19. Surah Maryam
مريمMary · 98 ayahsبصیرتِ قرآن
وَ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ اٰلِهَةً لِّیَكُوْنُوْا لَهُمْ عِزًّاۙ Open ayah 19:81 in the Quran reader
اور ان لوگوں نے ایک اللہ کو چھوڑ کر اور معبود تجویز کر رکھے ہیں تاکہ وہ ان کے لئے عزت کا سبب ہوں۔
كَلَّا١ؕ سَیَكْفُرُوْنَ بِعِبَادَتِهِمْ وَ یَكُوْنُوْنَ عَلَیْهِمْ ضِدًّا۠ Open ayah 19:82 in the Quran reader
(اللہ نے فرمایا) ہرگز نہیں۔ وہ (جھوٹے معبود) تو خود ان کی عبادت کا انکار کردیں گے اور ان کے مخالف ہوجائیں گے۔
اَلَمْ تَرَ اَنَّاۤ اَرْسَلْنَا الشَّیٰطِیْنَ عَلَى الْكٰفِرِیْنَ تَؤُزُّهُمْ اَزًّاۙ Open ayah 19:83 in the Quran reader
کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ ہم نے شیطانوں کو کفار پر (آزمائش کے لئے) چھوڑ رکھا ہے تاکہ وہ ان کو ابھارتے رہیں۔
فَلَا تَعْجَلْ عَلَیْهِمْ١ؕ اِنَّمَا نَعُدُّ لَهُمْ عَدًّاۚ Open ayah 19:84 in the Quran reader
تو آپ ان کیلئے (عذاب کی) جلدی نہ کیجیے۔ ہم ان کی باتوں کو شمار کر رہے ہیں۔
یَوْمَ نَحْشُرُ الْمُتَّقِیْنَ اِلَى الرَّحْمٰنِ وَفْدًاۙ Open ayah 19:85 in the Quran reader
جس دن ہم تقویٰ والوں کو رحمٰن کی طرف مہمان بنا کر جمع کریں گے
وَّ نَسُوْقُ الْمُجْرِمِیْنَ اِلٰى جَهَنَّمَ وِرْدًاۘ Open ayah 19:86 in the Quran reader
اور مجرموں کو جہنم کی طرف پیاسا ہانکیں گے۔
لَا یَمْلِكُوْنَ الشَّفَاعَةَ اِلَّا مَنِ اتَّخَذَ عِنْدَ الرَّحْمٰنِ عَهْدًاۘ Open ayah 19:87 in the Quran reader
وہاں کسی کی سفارش کا اختیار نہ ہوگا سوائے ان لوگوں کے جنہیں رحمٰن کی طرف سے اجازت دیدی جائے گی۔
وَ قَالُوا اتَّخَذَ الرَّحْمٰنُ وَلَدًاؕ Open ayah 19:88 in the Quran reader
وہ کہتے ہیں کہ رحمٰن نے بیٹا بنا رکھا ہے۔
لَقَدْ جِئْتُمْ شَیْئًا اِدًّاۙ Open ayah 19:89 in the Quran reader
بلاشبہ تم (یہ کہہ کر) ایک سخت اور بھاری چیز میں پھنس گئے ہو۔
تَكَادُ السَّمٰوٰتُ یَتَفَطَّرْنَ مِنْهُ وَ تَنْشَقُّ الْاَرْضُ وَ تَخِرُّ الْجِبَالُ هَدًّاۙ Open ayah 19:90 in the Quran reader
قریب ہے کہ تمہاری اس بات سے آسمان پھٹ پڑیں، زمین کے ٹکڑے ٹکڑے ہوجائیں اور پہاڑ ڈھے کر گر پڑیں
اَنْ دَعَوْا لِلرَّحْمٰنِ وَلَدًاۚ Open ayah 19:91 in the Quran reader
اس وجہ سے کہ یہ لوگ رحمٰن کے لئے بیٹا تجویز کرتے ہیں۔
وَ مَا یَنْۢبَغِیْ لِلرَّحْمٰنِ اَنْ یَّتَّخِذَ وَلَدًاؕ Open ayah 19:92 in the Quran reader
حالانکہ رحمٰن کی شان یہ نہیں ہے کہ وہ کسی کو بیٹا بنائے
اِنْ كُلُّ مَنْ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ اِلَّاۤ اٰتِی الرَّحْمٰنِ عَبْدًاؕ Open ayah 19:93 in the Quran reader
اور آسمانوں اور زمین میں ایسا کوئی شخص نہیں ہے جو (قیامت کے دن) اس کا بندہ بن کر حاضر نہ ہو۔
لَقَدْ اَحْصٰىهُمْ وَ عَدَّهُمْ عَدًّاؕ Open ayah 19:94 in the Quran reader
وہ سب پر چھایا ہوا ہے اور اس نے ان کو شمار کر رکھا ہے
وَ كُلُّهُمْ اٰتِیْهِ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ فَرْدًا Open ayah 19:95 in the Quran reader
اور ہر ایک قیامت کے دن اس کے سامنے اکیلا اور تنہا آئے گا۔
اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ سَیَجْعَلُ لَهُمُ الرَّحْمٰنُ وُدًّا Open ayah 19:96 in the Quran reader
یقینا وہ لوگ جو ایمان لے آئے ہیں اور وہ عمل صالح کرتے ہیں بہت جلد رحمٰن ان کے دلوں میں محبت عطا فرمائے گا۔
فَاِنَّمَا یَسَّرْنٰهُ بِلِسَانِكَ لِتُبَشِّرَ بِهِ الْمُتَّقِیْنَ وَ تُنْذِرَ بِهٖ قَوْمًا لُّدًّا Open ayah 19:97 in the Quran reader
(اے نبی ﷺ ہم نے اس قرآن کو آپ کی زبان (عربی میں) اس لئے نازل کیا ہے تاکہ آپ تقویٰ اختیار کرنے والوں کو خوش خبری سنا دیں
وَ كَمْ اَهْلَكْنَا قَبْلَهُمْ مِّنْ قَرْنٍ١ؕ هَلْ تُحِسُّ مِنْهُمْ مِّنْ اَحَدٍ اَوْ تَسْمَعُ لَهُمْ رِكْزًا۠ Open ayah 19:98 in the Quran reader
اور جھڑا لو لوگوں کو اس سے ڈرائیں۔ ان سے پہلے ہم (نافرمان) قوموں کو ہلاک کرچکے ہیں۔ کیا آپ ان میں سے کسی کو دیکھتے ہیں یا یہ ان کی آہٹ بھی سنتے ہیں ؟