20. Surah Taa-Haa
طهTaa-Haa · 135 ayahsبصیرتِ قرآن
قَالُوْا یٰمُوْسٰۤى اِمَّاۤ اَنْ تُلْقِیَ وَ اِمَّاۤ اَنْ نَّكُوْنَ اَوَّلَ مَنْ اَلْقٰى Open ayah 20:65 in the Quran reader
کہنے لگے اے موسیٰ ! تم پہلے (جادو) ڈالتے ہو یا ہم ڈالیں۔
قَالَ بَلْ اَلْقُوْا١ۚ فَاِذَا حِبَالُهُمْ وَ عِصِیُّهُمْ یُخَیَّلُ اِلَیْهِ مِنْ سِحْرِهِمْ اَنَّهَا تَسْعٰى Open ayah 20:66 in the Quran reader
(موسیٰ نے) کہا پہلے تم ڈالو۔ یکایک ان کی رسیاں اور ان کی لاٹھیاں ان کے جادو کے زور سے (سانپ کی طرح ) دوڑتی ہوئی محسوس ہوئیں
فَاَوْجَسَ فِیْ نَفْسِهٖ خِیْفَةً مُّوْسٰى Open ayah 20:67 in the Quran reader
تو موسیٰ نے اپنے دل میں خوف محسوس کیا
قُلْنَا لَا تَخَفْ اِنَّكَ اَنْتَ الْاَعْلٰى Open ayah 20:68 in the Quran reader
(اللہ نے فرمایا) تم خوف نہ کرو یقینا تم ہی غالب رہو گے
وَ اَلْقِ مَا فِیْ یَمِیْنِكَ تَلْقَفْ مَا صَنَعُوْا١ؕ اِنَّمَا صَنَعُوْا كَیْدُ سٰحِرٍ١ؕ وَ لَا یُفْلِحُ السَّاحِرُ حَیْثُ اَتٰى Open ayah 20:69 in the Quran reader
اور تمہارے داہنے ہاتھ میں جو عصا ہے اس کو پھینکو وہ ان تمام (بناوٹی چیزوں کو نگل جائے گا۔ جو انہوں نے بنائی ہوئی ہیں جو کچھ انہوں نے بنایا ہے وہ جادو (گروں) کا دھوکہ ہے۔ جادوگر کہیں سے بھی آئے وہ کامیاب نہیں ہوتا۔
فَاُلْقِیَ السَّحَرَةُ سُجَّدًا قَالُوْۤا اٰمَنَّا بِرَبِّ هٰرُوْنَ وَ مُوْسٰى Open ayah 20:70 in the Quran reader
(معجزہ دیکھنے کے بعد) جادوگر سجدے میں گر گئے اور کہنے لگے کہ ہم موسیٰ اور ہارون کے رب پر ایمان لے آئے۔
قَالَ اٰمَنْتُمْ لَهٗ قَبْلَ اَنْ اٰذَنَ لَكُمْ١ؕ اِنَّهٗ لَكَبِیْرُكُمُ الَّذِیْ عَلَّمَكُمُ السِّحْرَ١ۚ فَلَاُقَطِّعَنَّ اَیْدِیَكُمْ وَ اَرْجُلَكُمْ مِّنْ خِلَافٍ وَّ لَاُصَلِّبَنَّكُمْ فِیْ جُذُوْعِ النَّخْلِ١٘ وَ لَتَعْلَمُنَّ اَیُّنَاۤ اَشَدُّ عَذَابًا وَّ اَبْقٰى Open ayah 20:71 in the Quran reader
فرعون نے کہا میری اجازت سے پہلے ہی تم ایمان لے آئے ہو۔ معلوم ہوتا ہے وہ تمہارا بڑا (جادوگر) ہے۔ جس نے تمہیں جادو سکھایا ہے۔ میں تمہارے ہاتھ اور پاؤں مخالف سمتوں سے کاٹ ڈالوں گا اور میں تمہیں کھجور کے تنوں پر پھانسی دیدوں گا پھر تمہیں پتہ چلے گا کہ ہم میں سے کسی کا عذاب سخت اور دیر تک رہنے والا ہے۔ (
قَالُوْا لَنْ نُّؤْثِرَكَ عَلٰى مَا جَآءَنَا مِنَ الْبَیِّنٰتِ وَ الَّذِیْ فَطَرَنَا فَاقْضِ مَاۤ اَنْتَ قَاضٍ١ؕ اِنَّمَا تَقْضِیْ هٰذِهِ الْحَیٰوةَ الدُّنْیَاؕ Open ayah 20:72 in the Quran reader
مومن بن جانے والوں نے) کہا اس ذات کی قسم جس نے ہمیں پیدا کیا ہے جب صاف اور واضح نشانیاں ہمارے سامنے آ چکی ہیں تو ان کی موجودگی میں ہم تجھے ہرگز ترجیح نہ دیں گے۔ جو تجھے کرنا ہے وہ کرلے تو جو کچھ کرسکتا ہے وہ اسی دنیا کی زندگی میں کرسکتا ہے۔
اِنَّاۤ اٰمَنَّا بِرَبِّنَا لِیَغْفِرَ لَنَا خَطٰیٰنَا وَ مَاۤ اَكْرَهْتَنَا عَلَیْهِ مِنَ السِّحْرِ١ؕ وَ اللّٰهُ خَیْرٌ وَّ اَبْقٰى Open ayah 20:73 in the Quran reader
ہم تو اپنے (حقیقی) رب پر ایمان لے آئے ہیں تاکہ وہ ہمارے گناہ اور جو تو نے ہم سے زبردستی جادو کرایا ہے اس کو معاف کر دے۔ اللہ وہ ہے جو بہتر اور سدا باقی رہنے والا ہے۔
اِنَّهٗ مَنْ یَّاْتِ رَبَّهٗ مُجْرِمًا فَاِنَّ لَهٗ جَهَنَّمَ١ؕ لَا یَمُوْتُ فِیْهَا وَ لَا یَحْیٰى Open ayah 20:74 in the Quran reader
بلاشبہ جو اپنے رب کے پاس مجرم بن کر آئے گا اس کے لئے جہنم ہے جس میں نہ وہ مرے گا نہ جئے گا۔
وَ مَنْ یَّاْتِهٖ مُؤْمِنًا قَدْ عَمِلَ الصّٰلِحٰتِ فَاُولٰٓئِكَ لَهُمُ الدَّرَجٰتُ الْعُلٰىۙ Open ayah 20:75 in the Quran reader
اور جو اس کے پاس مومن بن کر آئے گا اور اس نے عمل صالح کئے ہوں گے ان لوگوں کے درجات بہت بلند ہوں گے۔
جَنّٰتُ عَدْنٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا١ؕ وَ ذٰلِكَ جَزٰٓؤُا مَنْ تَزَكّٰى۠ Open ayah 20:76 in the Quran reader
راحت بھری جنتیں ہوں گی جن کے نیچے سے نہریں بہتی ہونگی اور وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے۔ جنہوں نے پاکیزگی اختیار کی تھی یہ ان کا بدلہ ہوں گی۔
وَ لَقَدْ اَوْحَیْنَاۤ اِلٰى مُوْسٰۤى١ۙ۬ اَنْ اَسْرِ بِعِبَادِیْ فَاضْرِبْ لَهُمْ طَرِیْقًا فِی الْبَحْرِ یَبَسًا١ۙ لَّا تَخٰفُ دَرَكًا وَّ لَا تَخْشٰى Open ayah 20:77 in the Quran reader
اور ہم نے موسیٰ کی طرف وحی بھیجی کہ میرے بندوں کو راتوں رات لے کر نکل جاؤ اور پھر سمندر میں ان کے لئے (عصا مار کر ) خشک راستہ بنا لینا نہ تو پکڑے جانے کا خوف کرنا اور نہ ڈوبنے کا۔
فَاَتْبَعَهُمْ فِرْعَوْنُ بِجُنُوْدِهٖ فَغَشِیَهُمْ مِّنَ الْیَمِّ مَا غَشِیَهُمْؕ Open ayah 20:78 in the Quran reader
پھر فرعون نے لشکر کیساتھ ان کا پیچھا کیا۔ پھر ان کو پانی نے ڈھانپ لیا جیسا کہ ڈھانپ لیا (غرق کردیا) ۔
وَ اَضَلَّ فِرْعَوْنُ قَوْمَهٗ وَ مَا هَدٰى Open ayah 20:79 in the Quran reader
فرعون نے اپنی قوم کو گمراہ کیا اور سیدھی راہ نہ دکھائی۔
یٰبَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ قَدْ اَنْجَیْنٰكُمْ مِّنْ عَدُوِّكُمْ وَ وٰعَدْنٰكُمْ جَانِبَ الطُّوْرِ الْاَیْمَنَ وَ نَزَّلْنَا عَلَیْكُمُ الْمَنَّ وَ السَّلْوٰى Open ayah 20:80 in the Quran reader
اے نبی اسرائیل ہم نے تمہیں تمہارے دشمن سے نجات عطا کی اور کوہ طور کے دائیں جانب تم سے توریت دینے کا وعدہ کیا اور ہم نے تمہارے اوپر من وسلویٰ اتارا تھا
كُلُوْا مِنْ طَیِّبٰتِ مَا رَزَقْنٰكُمْ وَ لَا تَطْغَوْا فِیْهِ فَیَحِلَّ عَلَیْكُمْ غَضَبِیْ١ۚ وَ مَنْ یَّحْلِلْ عَلَیْهِ غَضَبِیْ فَقَدْ هَوٰى Open ayah 20:81 in the Quran reader
کہ تمہیں جیسا کچھ پاکیزہ رزق عطا کیا ہے اس میں سے کھاؤ نافرمانی نہ کرو کہیں ایسا نہ ہو کہ تمہارے اوپر میرا عذاب نازل ہوجائے اور جن لوگوں پر میرا عذاب نازل ہوا وہ تباہ و برباد ہو گئے
وَ اِنِّیْ لَغَفَّارٌ لِّمَنْ تَابَ وَ اٰمَنَ وَ عَمِلَ صَالِحًا ثُمَّ اهْتَدٰى Open ayah 20:82 in the Quran reader
اور بیشک میں ہر اس شخص کو خوب معاف کرتا ہوں جس نے توبہ کی وہ ایمان لایا اور عمل صالح اختیار کر کے اس نے ہدایت حاصل کی۔
وَ مَاۤ اَعْجَلَكَ عَنْ قَوْمِكَ یٰمُوْسٰى Open ayah 20:83 in the Quran reader
اے موسیٰ تمہیں کیا چیز قوم سے پہلے لے آئی۔
قَالَ هُمْ اُولَآءِ عَلٰۤى اَثَرِیْ وَ عَجِلْتُ اِلَیْكَ رَبِّ لِتَرْضٰى Open ayah 20:84 in the Quran reader
عرض کیا جو میرے پیچھے آ رہے ہیں جلدی سے لے کر ان کو آپ کے پاس حاضر ہوگیا تاکہ آپ مجھ سے خوش ہوجائیں۔
قَالَ فَاِنَّا قَدْ فَتَنَّا قَوْمَكَ مِنْۢ بَعْدِكَ وَ اَضَلَّهُمُ السَّامِرِیُّ Open ayah 20:85 in the Quran reader
(اللہ نے ) فرمایا ہم نے تمہارے آنے کے بعد تمہاری قوم کو آزمائش میں ڈال دیا اور سامری نے ان لوگوں کو گمراہ کردیا۔
فَرَجَعَ مُوْسٰۤى اِلٰى قَوْمِهٖ غَضْبَانَ اَسِفًا١ۚ۬ قَالَ یٰقَوْمِ اَلَمْ یَعِدْكُمْ رَبُّكُمْ وَعْدًا حَسَنًا١ؕ۬ اَفَطَالَ عَلَیْكُمُ الْعَهْدُ اَمْ اَرَدْتُّمْ اَنْ یَّحِلَّ عَلَیْكُمْ غَضَبٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ فَاَخْلَفْتُمْ مَّوْعِدِیْ Open ayah 20:86 in the Quran reader
موسیٰ سخت غصے اور افسوس کی حالت میں اپنی قوم کی طرف پلٹے اور کہا اے میری قوم کیا تم سے متہارے پروردگار نے اچھے وعدے نہیں کئے تھے ؟ کیا تم پر میری جدائی طویل ہوگئی تھی یا تم اپنے رب کا غضب ہی اپنے اوپر لادنا چاہتے تھے۔ کہ تم نے مجھ سے وعدہ خلافی کی ؟
قَالُوْا مَاۤ اَخْلَفْنَا مَوْعِدَكَ بِمَلْكِنَا وَ لٰكِنَّا حُمِّلْنَاۤ اَوْزَارًا مِّنْ زِیْنَةِ الْقَوْمِ فَقَذَفْنٰهَا فَكَذٰلِكَ اَلْقَى السَّامِرِیُّۙ Open ayah 20:87 in the Quran reader
انہوں نے کہا ہم نے اپنے اختیار سے تمہارے ساتھ وعدہ خلافی نہیں کی بلکہ ہمارے اوپر (قوم فرعون کے) زیور کا بوجھ لدا ہوا تھا جس کو ہم نے پھینک دیا تھا۔ پھر اسی طرح سامری نے بھی کچھ ڈالا
فَاَخْرَجَ لَهُمْ عِجْلًا جَسَدًا لَّهٗ خُوَارٌ فَقَالُوْا هٰذَاۤ اِلٰهُكُمْ وَ اِلٰهُ مُوْسٰى١۬ فَنَسِیَؕ Open ayah 20:88 in the Quran reader
اور ان کے لئے ایک بچھڑا بنا ڈالا جس میں سے گائے کی جیسی آواز نکلتی تھی۔ پھر اس نے کہا یہ تمہارا اور موسیٰ کا معبود ہے جس کو موسیٰ بھول گیا تھا۔
اَفَلَا یَرَوْنَ اَلَّا یَرْجِعُ اِلَیْهِمْ قَوْلًا١ۙ۬ وَّ لَا یَمْلِكُ لَهُمْ ضَرًّا وَّ لَا نَفْعًا۠ Open ayah 20:89 in the Quran reader
(اللہ نے فرمایا) کیا انہیں اتنا بھی دکھائی نہیں دیا کہ وہ بچھڑا نہ تو بات کا جواب دیتا ہے اور نہ ان کے نفع اور نقصان کا مالک ہے ؟ ۔
وَ لَقَدْ قَالَ لَهُمْ هٰرُوْنُ مِنْ قَبْلُ یٰقَوْمِ اِنَّمَا فُتِنْتُمْ بِهٖ١ۚ وَ اِنَّ رَبَّكُمُ الرَّحْمٰنُ فَاتَّبِعُوْنِیْ وَ اَطِیْعُوْۤا اَمْرِیْ Open ayah 20:90 in the Quran reader
بلاشبہ ہارون نے پہلے ہی ان سے کہا تھا کہ اے میری قوم (اس بچھڑے کی وجہ سے) تم ایک آزمائش میں پھنس گئے ہو۔ تمہارے رب تو رحمٰن ہی ہے۔ میری پیروی کرو اور میری بات مانو۔
قَالُوْا لَنْ نَّبْرَحَ عَلَیْهِ عٰكِفِیْنَ حَتّٰى یَرْجِعَ اِلَیْنَا مُوْسٰى Open ayah 20:91 in the Quran reader
انہوں نے کہا ہم تو یہیں جمے بیٹھے رہیں گے جب تک موسیٰ ہماری طرف پلٹ کر نہیں آجاتے۔
قَالَ یٰهٰرُوْنُ مَا مَنَعَكَ اِذْ رَاَیْتَهُمْ ضَلُّوْۤاۙ Open ayah 20:92 in the Quran reader
(موسیٰ نے) کہا کہ اے ہارون جب تم نے دیکھا تھا کہ وہ گمراہ ہو رہے ہیں تو تم نے انہیں منع کیوں نہیں کیا ؟
اَلَّا تَتَّبِعَنِ١ؕ اَفَعَصَیْتَ اَمْرِیْ Open ayah 20:93 in the Quran reader
تمہیں کس چیز نے میری پیروی یا میرے پاس آنے سے روک رکھا تھا ؟ کیا تم نے میری نافرمانی کی ؟
قَالَ یَبْنَؤُمَّ لَا تَاْخُذْ بِلِحْیَتِیْ وَ لَا بِرَاْسِیْ١ۚ اِنِّیْ خَشِیْتُ اَنْ تَقُوْلَ فَرَّقْتَ بَیْنَ بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ وَ لَمْ تَرْقُبْ قَوْلِیْ Open ayah 20:94 in the Quran reader
(ہارون نے) کہا اے میرے ماں جائے ! میری داڑھی اور سر کے بال نہ پکڑیئے۔ مجھے اس بات کا اندیشہ تھا کہ آپ یہ نہ کہنے لگیں کہ تم نے بنی اسرائیل کے درمیان تفرقہ ڈال دیا اور میری بات کا خیال نہ رکھا۔
قَالَ فَمَا خَطْبُكَ یٰسَامِرِیُّ Open ayah 20:95 in the Quran reader
(موسیٰ نے ) کہا اے سامری اس بارے میں تو کیا کہتا ہے ؟
قَالَ بَصُرْتُ بِمَا لَمْ یَبْصُرُوْا بِهٖ فَقَبَضْتُ قَبْضَةً مِّنْ اَثَرِ الرَّسُوْلِ فَنَبَذْتُهَا وَ كَذٰلِكَ سَوَّلَتْ لِیْ نَفْسِیْ Open ayah 20:96 in the Quran reader
اس نے کہا میں نے جو کچھ دیکھا اس کو انہوں نے نہیں دیکھا تھا۔ پس میں نے فرشتے کے نقش قدم سے ایک مٹھی (خاک لے) لی تھی وہ میں نے (اس بچھڑے کے پتلے میں ڈال دی۔ اور اس طرح مجھے میرے نفس نے اس بات پر آمادہ کرلیا تھا۔
قَالَ فَاذْهَبْ فَاِنَّ لَكَ فِی الْحَیٰوةِ اَنْ تَقُوْلَ لَا مِسَاسَ١۪ وَ اِنَّ لَكَ مَوْعِدًا لَّنْ تُخْلَفَهٗ١ۚ وَ انْظُرْ اِلٰۤى اِلٰهِكَ الَّذِیْ ظَلْتَ عَلَیْهِ عَاكِفًا١ؕ لَنُحَرِّقَنَّهٗ ثُمَّ لَنَنْسِفَنَّهٗ فِی الْیَمِّ نَسْفًا Open ayah 20:97 in the Quran reader
(موسیٰ نے ) کہا تیرے لئے زندگی میں (یہ سزا ہے کہ ) تو یہی کہتا پھرے گا کہ ” ہاتھ نہ لگانا “ اس کے علاوہ بیشک تیرے لئے (آخرت کے عذاب کا) وقت مقرر ہے جس کے خلاف نہ ہوگا اور تو اپنے اس معبود ( بچھڑے) کی طرف دیکھ جس پر تو جما بیٹا رہتا تھا کہ اس کو ہم جلا ڈالیں گے اور اس (کی راکھ) اڑا کر دریا میں بہا دیں گے۔
اِنَّمَاۤ اِلٰهُكُمُ اللّٰهُ الَّذِیْ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ١ؕ وَسِعَ كُلَّ شَیْءٍ عِلْمًا Open ayah 20:98 in the Quran reader
(اپنی قوم سے فرمایا) کہ تمہارا پروردگار صرف اللہ ہی ہے جس کے سوا عبادت اور بندگی کے لائق کوئی نہیں ہے۔ جس کا علم ہر چیز کو گھیرے ہوئے ہے۔