19. Surah Maryam
مريمMary · 98 ayahsاشرف الحواشی
كٓهٰیٰعٓصٓ۫ۚ Open ayah 19:1 in the Quran reader
کھیعص
ذِكْرُ رَحْمَتِ رَبِّكَ عَبْدَهٗ زَكَرِیَّاۖۚ Open ayah 19:2 in the Quran reader
(اے پیغمبر) یہ بیان ہے اس مہربانی کا جو تیرے مالک نے اپنے بندے زکریا پر کی9
اِذْ نَادٰى رَبَّهٗ نِدَآءً خَفِیًّا Open ayah 19:3 in the Quran reader
جب اس نے اپنے مالک کو دبی آواز سے پکارا9
قَالَ رَبِّ اِنِّیْ وَهَنَ الْعَظْمُ مِنِّیْ وَ اشْتَعَلَ الرَّاْسُ شَیْبًا وَّ لَمْ اَكُنْۢ بِدُعَآئِكَ رَبِّ شَقِیًّا Open ayah 19:4 in the Quran reader
کہنے لگا مالک میرے میری ہڈیاں بودی ہوگیں (کمزور جیسے بڑھاپے میں ہوجاتی ہیں اور (بڑھاپے کی) سفیدی سے سر چمکنے لگا (یعنی بال بالکل سفید ہوگئے اور میں تجھ کو پکار کر (کبھی) محروم نہیں
وَ اِنِّیْ خِفْتُ الْمَوَالِیَ مِنْ وَّرَآءِیْ وَ كَانَتِ امْرَاَتِیْ عَاقِرًا فَهَبْ لِیْ مِنْ لَّدُنْكَ وَلِیًّاۙ Open ayah 19:5 in the Quran reader
اور مجھے اپنے بعد اپنے بھائی بندوں سے اندیشہ ہے2 اور میری بی بی بانجھ ہے3 تو اپنے کرم سے مجھے ایک فرزند عطا فرما
یَّرِثُنِیْ وَ یَرِثُ مِنْ اٰلِ یَعْقُوْبَ١ۖۗ وَ اجْعَلْهُ رَبِّ رَضِیًّا Open ayah 19:6 in the Quran reader
جو میرا وارث ہو اور یعقوب کی اولاد کا بھی وارث ہو4 اور اس کو اے مالک چہیتا بنا (اپنا مقبول یا سب خلائق کا مقبول
یٰزَكَرِیَّاۤ اِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلٰمِ اِ۟سْمُهٗ یَحْیٰى١ۙ لَمْ نَجْعَلْ لَّهٗ مِنْ قَبْلُ سَمِیًّا Open ayah 19:7 in the Quran reader
(اللہ نے اس کی دعا تریہ برس بعد قبول کی اور فرمایا اے زکریا ہم تجھ کو ایک لڑکے کی خوشخبری دیتے ہیں اس کا نام یحییٰ ہوگا یہ نام ہم نے اس سے5 سے پہلے کسی کا نہیں رکھا۔
قَالَ رَبِّ اَنّٰى یَكُوْنُ لِیْ غُلٰمٌ وَّ كَانَتِ امْرَاَتِیْ عَاقِرًا وَّ قَدْ بَلَغْتُ مِنَ الْكِبَرِ عِتِیًّا Open ayah 19:8 in the Quran reader
زکریا نے عرض کیا مالک میرے مجھ کو لڑکا کیوں کر ہوگا میری بی بی تو بانجھ ہے اور میں بوڑھا پھونس ہوگیا ہوں6
قَالَ كَذٰلِكَ١ۚ قَالَ رَبُّكَ هُوَ عَلَیَّ هَیِّنٌ وَّ قَدْ خَلَقْتُكَ مِنْ قَبْلُ وَ لَمْ تَكُ شَیْئًا Open ayah 19:9 in the Quran reader
اس فرشتے نے جو خوشخبری دینے آیا تھا، کہا (یا پروردگار نے فرمایا) یوں ہی ہوگا۔ تیرا مالک فرماتا ہے تم دونوں کو اولاد دینا تو مجھ کو آسان ہے اور اس سے پہلے میں نے تجھ کو پیدا کردیا جب تو کچھ نہ تھا (معدوم تھا)
قَالَ رَبِّ اجْعَلْ لِّیْۤ اٰیَةً١ؕ قَالَ اٰیَتُكَ اَلَّا تُكَلِّمَ النَّاسَ ثَلٰثَ لَیَالٍ سَوِیًّا Open ayah 19:10 in the Quran reader
زکریا نے عرض کیا مالک میرے ایک نشانی میرے لئے مقرر کر دے۔ فرمایا نشانی یہ ہے کہ تو تین رات تک اچھا چنگا بھلا رہ کر لوگوں سے بات چیت نہ کرسکے گا۔
فَخَرَجَ عَلٰى قَوْمِهٖ مِنَ الْمِحْرَابِ فَاَوْحٰۤى اِلَیْهِمْ اَنْ سَبِّحُوْا بُكْرَةً وَّ عَشِیًّا Open ayah 19:11 in the Quran reader
پھر زکریا (عادت کے موافق) حجرے سے (جس میں عبادت کیا کرتے تھے) اپنے لوگوں پاس نکلا (بات نہ کرسکا) تو اشارے سے ان کو کہنے لگا صبح اور شام (خدا کی) عبادت کرو۔
یٰیَحْیٰى خُذِ الْكِتٰبَ بِقُوَّةٍ١ؕ وَ اٰتَیْنٰهُ الْحُكْمَ صَبِیًّاۙ Open ayah 19:12 in the Quran reader
اے یحییٰ تورات شریف کو مضبوطی سے تھا4 وہ (اس کے حکموں پر عمل کرتا رہ) اور ہم نے اس کو بچپنے ہی سے سمجھ دی تھی
وَّ حَنَانًا مِّنْ لَّدُنَّا وَ زَكٰوةً١ؕ وَ كَانَ تَقِیًّاۙ Open ayah 19:13 in the Quran reader
اور اپنے پاس سے رحم دلی (لوگوں پر شفقت اور مہربانی اور ستھرائی اور وہ پرہیز گار تھا
وَّ بَرًّۢا بِوَالِدَیْهِ وَ لَمْ یَكُنْ جَبَّارًا عَصِیًّا Open ayah 19:14 in the Quran reader
اور اپنے ماں باپ کا تابعدار اور مگر ا (غاٹا) نافرمان نہ تھا (کہ ماں باپ کو کچھ نہ سمجھے اور خدا کی نافرمانی کیر )
وَ سَلٰمٌ عَلَیْهِ یَوْمَ وُلِدَ وَ یَوْمَ یَمُوْتُ وَ یَوْمَ یُبْعَثُ حَیًّا۠ Open ayah 19:15 in the Quran reader
اور اس پر خدا کی امان ہے جس دن وہ پیدا ہوا اور جس دن وہ مرنیوالا تھا اور جس پھر (دوبارہ) جی کر اٹھے
وَ اذْكُرْ فِی الْكِتٰبِ مَرْیَمَ١ۘ اِذِ انْتَبَذَتْ مِنْ اَهْلِهَا مَكَانًا شَرْقِیًّاۙ Open ayah 19:16 in the Quran reader
اور (اے پیغمبر) قرآن میں مریم کا (قصہ) بیان کر جب وہ (اپنے لوگوں سے) الگ ہو کر (مسجد سے) پورب کی طرف ایک جگہ جا بیٹھی
فَاتَّخَذَتْ مِنْ دُوْنِهِمْ حِجَابًا١۪۫ فَاَرْسَلْنَاۤ اِلَیْهَا رُوْحَنَا فَتَمَثَّلَ لَهَا بَشَرًا سَوِیًّا Open ayah 19:17 in the Quran reader
تو اس نے ان کی طرف سے اڑ کرلی (نہانے کے لئے یاسر میں سے جوئیں نکالنے کے لئے پھر ہم نے اپنی روح (حضرت جبرائیل یا خود حضرت عیسیٰ کی روح کو اس کے پاس بھیجا وہ اچھے خاصے پورے آدمی کی شکل بن کر اس کے سامنے آگیا۔
قَالَتْ اِنِّیْۤ اَعُوْذُ بِالرَّحْمٰنِ مِنْكَ اِنْ كُنْتَ تَقِیًّا Open ayah 19:18 in the Quran reader
کہنے لگی میں تجھ سے خدا کی پناہ چاہتی ہوں اگر تو (خدا سے) ڈرتا ہے
قَالَ اِنَّمَاۤ اَنَا رَسُوْلُ رَبِّكِ١ۖۗ لِاَهَبَ لَكِ غُلٰمًا زَكِیًّا Open ayah 19:19 in the Quran reader
وہ کہنے لگا میں تو تیرے مالک کا بھیجا ہوا ہوں اس لئے آیا ہوں کہ تجھ کو ایک پاک لڑکا دوں۔
قَالَتْ اَنّٰى یَكُوْنُ لِیْ غُلٰمٌ وَّ لَمْ یَمْسَسْنِیْ بَشَرٌ وَّ لَمْ اَكُ بَغِیًّا Open ayah 19:20 in the Quran reader
مریم کہنے لگی مجھ کو لکڑا کیونکر ہوگا اور کسی مرد نے مجھ کو چھوا تک نہیں (مجھ سے نکاح نہیں کیا) اور میں بدکار بھی نہیں ہوں (کہ چھپا چراکر میں نے برا کام کیا ہو)
قَالَ كَذٰلِكِ١ۚ قَالَ رَبُّكِ هُوَ عَلَیَّ هَیِّنٌ١ۚ وَ لِنَجْعَلَهٗۤ اٰیَةً لِّلنَّاسِ وَ رَحْمَةً مِّنَّا١ۚ وَ كَانَ اَمْرًا مَّقْضِیًّا Open ayah 19:21 in the Quran reader
وہ بولا یوں ہی ہوگا) صحبت کی ضرورت نہیں) تیرا مالک فرماتا ہے۔ بےباپ کے لڑکا پیدا کرنا مجھ پر آسان ہے (جب بن باپ اور بن ماں کے میں پیدا کرسکتا ہوں) اور اس سے مطلب یہ ہے کہ ہم لوگوں کے لئے اس لڑکے کو اپنی قدرت کی نشانی بنئایں اور اپنی طرف سے (بندوں پر رحم کریں اور یہ بات تو روز ازل میں ٹھہر چکی ہے
فَحَمَلَتْهُ فَانْتَبَذَتْ بِهٖ مَكَانًا قَصِیًّا Open ayah 19:22 in the Quran reader
تو لڑکے کا حمل اس کو رہ گیا پھر وہ پیٹ لئے ہوئے ایک دور مکان میں چلی گی
فَاَجَآءَهَا الْمَخَاضُ اِلٰى جِذْعِ النَّخْلَةِ١ۚ قَالَتْ یٰلَیْتَنِیْ مِتُّ قَبْلَ هٰذَا وَ كُنْتُ نَسْیًا مَّنْسِیًّا Open ayah 19:23 in the Quran reader
پھر دور اس کو ایک کھجور کی جڑ میں اس پر ٹیکا دینے کو ایسے گیا وہ کہنے لگی کاش میں اس مصیبت سے پہلے ہی مرجاتی (ایک تو درد اور تکلف دوسرے لوگوں میں روسائی کا ڈر اور مر کر دنیا سے) بھولی بسری ہوجاتی (کوئی مریا ذکر تک نہ کرتا)
فَنَادٰىهَا مِنْ تَحْتِهَاۤ اَلَّا تَحْزَنِیْ قَدْ جَعَلَ رَبُّكِ تَحْتَكِ سَرِیًّا Open ayah 19:24 in the Quran reader
پھر نیچے کی طرف سے اس کو فرشتے نے آواز دی (یا خود حضرت عیسیٰ نے تاریخ کیوں کرتی ہے (دیکھ تو) تیرے مالک نے تیرے تلے ایک سردار کو رکھا ہے (جو تمام بنی اسرائیل پر سرداری کو لگا)
وَ هُزِّیْۤ اِلَیْكِ بِجِذْعِ النَّخْلَةِ تُسٰقِطْ عَلَیْكِ رُطَبًا جَنِیًّا٘ Open ayah 19:25 in the Quran reader
اور کھجور کی جڑ پکڑ کر اپنی طرف جھکا (خدا کی قدرت سے) تجھ پر تازی پکی کھجوریں گریں گی
فَكُلِیْ وَ اشْرَبِیْ وَ قَرِّیْ عَیْنًا١ۚ فَاِمَّا تَرَیِنَّ مِنَ الْبَشَرِ اَحَدًا١ۙ فَقُوْلِیْۤ اِنِّیْ نَذَرْتُ لِلرَّحْمٰنِ صَوْمًا فَلَنْ اُكَلِّمَ الْیَوْمَ اِنْسِیًّاۚ Open ayah 19:26 in the Quran reader
تو سرے سے کھجوریں) کھا اور چشمے کا میٹھا پانی پی اور (بیٹے کو دیکھ کر) آنکھ ٹھنڈی کر (یا آرام سے سوجا) پھر اگر تو کوئی آدمی دیکھے تو اس سے کہہ دے میں نے اللہ کی منت کا روزہ رکھا ہے تو میں آج کسی آدمی سے باتن ہیں کرسکتی۔
فَاَتَتْ بِهٖ قَوْمَهَا تَحْمِلُهٗ١ؕ قَالُوْا یٰمَرْیَمُ لَقَدْ جِئْتِ شَیْئًا فَرِیًّا Open ayah 19:27 in the Quran reader
پھر میرم لڑکے کے گود میں لئے ہوئے اپنے لوگوں کے پاس گئی وہ کہنے لگے مریم یہ تو نے کیا غضب کیا۔
یٰۤاُخْتَ هٰرُوْنَ مَا كَانَ اَبُوْكِ امْرَاَ سَوْءٍ وَّ مَا كَانَتْ اُمُّكِ بَغِیًّاۖۚ Open ayah 19:28 in the Quran reader
اے ہارون کی بہن تیرا باپ کچھ برا آدمی (بدکار نہ تھا اور نہ تیری ماں بدکار تھی۔
فَاَشَارَتْ اِلَیْهِ١ؕ قَالُوْا كَیْفَ نُكَلِّمُ مَنْ كَانَ فِی الْمَهْدِ صَبِیًّا Open ayah 19:29 in the Quran reader
مریم نے عیسیٰ کی طرف اشارہ کیا (اس سے پوچھو جو کچھ پوچھتے ہو وہ کہعین لگے بھلا ہم بچے سے کیا بات کریں جو گود (میں ہے ہے (یا نہالچہ7 میں)
قَالَ اِنِّیْ عَبْدُ اللّٰهِ١ؕ۫ اٰتٰىنِیَ الْكِتٰبَ وَ جَعَلَنِیْ نَبِیًّاۙ Open ayah 19:30 in the Quran reader
بچہ (یہ سنتے ہی) بول اٹھا میں اللہ کا بندہ ہو ہوں۔ اس نے مجھ کو کتاب دی (انجیل مقدس اور مجھ کو پیغمبر بنایا۔
وَّ جَعَلَنِیْ مُبٰرَكًا اَیْنَ مَا كُنْتُ١۪ وَ اَوْصٰنِیْ بِالصَّلٰوةِ وَ الزَّكٰوةِ مَا دُمْتُ حَیًّا٢۪ۖ Open ayah 19:31 in the Quran reader
اور میں جہاں رہوں اس نے مجھے برکت والا بنایا (یعنی نیک باتیں سکھلانے والا) اور اس نے مجھ کو نماز پڑھنے اور زکواۃ دینے یا دل کو معاف کرنے) کا حکم دیا یہ جب تک میں (دنیا میں زندہ رہوں
وَّ بَرًّۢا بِوَالِدَتِیْ١٘ وَ لَمْ یَجْعَلْنِیْ جَبَّارًا شَقِیًّا Open ayah 19:32 in the Quran reader
اور اپنی ماں کا تابعدار بنایا اور اس نے مجھ کو مگر نالائق نہیں بنایا
وَ السَّلٰمُ عَلَیَّ یَوْمَ وُلِدْتُّ وَ یَوْمَ اَمُوْتُ وَ یَوْمَ اُبْعَثُ حَیًّا Open ayah 19:33 in the Quran reader
اور مجھ پر خدا کی امان ہے جس دن میں پیدا ہوا اور جس دن مروں گا اور جس دن پھر جلا کر اٹھایا جائوں گا10
ذٰلِكَ عِیْسَى ابْنُ مَرْیَمَ١ۚ قَوْلَ الْحَقِّ الَّذِیْ فِیْهِ یَمْتَرُوْنَ Open ayah 19:34 in the Quran reader
عیسیٰ مریم کے بیٹے کی یہ حقیقت ہے سچی بات جس میں وہ جھگڑا کرتے ہیں1 1
مَا كَانَ لِلّٰهِ اَنْ یَّتَّخِذَ مِنْ وَّلَدٍ١ۙ سُبْحٰنَهٗ١ؕ اِذَا قَضٰۤى اَمْرًا فَاِنَّمَا یَقُوْلُ لَهٗ كُنْ فَیَكُوْنُؕ Open ayah 19:35 in the Quran reader
خدا کی یہ شان نہیں کہ وہ کسی کو بیٹا بنائے وہ پاک ذات ہے (بیٹا بیٹی اس کے کہاں ہوسکتے ہیں) جب وہ کوئی کام ٹھہرا لیتا ہے تو فرماتا ہے ہو وہ ہوجاتا ہے12
وَ اِنَّ اللّٰهَ رَبِّیْ وَ رَبُّكُمْ فَاعْبُدُوْهُ١ؕ هٰذَا صِرَاطٌ مُّسْتَقِیْمٌ Open ayah 19:36 in the Quran reader
اور بیشک اللہ میرا مالک ہے اور تمہارا بھی مالک ہے اور اسی کو پوجو یہی سیدھا رستہ ہے (یحنی توحید کا باقی سب رستے ٹیڑھے اور کج ہیں)
فَاخْتَلَفَ الْاَحْزَابُ مِنْۢ بَیْنِهِمْ١ۚ فَوَیْلٌ لِّلَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْ مَّشْهَدِ یَوْمٍ عَظِیْمٍ Open ayah 19:37 in the Quran reader
پھر (حضرت عیسیٰ کے بعد نصاریٰ کے) فرقے آپس میں لگے اختلاف کرنے تو جن لوگوں نے کفر اختیار کیا (حضرت عیسیٰ کو خدا یا خدا کا بیٹا سمجھنے لگے) بڑے دن میں حاضر ہوتے وقت ان کی خرابی ہے۔
اَسْمِعْ بِهِمْ وَ اَبْصِرْ١ۙ یَوْمَ یَاْتُوْنَنَا لٰكِنِ الظّٰلِمُوْنَ الْیَوْمَ فِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ Open ayah 19:38 in the Quran reader
جس دن ہمارے سامنے آئیں گے (یعنی قیامت کے دن) اس دن خوب سنتے اور دیکھتے ہونگے لیکن آج تو (دنیا میں) یہ ظالم کھلی گمراہی میں ہیں
وَ اَنْذِرْهُمْ یَوْمَ الْحَسْرَةِ اِذْ قُضِیَ الْاَمْرُ١ۘ وَ هُمْ فِیْ غَفْلَةٍ وَّ هُمْ لَا یُؤْمِنُوْنَ Open ayah 19:39 in the Quran reader
اور ان (ظالموں) کو افسوس کے دن سے ڈرا جب کام3 تمام ہوجائیگا اور (اب تو) وہ غفلت میں ہیں اور ایمان نہیں لاتے (دنیا کے دھندوں نے ان کو اندھا کردیا ہے )
اِنَّا نَحْنُ نَرِثُ الْاَرْضَ وَ مَنْ عَلَیْهَا وَ اِلَیْنَا یُرْجَعُوْنَ۠ Open ayah 19:40 in the Quran reader
(کیا ان کو اتنی مسجھ نہیں ہے کہ) ہم ہی زمین کے4 وارث ہونگے اور ان لوگوں کے جو زمین پر (بستے) ہیں اور ہماری طرف ان کو لوٹ کر آنا ہے (اپنے اعمال کا محاسبہ دینا ہے