23. Surah Al-Muminoon
المؤمنونThe Believers · 118 ayahsبصیرتِ قرآن
وَ لَا نُكَلِّفُ نَفْسًا اِلَّا وُسْعَهَا وَ لَدَیْنَا كِتٰبٌ یَّنْطِقُ بِالْحَقِّ وَ هُمْ لَا یُظْلَمُوْنَ Open ayah 23:62 in the Quran reader
ہم کسی کو اس کی قوت برداشت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتے اور ہمارے پاس ایک کتاب ( لوگوں کا نامہ اعمال) ہے جو سچ سچ بتا دیتی ہے اور ان لوگوں پر ذرا بھی ظلم نہ کیا جائے گا۔
بَلْ قُلُوْبُهُمْ فِیْ غَمْرَةٍ مِّنْ هٰذَا وَ لَهُمْ اَعْمَالٌ مِّنْ دُوْنِ ذٰلِكَ هُمْ لَهَا عٰمِلُوْنَ Open ayah 23:63 in the Quran reader
بلکہ ان کے دل اس طرح سے بیخبر ہیں اور بھی (برے اعمال ہیں) جنہیں وہ کرتے رہتے ہیں۔
حَتّٰۤى اِذَاۤ اَخَذْنَا مُتْرَفِیْهِمْ بِالْعَذَابِ اِذَا هُمْ یَجْئَرُوْنَؕ Open ayah 23:64 in the Quran reader
یہاں تک کہ جب ہم ان کے خوش حال لوگوں کو عذاب میں مبتلا کریں گے تو وہ چلانا شروع کردیں گے۔
لَا تَجْئَرُوا الْیَوْمَ١۫ اِنَّكُمْ مِّنَّا لَا تُنْصَرُوْنَ Open ayah 23:65 in the Quran reader
(اللہ تعالیٰ فرمائیں گے کہ ) آج تم چیخو چلائو تمہاری مدد نہ کی جائے گی۔
قَدْ كَانَتْ اٰیٰتِیْ تُتْلٰى عَلَیْكُمْ فَكُنْتُمْ عَلٰۤى اَعْقَابِكُمْ تَنْكِصُوْنَۙ Open ayah 23:66 in the Quran reader
میری آیتیں تمہیں سنائی جاتی تھیں لیکن تم الٹے پائوں بھاگ نکلتے تھے۔
مُسْتَكْبِرِیْنَ١ۖۗ بِهٖ سٰمِرًا تَهْجُرُوْنَ Open ayah 23:67 in the Quran reader
تکبر کرکے اس کے متعلق باتیں کرتے اور بکواس کرتے تھے۔
اَفَلَمْ یَدَّبَّرُوا الْقَوْلَ اَمْ جَآءَهُمْ مَّا لَمْ یَاْتِ اٰبَآءَهُمُ الْاَوَّلِیْنَ٘ Open ayah 23:68 in the Quran reader
کیا ان لوگوں نے اس کلام پر غور نہیں کیا یا وہ کوئی ایسی بات لے کر آئے ہیں جو کبھی ان کے باپ داد و کے پاس نہیں آئی تھی ؟
اَمْ لَمْ یَعْرِفُوْا رَسُوْلَهُمْ فَهُمْ لَهٗ مُنْكِرُوْنَ٘ Open ayah 23:69 in the Quran reader
یا انہوں نے اپنے رسول کو نہیں پہچانا تو اس لئے اس کا انکار کررہے ہیں
اَمْ یَقُوْلُوْنَ بِهٖ جِنَّةٌ١ؕ بَلْ جَآءَهُمْ بِالْحَقِّ وَ اَكْثَرُهُمْ لِلْحَقِّ كٰرِهُوْنَ Open ayah 23:70 in the Quran reader
یا وہ کہتے ہیں اسے جنون ہے۔ یہ بات نہیں بلکہ وہ رسول حق بات لے کر آئے ہیں مگر ان میں سے اکثر وہ لوگ ہیں جو اس سچائی کو پسند نہیں کرتے۔
وَ لَوِ اتَّبَعَ الْحَقُّ اَهْوَآءَهُمْ لَفَسَدَتِ السَّمٰوٰتُ وَ الْاَرْضُ وَ مَنْ فِیْهِنَّ١ؕ بَلْ اَتَیْنٰهُمْ بِذِكْرِهِمْ فَهُمْ عَنْ ذِكْرِهِمْ مُّعْرِضُوْنَؕ Open ayah 23:71 in the Quran reader
اور اگر سچا دین ان کی خواہشات کے تابع ہوجاتا تو آسمانوں اور زمین کا اور جو کچھ اس میں ہے اس کا نظام تاہ بر باد ہوجاتا۔ نہیں بلکہ ہم ان کے پاس ان کے لئے نصیحت پہنچا رہے ہیں لیکن وہ نصیحت سے منہ پھیر کر چلنے والے ہیں۔
اَمْ تَسْئَلُهُمْ خَرْجًا فَخَرَاجُ رَبِّكَ خَیْرٌ١ۖۗ وَّ هُوَ خَیْرُ الرّٰزِقِیْنَ Open ayah 23:72 in the Quran reader
(اے نبی ﷺ کیا آپ ان سے کچھ معاوضہ مانگ رہے ہیں تو آپ کا معاوضہ ان کے معاوضے سے زیادہ بہتر ہے۔ کیونکہ اللہ بہترین بدلہ دینے والا ہے۔
وَ اِنَّكَ لَتَدْعُوْهُمْ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ Open ayah 23:73 in the Quran reader
اور بلاشبہ آپ ان لوگوں کو صراط مستقیم کی طرف بلاتے ہیں۔
وَ اِنَّ الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَةِ عَنِ الصِّرَاطِ لَنٰكِبُوْنَ Open ayah 23:74 in the Quran reader
اور وہ لوگ جو آخرت پر امیان نہیں رکھتے وہ سیدھے راستے سے ہٹے جارہے ہیں
وَ لَوْ رَحِمْنٰهُمْ وَ كَشَفْنَا مَا بِهِمْ مِّنْ ضُرٍّ لَّلَجُّوْا فِیْ طُغْیَانِهِمْ یَعْمَهُوْنَ Open ayah 23:75 in the Quran reader
اور اگر ہم ان پر رحم و کرم کردیں اور جو بھی تکلیف ہو اس کو ہم دور کردیں تو پھر بھی بھٹکتے ہوئے اپنی سرکشی میں اور زیادہ اصرار کرنے لگیں گے۔
وَ لَقَدْ اَخَذْنٰهُمْ بِالْعَذَابِ فَمَا اسْتَكَانُوْا لِرَبِّهِمْ وَ مَا یَتَضَرَّعُوْنَ Open ayah 23:76 in the Quran reader
اور یقیناً جب ہم نے ان کو عذاب میں پکڑ لیا تھا تو اس وقت انہوں نے اپنے رب کے سامنے نہ تو عاجزی اختیار کی اور نہ وہ گڑ گڑائے
حَتّٰۤى اِذَا فَتَحْنَا عَلَیْهِمْ بَابًا ذَا عَذَابٍ شَدِیْدٍ اِذَا هُمْ فِیْهِ مُبْلِسُوْنَ۠ Open ayah 23:77 in the Quran reader
یہاں تک کہ جب ہم ان پر عذاب کا دروازہ کھول دیں گے تو وہ اس میں اچانک مایوس اور حیران رہ جائیں گے۔
وَ هُوَ الَّذِیْۤ اَنْشَاَ لَكُمُ السَّمْعَ وَ الْاَبْصَارَ وَ الْاَفْئِدَةَ١ؕ قَلِیْلًا مَّا تَشْكُرُوْنَ Open ayah 23:78 in the Quran reader
اللہ ہی تو ہے جس نے تمہارے لئے کان ‘ آنکھیں اور دل بنائے ہیں۔ تم میں سے بہت کم لوگ شکرادا کرتے ہیں۔
وَ هُوَ الَّذِیْ ذَرَاَكُمْ فِی الْاَرْضِ وَ اِلَیْهِ تُحْشَرُوْنَ Open ayah 23:79 in the Quran reader
وہی تو ہے جس نے تمہیں زمین میں پھیلا رکھا ہے اور تم سب اسی کی طرف جمع کئے جائو گے۔
وَ هُوَ الَّذِیْ یُحْیٖ وَ یُمِیْتُ وَ لَهُ اخْتِلَافُ الَّیْلِ وَ النَّهَارِ١ؕ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ Open ayah 23:80 in the Quran reader
وہی تو ہے جو زندہ کرتا اور مارتا ہے۔ اسی کے اختیار سے رات اور دن بدلتے ہیں کیا تمہیں اتنی سی بات بھی سمجھ نہیں آتی۔
بَلْ قَالُوْا مِثْلَ مَا قَالَ الْاَوَّلُوْنَ Open ayah 23:81 in the Quran reader
حقیقت یہ ہے کہ یہ (کفار ) بھی وہی بات کہہ رہے ہیں جو ان سے پہلے لوگ کہا کرتے تھے ۔
قَالُوْۤا ءَاِذَا مِتْنَا وَ كُنَّا تُرَابًا وَّ عِظَامًا ءَاِنَّا لَمَبْعُوْثُوْنَ Open ayah 23:82 in the Quran reader
وہ کہتے ہیں جب ہم مرجائیں گے اور ہم مٹی ہوجائیں گے اور ہڈیاں ہوجائیں گے تو کیا ہم دوبارہ زندہ کئے جائیں گے ؟
لَقَدْ وُعِدْنَا نَحْنُ وَ اٰبَآؤُنَا هٰذَا مِنْ قَبْلُ اِنْ هٰذَاۤ اِلَّاۤ اَسَاطِیْرُ الْاَوَّلِیْنَ Open ayah 23:83 in the Quran reader
بلاشبہ ہم سے اور ہم سے پہلے ہمارے باپ دادوں سے یہی وعدہ ہوتا آرہا ہے۔ یہ کچھ نہیں محض پرانے لوگوں کے قصے کہانیاں ہیں۔
قُلْ لِّمَنِ الْاَرْضُ وَ مَنْ فِیْهَاۤ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ Open ayah 23:84 in the Quran reader
اے نبی ﷺ آپ کہہ دیجئے کیا تمہیں معلوم ہے زمین اور جو کچھ اس کے اندر ہے یہ سب کس کا ہے۔
سَیَقُوْلُوْنَ لِلّٰهِ١ؕ قُلْ اَفَلَا تَذَكَّرُوْنَ Open ayah 23:85 in the Quran reader
وہ یہی جواب دیں گے کہ اللہ کا ہے۔ آپ کہیے کہ پھر تم غور کیوں نہیں کرتے ؟
قُلْ مَنْ رَّبُّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ Open ayah 23:86 in the Quran reader
آپ ان سے پوچھیئے کہ سات آسمانوں اور عظیم عرش کا رب کون ہے ؟
سَیَقُوْلُوْنَ لِلّٰهِ١ؕ قُلْ اَفَلَا تَتَّقُوْنَ Open ayah 23:87 in the Quran reader
وہ کہیں گے کہ اللہ ہے۔ آپ کہئے کیا پھر تم اللہ سے ڈرتے نہیں ہو ؟
قُلْ مَنْۢ بِیَدِهٖ مَلَكُوْتُ كُلِّ شَیْءٍ وَّ هُوَ یُجِیْرُ وَ لَا یُجَارُ عَلَیْهِ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ Open ayah 23:88 in the Quran reader
آپ پوچھئے کہ اگر تمہیں معلوم ہے تو یہ بتائو کہ وہ کون ہے جس کے ہاتھ میں ہر چیز کا اختیار ہے وہ جس کو چاہے پناہ دیتا ہے او کوئی کسی کو پناہ نہیں دے سکتا۔
سَیَقُوْلُوْنَ لِلّٰهِ١ؕ قُلْ فَاَنّٰى تُسْحَرُوْنَ Open ayah 23:89 in the Quran reader
وہ کہیں گے کہ اللہ (ہی سب کچھ ہے آپ کہئے کہ پھر تم دھوکے فریب میں کیوں مبتلا ہو ؟
بَلْ اَتَیْنٰهُمْ بِالْحَقِّ وَ اِنَّهُمْ لَكٰذِبُوْنَ Open ayah 23:90 in the Quran reader
بلکہ ہم نے ان کے پاس حق اور سچائی کو پہنچا دیا ہے وہ یقیناً ( اپنی باتوں میں) جھوٹے ہیں۔
مَا اتَّخَذَ اللّٰهُ مِنْ وَّلَدٍ وَّ مَا كَانَ مَعَهٗ مِنْ اِلٰهٍ اِذًا لَّذَهَبَ كُلُّ اِلٰهٍۭ بِمَا خَلَقَ وَ لَعَلَا بَعْضُهُمْ عَلٰى بَعْضٍ١ؕ سُبْحٰنَ اللّٰهِ عَمَّا یَصِفُوْنَۙ Open ayah 23:91 in the Quran reader
اللہ تعالیٰ نے نہ تو کسی کو اپنا بیٹا بنایا ہے نہ اس کے ساتھ کوئی دوسرا معبود ہے۔ اگر ایسا ہوتا تو ہر معبود اپنی مخلوق کو لے کر جدا ہوجاتا اور ایک پر ایک چڑھائی کردیتا۔ اللہ کی ذات اس سے پاک ہے جو وہ بیان کرتے ہیں
عٰلِمِ الْغَیْبِ وَ الشَّهَادَةِ فَتَعٰلٰى عَمَّا یُشْرِكُوْنَ۠ Open ayah 23:92 in the Quran reader
کھلے اور چھپے کا جاننے والا وہی ہے اور اس سے بہت بلندو بر تر ہے جنہیں وہ شریک سمجھتے ہیں۔