3. Surah Aal-i-Imraan
آل عمرانThe Family of Imraan · 200 ayahsاشرف الحواشی
اِنْ یَّنْصُرْكُمُ اللّٰهُ فَلَا غَالِبَ لَكُمْ١ۚ وَ اِنْ یَّخْذُلْكُمْ فَمَنْ ذَا الَّذِیْ یَنْصُرُكُمْ مِّنْۢ بَعْدِهٖ١ؕ وَ عَلَى اللّٰهِ فَلْیَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُوْنَ Open ayah 3:160 in the Quran reader
اور اگر اللہ تمہاری مدد کرے گا کوئی تم پر غالب نہیں ہوسکتا اور وہ تم کو چھوڑ دے تو پھر ان کو کون ہے جو اس کے بعد تم کو مدد دیوے اور مسلمانوں کو چاہیئے اللہ پر بھروسا رکھیں
وَ مَا كَانَ لِنَبِیٍّ اَنْ یَّغُلَّ١ؕ وَ مَنْ یَّغْلُلْ یَاْتِ بِمَا غَلَّ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ١ۚ ثُمَّ تُوَفّٰى كُلُّ نَفْسٍ مَّا كَسَبَتْ وَ هُمْ لَا یُظْلَمُوْنَ Open ayah 3:161 in the Quran reader
اور پیغمبر کا کام نہیں کہ لوٹ کے مال میں چوری کرے اور جو کوئی چوری کرے وہ قیامت کے دن جو رائی چیز لیے ہوئے آئے گا پھر ہر شخص کو اس کے کیے کا پورا بدلہ ملے گا اور ان کا حق مارا نہ جائے گا2
اَفَمَنِ اتَّبَعَ رِضْوَانَ اللّٰهِ كَمَنْۢ بَآءَ بِسَخَطٍ مِّنَ اللّٰهِ وَ مَاْوٰىهُ جَهَنَّمُ١ؕ وَ بِئْسَ الْمَصِیْرُ Open ayah 3:162 in the Quran reader
بھلا جو کوئی اللہ کی خوشی پر چلے اور امانت میں خیانت نہ کرے وہ اس کی طرح ہوگا جو اللہ کے غضب میں آگیا چوری اور خیانت کر کے اور اس کا ٹھکانا دوزخ ہوا اور بری جگہ پہنچا
هُمْ دَرَجٰتٌ عِنْدَ اللّٰهِ١ؕ وَ اللّٰهُ بَصِیْرٌۢ بِمَا یَعْمَلُوْنَ Open ayah 3:163 in the Quran reader
اللہ کے پاس لوگوں کے الگ الگ درجے ہیں اور اللہ ان کے کاموں کو دیکھ رہا ہے3
لَقَدْ مَنَّ اللّٰهُ عَلَى الْمُؤْمِنِیْنَ اِذْ بَعَثَ فِیْهِمْ رَسُوْلًا مِّنْ اَنْفُسِهِمْ یَتْلُوْا عَلَیْهِمْ اٰیٰتِهٖ وَ یُزَكِّیْهِمْ وَ یُعَلِّمُهُمُ الْكِتٰبَ وَ الْحِكْمَةَ١ۚ وَ اِنْ كَانُوْا مِنْ قَبْلُ لَفِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ Open ayah 3:164 in the Quran reader
اللہ نے مسلمانوں پر بڑا فضل کیا ان میں ایک پیغمبر بھیجا انہی میں کا یعنی آدمی نہ فرشتہ نہ جن جو اس کی آیتیں پڑھ کر سنتا ہے اور شرک کی گندگی سے ان کو پاک کرتا ہے اور قرآن اور حدیث ان کو سکھلاتا ہے اور بیشک وہ تو اسی نبی کے آنے کے پہلے کھلی گمراہی میں تھے4
اَوَ لَمَّاۤ اَصَابَتْكُمْ مُّصِیْبَةٌ قَدْ اَصَبْتُمْ مِّثْلَیْهَا١ۙ قُلْتُمْ اَنّٰى هٰذَا١ؕ قُلْ هُوَ مِنْ عِنْدِ اَنْفُسِكُمْ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ Open ayah 3:165 in the Quran reader
کیا جب تم پر ایک مصیبت آئی5 احد کی دن کہ ستر تمہارے مارے گئے جس کی دونی تم1 اپنے دشمنوں کو پہنچا چکے ہو بدر کے دن ستر مارے اور ستر قید کیے تو تم گھبرا گئے اور بیدل ہو کر کہنے لگے یہ مصیبت کہاں سے آئی اے پیمبر کہہ سے یہ مصیبت خود تم نے اپنے اوپر ڈالی2 بیشک اللہ سب کچھ کرسکتا ہے
وَ مَاۤ اَصَابَكُمْ یَوْمَ الْتَقَى الْجَمْعٰنِ فَبِاِذْنِ اللّٰهِ وَ لِیَعْلَمَ الْمُؤْمِنِیْنَۙ Open ayah 3:166 in the Quran reader
اور جس دن دو فوجیں بھڑیں یعنی احد کے دن) اس دن جو مصیبت تم کو پیش آئی وہ اللہ کے حکم سے اور اس لیے کہ اللہ ظاہر کر دے ایمان والوں کو
وَ لِیَعْلَمَ الَّذِیْنَ نَافَقُوْا١ۖۚ وَ قِیْلَ لَهُمْ تَعَالَوْا قَاتِلُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ اَوِ ادْفَعُوْا١ؕ قَالُوْا لَوْ نَعْلَمُ قِتَالًا لَّا اتَّبَعْنٰكُمْ١ؕ هُمْ لِلْكُفْرِ یَوْمَئِذٍ اَقْرَبُ مِنْهُمْ لِلْاِیْمَانِ١ۚ یَقُوْلُوْنَ بِاَفْوَاهِهِمْ مَّا لَیْسَ فِیْ قُلُوْبِهِمْ١ؕ وَ اللّٰهُ اَعْلَمُ بِمَا یَكْتُمُوْنَۚ Open ayah 3:167 in the Quran reader
اور اس لیے کہ اللہ ظاہر کر دے منافقوں کو3 اور ان سے یعن منافق سے کہا گیا آؤ اللہ کی راہ میں یعنی اس کی رضا مندی کے لیے لڑو اگر تم سچے مسلمان ہو یا اگر اللہ کی رضامندی کا تم کو خیال نہیں تو دشمنوں کو تو ہٹاؤ4 وہ کہنے لگے اگر ہم یہ سمجھتے کہ لڑائی ہوگی تو تمہارے ساتھ رہتے5 وہ لوگ اس دن ایمان سے اتنے نزدیک نہ تھے جتنے کفر سے نزدیک تھے6 منہ سے ایسی بات کہتے ہیں جو ان کے دل میں نہیں اور اللہ خوب جانتا ہے جو وہ اپنے دل میں چھپاتے ہیں7
اَلَّذِیْنَ قَالُوْا لِاِخْوَانِهِمْ وَ قَعَدُوْا لَوْ اَطَاعُوْنَا مَا قُتِلُوْا١ؕ قُلْ فَادْرَءُوْا عَنْ اَنْفُسِكُمُ الْمَوْتَ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ Open ayah 3:168 in the Quran reader
انہی لوگوں نے یہ کیا کہ خود تو بیٹھ رہے اور اپنے بھائیوں کو جو جنگ میں مارے گئے کہتے ہیں اگر ہماری بات سنتے تو مارے نہ جاتے اے پیمبر ان لوگوں سے کہہ دے بھلا اگر تم سچے ہو تو اپنے اوپر سے موت کو ٹال دو8
وَ لَا تَحْسَبَنَّ الَّذِیْنَ قُتِلُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ اَمْوَاتًا١ؕ بَلْ اَحْیَآءٌ عِنْدَ رَبِّهِمْ یُرْزَقُوْنَۙ Open ayah 3:169 in the Quran reader
اے پیمبر جو لوگ اللہ کی راہ میں مارے گئے ان کو مردہ مت سمجھ اور وہ اپنے مالک کے پاس زندہ ہیں ان کو روزی ملتی ہے اور اللہ نے جو اپنے فضل سے ان کو دیا ہے9
فَرِحِیْنَ بِمَاۤ اٰتٰىهُمُ اللّٰهُ مِنْ فَضْلِهٖ١ۙ وَ یَسْتَبْشِرُوْنَ بِالَّذِیْنَ لَمْ یَلْحَقُوْا بِهِمْ مِّنْ خَلْفِهِمْ١ۙ اَلَّا خَوْفٌ عَلَیْهِمْ وَ لَا هُمْ یَحْزَنُوْنَۘ Open ayah 3:170 in the Quran reader
اس پر خوش ہیں اور جو لوگ ابھی ان کے پاس نہیں پہنچے ان کے پیچھے دنیا میں زندہ ہیں لیکن جہاد میں مصروف ہیں ان کی خوشی مناتے ہیں کہ نہ ان کو ڈر ہوگا نہ غم1 0
یَسْتَبْشِرُوْنَ بِنِعْمَةٍ مِّنَ اللّٰهِ وَ فَضْلٍ١ۙ وَّ اَنَّ اللّٰهَ لَا یُضِیْعُ اَجْرَ الْمُؤْمِنِیْنَ٤ۚۛ۠ Open ayah 3:171 in the Quran reader
اللہ کی نعمت اور فضل کی خوشی کر رہے ہیں اور اس کی خوشی کررہے ہیں کہ اللہ مسلمانوں کا ثواب نہیں کھوتا
اَلَّذِیْنَ اسْتَجَابُوْا لِلّٰهِ وَ الرَّسُوْلِ مِنْۢ بَعْدِ مَاۤ اَصَابَهُمُ الْقَرْحُ١ۛؕ لِلَّذِیْنَ اَحْسَنُوْا مِنْهُمْ وَ اتَّقَوْا اَجْرٌ عَظِیْمٌۚ Open ayah 3:172 in the Quran reader
جو لوگ لڑائی میں زخمی ہوئے اور پھر بھی اللہ اور اس کے رسول کا کہا مانا اور بلانے پر چل کھڑے ہوئے اور ان میں جو نیک اور پرہیز گار ہیں ان کو بڑاثواب ملے گا11
اَلَّذِیْنَ قَالَ لَهُمُ النَّاسُ اِنَّ النَّاسَ قَدْ جَمَعُوْا لَكُمْ فَاخْشَوْهُمْ فَزَادَهُمْ اِیْمَانًا١ۖۗ وَّ قَالُوْا حَسْبُنَا اللّٰهُ وَ نِعْمَ الْوَكِیْلُ Open ayah 3:173 in the Quran reader
یہ وہ لوگ ہیں جن سے لوگو نے یعنی نعیم بن مسعود) نے کہا تمہارے مقابلہ کے لیے مشرک لوگوں نے لشکر اور سامانا جمع گیا ہے تو ان سے ڈرو یہ سن کر وہ ذرا بھی بودے نہیں اور ان کا ایمان اور بڑھ گیا اور وہ کہنے لگے اللہ ہم کو بس کرتا ہے وہ اچھا کام بنا نیوالا
فَانْقَلَبُوْا بِنِعْمَةٍ مِّنَ اللّٰهِ وَ فَضْلٍ لَّمْ یَمْسَسْهُمْ سُوْٓءٌ١ۙ وَّ اتَّبَعُوْا رِضْوَانَ اللّٰهِ١ؕ وَ اللّٰهُ ذُوْ فَضْلٍ عَظِیْمٍ Open ayah 3:174 in the Quran reader
پھر لوٹ آئے اللہ کی بڑی نعمت صحت و سلامتی اور اس کا فضل دنیا کا فائدہ لے کر ان کو کوئی تکلیف نہیں پہنچی اور اللہ کی مرضی پر چلے اوکے رسول کے حکم پر اور اللہ کا فضل بڑا ہے3
اِنَّمَا ذٰلِكُمُ الشَّیْطٰنُ یُخَوِّفُ اَوْلِیَآءَهٗ١۪ فَلَا تَخَافُوْهُمْ وَ خَافُوْنِ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ Open ayah 3:175 in the Quran reader
یہ شیطان تھا اپنے دستور سے تم کو ڈراتا تھا تو تم ان سے مت ڈرو اور مجھ سے ڈرو اگر سچے مسلمان ہو4
وَ لَا یَحْزُنْكَ الَّذِیْنَ یُسَارِعُوْنَ فِی الْكُفْرِ١ۚ اِنَّهُمْ لَنْ یَّضُرُّوا اللّٰهَ شَیْئًا١ؕ یُرِیْدُ اللّٰهُ اَلَّا یَجْعَلَ لَهُمْ حَظًّا فِی الْاٰخِرَةِ١ۚ وَ لَهُمْ عَذَابٌ عَظِیْمٌ Open ayah 3:176 in the Quran reader
اور اے پیمبر جو لوگ دوڑ کر کفر کی مدد کرتے ہیں ان کی وجہ سے تو رنجیدہ مت ہو رہ ہرگز اللہ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے اللہ یہ چاہتا ہے کہ آخرت میں ان کا کوئی حصہ نہ رکھے اور ان کو بڑا عذاب ہوگا5
اِنَّ الَّذِیْنَ اشْتَرَوُا الْكُفْرَ بِالْاِیْمَانِ لَنْ یَّضُرُّوا اللّٰهَ شَیْئًا١ۚ وَ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ Open ayah 3:177 in the Quran reader
نے شک جن لوگوں نے ایمان دے کر کفر مول لیا وہ خدا کا کچھ بگاڑ نہیں کرسکیں گے اپناہی نقصان کریں گے اور ان کو تکلیف کا عذاب ہوگا6
وَ لَا یَحْسَبَنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْۤا اَنَّمَا نُمْلِیْ لَهُمْ خَیْرٌ لِّاَنْفُسِهِمْ١ؕ اِنَّمَا نُمْلِیْ لَهُمْ لِیَزْدَادُوْۤا اِثْمًا١ۚ وَ لَهُمْ عَذَابٌ مُّهِیْنٌ Open ayah 3:178 in the Quran reader
اور کافروں کو یہ نہ سمجھنا چاہیے یہ ہم نے ان کو ڈھیلا چھو ڑدیا ہے ان کے حق میں بہتر ہے ہم نے اس لیے ان کو ڈھیل دی ہے کہ اور زیادہ گناہ کریں اور ان کی ذلت کا عذاب ہوگا1
مَا كَانَ اللّٰهُ لِیَذَرَ الْمُؤْمِنِیْنَ عَلٰى مَاۤ اَنْتُمْ عَلَیْهِ حَتّٰى یَمِیْزَ الْخَبِیْثَ مِنَ الطَّیِّبِ١ؕ وَ مَا كَانَ اللّٰهُ لِیُطْلِعَكُمْ عَلَى الْغَیْبِ وَ لٰكِنَّ اللّٰهَ یَجْتَبِیْ مِنْ رُّسُلِهٖ مَنْ یَّشَآءُ١۪ فَاٰمِنُوْا بِاللّٰهِ وَ رُسُلِهٖ١ۚ وَ اِنْ تُؤْمِنُوْا وَ تَتَّقُوْا فَلَكُمْ اَجْرٌ عَظِیْمٌ Open ayah 3:179 in the Quran reader
اللہ تو مسلمانوں کو جس حال پر تم ہو کہ مومن اور منافق سب ملے جلے ہیں چھوڑ نے ولا نہیں جب تک ناپاک منا فق کو پاک مومن سے جدا نہ کردے2 اور اللہ تم کو غیب کی بات بتلانے والا نہیں لیکن اللہ اپنے رسولوں میں سے جس کو چاہتا ہے چن لیتا ہے غیب کی بات بتلانے کے لیے اور اس کوئی کوئی بتلاد یتا ہے3 تو اللہ اور اس کے پیغمبروں پر ایمان لاؤ اور غیب کے پیچھے مت پڑو اور اگر تم ایمان لاؤ و اور شرک و نفاق سے پرہیز کر وگے تو تم کو بڑا ثواب ملگا4
وَ لَا یَحْسَبَنَّ الَّذِیْنَ یَبْخَلُوْنَ بِمَاۤ اٰتٰىهُمُ اللّٰهُ مِنْ فَضْلِهٖ هُوَ خَیْرًا لَّهُمْ١ؕ بَلْ هُوَ شَرٌّ لَّهُمْ١ؕ سَیُطَوَّقُوْنَ مَا بَخِلُوْا بِهٖ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ١ؕ وَ لِلّٰهِ مِیْرَاثُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ وَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِیْرٌ۠ Open ayah 3:180 in the Quran reader
اور جب لوگوں کو اللہ نے اپنے فضل سے کچھ مال دیا ہے اور وہ اس میں بخیل کرتے ہیں فرض زکوٰۃ ادا نہیں کرتے تو اس کو یعنی بخیلی کو بہتر نہ سمجھیں اپنے حق بلکہ بری ہے ان کے لیے جس مال میں انہوں نے بخیلی کی ہے وہی قیامت کے دن ان کے گلے کا طوق ہوا چاہتا ہے5 اور آسمانوں اور زمین کا وارث آخر اللہ ہی ہوگا6 اور جو تم کرتے ہو سخاوت یا بخیلی کی خبر ہے
لَقَدْ سَمِعَ اللّٰهُ قَوْلَ الَّذِیْنَ قَالُوْۤا اِنَّ اللّٰهَ فَقِیْرٌ وَّ نَحْنُ اَغْنِیَآءُ١ۘ سَنَكْتُبُ مَا قَالُوْا وَ قَتْلَهُمُ الْاَنْۢبِیَآءَ بِغَیْرِ حَقٍّ١ۙ وَّ نَقُوْلُ ذُوْقُوْا عَذَابَ الْحَرِیْقِ Open ayah 3:181 in the Quran reader
البتہ اللہ نے ان لوگوں کی بات سن لی جو کہتے ہیں اللہ محتاج ہے اور ہم مالدار ہیں7 ہم ان کی اس بات کو اور پیغمبروں کے ناحق قتل کرنے کو8 اب لکھ رکھیں گے اور قیامت کے دن سزا میں کہیں گے جلانے والا عذاب چکھو
ذٰلِكَ بِمَا قَدَّمَتْ اَیْدِیْكُمْ وَ اَنَّ اللّٰهَ لَیْسَ بِظَلَّامٍ لِّلْعَبِیْدِۚ Open ayah 3:182 in the Quran reader
یہ عذاب بدلا ہے ان کا موں کا جن کو تم نے اپنے ہاتھوں کر کے آگے بھیجا یعنی بطور توشہ آخرت کے اور اس وجہ سے کہ اللہ اپنے بندوں پر ظلم نہیں کرتا1
اَلَّذِیْنَ قَالُوْۤا اِنَّ اللّٰهَ عَهِدَ اِلَیْنَاۤ اَلَّا نُؤْمِنَ لِرَسُوْلٍ حَتّٰى یَاْتِیَنَا بِقُرْبَانٍ تَاْكُلُهُ النَّارُ١ؕ قُلْ قَدْ جَآءَكُمْ رُسُلٌ مِّنْ قَبْلِیْ بِالْبَیِّنٰتِ وَ بِالَّذِیْ قُلْتُمْ فَلِمَ قَتَلْتُمُوْهُمْ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ Open ayah 3:183 in the Quran reader
یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے کہا بیشک اللہ نے ہم سے کہہ رکھا ہے کہ ہم کسی پیغمبر کو نہ مانیں یعنی سچا پیغمبر نہ جانیں جب تک وہ ایسی نیاز ہم کو نہ دکھلائے جس کو آگ آسمان سے آکر کھاجائے2 اے پیمبر ان کے جواب میں کہہ دے تمہارے پاس تو کئی پیغمبر مجھ سے پہلے کھلی نشانیاں اور یہ نشانی بھی جو تم نے کہی لے کر آئے جیسے حضرت یحییٰ ( علیہ السلام) او 4 شعیا ( علیہ السلام) وغیرہ پھر اگر تم سچے تھے تو ان کو مار کیوں ڈالا
فَاِنْ كَذَّبُوْكَ فَقَدْ كُذِّبَ رُسُلٌ مِّنْ قَبْلِكَ جَآءُوْ بِالْبَیِّنٰتِ وَ الزُّبُرِ وَ الْكِتٰبِ الْمُنِیْرِ Open ayah 3:184 in the Quran reader
اے پیغمبر اگر یہ لوگ تجھ کو جھٹلائیں تو کوئی نئی بات نہیں ہے تجھ سے پہلے بہت سے پیغمبر جھٹلائے گئے جو معجزے اور چھوٹی کتابیں اور چمکتی کتاب لے کر آئے4
كُلُّ نَفْسٍ ذَآئِقَةُ الْمَوْتِ١ؕ وَ اِنَّمَا تُوَفَّوْنَ اُجُوْرَكُمْ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ١ؕ فَمَنْ زُحْزِحَ عَنِ النَّارِ وَ اُدْخِلَ الْجَنَّةَ فَقَدْ فَازَ١ؕ وَ مَا الْحَیٰوةُ الدُّنْیَاۤ اِلَّا مَتَاعُ الْغُرُوْرِ Open ayah 3:185 in the Quran reader
ہر جان کو موت کو مزہ چکھنا ہے اور قیامت ہی کے دن تم کو پورے پورے تمہارے اعمال کے بدلے دیئے جائیں گے پھر جو شخص دوزخ سے ہٹا یا گیا پل صراط سے جو دو زخ کی پیٹھ پر ہے ہار ہوگیا اور جنت میں اس کے لے گئے اس نے مراد پائی اور دنیا کی زندگی تو دغا کی پو نجی ہے اور کچھ نہیں5
لَتُبْلَوُنَّ فِیْۤ اَمْوَالِكُمْ وَ اَنْفُسِكُمْ١۫ وَ لَتَسْمَعُنَّ مِنَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ مِنْ قَبْلِكُمْ وَ مِنَ الَّذِیْنَ اَشْرَكُوْۤا اَذًى كَثِیْرًا١ؕ وَ اِنْ تَصْبِرُوْا وَ تَتَّقُوْا فَاِنَّ ذٰلِكَ مِنْ عَزْمِ الْاُمُوْرِ Open ayah 3:186 in the Quran reader
مسلمانو البتہ تم اپنی جان اور مال سے آزمائے جاؤ گے اور البتہ تم سے پہلے جن کو کتاب دی گئی ہے یعنی یہود اور نصاری ٰ ان سے اور مکہ کے مشرکوں سے تم کو بہت تکلیف کی باتیں سنناپڑیں گی اور اگر تم صبر کیے رہو اور اللہ سے ڈرتے رہو قصور سے زہادہ سزا نہ دو تو بیشک یہ ہمت کا کام ہے6
وَ اِذْ اَخَذَ اللّٰهُ مِیْثَاقَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ لَتُبَیِّنُنَّهٗ لِلنَّاسِ وَ لَا تَكْتُمُوْنَهٗ١٘ فَنَبَذُوْهُ وَرَآءَ ظُهُوْرِهِمْ وَ اشْتَرَوْا بِهٖ ثَمَنًا قَلِیْلًا١ؕ فَبِئْسَ مَا یَشْتَرُوْنَ Open ayah 3:187 in the Quran reader
اے پیغمبر وہ وقت یا دکر جب اللہ تعالیٰ نے کتاب والوں یہود اور نصاری ٰ سے عہد لیا کہ ان کے پیغمبروں کے ذریعہ سے کہ تم اس کتاب کو جو تم دی گئی لوگوں سے صاف بیان کردینا ہے اور چھپانا نہیں پھر انہوں نے اس عہد کو پیٹھ پھینک دیا اور اس کے بدل تھوڑا مول لینے لگے1 کیا ہی برامول لے رہے ہیں
لَا تَحْسَبَنَّ الَّذِیْنَ یَفْرَحُوْنَ بِمَاۤ اَتَوْا وَّ یُحِبُّوْنَ اَنْ یُّحْمَدُوْا بِمَا لَمْ یَفْعَلُوْا فَلَا تَحْسَبَنَّهُمْ بِمَفَازَةٍ مِّنَ الْعَذَابِ١ۚ وَ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ Open ayah 3:188 in the Quran reader
جو لوگ اپنے کیے پر پھول جاتے ہیں ابن کیے چاہتے ہیں کہ ان کی تعریف ہو ان کو نہ سمجھنا ہر مگر نہ سمجھنا کہ وہ عذاب سے بچ جاویں گے اور ان کو دکھ کا عذاب ہوگا2
وَ لِلّٰهِ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ۠ Open ayah 3:189 in the Quran reader
اور اللہ ہی کی بادشاہت ہے آسمانوں اور زمین میں اور اللہ سب کچھ کرسکتا ہے3
اِنَّ فِیْ خَلْقِ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ اخْتِلَافِ الَّیْلِ وَ النَّهَارِ لَاٰیٰتٍ لِّاُولِی الْاَلْبَابِۚۙ Open ayah 3:190 in the Quran reader
بیشک آسما نو زمین کی پیدا ئش اور رات دن کے آنے جانے میں اس کی قدرت کی نشانیاں ہیں عقلمندوں کے لیے4
الَّذِیْنَ یَذْكُرُوْنَ اللّٰهَ قِیٰمًا وَّ قُعُوْدًا وَّ عَلٰى جُنُوْبِهِمْ وَ یَتَفَكَّرُوْنَ فِیْ خَلْقِ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ۚ رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ هٰذَا بَاطِلًا١ۚ سُبْحٰنَكَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ Open ayah 3:191 in the Quran reader
جو اللہ کو یاد کرتے ہیں کھڑے اور بیٹھے اور کروٹ پر لیٹے5 اور آسمانوں اور زمین کی پیدا ئش میں غور کرتے ہیں6 اور کہتے ہیں مالک ہمارے تو نے یہ سب کار خانہ بےکار نہیں بنایا تیری ذات پاک ہے لغو اور بےکار کرنے سے تو بجا ہم کو دوزخ کے عذاب سے8
رَبَّنَاۤ اِنَّكَ مَنْ تُدْخِلِ النَّارَ فَقَدْ اَخْزَیْتَهٗ١ؕ وَ مَا لِلظّٰلِمِیْنَ مِنْ اَنْصَارٍ Open ayah 3:192 in the Quran reader
مالک ہمارے جس کو تو دوزخ میں لے گیا ہمیشہ وہاں رہنے کے لیے اس کو تو نے رسوا ذلیل و خوار کیا اور مشر کوں کا کوئی مددگار نہیں
رَبَّنَاۤ اِنَّنَا سَمِعْنَا مُنَادِیًا یُّنَادِیْ لِلْاِیْمَانِ اَنْ اٰمِنُوْا بِرَبِّكُمْ فَاٰمَنَّا١ۖۗ رَبَّنَا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوْبَنَا وَ كَفِّرْ عَنَّا سَیِّاٰتِنَا وَ تَوَفَّنَا مَعَ الْاَبْرَارِۚ Open ayah 3:193 in the Quran reader
مالک ہمارے ہم نے ایک پکار نے والے کی سنی یعنی حضرت محمد یا قرآن کی جو ایمان کی منا دی کرتا ہے کہتا ہے ایمان لاؤ اور پنے پر ور دگار پر تو ہم ایمان لائے مالک ہمارے اب ہمارے گناہوں کو بخش دے اور ہماری برائیاں اتاردے اور نیک لوگوں کے ساتھ ہم کو موت دے10
رَبَّنَا وَ اٰتِنَا مَا وَعَدْتَّنَا عَلٰى رُسُلِكَ وَ لَا تُخْزِنَا یَوْمَ الْقِیٰمَةِ١ؕ اِنَّكَ لَا تُخْلِفُ الْمِیْعَادَ Open ayah 3:194 in the Quran reader
مالک ہمارے جو تو نے ہم سے وعدہ کیا اپنے پیغمبروں کی زبان پر وہ ہم کو عطاکر فرمایا اور قیامت کے دم ہم کو رسوا مت کر سب لوگوں کے سامنے بیشک تو وعدہ خلافی کرتا1
فَاسْتَجَابَ لَهُمْ رَبُّهُمْ اَنِّیْ لَاۤ اُضِیْعُ عَمَلَ عَامِلٍ مِّنْكُمْ مِّنْ ذَكَرٍ اَوْ اُنْثٰى١ۚ بَعْضُكُمْ مِّنْۢ بَعْضٍ١ۚ فَالَّذِیْنَ هَاجَرُوْا وَ اُخْرِجُوْا مِنْ دِیَارِهِمْ وَ اُوْذُوْا فِیْ سَبِیْلِیْ وَ قٰتَلُوْا وَ قُتِلُوْا لَاُكَفِّرَنَّ عَنْهُمْ سَیِّاٰتِهِمْ وَ لَاُدْخِلَنَّهُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ١ۚ ثَوَابًا مِّنْ عِنْدِ اللّٰهِ١ؕ وَ اللّٰهُ عِنْدَهٗ حُسْنُ الثَّوَابِ Open ayah 3:195 in the Quran reader
پھر خدا وند کریم نے ان کی دعا اس طرح سے قبول کی فرمایا کہ میں تم میں سے کسی کام کرنے والے کا نیک کا اکارت ضائع نہیں کرنے کا مرد یا عورت سب برابر ہیں6 پھر جن لوگوں نے اپنے وطن چھوڑا اور آنحضرت کی رفاقت اختیار کی یعنی ہجرت کی اور اپنے گھروں سے نکالے گئے اور ستائے گئے میری راہ میں3 اور لڑے اور مارے گئے اللہ کی راہ میں البتہ میں ان کے گناہوں کو میٹ دوں گا یا اتاردوں گا ان پر سے اور ان کو ایسے باغو میں لے جاؤں گا جن کے تلے نہریں بہہ رہی ہیں یہ اللہ کے پاس سے ان کو بدلہ ملے گا اور اللہ تعالیٰ کے پاس اچھا بد لہ ہے
لَا یَغُرَّنَّكَ تَقَلُّبُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا فِی الْبِلَادِؕ Open ayah 3:196 in the Quran reader
اے پیغمبر ( علیہ السلام) کافروں کے ادھر ادھر شہروں میں پھر نے سے تجھ کو دھوکا نہ ہو
مَتَاعٌ قَلِیْلٌ١۫ ثُمَّ مَاْوٰىهُمْ جَهَنَّمُ١ؕ وَ بِئْسَ الْمِهَادُ Open ayah 3:197 in the Quran reader
تھوڑا مزہ ہے پھر ان کا ٹھکانا وہی دوزخ ہے اور کیا برا سامان ہے4
لٰكِنِ الَّذِیْنَ اتَّقَوْا رَبَّهُمْ لَهُمْ جَنّٰتٌ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا نُزُلًا مِّنْ عِنْدِ اللّٰهِ١ؕ وَ مَا عِنْدَ اللّٰهِ خَیْرٌ لِّلْاَبْرَارِ Open ayah 3:198 in the Quran reader
لیکن جو لوگ ڈرتے رہے اپنے مالک سے اور ایمان لائے نیک اعمال کیے ان کے لیے آخرت میں باغ ہیں جن کے تلے نہریں بہہ رہی ہیں وہ ہمیشہ ان میں رہیں گے اللہ کی طرف سے یہ ان کی مہمانی ہوگی اور جو سامان اللہ کے پاس ہے نیکوں کے لیے وہی بہتر ہے
وَ اِنَّ مِنْ اَهْلِ الْكِتٰبِ لَمَنْ یُّؤْمِنُ بِاللّٰهِ وَ مَاۤ اُنْزِلَ اِلَیْكُمْ وَ مَاۤ اُنْزِلَ اِلَیْهِمْ خٰشِعِیْنَ لِلّٰهِ١ۙ لَا یَشْتَرُوْنَ بِاٰیٰتِ اللّٰهِ ثَمَنًا قَلِیْلًا١ؕ اُولٰٓئِكَ لَهُمْ اَجْرُهُمْ عِنْدَ رَبِّهِمْ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ سَرِیْعُ الْحِسَابِ Open ayah 3:199 in the Quran reader
اور کتاب والوں میں بھی بعض لوگ ایسے ہیں جو اللہ پر ایمان لاتے ہیں اور اس پر جو تم پر اترا یعنی قرآن پر اور جو ان پر اترا یعنی توریت اور انجیل پر اللہ سے ڈرتے رہتے ہیں اللہ کی آیتوں پر تھوڑا مول نہیں لیتے ان کو چھپاتے نہیں نہ ان میں تحریف کرتے ہیں دنیا کے طمع سے ان لوگوں کو بیشک پروردگار کے پاس ان کا اجر ملے گا بیشک اللہ جلد حساب کرنے والا ہے آدھے دن میں ساری دنیا کا حساب لے لے گا1