26. Surah Ash-Shu'araa
الشعراءThe Poets · 227 ayahsاسرار التنزیل
كَذَّبَ اَصْحٰبُ لْئَیْكَةِ الْمُرْسَلِیْنَۚۖ Open ayah 26:176 in the Quran reader
بن کے رہنے والوں نے (بھی) پیغمبروں کو جھٹلایا
اِذْ قَالَ لَهُمْ شُعَیْبٌ اَلَا تَتَّقُوْنَۚ Open ayah 26:177 in the Quran reader
جب ان سے شعیب (علیہ السلام) نے فرمایا کہ تم ڈرتے کیوں نہیں ؟
اِنِّیْ لَكُمْ رَسُوْلٌ اَمِیْنٌۙ Open ayah 26:178 in the Quran reader
بیشک میں تمہارے لئے امانت دار پیغمبر ہوں
فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوْنِۚ Open ayah 26:179 in the Quran reader
پس اللہ سے ڈرو اور میرا کہا مانو
وَ مَاۤ اَسْئَلُكُمْ عَلَیْهِ مِنْ اَجْرٍ١ۚ اِنْ اَجْرِیَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الْعٰلَمِیْنَؕ Open ayah 26:180 in the Quran reader
اور میں تم سے اس کام کا کوئی صلہ نہیں مانگتا ، میرا صلہ تو بس پروردگار عالم کے ذمہ ہے
اَوْفُوا الْكَیْلَ وَ لَا تَكُوْنُوْا مِنَ الْمُخْسِرِیْنَۚ Open ayah 26:181 in the Quran reader
تم لوگ پورا ناپا کرو اور (صاحب حق کا) نقصان نہ کیا کرو
وَزِنُوْا بِالْقِسْطَاسِ الْمُسْتَقِیْمِۚ Open ayah 26:182 in the Quran reader
اور سیدھی ترازو سے تولا کرو
وَ لَا تَبْخَسُوا النَّاسَ اَشْیَآءَهُمْ وَ لَا تَعْثَوْا فِی الْاَرْضِ مُفْسِدِیْنَۚ Open ayah 26:183 in the Quran reader
اور لوگوں کا ان کی چیزوں میں نقصان مت کیا کرو اور زمین میں فساد مت مچایا کرو
وَ اتَّقُوا الَّذِیْ خَلَقَكُمْ وَ الْجِبِلَّةَ الْاَوَّلِیْنَؕ Open ayah 26:184 in the Quran reader
اور اس سے ڈرو جس نے تم کو اور تمام اگلی مخلوقات کو پیدا فرمایا
قَالُوْۤا اِنَّمَاۤ اَنْتَ مِنَ الْمُسَحَّرِیْنَۙ Open ayah 26:185 in the Quran reader
وہ کہنے لگے بیشک آپ پر جادو کردیا گیا ہے
وَ مَاۤ اَنْتَ اِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُنَا وَ اِنْ نَّظُنُّكَ لَمِنَ الْكٰذِبِیْنَۚ Open ayah 26:186 in the Quran reader
اور آپ ہماری طرح صرف (عام) آدمی ہیں اور ہم آپ کو جھوٹے لوگوں میں سے خیال کرتے ہیں
فَاَسْقِطْ عَلَیْنَا كِسَفًا مِّنَ السَّمَآءِ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِیْنَؕ Open ayah 26:187 in the Quran reader
اگر آپ سچے ہیں تو ہم پر آسمان کا کوئی ٹکڑا گرا دیں
قَالَ رَبِّیْۤ اَعْلَمُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ Open ayah 26:188 in the Quran reader
انہوں نے فرمایا تمہارے اعمال کو میرا پروردگار خوب جانتا ہے
فَكَذَّبُوْهُ فَاَخَذَهُمْ عَذَابُ یَوْمِ الظُّلَّةِ١ؕ اِنَّهٗ كَانَ عَذَابَ یَوْمٍ عَظِیْمٍ Open ayah 26:189 in the Quran reader
سو وہ لوگ ان کو (برابر) جھٹلاتے رہے پس ان کو سائبان کے دن کے عذاب نے آپکڑا۔ بیشک وہ بہت بڑے دن کا عذاب تھا
اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً١ؕ وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِیْنَ Open ayah 26:190 in the Quran reader
بلا شبہ اس میں بڑی عبرت ہے۔ اور ان میں اکثر ایمان لانے والے نہیں
وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ۠ Open ayah 26:191 in the Quran reader
اور بیشک آپ کا پروردگار ہی غالب (اور) مہربان ہے