26. Surah Ash-Shu'araa
الشعراءThe Poets · 227 ayahsاسرار التنزیل
طٰسٓمّٓ Open ayah 26:1 in the Quran reader
طسٓمٓ
تِلْكَ اٰیٰتُ الْكِتٰبِ الْمُبِیْنِ Open ayah 26:2 in the Quran reader
یہ ایک روشن کتاب (قرآن) کی آیتیں ہیں
لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَّفْسَكَ اَلَّا یَكُوْنُوْا مُؤْمِنِیْنَ Open ayah 26:3 in the Quran reader
شاید آپ ان کے ایمان نہ لانے پر (رنج کرتے ہوئے) اپنی جان ہی دے دیں گے
اِنْ نَّشَاْ نُنَزِّلْ عَلَیْهِمْ مِّنَ السَّمَآءِ اٰیَةً فَظَلَّتْ اَعْنَاقُهُمْ لَهَا خٰضِعِیْنَ Open ayah 26:4 in the Quran reader
اگر ہم چاہیں (ان کے ایمان لانے کے لئے) تو ان پر آسمان سے ایک بڑی نشانی اتار دیں تو اسکے آگے ان کی گردنیں جھک جائیں
وَ مَا یَاْتِیْهِمْ مِّنْ ذِكْرٍ مِّنَ الرَّحْمٰنِ مُحْدَثٍ اِلَّا كَانُوْا عَنْهُ مُعْرِضِیْنَ Open ayah 26:5 in the Quran reader
اور ان کے پاس تازہ نصیحت رحمن (اللہ) کے پاس سے نہیں آتی جس سے یہ منہ نہ پھیرلیتے ہوں
فَقَدْ كَذَّبُوْا فَسَیَاْتِیْهِمْ اَنْۢبٰٓؤُا مَا كَانُوْا بِهٖ یَسْتَهْزِءُوْنَ Open ayah 26:6 in the Quran reader
سو انہوں نے تو (دین حق) کو جھوٹا بتایا پس عنقریب ان کو اس بات کی حقیقت معلوم ہوجائے گی جس کا یہ مذاق اڑاتے تھے
اَوَ لَمْ یَرَوْا اِلَى الْاَرْضِ كَمْ اَنْۢبَتْنَا فِیْهَا مِنْ كُلِّ زَوْجٍ كَرِیْمٍ Open ayah 26:7 in the Quran reader
کیا انہوں نے زمین کی طرف نہیں دیکھا کہ ہم نے اس میں کتنی ہی نفیس چیزوں کے جوڑے اگائے ہیں
اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً١ؕ وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِیْنَ Open ayah 26:8 in the Quran reader
بلا شبہ اس میں (توحید کی) ایک بڑی دلیل ہے اور ان کے اکثر لوگ ایمان نہیں لاتے
وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ۠ Open ayah 26:9 in the Quran reader
اور یقینا آپ کا پروردگار غالب (اور) مہربان ہے
وَ اِذْ نَادٰى رَبُّكَ مُوْسٰۤى اَنِ ائْتِ الْقَوْمَ الظّٰلِمِیْنَۙ Open ayah 26:10 in the Quran reader
اور جب آپ کے پروردگار نے موسیٰ (علیہ السلام) کو فرمایا کہ ظالم لوگوں کے پاس جائیں
قَوْمَ فِرْعَوْنَ١ؕ اَلَا یَتَّقُوْنَ Open ayah 26:11 in the Quran reader
(یعنی) قوم فرعون کے پاس ، کیا یہ ڈرتے نہیں ؟
قَالَ رَبِّ اِنِّیْۤ اَخَافُ اَنْ یُّكَذِّبُوْنِؕ Open ayah 26:12 in the Quran reader
انہوں نے عرض کیا اے میرے پروردگار ! بیشک میں ڈرتا ہوں کہ وہ مجھے جھوٹا سمجھیں
وَ یَضِیْقُ صَدْرِیْ وَ لَا یَنْطَلِقُ لِسَانِیْ فَاَرْسِلْ اِلٰى هٰرُوْنَ Open ayah 26:13 in the Quran reader
اور (طبعی طور پر) میرا دل تنگ ہونے لگتا اور میری زبان (اچھی طرح) نہیں چلتی تو اس لئے ہارون (علیہ السلام) کو بھی وحی بھیج دیجئے
وَ لَهُمْ عَلَیَّ ذَنْۢبٌ فَاَخَافُ اَنْ یَّقْتُلُوْنِۚ Open ayah 26:14 in the Quran reader
اور میرے ذمہ ان لوگوں کا ایک جرم بھی ہے (قبطی کا قتل) تو مجھے اندیشہ ہے کہ وہ مجھے (تبلیغ رسالت سے پہلے ہی) قتل کرڈالیں
قَالَ كَلَّا١ۚ فَاذْهَبَا بِاٰیٰتِنَاۤ اِنَّا مَعَكُمْ مُّسْتَمِعُوْنَ Open ayah 26:15 in the Quran reader
فرمایا ہرگز نہیں ! پس آپ دونوں ہماری نشانیاں لے کر جائیں یقینا ہم آپ کے ساتھ ہیں (سب کچھ) سنتے ہیں
فَاْتِیَا فِرْعَوْنَ فَقُوْلَاۤ اِنَّا رَسُوْلُ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَۙ Open ayah 26:16 in the Quran reader
سو دونوں فرعون کے پاس جائیے پھر اس سے کہیے ہم تمام جہانوں کے مالک کے پیغمبر ہیں
اَنْ اَرْسِلْ مَعَنَا بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَؕ Open ayah 26:17 in the Quran reader
(اور اس لئے آئے ہیں) کہ ہمارے ساتھ بنی اسرائیل کو جانے دو
قَالَ اَلَمْ نُرَبِّكَ فِیْنَا وَلِیْدًا وَّ لَبِثْتَ فِیْنَا مِنْ عُمُرِكَ سِنِیْنَۙ Open ayah 26:18 in the Quran reader
کہنے لگا کیا ہم نے تم کو بچپن میں پرورش نہیں کیا اور تم نے ہمارے ہاں برسوں عمر بسر نہیں کی
وَ فَعَلْتَ فَعْلَتَكَ الَّتِیْ فَعَلْتَ وَ اَنْتَ مِنَ الْكٰفِرِیْنَ Open ayah 26:19 in the Quran reader
اور تم نے وہ کام کیا جو کیا تھا (یعنی قبطی کا قتل) اور تم ناشکرے ہو
قَالَ فَعَلْتُهَاۤ اِذًا وَّ اَنَا مِنَ الضَّآلِّیْنَؕ Open ayah 26:20 in the Quran reader
(موسیٰ (علیہ السلام) نے) فرمایا ہاں وہ حرکت تب مجھ سے ہوئی تھی اور مجھ سے غلطی ہوئی
فَفَرَرْتُ مِنْكُمْ لَمَّا خِفْتُكُمْ فَوَهَبَ لِیْ رَبِّیْ حُكْمًا وَّ جَعَلَنِیْ مِنَ الْمُرْسَلِیْنَ Open ayah 26:21 in the Quran reader
جب مجھے تم سے ڈر ہوا تو میں تم سے بھاگ گیا پھر میرے پروردگار نے مجھے حکمت (نبوت) عطا کی اور مجھے پیغمبروں میں شامل فرمایا
وَ تِلْكَ نِعْمَةٌ تَمُنُّهَا عَلَیَّ اَنْ عَبَّدْتَّ بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَؕ Open ayah 26:22 in the Quran reader
اور کیا یہی احسان ہے جو تم مجھ پر رکھتے ہو کہ تم نے بنی اسرائیل کو غلام بنارکھا ہے
قَالَ فِرْعَوْنُ وَ مَا رَبُّ الْعٰلَمِیْنَؕ Open ayah 26:23 in the Quran reader
فرعون نے کہا کہ جہانوں کا پروردگار کیا ہے ؟ (یعنی اسکی حقیقت کیا ؟ )
قَالَ رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا١ؕ اِنْ كُنْتُمْ مُّوْقِنِیْنَ Open ayah 26:24 in the Quran reader
انہوں نے فرمایا آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان میں ہے اس کا پروردگار ، اگر تم کو یقین کرنا ہو تو
قَالَ لِمَنْ حَوْلَهٗۤ اَلَا تَسْتَمِعُوْنَ Open ayah 26:25 in the Quran reader
اس (فرعون) نے اپنے گرد والوں سے کہا ، کیا سنا تم نے ؟
قَالَ رَبُّكُمْ وَ رَبُّ اٰبَآئِكُمُ الْاَوَّلِیْنَ Open ayah 26:26 in the Quran reader
انہوں نے فرمایا وہ پروردگار (اللہ) ہے تمہارا اور پروردگار ہے تمہارے پہلے باپ دادا کا
قَالَ اِنَّ رَسُوْلَكُمُ الَّذِیْۤ اُرْسِلَ اِلَیْكُمْ لَمَجْنُوْنٌ Open ayah 26:27 in the Quran reader
(فرعون) کہنے لگا کہ تمہارا یہ پیغمبر جو تمہاری طرف بھیجا گیا ہے ضرور پاگل ہے
قَالَ رَبُّ الْمَشْرِقِ وَ الْمَغْرِبِ وَ مَا بَیْنَهُمَا١ؕ اِنْ كُنْتُمْ تَعْقِلُوْنَ Open ayah 26:28 in the Quran reader
نہوں نے فرمایا مشرق اور مغرب اور جو کچھ ان کے درمیان ہے اس کا پروردگار (اللہ) ہے اگر تم میں عقل ہو تو
قَالَ لَئِنِ اتَّخَذْتَ اِلٰهًا غَیْرِیْ لَاَجْعَلَنَّكَ مِنَ الْمَسْجُوْنِیْنَ Open ayah 26:29 in the Quran reader
(فرعون جھلا کر) کہنے لگا اگر تم نے میرے علاوہ کسی اور کو معبود بنایا تو میں ضرور تم کو قید میں ڈال دوں گا
قَالَ اَوَ لَوْ جِئْتُكَ بِشَیْءٍ مُّبِیْنٍۚ Open ayah 26:30 in the Quran reader
انہوں نے فرمایا خواہ میں تمہارے پاس واضح دلیل (معجزہ) بھی لاؤں
قَالَ فَاْتِ بِهٖۤ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِیْنَ Open ayah 26:31 in the Quran reader
تو ! کہنے لگا اگر تم سچے ہو تو اس کو لے آؤ
فَاَلْقٰى عَصَاهُ فَاِذَا هِیَ ثُعْبَانٌ مُّبِیْنٌۚۖ Open ayah 26:32 in the Quran reader
پس انہوں نے اپنی لاٹھی ڈالی تو وہ اس وقت بہت بڑا اژدھا بن گئی
وَّ نَزَعَ یَدَهٗ فَاِذَا هِیَ بَیْضَآءُ لِلنّٰظِرِیْنَ۠ Open ayah 26:33 in the Quran reader
اور اپنا ہاتھ (بغل میں دے کر) نکالا تو اسی دم دیکھنے والوں کے لئے سفید براق ہوگیا (نظر آنے لگا)