11. Surah Hud
هودHud · 123 ayahsاشرف الحواشی
قَالُوْا یٰلُوْطُ اِنَّا رُسُلُ رَبِّكَ لَنْ یَّصِلُوْۤا اِلَیْكَ فَاَسْرِ بِاَهْلِكَ بِقِطْعٍ مِّنَ الَّیْلِ وَ لَا یَلْتَفِتْ مِنْكُمْ اَحَدٌ اِلَّا امْرَاَتَكَ١ؕ اِنَّهٗ مُصِیْبُهَا مَاۤ اَصَابَهُمْ١ؕ اِنَّ مَوْعِدَهُمُ الصُّبْحُ١ؕ اَلَیْسَ الصُّبْحُ بِقَرِیْبٍ Open ayah 11:81 in the Quran reader
کہنے لگے لوط ہم تیرے مالک کے بھیجے ہوئے فرشتے ہیں وہ ہرگز تیرے پاس تک پھٹک نہ سکیں گے5 تو ایسا کر اپنے گھ رکے لوگوں کے لے کر کچھ رات ہی (یہاں سے) چل دے اور تم میں سے کوئی پیچھے مڑ کر نہ دیکھے6 مگر تیری جورو7 اس کو بھی وہی عذاب ہوگا جو ان لوگوں کو ہوگا8 ان (کی ہلاکت) کا وعدہ صبح کو ہے کیا صبح نزدیک نہیں (یعنی بالکل قریب ہے)9
فَلَمَّا جَآءَ اَمْرُنَا جَعَلْنَا عَالِیَهَا سَافِلَهَا وَ اَمْطَرْنَا عَلَیْهَا حِجَارَةً مِّنْ سِجِّیْلٍ١ۙ۬ مَّنْضُوْدٍۙ Open ayah 11:82 in the Quran reader
پھر جب ہمارا عذاب آن پہنچا ہم نے اس کے اوپر کا غصہ تلے کر ڈالا اور ہم نے اس پر کھڑنجے کے پتھر تہ10 بر نہ (یا پے در پے) تیرے مالک کے پاس بنے ہوئے (یا نشان کئے ہوئے) برسائے11
مُّسَوَّمَةً عِنْدَ رَبِّكَ١ؕ وَ مَا هِیَ مِنَ الظّٰلِمِیْنَ بِبَعِیْدٍ۠ Open ayah 11:83 in the Quran reader
اور ایسے پتھر برسنا ظالموں سے دور نہیں ہے12
وَ اِلٰى مَدْیَنَ اَخَاهُمْ شُعَیْبًا١ؕ قَالَ یٰقَوْمِ اعْبُدُوا اللّٰهَ مَا لَكُمْ مِّنْ اِلٰهٍ غَیْرُهٗ١ؕ وَ لَا تَنْقُصُوا الْمِكْیَالَ وَ الْمِیْزَانَ اِنِّیْۤ اَرٰىكُمْ بِخَیْرٍ وَّ اِنِّیْۤ اَخَافُ عَلَیْكُمْ عَذَابَ یَوْمٍ مُّحِیْطٍ Open ayah 11:84 in the Quran reader
اور ہم نے مدین کی طرف اس کے بھائی ہم قوم شعیب کو بھیجا13 اس نے کہا بھائیو اللہ کو پوجو اس کے سوا تمہارا کوئی سچا خدا نہیں ہے اور ماپ اور تول میں فرق نہ کرو (گھٹائو نہیں) میں تو دیکھتا ہوں تم آسودہ ہو1 اور اگر تم اس حرکت سے باز نہ آئو گے) تو مجھ کو تم پر ایسے عذاب کا ڈر ہے جو (تم سب کو) گھیرے گا2
وَ یٰقَوْمِ اَوْفُوا الْمِكْیَالَ وَ الْمِیْزَانَ بِالْقِسْطِ وَ لَا تَبْخَسُوا النَّاسَ اَشْیَآءَهُمْ وَ لَا تَعْثَوْا فِی الْاَرْضِ مُفْسِدِیْنَ Open ayah 11:85 in the Quran reader
اور بھائیو ماپ اور تول انصاف سے پورے کرو (نہ زیادہ لو نہ کم دو ) اور لوگوں کو سودا سلف میں ان کی چیزیں کم نہ کردو اور ملک میں فساد مچاتے مت پھرو
بَقِیَّتُ اللّٰهِ خَیْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ١ۚ۬ وَ مَاۤ اَنَا عَلَیْكُمْ بِحَفِیْظٍ Open ayah 11:86 in the Quran reader
(ہر ایک3 کا حق ادا کر کے) جو اللہ (حلال سے) بچا دے وہ تمہارے لئے دغا بازی اور حرام کے ماں سے) بہتر ہے اگر تم ایماندار ہو اور میں تمہارے اوپر کروڑی تو ہوں نہیں4
قَالُوْا یٰشُعَیْبُ اَصَلٰوتُكَ تَاْمُرُكَ اَنْ نَّتْرُكَ مَا یَعْبُدُ اٰبَآؤُنَاۤ اَوْ اَنْ نَّفْعَلَ فِیْۤ اَمْوَالِنَا مَا نَشٰٓؤُا١ؕ اِنَّكَ لَاَنْتَ الْحَلِیْمُ الرَّشِیْدُ Open ayah 11:87 in the Quran reader
وہ کہنے لگے اے شعیب کیا تیری نماز نے تجھے یہ سکھلایا کہ ہم ان بتوں کو چھوڑ بیٹھیں ان کو ہمارے باپ دادا پوجتے رہے یا اپنے مال میں جو ہم چاہیں جس طرح تصرف ہم کو منظور ہوا وہ نہ کریں5 دوسرے کے حکم پر چلیں تو تو اپنے نزدیک بڑا برباد اور نیک چلن تھا6
قَالَ یٰقَوْمِ اَرَءَیْتُمْ اِنْ كُنْتُ عَلٰى بَیِّنَةٍ مِّنْ رَّبِّیْ وَ رَزَقَنِیْ مِنْهُ رِزْقًا حَسَنًا١ؕ وَ مَاۤ اُرِیْدُ اَنْ اُخَالِفَكُمْ اِلٰى مَاۤ اَنْهٰىكُمْ عَنْهُ١ؕ اِنْ اُرِیْدُ اِلَّا الْاِصْلَاحَ مَا اسْتَطَعْتُ١ؕ وَ مَا تَوْفِیْقِیْۤ اِلَّا بِاللّٰهِ١ؕ عَلَیْهِ تَوَكَّلْتُ وَ اِلَیْهِ اُنِیْبُ Open ayah 11:88 in the Quran reader
شعیب نے کہا بھائیو بھلا بتائو تو سہی اگر میں اپنے مالک کی طرف سے ایک کھلی سند رکھتا ہوں اور اس نے مجھ کو اپنے فضل سے حلال روزی دی ہو7 اور میں یہ نہیں چاہتا کہ تم کو تو ایک کام سے منع کروں پھر خود اس کو کرنے لگوں8 میں تو چاہتا ہوں جہاں تک مجھ سے ہو سکے تم کو مسلمانوں9 اور خدا ہی نے مجھ کو یہ توفیق دی ہے10 اسی پر میں بھروسا کرتا ہوں اور اسی کی طرف اپنا دل لگاتا ہوں
وَ یٰقَوْمِ لَا یَجْرِمَنَّكُمْ شِقَاقِیْۤ اَنْ یُّصِیْبَكُمْ مِّثْلُ مَاۤ اَصَابَ قَوْمَ نُوْحٍ اَوْ قَوْمَ هُوْدٍ اَوْ قَوْمَ صٰلِحٍ١ؕ وَ مَا قَوْمُ لُوْطٍ مِّنْكُمْ بِبَعِیْدٍ Open ayah 11:89 in the Quran reader
اور بھائیو کہیں میرے ساتھ ضد کرنا تم کو اس (آفت میں نہ ڈال دے جو آفت نوح کی قوم پر پڑی وہ سب گئے) یا ہود کی قوم پر آندھی سے تباہ ہوئے) یا صاح کی قوم پر صچھٹکارا سے سب مرگئے) اور لوط کی قوم بھی تم سے دور نہیں1
وَ اسْتَغْفِرُوْا رَبَّكُمْ ثُمَّ تُوْبُوْۤا اِلَیْهِ١ؕ اِنَّ رَبِّیْ رَحِیْمٌ وَّدُوْدٌ Open ayah 11:90 in the Quran reader
اور اپنے مالک سے ض اپنے گناہوں کی) بخشش مانگو پھ راس کی درگاہ میں توبہ کرو (کہ آئندہ گناہ نہ کریں گے بیشک میرا مالک مہربان ہے محبت کرنے والاف 2
قَالُوْا یٰشُعَیْبُ مَا نَفْقَهُ كَثِیْرًا مِّمَّا تَقُوْلُ وَ اِنَّا لَنَرٰىكَ فِیْنَا ضَعِیْفًا١ۚ وَ لَوْ لَا رَهْطُكَ لَرَجَمْنٰكَ١٘ وَ مَاۤ اَنْتَ عَلَیْنَا بِعَزِیْزٍ Open ayah 11:91 in the Quran reader
وہ کہنے لگے شعیب جو تو کہتا ہے اس میں سے بہت باتیں تو ہماری سمجھ میں نہیں آتیں3 اور ہم دیکھتے ہیں تو ہم لوگوں میں کمزور ہے4 اور جو تیرے کنے کے لوگ نہ ہوتے5 تو ہم کب کے تجھ پر پتھرائو کرچکے ہوتے اور تو ہمارے سامنے کوئی چیز نہیں6
قَالَ یٰقَوْمِ اَرَهْطِیْۤ اَعَزُّ عَلَیْكُمْ مِّنَ اللّٰهِ١ؕ وَ اتَّخَذْتُمُوْهُ وَرَآءَكُمْ ظِهْرِیًّا١ؕ اِنَّ رَبِّیْ بِمَا تَعْمَلُوْنَ مُحِیْطٌ Open ayah 11:92 in the Quran reader
شعیب نے کہا بھائیو کیا تم کو خدا سے زیادہ میرے کنبے کا خیال ہے اور خدا کو تو تم نے اپنی پیٹھ پیچھے ڈال دیا (ذرا بھی اس سے نہیں ڈرتے) خیر مرے مالک کا علم تمہارے کاموں کو گھیرے ہوئے ہے7
وَ یٰقَوْمِ اعْمَلُوْا عَلٰى مَكَانَتِكُمْ اِنِّیْ عَامِلٌ١ؕ سَوْفَ تَعْلَمُوْنَ١ۙ مَنْ یَّاْتِیْهِ عَذَابٌ یُّخْزِیْهِ وَ مَنْ هُوَ كَاذِبٌ١ؕ وَ ارْتَقِبُوْۤا اِنِّیْ مَعَكُمْ رَقِیْبٌ Open ayah 11:93 in the Quran reader
اور بھائیو اچھا تم اپنی جگہ جو کرتے ہو کرتے رہو میں بھی جو کرتا ہوں وہ کر رہا ہوں آگے چل کر تم جان لوگ گے رسوائی کا عذاب کس پر آتا ہے اور کون جھوٹا تھا8 اور وقت کے منتظر رہو میں بھی تمہارے ساتھ منتظر ہوں
وَ لَمَّا جَآءَ اَمْرُنَا نَجَّیْنَا شُعَیْبًا وَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مَعَهٗ بِرَحْمَةٍ مِّنَّا وَ اَخَذَتِ الَّذِیْنَ ظَلَمُوا الصَّیْحَةُ فَاَصْبَحُوْا فِیْ دِیَارِهِمْ جٰثِمِیْنَۙ Open ayah 11:94 in the Quran reader
اور جب ہمارا حکم (یا عذاب) آن پہنچا اس کا وقت آگیا تو ہم نے شعیب اور اس کے ساتھ والے ایمانداروں کو تو اپنی مہربانی سے بچا دیا اور گنہگاروں کو چھنگاڑنے آرہا (ایسی زور کی آواز نکالی معاذ اللہ پھر اپنے گھروں میں اوندھے پڑے رہ گئے (مر گئے اور ایسے مرمٹے)
كَاَنْ لَّمْ یَغْنَوْا فِیْهَا١ؕ اَلَا بُعْدًا لِّمَدْیَنَ كَمَا بَعِدَتْ ثَمُوْدُ۠ Open ayah 11:95 in the Quran reader
گویا کبھی وہاں بسے ہی نہ تھے سن لو مدین کے لوگ بھی اسی طرح دھتکارے گئے جیسے ثمود کے لوگ9
وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا مُوْسٰى بِاٰیٰتِنَا وَ سُلْطٰنٍ مُّبِیْنٍۙ Open ayah 11:96 in the Quran reader
اور ہم موسیٰ کو اپنی نشانیاں اور کھلا معجزہ دے کر
اِلٰى فِرْعَوْنَ وَ مَلَاۡئِهٖ فَاتَّبَعُوْۤا اَمْرَ فِرْعَوْنَ١ۚ وَ مَاۤ اَمْرُ فِرْعَوْنَ بِرَشِیْدٍ Open ayah 11:97 in the Quran reader
فرعون10 اور اس سے سرداروں کی طرف بھیج چکے ہیں لیکن انہوں نے فرعون کا کہنا سنا اور فرعون کی چال ٹھیک نہ تھی (وہ پکا شریر اور گمراہ تھا)
یَقْدُمُ قَوْمَهٗ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ فَاَوْرَدَهُمُ النَّارَ١ؕ وَ بِئْسَ الْوِرْدُ الْمَوْرُوْدُ Open ayah 11:98 in the Quran reader
وہ قیامت کے دن آگے آگے اپنی قوم کو لئے ہوئے دوزخ میں ان کو پہنچا دے گا1 اور برا گھات ہے جس پر یہ لوگ پہنچیں گے2
وَ اُتْبِعُوْا فِیْ هٰذِهٖ لَعْنَةً وَّ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ١ؕ بِئْسَ الرِّفْدُ الْمَرْفُوْدُ Open ayah 11:99 in the Quran reader
اور یہاں دنیا میں لعنت ان کے پیچھے لگ گئی اور قیامت کے3 دن (بھی) برا انعام ہے جو ان لوگوں کو دیا گیا ہے
ذٰلِكَ مِنْ اَنْۢبَآءِ الْقُرٰى نَقُصُّهٗ عَلَیْكَ مِنْهَا قَآئِمٌ وَّ حَصِیْدٌ Open ayah 11:100 in the Quran reader
(اے پیغمبر) یہ چند خبریں ہیں بستیوں کی جو ہم تجھ سے بیان بیان کرتے ہیں ان میں کچھ بستیاں تو اب تک قائم ہیں4
وَ مَا ظَلَمْنٰهُمْ وَ لٰكِنْ ظَلَمُوْۤا اَنْفُسَهُمْ فَمَاۤ اَغْنَتْ عَنْهُمْ اٰلِهَتُهُمُ الَّتِیْ یَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ مِنْ شَیْءٍ لَّمَّا جَآءَ اَمْرُ رَبِّكَ١ؕ وَ مَا زَادُوْهُمْ غَیْرَ تَتْبِیْبٍ Open ayah 11:101 in the Quran reader
اور کچھ بالکل مٹ گئیں اور ہم نے ان لوگوں پر ظلم نہیں کیا بےقوصر ہلاک نہیں کیا لین انہوں نے خود اپنے اوپر آپ ظلم کیا5 پھر جب تیرے مالک کا عذاب آیا ان کے وہ (جھوٹے) م عبود جن کو اللہ تعالیٰ کے سوا پکارتے تھے کچھ ان کے کام نہ آئے بلکہ زیادہ تباہی کے باعث ہوئے6
وَ كَذٰلِكَ اَخْذُ رَبِّكَ اِذَاۤ اَخَذَ الْقُرٰى وَ هِیَ ظَالِمَةٌ١ؕ اِنَّ اَخْذَهٗۤ اَلِیْمٌ شَدِیْدٌ Open ayah 11:102 in the Quran reader
اور (اے پیغمبر) تیرا مالک جب ظالم بستی ولاوں کو پکڑتا ہے تو اسی طرح (جیسے ان بستویں کو پکڑا) اس کی پکڑ ہوا کرتی ہے بیشک اس کی پکڑ (بہت) تکلیف کی سخت ہے7
اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً لِّمَنْ خَافَ عَذَابَ الْاٰخِرَةِ١ؕ ذٰلِكَ یَوْمٌ مَّجْمُوْعٌ١ۙ لَّهُ النَّاسُ وَ ذٰلِكَ یَوْمٌ مَّشْهُوْدٌ Open ayah 11:103 in the Quran reader
ان واقعات میں اس شخص کے لئے عبرت ہے جو آخرت کے عذاب سے ڈرتا ہے اس کو ایمان ہے) آخرت کا دن وہ ہے جس دن سب لوگ (ایک میدان میں) اکٹھا ہوں گے اور وہ دیکھنے کا دن ہوگا (سب وہاں حاضر ہوں گے)
وَ مَا نُؤَخِّرُهٗۤ اِلَّا لِاَجَلٍ مَّعْدُوْدٍؕ Open ayah 11:104 in the Quran reader
اور ہم جو اس دن کے لانے میں دیر کر رہے ہیں تو معین مدت پوری کرنے کے لئے
یَوْمَ یَاْتِ لَا تَكَلَّمُ نَفْسٌ اِلَّا بِاِذْنِهٖ١ۚ فَمِنْهُمْ شَقِیٌّ وَّ سَعِیْدٌ Open ayah 11:105 in the Quran reader
جب یہ دن آئے گا تو کوئی شخص بات تک نہ کرسکے گا مگر خدا کے حکم سے اور ان میں کچھ بدبخت ہوں گے کافر اور مشرک کچھ نیک بخت
فَاَمَّا الَّذِیْنَ شَقُوْا فَفِی النَّارِ لَهُمْ فِیْهَا زَفِیْرٌ وَّ شَهِیْقٌۙ Open ayah 11:106 in the Quran reader
پھر جو لوگ بدخت ہوں گے وہ دوزخ میں رہیں گے وہاں چل پون مچائیں گے (چیخیں چلائیں گے پکاریں دھاڑیں گے)
خٰلِدِیْنَ فِیْهَا مَا دَامَتِ السَّمٰوٰتُ وَ الْاَرْضُ اِلَّا مَا شَآءَ رَبُّكَ١ؕ اِنَّ رَبَّكَ فَعَّالٌ لِّمَا یُرِیْدُ Open ayah 11:107 in the Quran reader
ہمیشہ اسی میں رہیں گے جب تک آخرت کے آسمان اور زمین میں قائم رہیں گے8 مگر جن لوگوں کو تیرا مالک چاہے گا بیشک تیرا مالک جو چاہے وہ کر گزرتا ہے
وَ اَمَّا الَّذِیْنَ سُعِدُوْا فَفِی الْجَنَّةِ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا مَا دَامَتِ السَّمٰوٰتُ وَ الْاَرْضُ اِلَّا مَا شَآءَ رَبُّكَ١ؕ عَطَآءً غَیْرَ مَجْذُوْذٍ Open ayah 11:108 in the Quran reader
اور جو لوگ نیک بخت ہوں گے وہ جنت میں رہیں گے ہمیشہ اسی میں جب تک (جنت کے) آسمان اور زمین قائم رہیں گے مگر جن کو تیرا مالک چاہے1 یہ جنت تیرے مالک کی ایسی بخشش ہے جس کی کوئی انتہا نہیں (کبھی آخر نہ ہوگی)
فَلَا تَكُ فِیْ مِرْیَةٍ مِّمَّا یَعْبُدُ هٰۤؤُلَآءِ١ؕ مَا یَعْبُدُوْنَ اِلَّا كَمَا یَعْبُدُ اٰبَآؤُهُمْ مِّنْ قَبْلُ١ؕ وَ اِنَّا لَمُوَفُّوْهُمْ نَصِیْبَهُمْ غَیْرَ مَنْقُوْصٍ۠ Open ayah 11:109 in the Quran reader
تو (اے پیغمبر) یہ (مشرک) جن بتوں کو پوجتے ہیں تجھ کو ان سے شک نہ پیدا ہو تو2 انہوں نے اپنی عقل سے کچھ کام ہی نہیں لیا جیسے ان کے بابپ دادا بتوں کو پوجتے رہے یہ بھی اسی طرح پوجتے ہیں اور ہم قیامت کے دن ان کے عذاب کا حصہ ان کو پورا پورا پہنچا دیں گے کچھ کم نہ ہوگا
وَ لَقَدْ اٰتَیْنَا مُوْسَى الْكِتٰبَ فَاخْتُلِفَ فِیْهِ١ؕ وَ لَوْ لَا كَلِمَةٌ سَبَقَتْ مِنْ رَّبِّكَ لَقُضِیَ بَیْنَهُمْ١ؕ وَ اِنَّهُمْ لَفِیْ شَكٍّ مِّنْهُ مُرِیْبٍ Open ayah 11:110 in the Quran reader
اور ہم نے موسیٰ کو کتاب توریت شریف دی تھی پھر لوگ اس میں اختلاف کرنے لگے4 اور اگر تیرے مالک کی ایک بات نہ ہوچکی ہوتی ( کہ قیامت ہی میں پوری سزا ملے گی) تو اب تک کب کا ان کا فیصلہ ہوجاتا اور5 یہ لوگ قرآن میں شک رکھتے ہیں جو ان کا دل نہیں جمنے دیتی6
وَ اِنَّ كُلًّا لَّمَّا لَیُوَفِّیَنَّهُمْ رَبُّكَ اَعْمَالَهُمْ١ؕ اِنَّهٗ بِمَا یَعْمَلُوْنَ خَبِیْرٌ Open ayah 11:111 in the Quran reader
اور (اے پیغمبر) تیرا مالک ان سب لوگوں کو ان کے کاموں کا ضرور پورا پورا بدلہ دے گا وہ ان کے کاموں سے خبردار ہے
فَاسْتَقِمْ كَمَاۤ اُمِرْتَ وَ مَنْ تَابَ مَعَكَ وَ لَا تَطْغَوْا١ؕ اِنَّهٗ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌ Open ayah 11:112 in the Quran reader
تو (اے پیغمبر) تجھے جیسا حکم ہوا ہے اس پر چلے جا اور تیرے ساتھ جن لوگوں نے (شرک اور کفر سے) توبہ کی7 ہے وہ بھی اسی پر چلتے رہیں اور حد سے مت بڑھو8 بیشک وہ تمہارے کاموں کو دیکھ رہا ہے
وَ لَا تَرْكَنُوْۤا اِلَى الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا فَتَمَسَّكُمُ النَّارُ١ۙ وَ مَا لَكُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ مِنْ اَوْلِیَآءَ ثُمَّ لَا تُنْصَرُوْنَ Open ayah 11:113 in the Quran reader
اور جو لوگ ظالم ہیں ان کی طرف مت مجھ کو8 پھر اگر ایسا کرو گے یا تم کو دوزخ کی آگ چمٹ جائے گی اور اللہ تعالیٰ کی سوا تو تمہارا کوئی مددگار نہیں پھر جب تم ظالموں کے شریک ہوں گے تو تم کو اللہ کی طرف سے10 مدد نہ ملے گی
وَ اَقِمِ الصَّلٰوةَ طَرَفَیِ النَّهَارِ وَ زُلَفًا مِّنَ الَّیْلِ١ؕ اِنَّ الْحَسَنٰتِ یُذْهِبْنَ السَّیِّاٰتِ١ؕ ذٰلِكَ ذِكْرٰى لِلذّٰكِرِیْنَۚ Open ayah 11:114 in the Quran reader
اور (اے پیغمبر) دن کے دونوں سروں کناروں پر نماز کو درستی سے ادا کر11 اور رات کے ٹکڑوں میں12 کیونکہ نیکیاں برائیوں کو میٹ دیتی ہیں13 یہ ان لوگوں کے لئے نصیحت ہے جو نصیحت مانتے ہیں
وَ اصْبِرْ فَاِنَّ اللّٰهَ لَا یُضِیْعُ اَجْرَ الْمُحْسِنِیْنَ Open ayah 11:115 in the Quran reader
اور (اے پیغمبر) صبر کر کیونکہ اللہ تعالیٰ نیکوں کا (نمازیوں کا) بدلہ برباد نہیں کرے گا
فَلَوْ لَا كَانَ مِنَ الْقُرُوْنِ مِنْ قَبْلِكُمْ اُولُوْا بَقِیَّةٍ یَّنْهَوْنَ عَنِ الْفَسَادِ فِی الْاَرْضِ اِلَّا قَلِیْلًا مِّمَّنْ اَنْجَیْنَا مِنْهُمْ١ۚ وَ اتَّبَعَ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا مَاۤ اُتْرِفُوْا فِیْهِ وَ كَانُوْا مُجْرِمِیْنَ Open ayah 11:116 in the Quran reader
تو ان قوموں میں جو تم سے پہلے گذر چکیں اور اللہ کے عذاب سے ہلاک ہوئیں) ایسے اچھے لوگ کیوں نہ پیدا ہوئے جو ملک میں فساد مچانے سے منع کرتے ہوئے مگر تھوڑے سے ان کو ہم نے (عذاب آتے وقت) بچا دیا اور ظالم گنہگار لوگوں نے تو وہی دنیا کے مزے اختیار کئے جن میں مست ہو رہے تھے اور وہ بدکار قصور وار تھے
وَ مَا كَانَ رَبُّكَ لِیُهْلِكَ الْقُرٰى بِظُلْمٍ وَّ اَهْلُهَا مُصْلِحُوْنَ Open ayah 11:117 in the Quran reader
اور تیرا مالک ایسا نہیں کہ ظلم سے بستیوں کو تباہ کر دے اور وہاں کے رہنے والے نیک ہوں
وَ لَوْ شَآءَ رَبُّكَ لَجَعَلَ النَّاسَ اُمَّةً وَّاحِدَةً وَّ لَا یَزَالُوْنَ مُخْتَلِفِیْنَۙ Open ayah 11:118 in the Quran reader
اور اگر تیرا مالک چاہتا تو سب لوگوں کو ایک ہی راہ پر لگا دیتا لیکن وہ ہمیشہ (قیامت تک) اختلاف کرتے رہیں گے1
اِلَّا مَنْ رَّحِمَ رَبُّكَ١ؕ وَ لِذٰلِكَ خَلَقَهُمْ١ؕ وَ تَمَّتْ كَلِمَةُ رَبِّكَ لَاَمْلَئَنَّ جَهَنَّمَ مِنَ الْجِنَّةِ وَ النَّاسِ اَجْمَعِیْنَ Open ayah 11:119 in the Quran reader
مگر جن پر تیرا مالک فضل کرے اور اسی اختلاف یا فضل و کرم کے لئے ان کو پیدا کیا2 اور تیرے مالک کا فرمانا پورا ہوا کہ میں دوزخ کو جنوں اور آدمیوں سب سے ضرور بھروں گا