37. Surah As-Saaffaat
الصافاتThose drawn up in Ranks · 182 ayahsاسرار التنزیل
وَ لَقَدْ مَنَنَّا عَلٰى مُوْسٰى وَ هٰرُوْنَۚ Open ayah 37:114 in the Quran reader
اور ہم نے موسیٰ اور ہارون (علیہما السلام) پر بھی احسان فرمایا
وَ نَجَّیْنٰهُمَا وَ قَوْمَهُمَا مِنَ الْكَرْبِ الْعَظِیْمِۚ Open ayah 37:115 in the Quran reader
اور ہم نے ان دونوں کو اور ان کی قوم کو بڑے دکھ سے نجات بخشی
وَ نَصَرْنٰهُمْ فَكَانُوْا هُمُ الْغٰلِبِیْنَۚ Open ayah 37:116 in the Quran reader
اور ہم نے ان سب کی مدد کی ، سو وہی لوگ غالب آئے
وَ اٰتَیْنٰهُمَا الْكِتٰبَ الْمُسْتَبِیْنَۚ Open ayah 37:117 in the Quran reader
اور ہم نے ان دونوں کو واضح کتاب عطا فرمائی
وَ هَدَیْنٰهُمَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَۚ Open ayah 37:118 in the Quran reader
اور ہم نے ان دونوں کو سیدھے راستے پر قائم رکھا اور ہم نے ان دونوں کے لئے پیچھے آنے والوں میں (ان کا ذکر خیر) باقی چھوڑا
وَ تَرَكْنَا عَلَیْهِمَا فِی الْاٰخِرِیْنَۙ Open ayah 37:119 in the Quran reader
اور ہم نے ان دونوں کے لئے پیچھے آنے والوں میں (ان کا ذکر خیر) باقی چھوڑا
سَلٰمٌ عَلٰى مُوْسٰى وَ هٰرُوْنَ Open ayah 37:120 in the Quran reader
موسیٰ اور ہارون (علیہما السلام) پر سلامتی ہو
اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ Open ayah 37:121 in the Quran reader
بیشک ہم مخلصین کو ایسا ہی صلہ دیا کرتے ہیں
اِنَّهُمَا مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِیْنَ Open ayah 37:122 in the Quran reader
بیشک وہ دونوں ہمارے ایماندار بندوں میں سے تھے
وَ اِنَّ اِلْیَاسَ لَمِنَ الْمُرْسَلِیْنَؕ Open ayah 37:123 in the Quran reader
اور یقینا الیاس (علیہ السلام) بھی پیغمبروں میں سے تھے
اِذْ قَالَ لِقَوْمِهٖۤ اَلَا تَتَّقُوْنَ Open ayah 37:124 in the Quran reader
جب انہوں نے اپنی قوم سے فرمایا کہ تم (اللہ سے) کیوں نہیں ڈرتے ؟
اَتَدْعُوْنَ بَعْلًا وَّ تَذَرُوْنَ اَحْسَنَ الْخَالِقِیْنَۙ Open ayah 37:125 in the Quran reader
کیا تم بعل کو پوجتے ہو اور سب سے بہتر پیدا کرنے والے کو چھوڑ بیٹھے ہو ؟
اللّٰهَ رَبَّكُمْ وَ رَبَّ اٰبَآئِكُمُ الْاَوَّلِیْنَ Open ayah 37:126 in the Quran reader
اللہ جو تمہارے اور تمہارے اگلے باپ دادوں کے پروردگار ہیں
فَكَذَّبُوْهُ فَاِنَّهُمْ لَمُحْضَرُوْنَۙ Open ayah 37:127 in the Quran reader
تو ان لوگوں نے ان کو جھٹلایا ، سو وہ پکڑے جائیں گے
اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِیْنَ Open ayah 37:128 in the Quran reader
سوائے اللہ کے مخلص بندوں کے
وَ تَرَكْنَا عَلَیْهِ فِی الْاٰخِرِیْنَۙ Open ayah 37:129 in the Quran reader
اور ہم نے ان (الیاس علیہ السلام) کے پیچھے آنے والوں میں ان (کے ذکر خیر) کو رہنے دیا
سَلٰمٌ عَلٰۤى اِلْ یَاسِیْنَ Open ayah 37:130 in the Quran reader
الیاسین پر سلامتی ہو
اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ Open ayah 37:131 in the Quran reader
بلا شبہ ہم مخلصین کو ایسا ہی صلہ دیا کرتے ہیں
اِنَّهٗ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِیْنَ Open ayah 37:132 in the Quran reader
بلا شبہ وہ ہمارے ایماندار بندوں میں سے تھے
وَ اِنَّ لُوْطًا لَّمِنَ الْمُرْسَلِیْنَؕ Open ayah 37:133 in the Quran reader
اور بیشک لوط (علیہ السلام) بھی پیغمبروں میں سے تھے
اِذْ نَجَّیْنٰهُ وَ اَهْلَهٗۤ اَجْمَعِیْنَۙ Open ayah 37:134 in the Quran reader
جب ہم نے ان کو اور ان کے سب متعلقین کو نجات بخشی
اِلَّا عَجُوْزًا فِی الْغٰبِرِیْنَ Open ayah 37:135 in the Quran reader
سوائے اس بڑھیا (ان کی بیوی) کے کہ وہ پیچھے رہنے والوں میں رہ گئی
ثُمَّ دَمَّرْنَا الْاٰخَرِیْنَ Open ayah 37:136 in the Quran reader
پھر ہم نے باقی سب کو ہلاک کردیا
وَ اِنَّكُمْ لَتَمُرُّوْنَ عَلَیْهِمْ مُّصْبِحِیْنَ Open ayah 37:137 in the Quran reader
اور بیشک تم صبح کو بھی ان (بستیوں) کے پاس سے گزرتے رہتے ہو
وَ بِالَّیْلِ١ؕ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ۠ Open ayah 37:138 in the Quran reader
اور رات کو بھی تو کیا تم عقل نہیں رکھتے ؟