37. Surah As-Saaffaat
الصافاتThose drawn up in Ranks · 182 ayahsاسرار التنزیل
وَ اِنَّ یُوْنُسَ لَمِنَ الْمُرْسَلِیْنَؕ Open ayah 37:139 in the Quran reader
اور بیشک یونس (علیہ السلام) بھی پیغمبروں میں سے تھے
اِذْ اَبَقَ اِلَى الْفُلْكِ الْمَشْحُوْنِۙ Open ayah 37:140 in the Quran reader
جب بھاگ کر بھری ہوئی کشتی میں پہنچے
فَسَاهَمَ فَكَانَ مِنَ الْمُدْحَضِیْنَۚ Open ayah 37:141 in the Quran reader
پھر (اس وقت) قرعہ ڈالا گیا تو یہی ملزم ٹھہرے
فَالْتَقَمَهُ الْحُوْتُ وَ هُوَ مُلِیْمٌ Open ayah 37:142 in the Quran reader
پھر ان کو مچھلی نے نگل لیا اور وہ اپنے کو ملامت کر رہے تھے
فَلَوْ لَاۤ اَنَّهٗ كَانَ مِنَ الْمُسَبِّحِیْنَۙ Open ayah 37:143 in the Quran reader
پھر اگر وہ (اس وقت) تسبیح کرنے والوں میں سے نہ ہوتے
لَلَبِثَ فِیْ بَطْنِهٖۤ اِلٰى یَوْمِ یُبْعَثُوْنَۚ Open ayah 37:144 in the Quran reader
تو اس روز تک کہ (مردے) دوبارہ زندہ کیے جائیں گے اسی کے پیٹ میں رہتے
فَنَبَذْنٰهُ بِالْعَرَآءِ وَ هُوَ سَقِیْمٌۚ Open ayah 37:145 in the Quran reader
پھر ہم نے ان کو ایک میدان میں ڈال دیا اور اس وقت وہ بیمار تھے
وَ اَنْۢبَتْنَا عَلَیْهِ شَجَرَةً مِّنْ یَّقْطِیْنٍۚ Open ayah 37:146 in the Quran reader
اور ہم نے ان پر ایک بیل دار پودا بھی اگا دیا
وَ اَرْسَلْنٰهُ اِلٰى مِائَةِ اَلْفٍ اَوْ یَزِیْدُوْنَۚ Open ayah 37:147 in the Quran reader
اور ہم نے ان کو ایک لاکھ یا اس سے زیادہ لوگوں کی طرف (پیغمبر بنا کر) بھیجا تھا
فَاٰمَنُوْا فَمَتَّعْنٰهُمْ اِلٰى حِیْنٍؕ Open ayah 37:148 in the Quran reader
پھر وہ ایمان لائے تو ہم نے ایک زمانہ تک ان کو فائدہ دیا
فَاسْتَفْتِهِمْ اَلِرَبِّكَ الْبَنَاتُ وَ لَهُمُ الْبَنُوْنَۙ Open ayah 37:149 in the Quran reader
پس آپ ان سے پوچھیے کہ کیا آپ کے پروردگار کے لئے بیٹیاں اور ان کے لئے بیٹے (ہیں)
اَمْ خَلَقْنَا الْمَلٰٓئِكَةَ اِنَاثًا وَّ هُمْ شٰهِدُوْنَ Open ayah 37:150 in the Quran reader
یا ہم نے فرشتوں کو عورتیں بنایا اور وہ (اس وقت) موجود تھے
اَلَاۤ اِنَّهُمْ مِّنْ اِفْكِهِمْ لَیَقُوْلُوْنَۙ Open ayah 37:151 in the Quran reader
دیکھو ! یہ اپنی جھوٹ بنائی ہوئی بات کہتے ہیں
وَلَدَ اللّٰهُ١ۙ وَ اِنَّهُمْ لَكٰذِبُوْنَ Open ayah 37:152 in the Quran reader
کہ اللہ صاحب اولاد ہیں اور یقینا یہ جھوٹے ہیں
اَصْطَفَى الْبَنَاتِ عَلَى الْبَنِیْنَؕ Open ayah 37:153 in the Quran reader
کیا اس (اللہ) نے بیٹوں کے مقابلہ میں بیٹیاں پسند فرمائیں ؟
مَا لَكُمْ١۫ كَیْفَ تَحْكُمُوْنَ Open ayah 37:154 in the Quran reader
تم کیسے لوگ ہو کس طرح کا فیصلہ کرتے ہو
اَفَلَا تَذَكَّرُوْنَۚ Open ayah 37:155 in the Quran reader
بھلا کیا تم غور نہیں کرتے ؟
اَمْ لَكُمْ سُلْطٰنٌ مُّبِیْنٌۙ Open ayah 37:156 in the Quran reader
ہاں ، کیا تمہارے پاس کوئی صاف دلیل ہے ؟
فَاْتُوْا بِكِتٰبِكُمْ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ Open ayah 37:157 in the Quran reader
اگر تم سچے ہو تو اپنی وہ کتاب پیش کرو
وَ جَعَلُوْا بَیْنَهٗ وَ بَیْنَ الْجِنَّةِ نَسَبًا١ؕ وَ لَقَدْ عَلِمَتِ الْجِنَّةُ اِنَّهُمْ لَمُحْضَرُوْنَۙ Open ayah 37:158 in the Quran reader
اور انہوں نے اس (اللہ) میں اور جنوں میں رشتہ داری قرار دی ہے حالانکہ جنات جانتے ہیں کہ یقینا وہ (اللہ کے سامنے) حاضر کیے جائیں گے
سُبْحٰنَ اللّٰهِ عَمَّا یَصِفُوْنَۙ Open ayah 37:159 in the Quran reader
اللہ ان باتوں سے پاک ہیں جو یہ بیان کرتے ہیں
اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِیْنَ Open ayah 37:160 in the Quran reader
مگر اللہ کے خالص بندے (وہ عذاب میں نہ ہوں گے)
فَاِنَّكُمْ وَ مَا تَعْبُدُوْنَۙ Open ayah 37:161 in the Quran reader
سو تم اور جن کی تم عبادت کرتے ہو
مَاۤ اَنْتُمْ عَلَیْهِ بِفٰتِنِیْنَۙ Open ayah 37:162 in the Quran reader
تم اس (اللہ) کے خلاف بہکا نہیں سکتے
اِلَّا مَنْ هُوَ صَالِ الْجَحِیْمِ Open ayah 37:163 in the Quran reader
سوائے اس کے جو (علم الٰہی میں) جہنم میں جانے والا ہے
وَ مَا مِنَّاۤ اِلَّا لَهٗ مَقَامٌ مَّعْلُوْمٌۙ Open ayah 37:164 in the Quran reader
اور (فرشتے کہتے ہیں) ہم میں سے ہر ایک کا مقام مقرر ہے
وَّ اِنَّا لَنَحْنُ الصَّآفُّوْنَۚ Open ayah 37:165 in the Quran reader
اور بیشک ہم صف بستہ رہتے ہیں
وَ اِنَّا لَنَحْنُ الْمُسَبِّحُوْنَ Open ayah 37:166 in the Quran reader
اور بیشک ہم (اللہ کی) تسبیح کرتے رہتے ہیں
وَ اِنْ كَانُوْا لَیَقُوْلُوْنَۙ Open ayah 37:167 in the Quran reader
اور یہ لوگ کہا کرتے تھے
لَوْ اَنَّ عِنْدَنَا ذِكْرًا مِّنَ الْاَوَّلِیْنَۙ Open ayah 37:168 in the Quran reader
کہ اگر ہمارے پاس پہلے لوگوں کی کوئی نصیحت (کی کتاب) ہوتی
لَكُنَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِیْنَ Open ayah 37:169 in the Quran reader
تو ہم اللہ کے خالص بندے ہوتے
فَكَفَرُوْا بِهٖ فَسَوْفَ یَعْلَمُوْنَ Open ayah 37:170 in the Quran reader
پھر یہ لوگ اس کا انکار کرنے لگے پس جلد ہی جان لیں گے
وَ لَقَدْ سَبَقَتْ كَلِمَتُنَا لِعِبَادِنَا الْمُرْسَلِیْنَۚۖ Open ayah 37:171 in the Quran reader
اور یقینا ہمارے (خاص) بندوں یعنی پیغمبروں کے لئے ہمارا یہ قول پہلے ہی مقرر ہوچکا ہے
اِنَّهُمْ لَهُمُ الْمَنْصُوْرُوْنَ۪ Open ayah 37:172 in the Quran reader
کہ بیشک ان ہی کی مدد فرمائی جائے گی
وَ اِنَّ جُنْدَنَا لَهُمُ الْغٰلِبُوْنَ Open ayah 37:173 in the Quran reader
اور یقینا ہمارے لشکر ہی غالب رہیں گے
فَتَوَلَّ عَنْهُمْ حَتّٰى حِیْنٍۙ Open ayah 37:174 in the Quran reader
پس تھوڑے عرصے تک ان سے درگزر (اعراض) کیے رہیے
وَّ اَبْصِرْهُمْ فَسَوْفَ یُبْصِرُوْنَ Open ayah 37:175 in the Quran reader
اور ان کو دیکھتے رہیے عنقریب یہ بھی دیکھ لیں گے
اَفَبِعَذَابِنَا یَسْتَعْجِلُوْنَ Open ayah 37:176 in the Quran reader
کیا یہ ہمارے عذاب کے لئے جلدی کر رہے ہیں
فَاِذَا نَزَلَ بِسَاحَتِهِمْ فَسَآءَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِیْنَ Open ayah 37:177 in the Quran reader
پھر جب وہ ان کے روبرو آ نازل ہوگا تو جن کو ڈرایا جاچکا ان کے لئے بہت برا دن ہوگا
وَ تَوَلَّ عَنْهُمْ حَتّٰى حِیْنٍۙ Open ayah 37:178 in the Quran reader
اور آپ تھوڑے عرصہ تک ان کا خیال نہ کیجئے
وَّ اَبْصِرْ فَسَوْفَ یُبْصِرُوْنَ Open ayah 37:179 in the Quran reader
اور دیکھتے رہیے۔ سو عنقریب یہ بھی دیکھ لیں گے
سُبْحٰنَ رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا یَصِفُوْنَۚ Open ayah 37:180 in the Quran reader
آپ کا پروردگار جو بڑی عظمت والا ہے ان باتوں سے پاک ہے جو یہ بیان کرتے ہیں
وَ سَلٰمٌ عَلَى الْمُرْسَلِیْنَۚ Open ayah 37:181 in the Quran reader
اور پیغمبروں پر سلام ہو
وَ الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ۠ Open ayah 37:182 in the Quran reader
اور تمام خوبیاں اللہ کے لئے ہیں جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے