19. Surah Maryam
مريمMary · 98 ayahsاسرار التنزیل
وَ اذْكُرْ فِی الْكِتٰبِ مَرْیَمَ١ۘ اِذِ انْتَبَذَتْ مِنْ اَهْلِهَا مَكَانًا شَرْقِیًّاۙ Open ayah 19:16 in the Quran reader
اور آپ اس کتاب میں مریم (علیہا السلام) کا بھی ذکر فرمائیے جب وہ اپنے لوگوں سے الگ ہو کر مشرقی میں ایک مکان میں گئیں
فَاتَّخَذَتْ مِنْ دُوْنِهِمْ حِجَابًا١۪۫ فَاَرْسَلْنَاۤ اِلَیْهَا رُوْحَنَا فَتَمَثَّلَ لَهَا بَشَرًا سَوِیًّا Open ayah 19:17 in the Quran reader
(غسل کی غرض سے) پھر ان (گھر والوں) کے سامنے پردہ کرلیا تو ہم نے ان کی طرف اپنا فرشتہ (جبرائیل علیہ السلام) بھیجا تو وہ ان کے سامنے پورا آدمی بن گیا
قَالَتْ اِنِّیْۤ اَعُوْذُ بِالرَّحْمٰنِ مِنْكَ اِنْ كُنْتَ تَقِیًّا Open ayah 19:18 in the Quran reader
انہوں نے کہا میں تجھ سے رحمن کی پناہ مانگتی ہوں اگر تم پرہیزگار ہو تو (چلے جاؤ)
قَالَ اِنَّمَاۤ اَنَا رَسُوْلُ رَبِّكِ١ۖۗ لِاَهَبَ لَكِ غُلٰمًا زَكِیًّا Open ayah 19:19 in the Quran reader
انہوں نے کہا بیشک میں تو آپ کے پروردگار کا بھیجا ہوا (فرشتہ) ہوں کہ آپ کو ایک پاکیزہ لڑکا دوں
قَالَتْ اَنّٰى یَكُوْنُ لِیْ غُلٰمٌ وَّ لَمْ یَمْسَسْنِیْ بَشَرٌ وَّ لَمْ اَكُ بَغِیًّا Open ayah 19:20 in the Quran reader
وہ کہنے لگیں بھلا میرے لڑکا کس طرح ہوگا حالانکہ مجھے کسی بشر نے چھوا تک نہیں اور میں بدکار بھی نہیں ہوں
قَالَ كَذٰلِكِ١ۚ قَالَ رَبُّكِ هُوَ عَلَیَّ هَیِّنٌ١ۚ وَ لِنَجْعَلَهٗۤ اٰیَةً لِّلنَّاسِ وَ رَحْمَةً مِّنَّا١ۚ وَ كَانَ اَمْرًا مَّقْضِیًّا Open ayah 19:21 in the Quran reader
(فرشتے نے) کہا یونہی (ہوگا) آپ کے پروردگار نے ارشاد فرمایا ہے کہ یہ میرے لئے آسان ہے اور تاکہ ہم اس کو لوگوں کے لئے ایک دلیل اور انپی طرف سے (باعث) رحمت بنائیں اور یہ کام طے ہوچکا ہے
فَحَمَلَتْهُ فَانْتَبَذَتْ بِهٖ مَكَانًا قَصِیًّا Open ayah 19:22 in the Quran reader
تو وہ (اس بچے کے ساتھ) حاملہ ہوگئیں پھر اسے لے کر دور ایک جگہ الگ چلی گئیں
فَاَجَآءَهَا الْمَخَاضُ اِلٰى جِذْعِ النَّخْلَةِ١ۚ قَالَتْ یٰلَیْتَنِیْ مِتُّ قَبْلَ هٰذَا وَ كُنْتُ نَسْیًا مَّنْسِیًّا Open ayah 19:23 in the Quran reader
پھر وہ دروزہ کے مارے کھجور کے تنے کی طرف آئیں کہنے لگیں اے کاش ! میں اس سے پہلے مرچکی ہوتی اور بھولی بسری ہوگئی ہوتی
فَنَادٰىهَا مِنْ تَحْتِهَاۤ اَلَّا تَحْزَنِیْ قَدْ جَعَلَ رَبُّكِ تَحْتَكِ سَرِیًّا Open ayah 19:24 in the Quran reader
پس اس وقت ان سے نیچے کی جانب سے (فرشتے نے) ان کو آواز دی کہ غم نہ کریں بیشک آپ کے پروردگار نے آپ کے نیچے ایک چشمہ پیدا فرمادیا ہے
وَ هُزِّیْۤ اِلَیْكِ بِجِذْعِ النَّخْلَةِ تُسٰقِطْ عَلَیْكِ رُطَبًا جَنِیًّا٘ Open ayah 19:25 in the Quran reader
اور اس کھجور کے تنے کو اپنی طرف ہلائیں آپ پر تازہ تازہ کھجوریں کر پڑیں گی
فَكُلِیْ وَ اشْرَبِیْ وَ قَرِّیْ عَیْنًا١ۚ فَاِمَّا تَرَیِنَّ مِنَ الْبَشَرِ اَحَدًا١ۙ فَقُوْلِیْۤ اِنِّیْ نَذَرْتُ لِلرَّحْمٰنِ صَوْمًا فَلَنْ اُكَلِّمَ الْیَوْمَ اِنْسِیًّاۚ Open ayah 19:26 in the Quran reader
پھر کھائیں اور پئیں اور آنکھیں ٹھنڈی کریں پھر اگر آپ کسی آدمی کو دیکھیں تو کہیں بیشک میں نے تو رحمن کے لئے (خاموشی کے) روزے کی منت مان رکھی ہے تو آج میں کسی آدمی سے ہرگز بات نہ کروں گی
فَاَتَتْ بِهٖ قَوْمَهَا تَحْمِلُهٗ١ؕ قَالُوْا یٰمَرْیَمُ لَقَدْ جِئْتِ شَیْئًا فَرِیًّا Open ayah 19:27 in the Quran reader
پھر وہ ان کو گود میں لئے ہوئے اپنی قوم کے پاس آئیں لوگوں نے کہا اے مریم ! تم نے کیا غضب ڈھایا
یٰۤاُخْتَ هٰرُوْنَ مَا كَانَ اَبُوْكِ امْرَاَ سَوْءٍ وَّ مَا كَانَتْ اُمُّكِ بَغِیًّاۖۚ Open ayah 19:28 in the Quran reader
اے ہارون کی بہن ! نہ تو تمہارے والد ہی برے آدمی تھے اور نہ تمہاری ماں بدکار تھیں
فَاَشَارَتْ اِلَیْهِ١ؕ قَالُوْا كَیْفَ نُكَلِّمُ مَنْ كَانَ فِی الْمَهْدِ صَبِیًّا Open ayah 19:29 in the Quran reader
پھر انہوں (مریم علیہا السلام) نے اس (بچے) کی طرف اشارہ کردیا وہ لوگ کہنے لگے بھلا اس سے ہم کیا بات کریں جو ابھی گود کا بچہ ہے
قَالَ اِنِّیْ عَبْدُ اللّٰهِ١ؕ۫ اٰتٰىنِیَ الْكِتٰبَ وَ جَعَلَنِیْ نَبِیًّاۙ Open ayah 19:30 in the Quran reader
انہوں (بچے) نے فرمایا یقینا میں اللہ کا (خاص) بندہ ہوں اس نے مجھے کتاب دی اور مجھے نبی بنایا ہے
وَّ جَعَلَنِیْ مُبٰرَكًا اَیْنَ مَا كُنْتُ١۪ وَ اَوْصٰنِیْ بِالصَّلٰوةِ وَ الزَّكٰوةِ مَا دُمْتُ حَیًّا٢۪ۖ Open ayah 19:31 in the Quran reader
اور مجھے بابرکت بنایا جہاں کہاں بھی میں ہوں اور جب تک زندہ رہوں ، مجھے نماز اور زکوٰۃ کا حکم فرمایا ہے
وَّ بَرًّۢا بِوَالِدَتِیْ١٘ وَ لَمْ یَجْعَلْنِیْ جَبَّارًا شَقِیًّا Open ayah 19:32 in the Quran reader
اور اپنی ماں کے ساتھ نیک برتاؤ کرنے والا (بنایا ہے) اور مجھے سرکشی ، بدبخت نہیں بنایا
وَ السَّلٰمُ عَلَیَّ یَوْمَ وُلِدْتُّ وَ یَوْمَ اَمُوْتُ وَ یَوْمَ اُبْعَثُ حَیًّا Open ayah 19:33 in the Quran reader
اور مجھ پر (اللہ کی جانب سے) سلامتی ہے جس روز میں پیدا ہوا اور جس روز حلت کروں گا اور جس روز (قیامت میں) زندہ کرکے اٹھایا جاؤں گا
ذٰلِكَ عِیْسَى ابْنُ مَرْیَمَ١ۚ قَوْلَ الْحَقِّ الَّذِیْ فِیْهِ یَمْتَرُوْنَ Open ayah 19:34 in the Quran reader
یہ عیسیٰ (علیہ السلام) کے ہیں۔ بالکل سچی بات ہے ، جس بات میں یہ لوگ جھگڑتے ہیں
مَا كَانَ لِلّٰهِ اَنْ یَّتَّخِذَ مِنْ وَّلَدٍ١ۙ سُبْحٰنَهٗ١ؕ اِذَا قَضٰۤى اَمْرًا فَاِنَّمَا یَقُوْلُ لَهٗ كُنْ فَیَكُوْنُؕ Open ayah 19:35 in the Quran reader
اللہ کی یہ شان نہیں کہ وہ کسی کو اولاد بنائیں۔ وہ پاک ہیں۔ جب کوئی کام کرنا چاہتے ہیں تو اس کو فرمادیتے ہیں ہوجا ، پس وہ ہوجاتا ہے
وَ اِنَّ اللّٰهَ رَبِّیْ وَ رَبُّكُمْ فَاعْبُدُوْهُ١ؕ هٰذَا صِرَاطٌ مُّسْتَقِیْمٌ Open ayah 19:36 in the Quran reader
اور یقینا اللہ ہی میرا پروردگار ہے اور تمہارا بھی لہٰذاصرف اسی کی عبادت کرو ، یہی سیدھا راستہ ہے
فَاخْتَلَفَ الْاَحْزَابُ مِنْۢ بَیْنِهِمْ١ۚ فَوَیْلٌ لِّلَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْ مَّشْهَدِ یَوْمٍ عَظِیْمٍ Open ayah 19:37 in the Quran reader
پھر مختلف فرقوں نے آپس میں اختلاف کیا۔ سو ان کافروں کے لئے ایک بڑے دن کے آنے سے خرابی ہونے والی ہے
اَسْمِعْ بِهِمْ وَ اَبْصِرْ١ۙ یَوْمَ یَاْتُوْنَنَا لٰكِنِ الظّٰلِمُوْنَ الْیَوْمَ فِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ Open ayah 19:38 in the Quran reader
وہ جس دن ہمارے سامنے آئیں گے ، کیسے سننے والے اور کیسے دیکھنے والے ہوں گے۔ لیکن ظالم آج کھلی گمراہی میں ہیں
وَ اَنْذِرْهُمْ یَوْمَ الْحَسْرَةِ اِذْ قُضِیَ الْاَمْرُ١ۘ وَ هُمْ فِیْ غَفْلَةٍ وَّ هُمْ لَا یُؤْمِنُوْنَ Open ayah 19:39 in the Quran reader
اور ان کو حسرت کے دن سے ڈرائیں ، جب بات فیصل کردی جائے گی اور وہ غفلت میں پڑے ہیں اور وہ ایمان نہیں لاتے
اِنَّا نَحْنُ نَرِثُ الْاَرْضَ وَ مَنْ عَلَیْهَا وَ اِلَیْنَا یُرْجَعُوْنَ۠ Open ayah 19:40 in the Quran reader
بیشک ہم ہی زمین کے اور اس پر رہنے والوں کے وارث (مالک) ہیں اور ہماری ہی طرف ان کو لوٹنا ہوگا
وَ اذْكُرْ فِی الْكِتٰبِ اِبْرٰهِیْمَ١ؕ۬ اِنَّهٗ كَانَ صِدِّیْقًا نَّبِیًّا Open ayah 19:41 in the Quran reader
اور اس کتاب میں ابراہیم (علیہ السلام) کا (قصہ) بیان کیجئے۔ بیشک وہ صدیق (اور) نبی تھے
اِذْ قَالَ لِاَبِیْهِ یٰۤاَبَتِ لِمَ تَعْبُدُ مَا لَا یَسْمَعُ وَ لَا یُبْصِرُ وَ لَا یُغْنِیْ عَنْكَ شَیْئًا Open ayah 19:42 in the Quran reader
جب انہوں نے اپنے باپ سے کہا اے میرے والد ! آپ ایسی چیز کی عبادت کیوں کرتے ہو جسے نہ کچھ سنائی دے اور نہ دکھائی دے اور نہ آپ کے کسی کام آسکے
یٰۤاَبَتِ اِنِّیْ قَدْ جَآءَنِیْ مِنَ الْعِلْمِ مَا لَمْ یَاْتِكَ فَاتَّبِعْنِیْۤ اَهْدِكَ صِرَاطًا سَوِیًّا Open ayah 19:43 in the Quran reader
اے میرے والد ! یقینا مجھے ایسا علم عطا ہوا ہے جو آپ کو نہیں ملا ، سو آپ میرا اتباع کریں میں آپ کو سیدھی راہ بتادوں گا
یٰۤاَبَتِ لَا تَعْبُدِ الشَّیْطٰنَ١ؕ اِنَّ الشَّیْطٰنَ كَانَ لِلرَّحْمٰنِ عَصِیًّا Open ayah 19:44 in the Quran reader
اے میرے والد ! شیطان کی پوجا نہ کریں بیشک شیطان رحمن کا نافرمان ہے
یٰۤاَبَتِ اِنِّیْۤ اَخَافُ اَنْ یَّمَسَّكَ عَذَابٌ مِّنَ الرَّحْمٰنِ فَتَكُوْنَ لِلشَّیْطٰنِ وَلِیًّا Open ayah 19:45 in the Quran reader
اے میرے والد ! بیشک مجھے اس بات سے ڈر آتا ہے کہ کہیں آپ پر رحمن کی طرف سے کوئی عذاب (نہ) آپڑے تو آپ شیطان کے ساتھی بن جائیں
قَالَ اَرَاغِبٌ اَنْتَ عَنْ اٰلِهَتِیْ یٰۤاِبْرٰهِیْمُ١ۚ لَئِنْ لَّمْ تَنْتَهِ لَاَرْجُمَنَّكَ وَ اهْجُرْنِیْ مَلِیًّا Open ayah 19:46 in the Quran reader
اس (بات) نے کہا اے ابراہیم (علیہ السلام) ! کیا تم میرے معبودوں سے برگشتہ ہو (پھرے ہوئے ہو) اگر تم باز نہ آئے تو میں تمہیں ضرور پتھروں سے مار دوں گا اور تو ہمیشہ کے لئے مجھ سے دور ہوجا
قَالَ سَلٰمٌ عَلَیْكَ١ۚ سَاَسْتَغْفِرُ لَكَ رَبِّیْ١ؕ اِنَّهٗ كَانَ بِیْ حَفِیًّا Open ayah 19:47 in the Quran reader
فرمایا سلام ہو آپ پر میں عنقریب اپنے پروردگار سے آپ کے لئے بخشش طلب کروں گا بیشک وہ مجھ پہ بہت مہربان ہے
وَ اَعْتَزِلُكُمْ وَ مَا تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ وَ اَدْعُوْا رَبِّیْ١ۖ٘ عَسٰۤى اَلَّاۤ اَكُوْنَ بِدُعَآءِ رَبِّیْ شَقِیًّا Open ayah 19:48 in the Quran reader
اور میں تم لوگوں اور جن کی تم اللہ کے سوا عبادت کرتے ہو ان سے کنارہ کرتا ہوں اور میں اپنے پروردگار کی عبادت کروں گا۔ امید ہے کہ میں اپنے پروردگار کی عبادت کرکے محروم نہ رہوں گا
فَلَمَّا اعْتَزَلَهُمْ وَ مَا یَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ١ۙ وَهَبْنَا لَهٗۤ اِسْحٰقَ وَ یَعْقُوْبَ١ؕ وَ كُلًّا جَعَلْنَا نَبِیًّا Open ayah 19:49 in the Quran reader
پس جب وہ ان لوگوں اور جن کی وہ اللہ کو چھوڑ کر عبادت کرتے تھے سے علیحدہ ہوگئے تو ہم نے ان کو اسحاق (علیہ السلام ، بیٹے) اور یعقوب (علیہ السلام ، پوتے) عطا فرمائے اور ان (دونوں میں سے) ہر ایک کو نبی بنایا
وَ وَهَبْنَا لَهُمْ مِّنْ رَّحْمَتِنَا وَ جَعَلْنَا لَهُمْ لِسَانَ صِدْقٍ عَلِیًّا۠ Open ayah 19:50 in the Quran reader
اور ان کو اپنی رحمت سے حصہ عطا فرمایا اور (آئندہ نسلوں میں) ہم نے ان کا نام نیک (اور) بلند فرمایا