بیٹے کام آئیں گے۔
اِلَّا مَنْ اَتَى اللّٰهَ بِقَلْبٍ سَلِیْمٍؕ Open ayah 26:89 in the Quran reader
سوائے اس کے جو پاک اور بےعیب دل لے کر حاضر ہوگا۔
وَ اُزْلِفَتِ الْجَنَّةُ لِلْمُتَّقِیْنَۙ Open ayah 26:90 in the Quran reader
اور اس دن اہل تقویٰ کے لئے جنت قریب کردی جائے گی
وَ بُرِّزَتِ الْجَحِیْمُ لِلْغٰوِیْنَۙ Open ayah 26:91 in the Quran reader
اور گمراہ لوگوں کے سامنے جہنم کھول دی جائے گی۔
وَ قِیْلَ لَهُمْ اَیْنَمَا كُنْتُمْ تَعْبُدُوْنَۙ Open ayah 26:92 in the Quran reader
اور ان سے پوچھا جائے گا کہ جن عبادت و بندگی کرتے تھے وہ کہاں ہیں ؟
مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ١ؕ هَلْ یَنْصُرُوْنَكُمْ اَوْ یَنْتَصِرُوْنَؕ Open ayah 26:93 in the Quran reader
تم اللہ کو چھوڑ کر کیا (آج کے دن) وہ تمہاری مدد کرسکتے ہیں یا خود اپنے آپ کو (اللہ کے عذاب سے) بچا سکتے ہیں ؟
فَكُبْكِبُوْا فِیْهَا هُمْ وَ الْغَاوٗنَۙ Open ayah 26:94 in the Quran reader
پھر وہ ان کے جھوٹے معبود اوندھے منہ اس جہنم میں ڈال دیئے جائیں گے۔
وَ جُنُوْدُ اِبْلِیْسَ اَجْمَعُوْنَؕ Open ayah 26:95 in the Quran reader
اور شیطانوں کا لشکر سب کے سب
قَالُوْا وَ هُمْ فِیْهَا یَخْتَصِمُوْنَۙ Open ayah 26:96 in the Quran reader
وہاں یہ سب لوگ آپس میں جھگڑیں گے۔
تَاللّٰهِ اِنْ كُنَّا لَفِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍۙ Open ayah 26:97 in the Quran reader
گمراہ لوگ اپنے (جھوٹے) معبودوں سے کہیں گے کہ اللہ کی قسم ہم تو اس وقت کھلی ہوئی گمراہی میں مبتلا تھے
اِذْ نُسَوِّیْكُمْ بِرَبِّ الْعٰلَمِیْنَ Open ayah 26:98 in the Quran reader
جب ہم نے تمہیں رب العالمین کے برابر کا درجہ دیا تھا۔
وَ مَاۤ اَضَلَّنَاۤ اِلَّا الْمُجْرِمُوْنَ Open ayah 26:99 in the Quran reader
اور ہمیں صرف مجرموں نے گمراہ کیا تھا۔
فَمَا لَنَا مِنْ شَافِعِیْنَۙ Open ayah 26:100 in the Quran reader
اب تو ہمارا نہ کوئی سفارشی ہے
وَ لَا صَدِیْقٍ حَمِیْمٍ Open ayah 26:101 in the Quran reader
اور نہ کوئی ہمدردی کرنیوالے۔
فَلَوْ اَنَّ لَنَا كَرَّةً فَنَكُوْنَ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ Open ayah 26:102 in the Quran reader
کاش ہمیں ایک مرتبہ پھر دنیا میں جانے کا موقع ملتا تو ہم بھی ایمان والوں میں سے ہوجاتے۔
اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً١ؕ وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِیْنَ Open ayah 26:103 in the Quran reader
(لوگو ! ) اس میں ایک نشانی ہے۔ مگر ان میں اکثر یت ان لوگوں کی ہے جو یقین نہیں رکھتے۔
وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ۠ Open ayah 26:104 in the Quran reader
اور بیشک آپ کا پروردگار زبردست قوت والا اور نہایت رحم کرم کرنے والا ہے۔