11. Surah Hud

هودHud · 123 ayahsاشرف الحواشی

Ayahs 11:120–122

وَ كُلًّا نَّقُصُّ عَلَیْكَ مِنْ اَنْۢبَآءِ الرُّسُلِ مَا نُثَبِّتُ بِهٖ فُؤَادَكَ١ۚ وَ جَآءَكَ فِیْ هٰذِهِ الْحَقُّ وَ مَوْعِظَةٌ وَّ ذِكْرٰى لِلْمُؤْمِنِیْنَ Open ayah 11:120 in the Quran reader

اور (اے پیغمبر) ہم اگلے پیغمبروں کی سب وہ خبریں جن سے ہم تیرا دل مضبوط کرتے ہیں ت جھ سے بیان کرتے ہیں اور اس سورت میں یا ان قصوں میں) جو حق بات تھی وہ تجھ کو پہنچ گئی اور مسلمانوں کو نصیحت اور عبرت ہوگئی

وَ قُلْ لِّلَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ اعْمَلُوْا عَلٰى مَكَانَتِكُمْ١ؕ اِنَّا عٰمِلُوْنَۙ Open ayah 11:121 in the Quran reader

اور (اے پیغمبر) جو لوگ ایمان نہیں لاتے ان سے کہہ دے تم اپنی جگہ جو کرتے ہو کرے جائو عنقریب تم کو سزا ملے گی ہم بھی اپنی جگہ جو کرتے ہیں وہ کر رہے ہیں

وَ انْتَظِرُوْا١ۚ اِنَّا مُنْتَظِرُوْنَ Open ayah 11:122 in the Quran reader

اور تم بھی خدا کے حکم کی) راہ دیکھتے رہو ہم بھی راہ دیکھ رہے ہیں3

ف 3 ۔ یا تم ہمارے انجام کی راہ دیکھتے رہو ہم تمہارے انجام کی راہ دیکھ رہے ہیں۔
Ayah 11:123

وَ لِلّٰهِ غَیْبُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ اِلَیْهِ یُرْجَعُ الْاَمْرُ كُلُّهٗ فَاعْبُدْهُ وَ تَوَكَّلْ عَلَیْهِ١ؕ وَ مَا رَبُّكَ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُوْنَ۠ Open ayah 11:123 in the Quran reader

اور آسمان اور زمین میں جو کچھ غیب کی چھپی ہوئی باتیں ہیں وہ سب اللہ ہی کو معلم ہیں اور اخیر ہر کام کی انتہا اسی کی طرف ہے4 تو کسی کا پوجا کر اور اسی پر بھروسا رکھ اور تیرا مالک ان کے کاموں سے یا تمہارے کاموں سے غافل نہیں ہے۔

ف 4 ۔ سب کو اسی کے پاس جانا ہے پھر وہی ہر ایک کو اس کے عمل کا بدلہ دے گا۔