11. Surah Hud
هودHud · 123 ayahsاشرف الحواشی
الٓرٰ١۫ كِتٰبٌ اُحْكِمَتْ اٰیٰتُهٗ ثُمَّ فُصِّلَتْ مِنْ لَّدُنْ حَكِیْمٍ خَبِیْرٍۙ Open ayah 11:1 in the Quran reader
یہ قرآن ایسی کتاب ہے جس کی آیتیں جانچ لی گئی ہیں3 پھر حکمت والے (خبردار خدا) کی طرف سے کھول کر بیان کی گئی ہیں4
اَلَّا تَعْبُدُوْۤا اِلَّا اللّٰهَ١ؕ اِنَّنِیْ لَكُمْ مِّنْهُ نَذِیْرٌ وَّ بَشِیْرٌۙ Open ayah 11:2 in the Quran reader
اس لئے کہ تم خدا کے سوا اور کسی کو نہ پوجو5 میں اسی کی طرف سے تم کو ڈرانے والا اور خوشخبری دینے والا ہوں6
وَّ اَنِ اسْتَغْفِرُوْا رَبَّكُمْ ثُمَّ تُوْبُوْۤا اِلَیْهِ یُمَتِّعْكُمْ مَّتَاعًا حَسَنًا اِلٰۤى اَجَلٍ مُّسَمًّى وَّ یُؤْتِ كُلَّ ذِیْ فَضْلٍ فَضْلَهٗ١ؕ وَ اِنْ تَوَلَّوْا فَاِنِّیْۤ اَخَافُ عَلَیْكُمْ عَذَابَ یَوْمٍ كَبِیْرٍ Open ayah 11:3 in the Quran reader
اور اس لئے کہ تم اپنے مالک سے اپنے گناہوں کی بخشش مانگو پھ راس کی درگاہ میں تو یہ کرو7 وہ تم کو ایک مدت معین یعنے موت تک اچھی طرح دنیا کے مزے اٹھانے والے8 جس نے زیادہ عباادت کی ہے اس کو زیادہ اجر ملے گا9 اور اگر اس کے حکم سے منہ موڑو گے تو مجھے یہ ڈر ہے کہ بڑے دن کا عذاب تم پر نہ ہو10
اِلَى اللّٰهِ مَرْجِعُكُمْ١ۚ وَ هُوَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ Open ayah 11:4 in the Quran reader
تم کو اللہ تعالیٰ کے پاس لوٹ کر جانا ہے اور وہ سب کچھ کرسکتا ہے11
اَلَاۤ اِنَّهُمْ یَثْنُوْنَ صُدُوْرَهُمْ لِیَسْتَخْفُوْا مِنْهُ١ؕ اَلَا حِیْنَ یَسْتَغْشُوْنَ ثِیَابَهُمْ١ۙ یَعْلَمُ مَا یُسِرُّوْنَ وَ مَا یُعْلِنُوْنَ١ۚ اِنَّهٗ عَلِیْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ Open ayah 11:5 in the Quran reader
(اے پیغمبر) سن رکھ یہ کافر اپنے سینوں کا حال چھپانے کے لئے اپنے سنیے موڑ لیتے ہیں2 سن لے یہ جس وقت اپنے کپڑے اوڑھ لیتے ہیں اور اپنا سارا بدن چھپالیتے ہیں13) اس وقت بھی جو کام یہ چھپا کر کرتے ہیں یا کھلم کھلا اللہ اس کو جانتا ہے وہ تو دلوں تک کے بھید جانتا ہے14
وَ مَا مِنْ دَآبَّةٍ فِی الْاَرْضِ اِلَّا عَلَى اللّٰهِ رِزْقُهَا وَ یَعْلَمُ مُسْتَقَرَّهَا وَ مُسْتَوْدَعَهَا١ؕ كُلٌّ فِیْ كِتٰبٍ مُّبِیْنٍ Open ayah 11:6 in the Quran reader
اور زمین پر جو جانور چلتا پھرتا ہے اس کی روزی اللہ پر ہے1 اور وہی جانتا ہے کہ کہاں رہے گا اور کہاں مرے گا2 سب کھلی کتاب لوح محفوظ میں موجود ہے
وَ هُوَ الَّذِیْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ فِیْ سِتَّةِ اَیَّامٍ وَّ كَانَ عَرْشُهٗ عَلَى الْمَآءِ لِیَبْلُوَكُمْ اَیُّكُمْ اَحْسَنُ عَمَلًا١ؕ وَ لَئِنْ قُلْتَ اِنَّكُمْ مَّبْعُوْثُوْنَ مِنْۢ بَعْدِ الْمَوْتِ لَیَقُوْلَنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْۤا اِنْ هٰذَاۤ اِلَّا سِحْرٌ مُّبِیْنٌ Open ayah 11:7 in the Quran reader
اور وہی ہے خدا جس نے چھ دن میں آسمان اور زمین کو بنایا3 اور اس کا تخت آسمان و زمین کی پیدائش سے پہلے پانی پر تھا4 اس نے دنیا کو اسلئے بنایا کہ تم کو آزمائے کون تم میں اچھے کام کرتا ہے5 اور اے پیغمبر اگر تو ان کافروں سے کہے تم بیشک مرنے کے بعد جی اٹھو گے تو وہ کافر ضرور کہیں گے یہ تمہاری بات تو ایک کھلے جادو کی طرح ہے اور بس
وَ لَئِنْ اَخَّرْنَا عَنْهُمُ الْعَذَابَ اِلٰۤى اُمَّةٍ مَّعْدُوْدَةٍ لَّیَقُوْلُنَّ مَا یَحْبِسُهٗ١ؕ اَلَا یَوْمَ یَاْتِیْهِمْ لَیْسَ مَصْرُوْفًا عَنْهُمْ وَ حَاقَ بِهِمْ مَّا كَانُوْا بِهٖ یَسْتَهْزِءُوْنَ۠ Open ayah 11:8 in the Quran reader
اور اگر ہم گنتی کے چند روز ان پر عذاب اتارنے میں دیر کریں تو کہیں گے کیا ہوا عذاب کیوں رک گیا سن لے جس دن عذاب ان پر آپہنچے گا پھر وہ کسی کے ٹالے ان سے ٹل نہیں سکتا اور جس عذاب کا ٹھٹھا اڑاتے تھے وہی ان کو گھیر لے گا
وَ لَئِنْ اَذَقْنَا الْاِنْسَانَ مِنَّا رَحْمَةً ثُمَّ نَزَعْنٰهَا مِنْهُ١ۚ اِنَّهٗ لَیَئُوْسٌ كَفُوْرٌ Open ayah 11:9 in the Quran reader
اور اگر ہم آدمی کو اپنی مہربانی کا مزہ چکھا کر پھر اس کو چھین لیتے ہیں تو وہ ناامید نا شکرا بن جاتا ہے6
وَ لَئِنْ اَذَقْنٰهُ نَعْمَآءَ بَعْدَ ضَرَّآءَ مَسَّتْهُ لَیَقُوْلَنَّ ذَهَبَ السَّیِّاٰتُ عَنِّیْ١ؕ اِنَّهٗ لَفَرِحٌ فَخُوْرٌۙ Open ayah 11:10 in the Quran reader
اور اگر ہم اس کو اس تکلیف کے بعد جو اس پر آئی تھی پھر آرام کا مزہ چکھائیں تو کہنے لگتا ہے اب سب دلدر مجھ سے دور ہوئے اور پھول کر مست بن جاتا ہے7
اِلَّا الَّذِیْنَ صَبَرُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ١ؕ اُولٰٓئِكَ لَهُمْ مَّغْفِرَةٌ وَّ اَجْرٌ كَبِیْرٌ Open ayah 11:11 in the Quran reader
مگر (اللہ کے بندے) صابر ہیں اور نیک کام کرتے ہیں8 انہی ولگوں کے واسطے اللہ تعالیٰ کی بخشش اور بڑا اجر ہے
فَلَعَلَّكَ تَارِكٌۢ بَعْضَ مَا یُوْحٰۤى اِلَیْكَ وَ ضَآئِقٌۢ بِهٖ صَدْرُكَ اَنْ یَّقُوْلُوْا لَوْ لَاۤ اُنْزِلَ عَلَیْهِ كَنْزٌ اَوْ جَآءَ مَعَهٗ مَلَكٌ١ؕ اِنَّمَاۤ اَنْتَ نَذِیْرٌ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ وَّكِیْلٌؕ Open ayah 11:12 in the Quran reader
تو (اے پیغمبر) کیا تو اس وحی میں سے جو تجھ پر آتی ہے کچھ چھوڑ دینا چاہتا اور کیا تیرا دل اس بات پر خفا ہے کہ6 کہ وہ کہہ اٹھیں (اگر یہ سچا پیغمبر ہوتا) تو اس پر ایک خزانہ کیوں نہ اترتا یا ایک فرشتہ اس کے ساتھ کیوں نہ آتا ( جو اس کی تصدیق کرتا جاتا) تو تو اور کچھ نہیں صرف اللہ کے عذاب سے ان کو ڈرانیوالا ہے1 اور باقی سب چیزیں اللہ کے ہاتھ میں ہیں2
اَمْ یَقُوْلُوْنَ افْتَرٰىهُ١ؕ قُلْ فَاْتُوْا بِعَشْرِ سُوَرٍ مِّثْلِهٖ مُفْتَرَیٰتٍ وَّ ادْعُوْا مَنِ اسْتَطَعْتُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ Open ayah 11:13 in the Quran reader
بلکہ وہ کافر کہتے ہیں کہ اس نے یعنی پیغمبر نے قرآن کو جھوٹ بٹ لیا ہے کہہ دے اگر تم سچے ہو تو قرآن کی طرح دس بٹی ہوئی سورتیں بنا کرلے آئو اور خدا کے سوا تم اپنی مدد کے لئے جن جن کو بلا سکتے ہو بلا3 پھر اے مسلمانو اور پیغمبر اگر یہ کافر جو تم نے چاہا
فَاِلَّمْ یَسْتَجِیْبُوْا لَكُمْ فَاعْلَمُوْۤا اَنَّمَاۤ اُنْزِلَ بِعِلْمِ اللّٰهِ وَ اَنْ لَّاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ١ۚ فَهَلْ اَنْتُمْ مُّسْلِمُوْنَ Open ayah 11:14 in the Quran reader
وہ نہ کرسکیں تو تم یقین کرلو4 قرآن اللہ کا علم لے کر اترا ہے5 اور یہ بھی سمجھ لو کہ اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں ہے تو کیا اب بھی تم مانتے ہو (یا نہیں6
مَنْ كَانَ یُرِیْدُ الْحَیٰوةَ الدُّنْیَا وَ زِیْنَتَهَا نُوَفِّ اِلَیْهِمْ اَعْمَالَهُمْ فِیْهَا وَ هُمْ فِیْهَا لَا یُبْخَسُوْنَ Open ayah 11:15 in the Quran reader
جو لوگ اچھے کام کر کے دنیا کی زندگی اور رونق چاہتے ہوں تو ہم ان کے کاموں کا بدل دنیا ہی میں ان کو پورا بھر دیں گے اور وہ دنیا میں گھاٹا نہ اٹھائیں گے
اُولٰٓئِكَ الَّذِیْنَ لَیْسَ لَهُمْ فِی الْاٰخِرَةِ اِلَّا النَّارُ١ۖ٘ وَ حَبِطَ مَا صَنَعُوْا فِیْهَا وَ بٰطِلٌ مَّا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ Open ayah 11:16 in the Quran reader
ان لوگوں کے لئے آخرت میں دوزخ کے سوا اور کچھ نہیں اور دنیا میں جو (اچھے کام) کیے تھے وہ سب اکارت ہوئے اور ان کا کیا کرایا سب ہوا ہوگیا7
اَفَمَنْ كَانَ عَلٰى بَیِّنَةٍ مِّنْ رَّبِّهٖ وَ یَتْلُوْهُ شَاهِدٌ مِّنْهُ وَ مِنْ قَبْلِهٖ كِتٰبُ مُوْسٰۤى اِمَامًا وَّ رَحْمَةً١ؕ اُولٰٓئِكَ یُؤْمِنُوْنَ بِهٖ١ؕ وَ مَنْ یَّكْفُرْ بِهٖ مِنَ الْاَحْزَابِ فَالنَّارُ مَوْعِدُهٗ١ۚ فَلَا تَكُ فِیْ مِرْیَةٍ مِّنْهُ١ۗ اِنَّهُ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّكَ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا یُؤْمِنُوْنَ Open ayah 11:17 in the Quran reader
کیا جو شخص اپنے مالک کی طر سے ایک دلیل رکھتا ہو یعنے عقل سلیم اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک گواہ بھی اس کو پہنچا ہو جبرئیل یا قرآن مجید یا حضرت محمد8 اور اس سے پہلے موسیٰ کی کتاب توریت شریف اس کو راہ دکھانیوالی اور رحمت ہوچکی ہو9 ایسے لوگ10 وہی قرآن پر بھی ایمان لائیں گے اور ان کافروں کے فرقوں میں سے جو کوئی اس کو یعنے قرآن یا پیغمبر کو نہ مانے تو اس کے لئے دوزخ کا وعدہ ہے11 تو (اے پیغمبر) قرآن میں شک مت کر12 وہ سچ ہے بیشک تیرے مالک کی طرف سے اترا ہے) لیکن اکثر لوگوں کو یقین نہیں
وَ مَنْ اَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرٰى عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا١ؕ اُولٰٓئِكَ یُعْرَضُوْنَ عَلٰى رَبِّهِمْ وَ یَقُوْلُ الْاَشْهَادُ هٰۤؤُلَآءِ الَّذِیْنَ كَذَبُوْا عَلٰى رَبِّهِمْ١ۚ اَلَا لَعْنَةُ اللّٰهِ عَلَى الظّٰلِمِیْنَۙ Open ayah 11:18 in the Quran reader
اور جو خدا تعالیٰ پر جھوٹ باندھے اس سے بڑھ کر کون ظالم ہوگا1 یہ لوگ (قیامت کے دن) اپنے مالک کے سامنے لائے جائیں گے اور گواہ گواہی دیں گے انہی لوگوں نے اپنے مالک پر جھوٹ بولا تھا سن لو اللہ تعالیٰ کی ظالموں پر پھٹکار ہے
الَّذِیْنَ یَصُدُّوْنَ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ وَ یَبْغُوْنَهَا عِوَجًا١ؕ وَ هُمْ بِالْاٰخِرَةِ هُمْ كٰفِرُوْنَ Open ayah 11:19 in the Quran reader
جو خدا کی راہ سے لوگوں کو روکتے ہیں اور اس میں کجی (عیب) نکالنا چاہتے ہیں اور وہی ہیں جو آخرت کو بھی نہیں مانتے
اُولٰٓئِكَ لَمْ یَكُوْنُوْا مُعْجِزِیْنَ فِی الْاَرْضِ وَ مَا كَانَ لَهُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ مِنْ اَوْلِیَآءَ١ۘ یُضٰعَفُ لَهُمُ الْعَذَابُ١ؕ مَا كَانُوْا یَسْتَطِیْعُوْنَ السَّمْعَ وَ مَا كَانُوْا یُبْصِرُوْنَ Open ayah 11:20 in the Quran reader
یہ لوگ دنیا میں خدا کو تھکا نہیں سکتے اگر خدا ان کو عذاب کرنا چاہے) اور نہ خدا کے سوا ان کا کوئی حمایتی ہے قیامت کے دن3 ان کو اوروں سے دونا عذاب ہوگا نہ وہ سچی بات سن سکتے تھے ایسے کفر و حسد میں غرق تھے اور نہ سیدھا رستہ دیکھ سکتے تھے ایسے اندھے بن گئے تھے4
اُولٰٓئِكَ الَّذِیْنَ خَسِرُوْۤا اَنْفُسَهُمْ وَ ضَلَّ عَنْهُمْ مَّا كَانُوْا یَفْتَرُوْنَ Open ayah 11:21 in the Quran reader
یہی لوگ ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کو تباہ کیا اور (دنیا میں) جو جھوٹی باتیں بناتے تھے وہ سب ہوا ہوگئیں (گئی گذریں)5
لَا جَرَمَ اَنَّهُمْ فِی الْاٰخِرَةِ هُمُ الْاَخْسَرُوْنَ Open ayah 11:22 in the Quran reader
ضرور یہی لوگ آخرت میں سب سے زیادہ گھاٹے میں پڑیں گے
اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَ اَخْبَتُوْۤا اِلٰى رَبِّهِمْ١ۙ اُولٰٓئِكَ اَصْحٰبُ الْجَنَّةِ١ۚ هُمْ فِیْهَا خٰلِدُوْنَ Open ayah 11:23 in the Quran reader
جو لوگ ایمان لائے اور اچھے کام کئے اور اپنے مالک کے سامنے عاجزی کرتے رہے وہی جنتی ہیں جو ہمیشہ جنت میں رہیں گے
مَثَلُ الْفَرِیْقَیْنِ كَالْاَعْمٰى وَ الْاَصَمِّ وَ الْبَصِیْرِ وَ السَّمِیْعِ١ؕ هَلْ یَسْتَوِیٰنِ مَثَلًا١ؕ اَفَلَا تَذَكَّرُوْنَ۠ Open ayah 11:24 in the Quran reader
دونوں فرقوں مسلمانوں اور کافروں کی مثال ایسی ہے جیسے اندھے بہرے اور دیکھتے سنتے کی کیا دونوں کا حال برابر ہے کیا تم غور نہیں کرتے6
وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا نُوْحًا اِلٰى قَوْمِهٖۤ١٘ اِنِّیْ لَكُمْ نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌۙ Open ayah 11:25 in the Quran reader
اور بیشک ہم نے نوح کو اس کی قوم کی طرف بھیجا7 اس نے کہا میں تم کو خدا کے عذاب سے صاف صاف ڈرانیوالا ہوں
اَنْ لَّا تَعْبُدُوْۤا اِلَّا اللّٰهَ١ؕ اِنِّیْۤ اَخَافُ عَلَیْكُمْ عَذَابَ یَوْمٍ اَلِیْمٍ Open ayah 11:26 in the Quran reader
میں یہ کہتا ہوں کہ اللہ کے سوا کسی کو نہ پوجو کیونکہ میں ڈرتا ہوں تم کو تکلیف کے دن قیامت کا عذاب نہ ہو1
فَقَالَ الْمَلَاُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْ قَوْمِهٖ مَا نَرٰىكَ اِلَّا بَشَرًا مِّثْلَنَا وَ مَا نَرٰىكَ اتَّبَعَكَ اِلَّا الَّذِیْنَ هُمْ اَرَاذِلُنَا بَادِیَ الرَّاْیِ١ۚ وَ مَا نَرٰى لَكُمْ عَلَیْنَا مِنْ فَضْلٍۭ بَلْ نَظُنُّكُمْ كٰذِبِیْنَ Open ayah 11:27 in the Quran reader
تب اس کی قوم کے سردار جو کافر تھے (نوح سے) کہنے لگے ہم تو یہی دیکھتے ہیں تو ہماری طرح ایک آدمی ہے2 اور یہ بھی دیکھتے ہیں کہ صرف ان لوگوں نے تیری پیروی کی ہے جو ہم میں رذالے ہیں3 وہ بھی اوپر کی عقل سے4 اور ہم تو تم کو کسی بات میں اپنے سے زیادہ پاتے5 بلکہ تم کو جھوٹا سمجھتے ہیں6
قَالَ یٰقَوْمِ اَرَءَیْتُمْ اِنْ كُنْتُ عَلٰى بَیِّنَةٍ مِّنْ رَّبِّیْ وَ اٰتٰىنِیْ رَحْمَةً مِّنْ عِنْدِهٖ فَعُمِّیَتْ عَلَیْكُمْ١ؕ اَنُلْزِمُكُمُوْهَا وَ اَنْتُمْ لَهَا كٰرِهُوْنَ Open ayah 11:28 in the Quran reader
نوح نے کہا بھائیو بتلائو تو سہی اگر میں اپنے مالک کی طرف سے جو دلیل آئی اس پر قائم ہوا اور اس نے اپنی مہربانی سے مجھ کو سرفراز کیا پیغمبری دی اور تم سے وہ چھپی رہی7 تو کیا ہم زبردستی تم پر نہیں چاہتے مگر اس کو تمہارے گلے چیپ سکتے ہیں8
وَ یٰقَوْمِ لَاۤ اَسْئَلُكُمْ عَلَیْهِ مَالًا١ؕ اِنْ اَجْرِیَ اِلَّا عَلَى اللّٰهِ وَ مَاۤ اَنَا بِطَارِدِ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا١ؕ اِنَّهُمْ مُّلٰقُوْا رَبِّهِمْ وَ لٰكِنِّیْۤ اَرٰىكُمْ قَوْمًا تَجْهَلُوْنَ Open ayah 11:29 in the Quran reader
اور بھائیوں میں تم سے اس سمجھانے اور نصیحت کرنے پر کچھ روپیہ نہیں مانگتا میری مزدوری تو بس اللہ ہی پر ہے اور میں ایمانداروں کو (اپنے پاس سے) نکال نہیں سکتا9 وہ آخرت ایک روز اپنے مالک سے ملنے والے ہیں10 اور میں تو سمجھتا ہوں کہ تم لوگ بیفائدہ جہاللت کرتے ہو11
وَ یٰقَوْمِ مَنْ یَّنْصُرُنِیْ مِنَ اللّٰهِ اِنْ طَرَدْتُّهُمْ١ؕ اَفَلَا تَذَكَّرُوْنَ Open ayah 11:30 in the Quran reader
اور بھائیوں اگر میں ان لوگوں کو (بےقصور) نکال دوں تو اللہ کے سامنے (جب وہ میرے اوپر غصہ کریگا کون میری مدد کو کھڑا ہوگا کیا تم سونچتے نہیں
وَ لَاۤ اَقُوْلُ لَكُمْ عِنْدِیْ خَزَآئِنُ اللّٰهِ وَ لَاۤ اَعْلَمُ الْغَیْبَ وَ لَاۤ اَقُوْلُ اِنِّیْ مَلَكٌ وَّ لَاۤ اَقُوْلُ لِلَّذِیْنَ تَزْدَرِیْۤ اَعْیُنُكُمْ لَنْ یُّؤْتِیَهُمُ اللّٰهُ خَیْرًا١ؕ اَللّٰهُ اَعْلَمُ بِمَا فِیْۤ اَنْفُسِهِمْ١ۖۚ اِنِّیْۤ اِذًا لَّمِنَ الظّٰلِمِیْنَ Open ayah 11:31 in the Quran reader
اور میں تم سے یہ دعویٰ نہیں کرتا کہ خدائی خزانے میرے پاس ہیں اور نہ میں غیب کی بات جانتا ہوں اور نہ میں اپنے تئیں فرشتہ کہتا ہوں12 اور جو لوگ تمہاری آنکھوں میں حقیر ہیں میں یہ نہیں کہتا کہ اللہ ان پر اپنا فضل نہیں کرنے کا13 اللہ خوب جانتا ہے ان کے دلوں میں کیا ہے14 اگر ایسی باتیں میں کروں تو میں بھی ظالموں میں شریک ہوجائوں گا15
قَالُوْا یٰنُوْحُ قَدْ جٰدَلْتَنَا فَاَكْثَرْتَ جِدَا لَنَا فَاْتِنَا بِمَا تَعِدُنَاۤ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِیْنَ Open ayah 11:32 in the Quran reader
وہ کہنے لگے نوح تو نے ہم سے بحث کی اور بہت بحث کی (اب ہمارے پاس کوئی جواب نہیں ہے یہی بات باقی ہے) اگر تو سچا ہے تو جس عذاب کا ہم سے وعدہ کرتا ہے اس کو لے کر آ
قَالَ اِنَّمَا یَاْتِیْكُمْ بِهِ اللّٰهُ اِنْ شَآءَ وَ مَاۤ اَنْتُمْ بِمُعْجِزِیْنَ Open ayah 11:33 in the Quran reader
نوح نے کہا اللہ اگر چاہے گا تو وہ عذاب تم پر لے آئے گا اور تم اللہ کو ہرا نہیں سکتے اس سے بھاگ کر بچ نہیں سکتے
وَ لَا یَنْفَعُكُمْ نُصْحِیْۤ اِنْ اَرَدْتُّ اَنْ اَنْصَحَ لَكُمْ اِنْ كَانَ اللّٰهُ یُرِیْدُ اَنْ یُّغْوِیَكُمْ١ؕ هُوَ رَبُّكُمْ١۫ وَ اِلَیْهِ تُرْجَعُوْنَؕ Open ayah 11:34 in the Quran reader
اور میں تمہاری بھلائی بھی کرنا چاہوں تو میری نصیحت تم کو کچھ فائدہ نہ دے گی اگر اللہ تم کو گمراہ کرنا چاہتا ہے وہی تمہارا مالک ہے اور اسی کے پاس تم کو لوٹ جانا ہے
اَمْ یَقُوْلُوْنَ افْتَرٰىهُ١ؕ قُلْ اِنِ افْتَرَیْتُهٗ فَعَلَیَّ اِجْرَامِیْ وَ اَنَا بَرِیْٓءٌ مِّمَّا تُجْرِمُوْنَ۠ Open ayah 11:35 in the Quran reader
کیا وہ (یعنی نوح کی قوم والے) کہتے ہیں کہ نوح نے یہ سب جھوٹ بنا لیا ہے1 اے نوح کہہ دے اگر میں نے یہ اللہ پر جھوٹ باندھا ہے تو میرے گناہ کا وبال مجھ پر ہوگا
وَ اُوْحِیَ اِلٰى نُوْحٍ اَنَّهٗ لَنْ یُّؤْمِنَ مِنْ قَوْمِكَ اِلَّا مَنْ قَدْ اٰمَنَ فَلَا تَبْتَئِسْ بِمَا كَانُوْا یَفْعَلُوْنَۚۖ Open ayah 11:36 in the Quran reader
اور تم جو گناہ کرتے ہو اگر سچ کو جھوٹ کہتے ہو اس سے مجھ کو غرض نہیں2 اور نوح کو وحی بھی کہی کہ تیری قوم میں سے جو لوگ ایمان لا چکے ہیں بس اب ان کے سوا کوئی ایمان نہ لائے گا تو ان کے کاموں پر جو یہ کرتے ہیں تو رنج مت کر3
وَ اصْنَعِ الْفُلْكَ بِاَعْیُنِنَا وَ وَحْیِنَا وَ لَا تُخَاطِبْنِیْ فِی الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا١ۚ اِنَّهُمْ مُّغْرَقُوْنَ Open ayah 11:37 in the Quran reader
اور ہماری آنکھوں کے سامنے اور ہمارے حکم کے موافق کشتی تیار کر اور ظالموں کے مقدیم میں مجھ سے مت بول4 وہ ضرور ڈوبیں گے
وَ یَصْنَعُ الْفُلْكَ١۫ وَ كُلَّمَا مَرَّ عَلَیْهِ مَلَاٌ مِّنْ قَوْمِهٖ سَخِرُوْا مِنْهُ١ؕ قَالَ اِنْ تَسْخَرُوْا مِنَّا فَاِنَّا نَسْخَرُ مِنْكُمْ كَمَا تَسْخَرُوْنَؕ Open ayah 11:38 in the Quran reader
اور وہ (یعنے نوح) کشتی بنانے لگا اور جب اس پر اس کی قوم کا ایک گرو گذرتا تو اس سے ٹھٹھا کرتا نوح نے ان سے کہا اگر تم ہم پر آج ٹھٹھے مارتے ہو تو مارلوکل) ہمت م پر ماریں گے جیسے تم ٹھٹھے مارتے ہو5
فَسَوْفَ تَعْلَمُوْنَ١ۙ مَنْ یَّاْتِیْهِ عَذَابٌ یُّخْزِیْهِ وَ یَحِلُّ عَلَیْهِ عَذَابٌ مُّقِیْمٌ Open ayah 11:39 in the Quran reader
تو اب قریب میں تم کو معلوم ہوجائے گا کس ر (ہم پر یا تم پر دنیا میں روسائی کا عذاب آن پڑتا ہے اور ہمیشہ کا عذاب کس پر اترتا ہے6
حَتّٰۤى اِذَا جَآءَ اَمْرُنَا وَ فَارَ التَّنُّوْرُ١ۙ قُلْنَا احْمِلْ فِیْهَا مِنْ كُلٍّ زَوْجَیْنِ اثْنَیْنِ وَ اَهْلَكَ اِلَّا مَنْ سَبَقَ عَلَیْهِ الْقَوْلُ وَ مَنْ اٰمَنَ١ؕ وَ مَاۤ اٰمَنَ مَعَهٗۤ اِلَّا قَلِیْلٌ Open ayah 11:40 in the Quran reader
یہاں تک کہ جب ہمارا حکم آن پہنچا اور تنور نے جوش مارا7 ہم نے (نوح سے) کہہ دیا ہر قسم کے (جانوروں میں سے) دو دو جوڑا ایک نر ایک مادہ1 اور اپنے گھر والوں کو ان کے سوا جن کے لئے (ہلاکت) کا حکم ہوچکا2 اور ایمانداروں کو اپنے ساتھ کشتی میں سوار کرتے اور تھوڑے ہی سے آدمی اس پر ایمان لائے تھے3