19. Surah Maryam
مريمMary · 98 ayahsاشرف الحواشی
وَ اذْكُرْ فِی الْكِتٰبِ اِبْرٰهِیْمَ١ؕ۬ اِنَّهٗ كَانَ صِدِّیْقًا نَّبِیًّا Open ayah 19:41 in the Quran reader
اور (اے پیغمبر) قرآن میں5 ابراہیم کا ذکر کر وہ بڑا سچا تھا پیغمبر تھا۔
اِذْ قَالَ لِاَبِیْهِ یٰۤاَبَتِ لِمَ تَعْبُدُ مَا لَا یَسْمَعُ وَ لَا یُبْصِرُ وَ لَا یُغْنِیْ عَنْكَ شَیْئًا Open ayah 19:42 in the Quran reader
جب اس نے اپنے باپ (آذر) سے کہا بوا تو اس کو کیوں پوجتا ہے جو نہ سنتا ہے اور نہ دیکھتا ہے اور نہ تیرے کچھ کام آسکتا ہے6
یٰۤاَبَتِ اِنِّیْ قَدْ جَآءَنِیْ مِنَ الْعِلْمِ مَا لَمْ یَاْتِكَ فَاتَّبِعْنِیْۤ اَهْدِكَ صِرَاطًا سَوِیًّا Open ayah 19:43 in the Quran reader
باوا مجھ کو وہ علم آچکا ہے جو تجھ کو نہیں آیا (گو میں عمر میں تجھ سے چھوٹا ہوں) تو میرے کہنے پر چل میں تجھ کو سیدھا رستہ بتادوں گا (توحید اور ایمان کا رستہ)
یٰۤاَبَتِ لَا تَعْبُدِ الشَّیْطٰنَ١ؕ اِنَّ الشَّیْطٰنَ كَانَ لِلرَّحْمٰنِ عَصِیًّا Open ayah 19:44 in the Quran reader
باوا شیطان کو مت پوج (اس کا کہا مت مان7 کیونکہ شیطان خدا کے مخالف ہے8
یٰۤاَبَتِ اِنِّیْۤ اَخَافُ اَنْ یَّمَسَّكَ عَذَابٌ مِّنَ الرَّحْمٰنِ فَتَكُوْنَ لِلشَّیْطٰنِ وَلِیًّا Open ayah 19:45 in the Quran reader
باوا میں ڈرتا ہوں کہیں (تیرے شرک اور کفر کی وجہ سے) خدا کی طرف سے کوئی عذاب تجھ کو لگ جائے پھر تو (دوزخ میں، شیطان کا رفیق بن جائے)
قَالَ اَرَاغِبٌ اَنْتَ عَنْ اٰلِهَتِیْ یٰۤاِبْرٰهِیْمُ١ۚ لَئِنْ لَّمْ تَنْتَهِ لَاَرْجُمَنَّكَ وَ اهْجُرْنِیْ مَلِیًّا Open ayah 19:46 in the Quran reader
اس کا باپ غصے ہوا کہنے لگا ابراہیم کیا تو میرے معبودوں سے پھر بیٹھنے والا ہے۔ (ان کو چھوڑ دینے والا ہے) اگر تو واپسی باتوں سے) باز نہ آئے تو میں تجھ کو سنگسار (یا تجھ پر گالیوں کی بوچھاڑ) کروں گا اور (جا) ( ایک وقت تک مجھ9 سے دورہ (یا اپنے تئیں مجھ سے بچا کر رکھ)
قَالَ سَلٰمٌ عَلَیْكَ١ۚ سَاَسْتَغْفِرُ لَكَ رَبِّیْ١ؕ اِنَّهٗ كَانَ بِیْ حَفِیًّا Open ayah 19:47 in the Quran reader
ابراہیم نے (نرمی کی اور) کہا تو سلامت رہے10 میں اب تیرے لئے اپنے مالک سے بخشش چاہ مونگا کیونکہ وہ مجھ پر بہت مہربان ہے (تو شاید تیرے باب میں میری دعا قبول فرما لے
وَ اَعْتَزِلُكُمْ وَ مَا تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ وَ اَدْعُوْا رَبِّیْ١ۖ٘ عَسٰۤى اَلَّاۤ اَكُوْنَ بِدُعَآءِ رَبِّیْ شَقِیًّا Open ayah 19:48 in the Quran reader
اور میں تم سے اور جن کو تم خدا کے سوا پکارتے ہو ان سے الگ ہوتا ہوں۔11 اپنے مالک و (بس اسی کو) پکارتا ہوں مجھے امید ہے کہ اپنا مالک کو پکار کر میں بےنصیب نہ ہوں گا۔
فَلَمَّا اعْتَزَلَهُمْ وَ مَا یَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ١ۙ وَهَبْنَا لَهٗۤ اِسْحٰقَ وَ یَعْقُوْبَ١ؕ وَ كُلًّا جَعَلْنَا نَبِیًّا Open ayah 19:49 in the Quran reader
پھر جب ابراہیم ان سے اور جن کو وہ اللہ کے سوا پوجتے تھے (یعنی تبونکھ) ان سے الگ ہوگیا (اور اکیلا رہ گیا) تو ہم نے اس کو اسحاق (بیٹا) اور یعقوب (پوتا) دیا اور ہر ایک کو (ان دونوں میں سے) ہم نے پیغمبر بنایا
وَ وَهَبْنَا لَهُمْ مِّنْ رَّحْمَتِنَا وَ جَعَلْنَا لَهُمْ لِسَانَ صِدْقٍ عَلِیًّا۠ Open ayah 19:50 in the Quran reader
اور ہم نے اپنی رحمت2 کا حصہ ان کو دیا (پیغمبری دی اور دولت اور حکومت اور سب سے بڑھ کر یہ نعمت دی) سچی زبان ان کے لئے بلند کردی
وَ اذْكُرْ فِی الْكِتٰبِ مُوْسٰۤى١٘ اِنَّهٗ كَانَ مُخْلَصًا وَّ كَانَ رَسُوْلًا نَّبِیًّا Open ayah 19:51 in the Quran reader
اور اے3 پیغمبر قرآن میں موسیٰ کا ذکر وہ ہمارا خاص بندہ اور میرے خدا کا بھیجا ہوا لوگوں کو اللہ کا پیغام سنانیوالا تھا۔
وَ نَادَیْنٰهُ مِنْ جَانِبِ الطُّوْرِ الْاَیْمَنِ وَ قَرَّبْنٰهُ نَجِیًّا Open ayah 19:52 in the Quran reader
اور ہم نے اس کو طور یہاں پر داہنی طرف سے دیا برکت والے کنارے سے) پکارا اور ہم نے اس کو بھیجا کہنے کو نزدیک بلایا (یا ہم نے اس کو نزدیک بلایا بلند کر کے)
وَ وَهَبْنَا لَهٗ مِنْ رَّحْمَتِنَاۤ اَخَاهُ هٰرُوْنَ نَبِیًّا Open ayah 19:53 in the Quran reader
اور ہم نے اپنی مہربانی سے اس کو (یعنی اس کی مدد کے لئے) اس کے بھائی6 ہارون پیغمبر کو دیا
وَ اذْكُرْ فِی الْكِتٰبِ اِسْمٰعِیْلَ١٘ اِنَّهٗ كَانَ صَادِقَ الْوَعْدِ وَ كَانَ رَسُوْلًا نَّبِیًّاۚ Open ayah 19:54 in the Quran reader
اور اے پیغمبر قرآن میں اسمعیل کا کر کر وہ وعدے کا سچا تھا اور7 وہ اللہ کا بھیجا ہوا (اس کا پیغام (لوگوں کو) سنانے والا تھا8
وَ كَانَ یَاْمُرُ اَهْلَهٗ بِالصَّلٰوةِ وَ الزَّكٰوةِ١۪ وَ كَانَ عِنْدَ رَبِّهٖ مَرْضِیًّا Open ayah 19:55 in the Quran reader
اور اور اپنے گھر والوں کو نماز پڑھنے اور زکواۃ دینے کا حکم کرتا اور وہ اپنے مالک کا یارا تھا
وَ اذْكُرْ فِی الْكِتٰبِ اِدْرِیْسَ١٘ اِنَّهٗ كَانَ صِدِّیْقًا نَّبِیًّاۗۙ Open ayah 19:56 in the Quran reader
اور (اے پیغمبر) قرآن میں ادریس کا ذکر وہ بڑا سچا تھا9 (اور) نبی تھا
وَّ رَفَعْنٰهُ مَكَانًا عَلِیًّا Open ayah 19:57 in the Quran reader
اور ہم نے اس کو بلند جگہ اٹھا لیا10
اُولٰٓئِكَ الَّذِیْنَ اَنْعَمَ اللّٰهُ عَلَیْهِمْ مِّنَ النَّبِیّٖنَ مِنْ ذُرِّیَّةِ اٰدَمَ١ۗ وَ مِمَّنْ حَمَلْنَا مَعَ نُوْحٍ١٘ وَّ مِنْ ذُرِّیَّةِ اِبْرٰهِیْمَ وَ اِسْرَآءِیْلَ١٘ وَ مِمَّنْ هَدَیْنَا وَ اجْتَبَیْنَا١ؕ اِذَا تُتْلٰى عَلَیْهِمْ اٰیٰتُ الرَّحْمٰنِ خَرُّوْا سُجَّدًا وَّ بُكِیًّا۩ Open ayah 19:58 in the Quran reader
یہ پیغمبر وہ لوگ ہیں جن پر اللہ تعالیٰ نے فضل کیا آدم کی اولاد میں سے اور ان لوگوں کی (اولاد میں سے) جن کو ہم نے نوح کے ساتھ (کشتی میں) چڑھا لیا تھا اور ابراہیم اور یعقوب کی اولاد میں سے اور (یہ) ان لوگوں میں سے ہیں جن کو ہم نے ہدایت کی (سچی راہ بتلائی اور ان کو (ساری خلقت میں سے پیغمبر کے لئے چن لیا۔ جب ان لوگوں کو اللہ کی آیتیں پڑھ کر سنائی جاتی تھیں تو سجدے میں گرپڑے اور روتے جائے12
فَخَلَفَ مِنْۢ بَعْدِهِمْ خَلْفٌ اَضَاعُوا الصَّلٰوةَ وَ اتَّبَعُوا الشَّهَوٰتِ فَسَوْفَ یَلْقَوْنَ غَیًّاۙ Open ayah 19:59 in the Quran reader
پھر ان کے بعد ایسے نالائق پیدا ہوئے جنہوں نے13 نے نماز کو تو گنوا دیا اور (دنیا کے) مزوں میں لگ گئے تو ان کی گمراہی ضرور ان کے سامنے آئے1
اِلَّا مَنْ تَابَ وَ اٰمَنَ وَ عَمِلَ صَالِحًا فَاُولٰٓئِكَ یَدْخُلُوْنَ الْجَنَّةَ وَ لَا یُظْلَمُوْنَ شَیْئًاۙ Open ayah 19:60 in the Quran reader
مگر جو کوئی توبہ کرے اور ایمان لائے اور اچھے کام کرے تو ایسے لوگ بہشت میں جائیں گے اور ان پر کچھ ظلم نہ ہوگا
جَنّٰتِ عَدْنِ اِ۟لَّتِیْ وَعَدَ الرَّحْمٰنُ عِبَادَهٗ بِالْغَیْبِ١ؕ اِنَّهٗ كَانَ وَعْدُهٗ مَاْتِیًّا Open ayah 19:61 in the Quran reader
ف 2 (وہ بہت کیا ہے) ہمیشہ رہنے کے باغ ہیں جن کا اللہ نے اپنے بندوں کو بن دکھائے وعدہ کیا ہے (بندوں نے ان باغوں کو نہیں دیکھا) بیشک اس کا وعدہ آ کر رہے گا (یا اس کا وعدہ ضرور پورا ہوگا )
لَا یَسْمَعُوْنَ فِیْهَا لَغْوًا اِلَّا سَلٰمًا١ؕ وَ لَهُمْ رِزْقُهُمْ فِیْهَا بُكْرَةً وَّ عَشِیًّا Open ayah 19:62 in the Quran reader
وہاں کوئی بیہودہ بات سننے میں نہ آئیگی البتہ سلام (کی آواز) سنتے رہیں گے اور وہاں ان کو صبح شام کھانا ملتا رہے گا
تِلْكَ الْجَنَّةُ الَّتِیْ نُوْرِثُ مِنْ عِبَادِنَا مَنْ كَانَ تَقِیًّا Open ayah 19:63 in the Quran reader
ف 3 یہی وہ بہشت ہے جس کا وارث ہم اپنے بندوں میں سے ان کو کریں گے جو پرہیز گار میں4
وَ مَا نَتَنَزَّلُ اِلَّا بِاَمْرِ رَبِّكَ١ۚ لَهٗ مَا بَیْنَ اَیْدِیْنَا وَ مَا خَلْفَنَا وَ مَا بَیْنَ ذٰلِكَ١ۚ وَ مَا كَانَ رَبُّكَ نَسِیًّاۚ Open ayah 19:64 in the Quran reader
اور اے فرشتوں ہمارے پیغمبر سے کہہ دو ) ہم نہیں اترتے مگر تریے مالک کے حکم5 جو ہمارے آگے ہے اور جو ہمارے آگے ہے اور جو ہمارے پیچھے ہے اور جو ان کے بیچ میں6 ہے سب اسی کا ہے اور تیرا مالک (کسی چیز کو) بھولنے والا نہیں7
رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا فَاعْبُدْهُ وَ اصْطَبِرْ لِعِبَادَتِهٖ١ؕ هَلْ تَعْلَمُ لَهٗ سَمِیًّا۠ Open ayah 19:65 in the Quran reader
وہ مالک ہے آسمانوں اور زمین کا اور جو ان کے بیچ میں ہے اس کا (بھی) تو اسی کی پوجا کر اور اس کی پوجا پر جمارہ8 کیا تو اس کے جوڑ کا اور کوئی بھی سمجھتا ہے9
وَ یَقُوْلُ الْاِنْسَانُ ءَاِذَا مَا مِتُّ لَسَوْفَ اُخْرَجُ حَیًّا Open ayah 19:66 in the Quran reader
اور آدمی (جو قیامت کا انکار کرتا ہے) کہت ہے کیا جب میں مر جائوں گا تو پھر (دوبارہ جلا کر (قبر سے) نکالا جائوں گا
اَوَ لَا یَذْكُرُ الْاِنْسَانُ اَنَّا خَلَقْنٰهُ مِنْ قَبْلُ وَ لَمْ یَكُ شَیْئًا Open ayah 19:67 in the Quran reader
اس آدمی کو اتنا شعور نہیں کہ پہلے جب وہ کچھ نہ تھا ہم نے اس کو پیدا کردیا10
فَوَرَبِّكَ لَنَحْشُرَنَّهُمْ وَ الشَّیٰطِیْنَ ثُمَّ لَنُحْضِرَنَّهُمْ حَوْلَ جَهَنَّمَ جِثِیًّاۚ Open ayah 19:68 in the Quran reader
تو قسم تیرے مالک کی ہم تو ان آدمیوں کو (جو قیامت کے منکر ہیں) اور شیطانوں کو (جنہوں نے آدمیوں کو بہ کیا ا) اکٹھا کرینگے پھر جہنم کے گرد گھنٹوں پر گرے ہوئے ان کو حاضر کرینگے
ثُمَّ لَنَنْزِعَنَّ مِنْ كُلِّ شِیْعَةٍ اَیُّهُمْ اَشَدُّ عَلَى الرَّحْمٰنِ عِتِیًّاۚ Open ayah 19:69 in the Quran reader
پھر ہر جماعت میں سے ہم اس کو الگ کرلیں گے جو خدا کے مقابلہ پر بہت دلیر تھا11
ثُمَّ لَنَحْنُ اَعْلَمُ بِالَّذِیْنَ هُمْ اَوْلٰى بِهَا صِلِیًّا Open ayah 19:70 in the Quran reader
پھر ہم خوب جانتے ہیں ان لوگوں کو جو دوزخ میں زیادہ جلنے کے لائق ہیں (یا جو دوزخ میں پہلے جانے کے سزا وار ہیں)
وَ اِنْ مِّنْكُمْ اِلَّا وَارِدُهَا١ۚ كَانَ عَلٰى رَبِّكَ حَتْمًا مَّقْضِیًّاۚ Open ayah 19:71 in the Quran reader
اور تم میں سے کوئی ایسا نہیں جو دوزخ میں نہ جائے1 یا دوزخ پر سے نہ گذرے) یہ تو تیرے مالک پر لازم ہے اس نے فیصلہ کرلیا ہے
ثُمَّ نُنَجِّی الَّذِیْنَ اتَّقَوْا وَّ نَذَرُ الظّٰلِمِیْنَ فِیْهَا جِثِیًّا Open ayah 19:72 in the Quran reader
پھر جو پر ہیگز گار ہیں (شرک اور کفر سے بچے رہے ہیں ان کو تو ہم دو خ سے نکا لیں گے اور کافروں کو اسی میں گھنٹوں کے بل پڑا رہنے دین گے2
وَ اِذَا تُتْلٰى عَلَیْهِمْ اٰیٰتُنَا بَیِّنٰتٍ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا١ۙ اَیُّ الْفَرِیْقَیْنِ خَیْرٌ مَّقَامًا وَّ اَحْسَنُ نَدِیًّا Open ayah 19:73 in the Quran reader
اور جب ہماری کھلی کھلی (صاف مضمون کی) آیتیں ان کو پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو کافر ایمان والوں سے کہت یہیں (بھلا یہ تو بتائو) دونوں فرقوں میں (یعنی ہم میں اور تم میں کس فرقے کے مکان اچھے ہیں اور کس کی مجلس شاندار ہے۔
وَ كَمْ اَهْلَكْنَا قَبْلَهُمْ مِّنْ قَرْنٍ هُمْ اَحْسَنُ اَثَاثًا وَّ رِءْیًا Open ayah 19:74 in the Quran reader
اور ہم نے تو ان سے پہلے کتنے جتھوں کو تباہ کردیا جو ان سے اچھا سامان اور ان سے اچھی نمود رکھتے تھے3
قُلْ مَنْ كَانَ فِی الضَّلٰلَةِ فَلْیَمْدُدْ لَهُ الرَّحْمٰنُ مَدًّا١ۚ۬ حَتّٰۤى اِذَا رَاَوْا مَا یُوْعَدُوْنَ اِمَّا الْعَذَابَ وَ اِمَّا السَّاعَةَ١ؕ فَسَیَعْلَمُوْنَ مَنْ هُوَ شَرٌّ مَّكَانًا وَّ اَضْعَفُ جُنْدًا Open ayah 19:75 in the Quran reader
(اے پیغمبر ان لوگوں سے) کہہ دے جو گمراہ ہوتا ہے تو اللہ اس کو اور ڈھیلا چھوڑ دیتا ہے خوب ڈھیلا جب وہ اس کو دیکھیں گے جس کا ان سے وعدہ ہے (دنیا کا) عذاب (قید ہونا قتل ہونا جیسے جنگ بدر میں ہوا) یا قیامت اس وقت (بچہ) جان لیں گے کس کا مکان برا ہے (مومنوں کا یا ان کا) اور کس کا جتھا کمزور ہے
وَ یَزِیْدُ اللّٰهُ الَّذِیْنَ اهْتَدَوْا هُدًى١ؕ وَ الْبٰقِیٰتُ الصّٰلِحٰتُ خَیْرٌ عِنْدَ رَبِّكَ ثَوَابًا وَّ خَیْرٌ مَّرَدًّا Open ayah 19:76 in the Quran reader
اور جو لوگ سیدھی راہ پر ہیں ان کو اور زیادہ اللہ (نیک کام کرنے کی) ہدایت کرتا جاتا ہے۔ اور قائم رہنے والی نیکیاں5 تیرے مالک کے نزدیک اچھا بدلہ رکھتی ہیں اور اچھا انجام6
اَفَرَءَیْتَ الَّذِیْ كَفَرَ بِاٰیٰتِنَا وَ قَالَ لَاُوْتَیَنَّ مَالًا وَّ وَلَدًاؕ Open ayah 19:77 in the Quran reader
(اے پیغمبر، کیا تو نے اس شخص کو دیکھا جس نے ہماری آیتوں کو نہ مانا اور کہتا ہے (اگر سچ آخرت میں بہشت ملے گی تو) مجھ کو ضرور مال ملے گا اور اولاد بھی ملے گی۔
اَطَّلَعَ الْغَیْبَ اَمِ اتَّخَذَ عِنْدَ الرَّحْمٰنِ عَهْدًاۙ Open ayah 19:78 in the Quran reader
کیا اس کو غیب کی بات معلوم ہوگئی یا اس نے اللہ سے کوئی اقرار لے لیاف 8 ہے (کہ ضرور اس کو بہشت ملے گی،
كَلَّا١ؕ سَنَكْتُبُ مَا یَقُوْلُ وَ نَمُدُّ لَهٗ مِنَ الْعَذَابِ مَدًّاۙ Open ayah 19:79 in the Quran reader
ہرگز نہیں9 وہ بکتا ہے ہم اس کو لکھ رکھیں گے اور اس کا عذاب خوب بڑھائیں10
وَّ نَرِثُهٗ مَا یَقُوْلُ وَ یَاْتِیْنَا فَرْدًا Open ayah 19:80 in the Quran reader
اور جس کا ذکر کرتا ہے (یعنی مال اور اولاد کا اس کے مرنے پیچھے، وہ (سب) ہم لے لیں گے اور وہ اکیلا11 (بیک بینی و دو گوش ہمارے پاس آئیگا12