10. Surah Yunus
يونسJonas · 109 ayahsاشرف الحواشی
الٓرٰ١۫ تِلْكَ اٰیٰتُ الْكِتٰبِ الْحَكِیْمِ Open ayah 10:1 in the Quran reader
ف 11 یہ (یعنے اس سورت میں) پکی کتاب (قرآن) کی آیتیں ہیں12
اَكَانَ لِلنَّاسِ عَجَبًا اَنْ اَوْحَیْنَاۤ اِلٰى رَجُلٍ مِّنْهُمْ اَنْ اَنْذِرِ النَّاسَ وَ بَشِّرِ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اَنَّ لَهُمْ قَدَمَ صِدْقٍ عِنْدَ رَبِّهِمْ١ؔؕ قَالَ الْكٰفِرُوْنَ اِنَّ هٰذَا لَسٰحِرٌ مُّبِیْنٌ Open ayah 10:2 in the Quran reader
کیا لوگوں (کافروں) کو اس بات سے تعجب ہوا کہ ہم نے انہی میں سے (یعنے آدمیوں میں سے ایک مرد کی طرف وحی بھیجی کہ لوگوں کو (خدا کے عذاب سے) ڈرا13 اور ایمان والوں کو خوش خبری سنا کہ ان کو ان کے مالک کے پاس سچائی کا مرتبہ ملے گا14 کافروں نے کہا (اے پیغمبر) کھلا جادو گر ہے (یا یہ قرآن کھلا جادو ہے)1
اِنَّ رَبَّكُمُ اللّٰهُ الَّذِیْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ فِیْ سِتَّةِ اَیَّامٍ ثُمَّ اسْتَوٰى عَلَى الْعَرْشِ یُدَبِّرُ الْاَمْرَ١ؕ مَا مِنْ شَفِیْعٍ اِلَّا مِنْۢ بَعْدِ اِذْنِهٖ١ؕ ذٰلِكُمُ اللّٰهُ رَبُّكُمْ فَاعْبُدُوْهُ١ؕ اَفَلَا تَذَكَّرُوْنَ Open ayah 10:3 in the Quran reader
(لوگو) بیشک تمہارا مالک اللہ ہے جس نے چھ دن میں آسمان اور زمین کو بنایا پھر اپنے تخت پر2 بیٹھا اس کی تفسیر سورة اعراف کے ساتویں رکوع میں گذر چکی ہے دنیا کا انتظام وہیں بیٹھے بیٹھے کر3 رہا ہے اس کی درگاہ میں کوئی سفارشی نہیں ہوسکتا جب تک اس کا حکم نہ4 ہو یہی اللہ تو تمہارا مالک ہے تو اسی کی پوجا کرو اور کسی کو نہ پوجو)5 کیا تم غور نہیں کرتے6
اِلَیْهِ مَرْجِعُكُمْ جَمِیْعًا١ؕ وَعْدَ اللّٰهِ حَقًّا١ؕ اِنَّهٗ یَبْدَؤُا الْخَلْقَ ثُمَّ یُعِیْدُهٗ لِیَجْزِیَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ بِالْقِسْطِ١ؕ وَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَهُمْ شَرَابٌ مِّنْ حَمِیْمٍ وَّ عَذَابٌ اَلِیْمٌۢ بِمَا كَانُوْا یَكْفُرُوْنَ Open ayah 10:4 in the Quran reader
تم سب کو (مرنے کے بعد) اسی کی طرف لوٹ جانا ہے (یہ) اللہ کا سچا وعدہ ہے وہی شروع میں پیدا کرتا ہے (عدم سے) پھر وہی (قیامت کے دن) دوبارہ پیدا کرے گا7 تاکہ جو لوگ (دنیا میں) ایمان لائے اور اچھے کام کئے ان کو انصاف سے بدلہ دے اور جو (دنیا میں) کافر رہے ان کے لئے ان کے کفر کی سزا میں پینے کو کھولتا پانی ہے اور تکلیف کا عذاب ہے
هُوَ الَّذِیْ جَعَلَ الشَّمْسَ ضِیَآءً وَّ الْقَمَرَ نُوْرًا وَّ قَدَّرَهٗ مَنَازِلَ لِتَعْلَمُوْا عَدَدَ السِّنِیْنَ وَ الْحِسَابَ١ؕ مَا خَلَقَ اللّٰهُ ذٰلِكَ اِلَّا بِالْحَقِّ١ۚ یُفَصِّلُ الْاٰیٰتِ لِقَوْمٍ یَّعْلَمُوْنَ Open ayah 10:5 in the Quran reader
وہی خدا ہے جس نے سورج کو (خود) چمکتا بنایا اور چاند کو (سورج سے) روشن (کیا) اور چاند کی منزلیں مقرر کیں8 اس لئے کہ تم چاند اور سورج سے سالوں کا کرتا ہے9
اِنَّ فِی اخْتِلَافِ الَّیْلِ وَ النَّهَارِ وَ مَا خَلَقَ اللّٰهُ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ لَاٰیٰتٍ لِّقَوْمٍ یَّتَّقُوْنَ Open ayah 10:6 in the Quran reader
بیشک جو لوگ خدا سے ڈرتے ہیں انکے لئے رات اور دن کے آگے پیچھے آنے جانے میں اور اللہ نے جو چیزیں آسمان اور زمین میں بنائی ہیں ان میں اس کی قدرت اور وحدانیت کی نشانیاں ہیں
اِنَّ الَّذِیْنَ لَا یَرْجُوْنَ لِقَآءَنَا وَ رَضُوْا بِالْحَیٰوةِ الدُّنْیَا وَ اطْمَاَنُّوْا بِهَا وَ الَّذِیْنَ هُمْ عَنْ اٰیٰتِنَا غٰفِلُوْنَۙ Open ayah 10:7 in the Quran reader
جو لوگ مرے بعد ہم سے ملنے کی امید نہیں رکھتے10 اور دنیا ہی کی زندگی پر خوش ہیں اور اسی سے ان کی خاطر جمع ہے اور جو لوگ ہماری قدرت کی نشانیوں سے غافل ہیں1
اُولٰٓئِكَ مَاْوٰىهُمُ النَّارُ بِمَا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَ Open ayah 10:8 in the Quran reader
ان لوگوں کا ٹھکانا ان کے کاموں کی سزا میں دوزخ ہے
اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ یَهْدِیْهِمْ رَبُّهُمْ بِاِیْمَانِهِمْ١ۚ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهِمُ الْاَنْهٰرُ فِیْ جَنّٰتِ النَّعِیْمِ Open ayah 10:9 in the Quran reader
بیشک جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک کام کئے ان کا مالک ایمان کی وجہ سے ان کو جنت کا راستہ دکھائے گا2 ان کے تلے ہر وقت عیش کے باغوں میں نہری پڑی بہ رہی ہونگی
دَعْوٰىهُمْ فِیْهَا سُبْحٰنَكَ اللّٰهُمَّ وَ تَحِیَّتُهُمْ فِیْهَا سَلٰمٌ١ۚ وَ اٰخِرُ دَعْوٰىهُمْ اَنِ الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ۠ Open ayah 10:10 in the Quran reader
ان کی پکار اپنے خادموں کو یہ ہوگی سبحانک اللھم تیری ذات پاک ہے یا اللہ اور آپس میں ان کی ملاقات سلام اور خیر پکار ان کی یہ ہوگی الحمد اللہ رب العالمین یعنی ساری خوبی اللہ ہی کے لئے ہے جو سارے جہان کا مالک ہے3
وَ لَوْ یُعَجِّلُ اللّٰهُ لِلنَّاسِ الشَّرَّ اسْتِعْجَالَهُمْ بِالْخَیْرِ لَقُضِیَ اِلَیْهِمْ اَجَلُهُمْ١ؕ فَنَذَرُ الَّذِیْنَ لَا یَرْجُوْنَ لِقَآءَنَا فِیْ طُغْیَانِهِمْ یَعْمَهُوْنَ Open ayah 10:11 in the Quran reader
اور جس طرح سے اللہ تعالیٰ ان کی بھلائی کی دعا جلدی قبول کرتا ہے اگر برائی کی بھی اسی طرح جلدی سے قبول کرلے تو ان کی عمر ہی پوری ہوجائے گف 4 لیکن ہم برائی کی دعا جلدی قبول نہیں کرتے اور جن لوگوں کو ہم سے ملنے کی امید نہیں ہے اور حشر نشر کے قائل نہیں ہیں اگر ان کو ہم اپنی شرارت میں بھٹکتے ہوئے چھوڑ دیتے ہیں5
وَ اِذَا مَسَّ الْاِنْسَانَ الضُّرُّ دَعَانَا لِجَنْۢبِهٖۤ اَوْ قَاعِدًا اَوْ قَآئِمًا١ۚ فَلَمَّا كَشَفْنَا عَنْهُ ضُرَّهٗ مَرَّ كَاَنْ لَّمْ یَدْعُنَاۤ اِلٰى ضُرٍّ مَّسَّهٗ١ؕ كَذٰلِكَ زُیِّنَ لِلْمُسْرِفِیْنَ مَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ Open ayah 10:12 in the Quran reader
اور جب آدمی کو کسی قسم کی تکلیف پہنچتی ہے تو بڑا یا بیٹھا یا کھڑا ہرحال میں ہم کو پکارتا ہے پھر جب ہم اس کی تکلیف دور کردیتے ہیں تو وہی چال چلتا ہے جیسے کسی تکلیف میں جو اس کو پہنچی تھی ہم کو اس نے پکارا ہی نہ تھا ایسے6 ہی حد سے بڑھ جانے والوں کو ان کے کام بھلے معلوم ہوتے ہیں7
وَ لَقَدْ اَهْلَكْنَا الْقُرُوْنَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَمَّا ظَلَمُوْا١ۙ وَ جَآءَتْهُمْ رُسُلُهُمْ بِالْبَیِّنٰتِ وَ مَا كَانُوْا لِیُؤْمِنُوْا١ؕ كَذٰلِكَ نَجْزِی الْقَوْمَ الْمُجْرِمِیْنَ Open ayah 10:13 in the Quran reader
اور تم سے پہلے ہم نے کتنی قوموں کو غارت کردیا جب وہ ظالم بن گئے اور ان کے پیغمبر ان کے پاس کھلی نشانیاں لے کر آئے اور وہ ایمان لانے والے نہ تھے اللہ نے ان کے دلوں پر مہر کردی تھی ہم گنہگار لوگوں کو ایسی ہی سزا دیا کرتے ہیں
ثُمَّ جَعَلْنٰكُمْ خَلٰٓئِفَ فِی الْاَرْضِ مِنْۢ بَعْدِهِمْ لِنَنْظُرَ كَیْفَ تَعْمَلُوْنَ Open ayah 10:14 in the Quran reader
پھر انکے تباہ ہونے1 کے بعد) ہم نے تم کو ان کا جانشین بنایا اس لئے کہ ہم دیکھیں تم کیسے کام کرتے ہو2
وَ اِذَا تُتْلٰى عَلَیْهِمْ اٰیَاتُنَا بَیِّنٰتٍ١ۙ قَالَ الَّذِیْنَ لَا یَرْجُوْنَ لِقَآءَنَا ائْتِ بِقُرْاٰنٍ غَیْرِ هٰذَاۤ اَوْ بَدِّلْهُ١ؕ قُلْ مَا یَكُوْنُ لِیْۤ اَنْ اُبَدِّلَهٗ مِنْ تِلْقَآئِ نَفْسِیْ١ۚ اِنْ اَتَّبِعُ اِلَّا مَا یُوْحٰۤى اِلَیَّ١ۚ اِنِّیْۤ اَخَافُ اِنْ عَصَیْتُ رَبِّیْ عَذَابَ یَوْمٍ عَظِیْمٍ Open ayah 10:15 in the Quran reader
اور جب ان لوگوں کو ہماری صاف صاف آیتیں پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو جن کو ہم سے ملنے کا خیال نہیں قیامت کے منکر ہیں) وہ (اے پیغمبر) تجھ سے کہتے ہیں اس قرآن کے سوا اور کوئی قرآن لے کر آیا اسی کو بدل ڈال3 کہہ دے میرا کیا مقدور جو میں اپنی طرف سے اس کو بدل ڈالوں میں تو حکم کا تابعدار ہوں جو مجھ پر آتا ہے میں اگر اپنے مالک کی نافرمانی کروں تو بڑے دن قیامت کے عذاب سے ڈرتا ہوں
قُلْ لَّوْ شَآءَ اللّٰهُ مَا تَلَوْتُهٗ عَلَیْكُمْ وَ لَاۤ اَدْرٰىكُمْ بِهٖ١ۖ٘ فَقَدْ لَبِثْتُ فِیْكُمْ عُمُرًا مِّنْ قَبْلِهٖ١ؕ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ Open ayah 10:16 in the Quran reader
(اے پیغمبر) کہہ دے اگر خدا چاہتا کہ میں قرآن نہ سنائو تو میں اس کو پڑھ کر تم کو نہ سناتا اور نہ اس کی خبر کرتا ہے تو اس نبوت سے پہلے مدتوں تم میں رہ چکا ہوں کیا تم کو عقل نہیں4
فَمَنْ اَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرٰى عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا اَوْ كَذَّبَ بِاٰیٰتِهٖ١ؕ اِنَّهٗ لَا یُفْلِحُ الْمُجْرِمُوْنَ Open ayah 10:17 in the Quran reader
تو اس سے بڑھ کر کون ظالم ہوگا جو اللہ پر جھوٹ باندھے یا اس کی آیتوں کو جھٹلانے بیشک (ایسے) گنہگار مراد کو پہنچنے والے نہیں5
وَ یَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ مَا لَا یَضُرُّهُمْ وَ لَا یَنْفَعُهُمْ وَ یَقُوْلُوْنَ هٰۤؤُلَآءِ شُفَعَآؤُنَا عِنْدَ اللّٰهِ١ؕ قُلْ اَتُنَبِّئُوْنَ اللّٰهَ بِمَا لَا یَعْلَمُ فِی السَّمٰوٰتِ وَ لَا فِی الْاَرْضِ١ؕ سُبْحٰنَهٗ وَ تَعٰلٰى عَمَّا یُشْرِكُوْنَ Open ayah 10:18 in the Quran reader
اور یہ (مشرک) اللہ تعالیٰ کے سوا ان کو پوجتے ہیں جو ان کا نقصان کرسکتے ہیں ن ہفائدہ (یعنے بت) اور کہتے ہیں اللہ کے پاس یہ ہمارے سفارشی ہوں گے (اے پیغمبر) کہہ دے کیا تم اللہ کو وہ بات بتلاتے ہو جس کو نہ وہ آسمانوں میں پہچانتا ہے نہ زمین میں7 وہ ان کے شرک سے پاک اور برتر ہے8
وَ مَا كَانَ النَّاسُ اِلَّاۤ اُمَّةً وَّاحِدَةً فَاخْتَلَفُوْا١ؕ وَ لَوْ لَا كَلِمَةٌ سَبَقَتْ مِنْ رَّبِّكَ لَقُضِیَ بَیْنَهُمْ فِیْمَا فِیْهِ یَخْتَلِفُوْنَ Open ayah 10:19 in the Quran reader
اور شروع میں لوگ ایک ہی راہ پر تھے پھر جدا جدا مذہب ہوگئے اور9 اور اگر اللہ تعالیٰ کی ایک بات آگے نہ ہوچکی ہوتی تو جن باتوں میں یہ اختلاف کرتے ہیں ان کا فیصلہ کب کا ہوگیا ہوتا1
وَ یَقُوْلُوْنَ لَوْ لَاۤ اُنْزِلَ عَلَیْهِ اٰیَةٌ مِّنْ رَّبِّهٖ١ۚ فَقُلْ اِنَّمَا الْغَیْبُ لِلّٰهِ فَانْتَظِرُوْا١ۚ اِنِّیْ مَعَكُمْ مِّنَ الْمُنْتَظِرِیْنَ۠ Open ayah 10:20 in the Quran reader
اور یہ (مکہ کے مشرک) کہتے ہیں اس پیغمبر پر اگر یہ سچا پیغمبر ہے اس کے مالک کی طرف سے کوئی نشانی کیوں نہ اتری کہہ دے غیب کی خبر اللہ ہی2 کو معلوم ہے اور بس تو انتظار کرتے رہو میں بھی تمہایر ساتھ انتظار کر رہا ہوں3
وَ اِذَاۤ اَذَقْنَا النَّاسَ رَحْمَةً مِّنْۢ بَعْدِ ضَرَّآءَ مَسَّتْهُمْ اِذَا لَهُمْ مَّكْرٌ فِیْۤ اٰیَاتِنَا١ؕ قُلِ اللّٰهُ اَسْرَعُ مَكْرًا١ؕ اِنَّ رُسُلَنَا یَكْتُبُوْنَ مَا تَمْكُرُوْنَ Open ayah 10:21 in the Quran reader
اور جب لوگوں کو تکلیف لگ جاتی ہے اس کے بعد ہم ان کو اپنی مہربانی کا مزہ چکھاتے ہیں آرام اور راحت دیتے ہیں تو ہماری آیتوں میں چال بازی4 کرنے لگتے ہیں (اے پیغمبر) کہہ دے اللہ کی5 چال بہت تیز ہے اور ہمارے فرشتے تمہاری چالیں سب لکھتے جاتے ہیں6
هُوَ الَّذِیْ یُسَیِّرُكُمْ فِی الْبَرِّ وَ الْبَحْرِ١ؕ حَتّٰۤى اِذَا كُنْتُمْ فِی الْفُلْكِ١ۚ وَ جَرَیْنَ بِهِمْ بِرِیْحٍ طَیِّبَةٍ وَّ فَرِحُوْا بِهَا جَآءَتْهَا رِیْحٌ عَاصِفٌ وَّ جَآءَهُمُ الْمَوْجُ مِنْ كُلِّ مَكَانٍ وَّ ظَنُّوْۤا اَنَّهُمْ اُحِیْطَ بِهِمْ١ۙ دَعَوُا اللّٰهَ مُخْلِصِیْنَ لَهُ الدِّیْنَ١ۚ۬ لَئِنْ اَنْجَیْتَنَا مِنْ هٰذِهٖ لَنَكُوْنَنَّ مِنَ الشّٰكِرِیْنَ Open ayah 10:22 in the Quran reader
وہی خدا ہے جو خشکی اور تری زمین اور پانی میں تم کو لئے پھرتا ہے یہاں تک کہ جب تم کشتیوں میں ہوتے ہو اور موافق ہوا سے وہ لوگوں کو لے کر چلتی ہیں اور لوگ اس پر خوش ہوجاتے ہیں (ایک ہی ایکا) زور کی آندھی چلنے لگتی ہے اور ہر طرف سے پانی کی لہر ان پر آپہنچتی ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ اب بلا میں گٹھ گئے (طوفان سے ہلاک ہوئے) بس اس وقت خالص خدا ہی کو مان کر اس سے دعا کرنے لگتے ہیں اے خدا اگر تو ہم اس بلا سے چھڑا دے تو بیشک ہم تیرے شکر گزار ہوں گے8
فَلَمَّاۤ اَنْجٰىهُمْ اِذَا هُمْ یَبْغُوْنَ فِی الْاَرْضِ بِغَیْرِ الْحَقِّ١ؕ یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ اِنَّمَا بَغْیُكُمْ عَلٰۤى اَنْفُسِكُمْ١ۙ مَّتَاعَ الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا١٘ ثُمَّ اِلَیْنَا مَرْجِعُكُمْ فَنُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ Open ayah 10:23 in the Quran reader
پھر جب خد ان کو اس مصیبت سے چھڑا دیتا ہے تو ملک میں ناحق کی شرارت کرنے لگتے ہیں لوگو تمہاری شرارت کا وبال خود تمہاری جان پر پڑے گا یہ دنیا کی زندگی کا چند روزہ مزہ ہے پھر آخر تم کو ہمارے پاس لوٹ کر آنا ہے ہم تم کو جو تم کرتے تھے اس کی سزا دے کر جتلا دیں گے9
اِنَّمَا مَثَلُ الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا كَمَآءٍ اَنْزَلْنٰهُ مِنَ السَّمَآءِ فَاخْتَلَطَ بِهٖ نَبَاتُ الْاَرْضِ مِمَّا یَاْكُلُ النَّاسُ وَ الْاَنْعَامُ١ؕ حَتّٰۤى اِذَاۤ اَخَذَتِ الْاَرْضُ زُخْرُفَهَا وَ ازَّیَّنَتْ وَ ظَنَّ اَهْلُهَاۤ اَنَّهُمْ قٰدِرُوْنَ عَلَیْهَاۤ١ۙ اَتٰىهَاۤ اَمْرُنَا لَیْلًا اَوْ نَهَارًا فَجَعَلْنٰهَا حَصِیْدًا كَاَنْ لَّمْ تَغْنَ بِالْاَمْسِ١ؕ كَذٰلِكَ نُفَصِّلُ الْاٰیٰتِ لِقَوْمٍ یَّتَفَكَّرُوْنَ Open ayah 10:24 in the Quran reader
دنیا کی زندگی مثال10 ایسی ہے جیسے ہم نے آسمان سے پانی برسایا پھر زمین کا سبزہ اس کی وجہ سے (خوب) گھنا ہوا نکلا کچھ آدمیوں کے کھانے کا کچھ جانوروں کا یہاں تک کہ جب زمین نے اپنا سنگار پورا کرلیا اور دلہن کی طرح بن سنور گئی اور وہاں کے رہنے والے سمجھے کہ اب کیا ہے1 لے ڈالا (ایک ہی ایکا) رات یا دن کو ہمارا عذاب اس ان2 پہنچا ہم نے کاٹ کر ساری کھیتی تباہ کر کے اس کو ایسا کردیا جیسے کل وہاں کھیت ہی نہ تھا3 جیسے ہم نے یہ مثال بیان کی ایسے ہی ہم سوچنے والوں کے لئے اپنی آیتیں کھول کر بیان کرتے ہیں4
وَ اللّٰهُ یَدْعُوْۤا اِلٰى دَارِ السَّلٰمِ١ؕ وَ یَهْدِیْ مَنْ یَّشَآءُ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ Open ayah 10:25 in the Quran reader
اور اللہ (لوگوں کو) اس گھر کی طرف بلاتا ہے جو ہلاکت5 اور تباہی سے) بچا ہوا ہے اور جس کو چاہتا ہے وہ راہ پر لگا دیتا ہے
لِلَّذِیْنَ اَحْسَنُوا الْحُسْنٰى وَ زِیَادَةٌ١ؕ وَ لَا یَرْهَقُ وُجُوْهَهُمْ قَتَرٌ وَّ لَا ذِلَّةٌ١ؕ اُولٰٓئِكَ اَصْحٰبُ الْجَنَّةِ١ۚ هُمْ فِیْهَا خٰلِدُوْنَ Open ayah 10:26 in the Quran reader
جن لوگوں نے بھلائی کی ان کو بھلای اس کے بدلے میں ملے گی اور کچھ بڑھ کر بھی6 اور ان کے چہروں پر نہ کا ایک چھانے گی اور نہ رسوائی (بلکہ خوشی اور روشنی) یہی لوگ جنتی ہیں وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے (یعنے جنت میں)
وَ الَّذِیْنَ كَسَبُوا السَّیِّاٰتِ جَزَآءُ سَیِّئَةٍۭ بِمِثْلِهَا١ۙ وَ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ١ؕ مَا لَهُمْ مِّنَ اللّٰهِ مِنْ عَاصِمٍ١ۚ كَاَنَّمَاۤ اُغْشِیَتْ وُجُوْهُهُمْ قِطَعًا مِّنَ الَّیْلِ مُظْلِمًا١ؕ اُولٰٓئِكَ اَصْحٰبُ النَّارِ١ۚ هُمْ فِیْهَا خٰلِدُوْنَ Open ayah 10:27 in the Quran reader
اور جن لوگوں نے برائیاں کہیں تو برائی کا بدلہ دیسی ہی برائی ان کو برائی سے بڑھ کر سزا نہ ملے گی اور سروائی ان پر چھا جائے گی اللہ سے ان کو کوئی بچانے والا نہیں7 جیسے ان کے مونہوں پر اندھیری رات کے ٹکڑے اوڑھا دیئے ہیں یہی لوگ دوزخی ہیں وہ ہمیشہ اس میں رہیں گے
وَ یَوْمَ نَحْشُرُهُمْ جَمِیْعًا ثُمَّ نَقُوْلُ لِلَّذِیْنَ اَشْرَكُوْا مَكَانَكُمْ اَنْتُمْ وَ شُرَكَآؤُكُمْ١ۚ فَزَیَّلْنَا بَیْنَهُمْ وَ قَالَ شُرَكَآؤُهُمْ مَّا كُنْتُمْ اِیَّانَا تَعْبُدُوْنَ Open ayah 10:28 in the Quran reader
اور جس دن ہم ان سب کو اکٹھا کریں گے یعنی قیامت کے دن پھر ہم مشرکوں سے کہیں گے تم اور جن کو تم نے خدا کا شریک بنایا تھا اپنی جگہ8 ٹھہرے رہو پھر ان کے آپس میں ہم بگاڑ کردیں گے9 اور جن کو انہوں نے (خدا) کا شریک بنایا تھا وہ اپنے پوجتے والوں سے کہنے لگیں گے تم جھوٹے ہو تم ہی کو نہیں پوجتے تھے
فَكَفٰى بِاللّٰهِ شَهِیْدًۢا بَیْنَنَا وَ بَیْنَكُمْ اِنْ كُنَّا عَنْ عِبَادَتِكُمْ لَغٰفِلِیْنَ Open ayah 10:29 in the Quran reader
تو ہم میں تم میں اللہ کی گواہی بس ہے ہم کو تمہارے پوجے کی مطلق خبر نہ تھی1
هُنَالِكَ تَبْلُوْا كُلُّ نَفْسٍ مَّاۤ اَسْلَفَتْ وَ رُدُّوْۤا اِلَى اللّٰهِ مَوْلٰىهُمُ الْحَقِّ وَ ضَلَّ عَنْهُمْ مَّا كَانُوْا یَفْتَرُوْنَ۠ Open ayah 10:30 in the Quran reader
اس جگہ ہر شخص جانچ لے گا2 جو عمل اس نے آگے بھیجا3 اور سب لوگ اپنے سچے مالک خدا کی طرف لوٹائے جائیں گے اور جتنی باتیں جھوٹ باندھتے تھے وہ سب ہوا ہوجائیں گی
قُلْ مَنْ یَّرْزُقُكُمْ مِّنَ السَّمَآءِ وَ الْاَرْضِ اَمَّنْ یَّمْلِكُ السَّمْعَ وَ الْاَبْصَارَ وَ مَنْ یُّخْرِجُ الْحَیَّ مِنَ الْمَیِّتِ وَ یُخْرِجُ الْمَیِّتَ مِنَ الْحَیِّ وَ مَنْ یُّدَبِّرُ الْاَمْرَ١ؕ فَسَیَقُوْلُوْنَ اللّٰهُ١ۚ فَقُلْ اَفَلَا تَتَّقُوْنَ Open ayah 10:31 in the Quran reader
(اے پیغمبر) ان لوگوں سے) پوچھ تو سہی تم کو آسمان اور زمین سے کون روزی دیتا ہے4 اور تمہارے کانوں اور آنکھوں کا کون مالک ہے5 اور مردے سے زداہ اور زادے سے مردہ کون نکالتا ہے6 اور دنیا کے کاموں کو کون چلاتا ہے کون انتظام کرتا ہے تو اس کے جواب میں یہ مشرک ضرور کہیں گے کہ اللہ7 پھر تو یہ کہہ اچھاتو پھر تم شرک سے کیوں نہیں بچتے8
فَذٰلِكُمُ اللّٰهُ رَبُّكُمُ الْحَقُّ١ۚ فَمَا ذَا بَعْدَ الْحَقِّ اِلَّا الضَّلٰلُ١ۖۚ فَاَنّٰى تُصْرَفُوْنَ Open ayah 10:32 in the Quran reader
پھر یہی تو اللہ ہی تمہارا سچا مالک جو یہ سب کام کرتا ہے اور سچ بات معلوم ہوجانے پر اس کو نہ ماننا گمراہی نہیں تو پھر کیا ہے تم کدھر پھرے جا رہے ہو9
كَذٰلِكَ حَقَّتْ كَلِمَتُ رَبِّكَ عَلَى الَّذِیْنَ فَسَقُوْۤا اَنَّهُمْ لَا یُؤْمِنُوْنَ Open ayah 10:33 in the Quran reader
(اے پیغمبر) اسی طرح10 تیرے مالک کا فرمانا ان گنہگاروں پر پورا ہوا کہ وہ ایمان لانے والے نہیں11
قُلْ هَلْ مِنْ شُرَكَآئِكُمْ مَّنْ یَّبْدَؤُا الْخَلْقَ ثُمَّ یُعِیْدُهٗ١ؕ قُلِ اللّٰهُ یَبْدَؤُا الْخَلْقَ ثُمَّ یُعِیْدُهٗ فَاَنّٰى تُؤْفَكُوْنَ Open ayah 10:34 in the Quran reader
(اے پیغمبر) سے پوچھ تمہارے (ھہرائے ہوئے) شریکوں میں کوئی ایسا بھی ہے جو مخلوق کو شروع میں پیدا کرے پھر فنا کر کے) اس کو دوبارہ پیدا کرے کہ دے (اللہ شروع میں مخلوق کو پیدا کرتا ہے پھر مار کر) دوبارہ ان کو پیدا کریگا تو تم کدھر الٹے جا رہے ہو12
قُلْ هَلْ مِنْ شُرَكَآئِكُمْ مَّنْ یَّهْدِیْۤ اِلَى الْحَقِّ١ؕ قُلِ اللّٰهُ یَهْدِیْ لِلْحَقِّ١ؕ اَفَمَنْ یَّهْدِیْۤ اِلَى الْحَقِّ اَحَقُّ اَنْ یُّتَّبَعَ اَمَّنْ لَّا یَهِدِّیْۤ اِلَّاۤ اَنْ یُّهْدٰى١ۚ فَمَا لَكُمْ١۫ كَیْفَ تَحْكُمُوْنَ Open ayah 10:35 in the Quran reader
( اے پیغمبر) ان سے پوچھ تمہارے ٹھہرائے ہوئے شریکوں میں کوئی ایسا بھی ہے جو سچی راہ پر لگا سکے وہ اس کا کیا جواب دیں گے تو ہی کہ دے اللہ سچی رہ پر لگاتا ہے کیا جو سچی راہ پر لگاتا ہے اس کی تابعداری بہتر ہے یا اس کی جس کو خود راہ معلوم نہیں13 مگر ہاں جب وہ راہ پر لگا یا جائے تو تم لوگوں کو کیا ہوا ہے کیسا انصاف کرتے ہو1
وَ مَا یَتَّبِعُ اَكْثَرُهُمْ اِلَّا ظَنًّا١ؕ اِنَّ الظَّنَّ لَا یُغْنِیْ مِنَ الْحَقِّ شَیْئًا١ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلِیْمٌۢ بِمَا یَفْعَلُوْنَ Open ayah 10:36 in the Quran reader
اور ان مشرکوں میں اکثر نرے گمان (اٹکل) پر چلتے ہیں2 تو گمان کہیں یقین کا کام دے سکتا ہے3 بیشک اللہ جانتا ہے جو وہ نادانی اور حماقت کی باتیں کر رہے ہیں
وَ مَا كَانَ هٰذَا الْقُرْاٰنُ اَنْ یُّفْتَرٰى مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ وَ لٰكِنْ تَصْدِیْقَ الَّذِیْ بَیْنَ یَدَیْهِ وَ تَفْصِیْلَ الْكِتٰبِ لَا رَیْبَ فِیْهِ مِنْ رَّبِّ الْعٰلَمِیْنَ۫ Open ayah 10:37 in the Quran reader
اور یہ قرآن ایسا نہیں ہے کہ اللہ کے سوا کوئی اس کو اپنے دل سے بنا لے اس کی ایک سورت بھی کسی سے نہ بن سکی بلکہ وہ اگلی کتابوں کو سچ بتاتا ہے اور ان میں جو باتیں ہیں ان کو کھول کر بیان کرتا ہے4 کوئی شبہ نہیں وہ اللہ کی طرف سے اترا ہے جو سارے جہان کا مالک ہے
اَمْ یَقُوْلُوْنَ افْتَرٰىهُ١ؕ قُلْ فَاْتُوْا بِسُوْرَةٍ مِّثْلِهٖ وَ ادْعُوْا مَنِ اسْتَطَعْتُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ Open ayah 10:38 in the Quran reader
کیا یہ لوگ قرآن کی نسبت کہتے ہیں کہ اس کو پیغمبر نے بنا لیا ہے5 (اے پیغمبر) کہہ دے اچھا اگر تم سچے ہو تو ایک سورت تو اس کی سی بنا لائو اور اللہ کے سوا جن جن کو تم بلا سکو اپنی مدد کے لئے بلا لو
بَلْ كَذَّبُوْا بِمَا لَمْ یُحِیْطُوْا بِعِلْمِهٖ وَ لَمَّا یَاْتِهِمْ تَاْوِیْلُهٗ١ؕ كَذٰلِكَ كَذَّبَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ فَانْظُرْ كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الظّٰلِمِیْنَ Open ayah 10:39 in the Quran reader
ہوا یہ کہ ان لوگوں نے جس کو سمجھ نہ سکے اس کو جھٹلایا6 اور ابھی تک اس کی حقیقت ان پر کھلی نہیں7 گلے لوگوں (کافروں) نے بھی اسی طرح (جیسے انہوں نے اللہ کی آیتوں کو جھٹلایا8 تو (اے پیغمبر) دیکھ ان ظالموں کا کیسا انجام ہوا9
وَ مِنْهُمْ مَّنْ یُّؤْمِنُ بِهٖ وَ مِنْهُمْ مَّنْ لَّا یُؤْمِنُ بِهٖ١ؕ وَ رَبُّكَ اَعْلَمُ بِالْمُفْسِدِیْنَ۠ Open ayah 10:40 in the Quran reader
اور ان کافروں میں بعضے ایسے ہیں جن کے دل میں اس کا یقین ہے اور بعضے ایسے ہیں جن کے دل میں اس کا یقین نہیں10 اور (اے پیغمبر) تیرا مالک شریروں کو خوب جانتا ہے11