19. Surah Maryam
مريمMary · 98 ayahsاسرار التنزیل
اَلَمْ تَرَ اَنَّاۤ اَرْسَلْنَا الشَّیٰطِیْنَ عَلَى الْكٰفِرِیْنَ تَؤُزُّهُمْ اَزًّاۙ Open ayah 19:83 in the Quran reader
کیا آپ کو معلوم نہیں کہ بیشک ہم نے شیاطین کو کفار پر چھوڑ رکھا ہے وہ ان کو (گمراہی پر) خوب ابھارتے رہتے ہیں
فَلَا تَعْجَلْ عَلَیْهِمْ١ؕ اِنَّمَا نَعُدُّ لَهُمْ عَدًّاۚ Open ayah 19:84 in the Quran reader
سو آپ ان کے بارے میں جلدی نہ کیجئے یقینا ہم ان کی باتیں (دن) خود شمار کر رہے ہیں
یَوْمَ نَحْشُرُ الْمُتَّقِیْنَ اِلَى الرَّحْمٰنِ وَفْدًاۙ Open ayah 19:85 in the Quran reader
جس روز ہم متقیوں (پرہیزگاروں) کو رحمن کے ہاں بطور مہمان جمع فرمائیں گے
وَّ نَسُوْقُ الْمُجْرِمِیْنَ اِلٰى جَهَنَّمَ وِرْدًاۘ Open ayah 19:86 in the Quran reader
اور مجرموں کو دوزخ کی طرف پیاسا ہانگیں گے
لَا یَمْلِكُوْنَ الشَّفَاعَةَ اِلَّا مَنِ اتَّخَذَ عِنْدَ الرَّحْمٰنِ عَهْدًاۘ Open ayah 19:87 in the Quran reader
تو لوگ کسی کی سفارش کا اختیار نہ رکھیں گے مگر ہاں جس نے رحمن سے عہد (اجازت) حاصل کیا ہو
وَ قَالُوا اتَّخَذَ الرَّحْمٰنُ وَلَدًاؕ Open ayah 19:88 in the Quran reader
اور یہ لوگ کہتے ہیں کہ رحمن (اللہ) بیٹا رکھتے ہیں
لَقَدْ جِئْتُمْ شَیْئًا اِدًّاۙ Open ayah 19:89 in the Quran reader
(ایسا کہنے والو ! ) بیشک تم نے بہت بری بات کہی ہے
تَكَادُ السَّمٰوٰتُ یَتَفَطَّرْنَ مِنْهُ وَ تَنْشَقُّ الْاَرْضُ وَ تَخِرُّ الْجِبَالُ هَدًّاۙ Open ayah 19:90 in the Quran reader
قریب ہے اس (افتراء) سے آسمان پھٹ پڑے اور زمین شق ہوجائے اور پہاڑ ٹکڑے ٹکڑے ہو کر گر پڑیں
اَنْ دَعَوْا لِلرَّحْمٰنِ وَلَدًاۚ Open ayah 19:91 in the Quran reader
اس بات سے کہ یہ لوگ رحمن کی طرف اولاد کی نسبت کرتے ہیں
وَ مَا یَنْۢبَغِیْ لِلرَّحْمٰنِ اَنْ یَّتَّخِذَ وَلَدًاؕ Open ayah 19:92 in the Quran reader
اور رحمن کی یہ شان نہیں کہ کسی کو بیٹا بنائے
اِنْ كُلُّ مَنْ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ اِلَّاۤ اٰتِی الرَّحْمٰنِ عَبْدًاؕ Open ayah 19:93 in the Quran reader
جو کوئی بھی آسمانوں یا زمین میں ہے سب رحمن کے روبرو بندے (غلام) ہو کر حاضر ہوں گے
لَقَدْ اَحْصٰىهُمْ وَ عَدَّهُمْ عَدًّاؕ Open ayah 19:94 in the Quran reader
یقینا اس نے سب کو (اپنی قدرت سے) احاطہ کررکھا ہے اور سب کو شمار کر رکھا ہے
وَ كُلُّهُمْ اٰتِیْهِ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ فَرْدًا Open ayah 19:95 in the Quran reader
اور قیامت کے دن سب اس کے پاس اکیلے اکیلے حاضر ہوں گے
اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ سَیَجْعَلُ لَهُمُ الرَّحْمٰنُ وُدًّا Open ayah 19:96 in the Quran reader
بیشک جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کیے رحمن (اللہ) ان کے لئے (مخلوق کے دلوں میں) محبت پیدا فرمادیں گے
فَاِنَّمَا یَسَّرْنٰهُ بِلِسَانِكَ لِتُبَشِّرَ بِهِ الْمُتَّقِیْنَ وَ تُنْذِرَ بِهٖ قَوْمًا لُّدًّا Open ayah 19:97 in the Quran reader
پس یقینا ہم نے اس (قرآن) کو آپ کی زبان میں آسان فرمایا تاکہ اس سے آپ پرہیزگاروں کو خوشخبری پہنچائیں اور جھگڑا کرنے والوں کو اس کے ذریعے (انجام بد) سے ڈرائیں
وَ كَمْ اَهْلَكْنَا قَبْلَهُمْ مِّنْ قَرْنٍ١ؕ هَلْ تُحِسُّ مِنْهُمْ مِّنْ اَحَدٍ اَوْ تَسْمَعُ لَهُمْ رِكْزًا۠ Open ayah 19:98 in the Quran reader
اور ہم نے ان سے پہلے بہت سے گروہوں کو ہلاک کردیا ہے بھلا آپ ان میں سے کسی کو دیکھتے ہیں یا ان کو کوئی بھنک سنتے ہیں ؟