10. Surah Yunus
يونسJonas · 109 ayahsاشرف الحواشی
وَ اِنْ كَذَّبُوْكَ فَقُلْ لِّیْ عَمَلِیْ وَ لَكُمْ عَمَلُكُمْ١ۚ اَنْتُمْ بَرِیْٓئُوْنَ مِمَّاۤ اَعْمَلُ وَ اَنَا بَرِیْٓءٌ مِّمَّا تَعْمَلُوْنَ Open ayah 10:41 in the Quran reader
(اے پیغمبر) اگر ایسی کھلی دلیل بیان کرنے پر بھی یہ لوگ تجھ کو جھٹلائیں تو ان سے کہ دے میرا کام میرے لئے اور تمہارا کام تمہارے لئے مبارک رہے میں جو کرتا ہوں (توحید اور خالص خدا کی عبادت) اس کا میں ذمہ دار ہوں اور جو تم کرتے ہو شرک اور بت پرستی اس کے تم ذمہ دار ہو12
وَ مِنْهُمْ مَّنْ یَّسْتَمِعُوْنَ اِلَیْكَ١ؕ اَفَاَنْتَ تُسْمِعُ الصُّمَّ وَ لَوْ كَانُوْا لَا یَعْقِلُوْنَ Open ayah 10:42 in the Quran reader
اور ان کافروں میں بعضے ایسے بھی ہیں جو صرف تیری طرف کان لگاتے ہیں اس (سن لیتے ہیں پر بتاتے نہیں) بھلا کیا تو بہروں کو سنائے گا گو وہ عقل نہ رکھتے ہوں1
وَ مِنْهُمْ مَّنْ یَّنْظُرُ اِلَیْكَ١ؕ اَفَاَنْتَ تَهْدِی الْعُمْیَ وَ لَوْ كَانُوْا لَا یُبْصِرُوْنَ Open ayah 10:43 in the Quran reader
اور ان کافروں میں بعضے ایسے ہیں جو صرف آنکھ سے تجھ کو تکتے ہیں بھلا کیا تو اندھوں کو رستہ دکھا سکتا ہے گو وہ سمجھ نہ رکھتے ہوں2
اِنَّ اللّٰهَ لَا یَظْلِمُ النَّاسَ شَیْئًا وَّ لٰكِنَّ النَّاسَ اَنْفُسَهُمْ یَظْلِمُوْنَ Open ayah 10:44 in the Quran reader
اللہ تعالیٰ لوگوں پر ذراھی ظلم نہیں کرتا وہ خود اپنے اوپر آپ ظلم کیا کرتے ہیں3
وَ یَوْمَ یَحْشُرُهُمْ كَاَنْ لَّمْ یَلْبَثُوْۤا اِلَّا سَاعَةً مِّنَ النَّهَارِ یَتَعَارَفُوْنَ بَیْنَهُمْ١ؕ قَدْ خَسِرَ الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا بِلِقَآءِ اللّٰهِ وَ مَا كَانُوْا مُهْتَدِیْنَ Open ayah 10:45 in the Quran reader
اور جس دن اللہ ان کو اپنے سامنے اکٹھا کریگا ان کو ایسا معلوم ہوگا جیسے ہو دنیا میں ایک دن بھی نہیں رہے مگر گھڑی وہ آپس میں ایک دوسرے کو پہچان لیں گے جن لوگوں نے اللہ سے ملنے کو جھٹلایا قیامت کا انکار کیا وہ نقصان میں پڑچکے اور نقصان سے بچنے کی راہ نہ پائی5
وَ اِمَّا نُرِیَنَّكَ بَعْضَ الَّذِیْ نَعِدُهُمْ اَوْ نَتَوَفَّیَنَّكَ فَاِلَیْنَا مَرْجِعُهُمْ ثُمَّ اللّٰهُ شَهِیْدٌ عَلٰى مَا یَفْعَلُوْنَ Open ayah 10:46 in the Quran reader
اور (اے پیغمبر) ہم جو ان کافروں سے عذاب کا وعدہ کرتے ہیں اگر تجھ کو اس میں سے کچھ دنیا ہی میں کھلا دیں6 یا ہم تجھ کو (دنیا سے) اٹھا لیں تو بھی تیرا مطلب حاصل ہے یہ سب کافر ہمارے پاس لوٹ کر آنیوالے ہیں7 پھر سب سے بڑھ کر یہ ہے کہ جو وہ کرتے ہیں اللہ اس کو دیکھ رہا ہے
وَ لِكُلِّ اُمَّةٍ رَّسُوْلٌ١ۚ فَاِذَا جَآءَ رَسُوْلُهُمْ قُضِیَ بَیْنَهُمْ بِالْقِسْطِ وَ هُمْ لَا یُظْلَمُوْنَ Open ayah 10:47 in the Quran reader
اور ہر قوم کی طرف ایک پیغمبر بھیجا گیا پھر جب ان کا پیغمبر آیا اور انہوں نے اس کو جھٹالیا تو انصاف کے ساتھ8 ان کا فیصلہ ہوگیا اور ان پر ظلم نہیں ہوتا9
وَ یَقُوْلُوْنَ مَتٰى هٰذَا الْوَعْدُ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ Open ayah 10:48 in the Quran reader
اور یہ کافر مسلمانوں سے اور پیغمبر سے کہتے ہیں بھلا اگر تم سچے ہو تو یہ عذاب کا وعدہ کب پورا ہوگا
قُلْ لَّاۤ اَمْلِكُ لِنَفْسِیْ ضَرًّا وَّ لَا نَفْعًا اِلَّا مَا شَآءَ اللّٰهُ١ؕ لِكُلِّ اُمَّةٍ اَجَلٌ١ؕ اِذَا جَآءَ اَجَلُهُمْ فَلَا یَسْتَاْخِرُوْنَ سَاعَةً وَّ لَا یَسْتَقْدِمُوْنَ Open ayah 10:49 in the Quran reader
(اے پیغمبر) کہہ دے میں اپنی جان کے نفع اور نقصان کا تو مالک نہیں10 مگر جو خدا چاہے11 ہر قوم کی ایک معیاد مقرر ہے اتنی میعاد تک وہ دنیا میں رہے گی جب ان کا وقت آگای تو ایک گھڑی آگے پیچھے نہیں ہوسکتے
قُلْ اَرَءَیْتُمْ اِنْ اَتٰىكُمْ عَذَابُهٗ بَیَاتًا اَوْ نَهَارًا مَّا ذَا یَسْتَعْجِلُ مِنْهُ الْمُجْرِمُوْنَ Open ayah 10:50 in the Quran reader
(اے پیغمبر ان لوگوں سے) کہہ دے بھلا بتائو تو سہی اگر خدا کا عذاب تم پر رات کو یا دن کو آن پڑے ( تو ہرحال میں وہ عذاب ہی ہے) گناہگار لوگ کیسے (ہولناک) چیز کی جلدی مچا رہے ہیں12
اَثُمَّ اِذَا مَا وَقَعَ اٰمَنْتُمْ بِهٖ١ؕ آٰلْئٰنَ وَ قَدْ كُنْتُمْ بِهٖ تَسْتَعْجِلُوْنَ Open ayah 10:51 in the Quran reader
کہا پھر جب سچ مچ عذاب آن ہی پڑے گا تب اس پر یقین کرو گے اس وقت تو تم سے یہ کہا جائیگا اب تم کو یقین آیا اور تم تو عذاب آنے سے پہلے1 اس کو غلط سمجھ کر اس کی جلدی مچا رہے تھے
ثُمَّ قِیْلَ لِلَّذِیْنَ ظَلَمُوْا ذُوْقُوْا عَذَابَ الْخُلْدِ١ۚ هَلْ تُجْزَوْنَ اِلَّا بِمَا كُنْتُمْ تَكْسِبُوْنَ Open ayah 10:52 in the Quran reader
پھر اس کے بعد قیامت کے دن گنہگاروں سے کہیں گے ہمیشہ کے عذاب کا مزہ چکھو جیسا تم دنیا میں کرتے تھے اسی کا بدلہ تم کو مل رہا ہے
وَ یَسْتَنْۢبِئُوْنَكَ اَحَقٌّ هُوَ١ؔؕ قُلْ اِیْ وَ رَبِّیْۤ اِنَّهٗ لَحَقٌّ١ؔؕۚ وَ مَاۤ اَنْتُمْ بِمُعْجِزِیْنَ۠ Open ayah 10:53 in the Quran reader
اور (اے پیغمبر) کافر تجھ سے دریافت کرتے ہیں کیا یہ عذاب یا قیامت کا ہونا) سچ ہے کہہ دے ہاں ہاں بیشک میرے مالک کی قسم یہ سچ ہے اور تم (ہم کو) تھکا نہیں سکتے2
وَ لَوْ اَنَّ لِكُلِّ نَفْسٍ ظَلَمَتْ مَا فِی الْاَرْضِ لَافْتَدَتْ بِهٖ١ؕ وَ اَسَرُّوا النَّدَامَةَ لَمَّا رَاَوُا الْعَذَابَ١ۚ وَ قُضِیَ بَیْنَهُمْ بِالْقِسْطِ وَ هُمْ لَا یُظْلَمُوْنَ Open ayah 10:54 in the Quran reader
اور جس جس شخص نے (دنیا میں) میں شرک کیا اگر اس کے پاس جتنا کچھ (مال و اسباب اور قیمتی سامان) زمین میں ہے سب ہو تو بھی وہ اس کو اپنی چھڑائی میں دے ڈالے اور جب وہ عذاب کو دیکھیں گے تو دل ہی دل میں شرمندہ ہوں گے3 اور انصاف سے ان کا فیصلہ کیا جائے گا اور ان پر ظلم نہ ہوگا4
اَلَاۤ اِنَّ لِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ اَلَاۤ اِنَّ وَعْدَ اللّٰهِ حَقٌّ وَّ لٰكِنَّ اَكْثَرَهُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ Open ayah 10:55 in the Quran reader
سن لو اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے سن لو اللہ کا وعدہ (عذاب یا قیامت آنے کا) سچ ہے مگر اکثر لوگ ص اپنی بہتری کی باتیں) نہیں جانتے5
هُوَ یُحْیٖ وَ یُمِیْتُ وَ اِلَیْهِ تُرْجَعُوْنَ Open ayah 10:56 in the Quran reader
وہی چلاتا ہے اور مارتا ہے اور اسی کی طرف قیامت کے دن تم لوٹ کر جائو گے
یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ قَدْ جَآءَتْكُمْ مَّوْعِظَةٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَ شِفَآءٌ لِّمَا فِی الصُّدُوْرِ١ۙ۬ وَ هُدًى وَّ رَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِیْنَ Open ayah 10:57 in the Quran reader
لوگو تمہارے پاس تمہارے مالک کی طرف سے نصیحت آئی یعنے قرآن اور دلوں میں جو کفر اور شرک اور شک کی بیماریاں ہیں ان کی دو6 اور ہدایت اور رحمت ایمانداروں کیلئے اے پیغمبر کہہ دے اللہ کے فضل اور رحمت پر وہ خوش ہوں7
قُلْ بِفَضْلِ اللّٰهِ وَ بِرَحْمَتِهٖ فَبِذٰلِكَ فَلْیَفْرَحُوْا١ؕ هُوَ خَیْرٌ مِّمَّا یَجْمَعُوْنَ Open ayah 10:58 in the Quran reader
انہی دونوں چیزوں پر خوش ہونا چاہیے یہ اس سے بہت رہے جو وہ (دنیا کا مال اسباب) سمیٹتے ہیں8
قُلْ اَرَءَیْتُمْ مَّاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ لَكُمْ مِّنْ رِّزْقٍ فَجَعَلْتُمْ مِّنْهُ حَرَامًا وَّ حَلٰلًا١ؕ قُلْ آٰللّٰهُ اَذِنَ لَكُمْ اَمْ عَلَى اللّٰهِ تَفْتَرُوْنَ Open ayah 10:59 in the Quran reader
اے پیغمبر ان لوگوں سے) پوچھ بھلا بتلائو تو سہی اللہ نے جو روزی تمہارے لئے اتاری پھر تم نے اس میں سے کچھ حلال ٹھہرائے کچھ حرام9 (اے پیغمبر) کہہ دے کیا اللہ نے تم کو یہ حکم دیا یا تم اپنی طرف سے اللہ پر جھوٹ باندھتے ہو1
وَ مَا ظَنُّ الَّذِیْنَ یَفْتَرُوْنَ عَلَى اللّٰهِ الْكَذِبَ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَذُوْ فَضْلٍ عَلَى النَّاسِ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَهُمْ لَا یَشْكُرُوْنَ۠ Open ayah 10:60 in the Quran reader
اور جو لوگ اللہ تعالیٰ پر جھوٹ بادنھتے ہیں انہوں نے قیامت کے دن کو کیا سمجھ رکھا ہے2 بیشک اللہ تو لوگوں پر فضل کرتا ہے کہ ان کو جلدی عذاب نہیں کرتا لیکن بہت لوگ شکر نہیں کرتے3
وَ مَا تَكُوْنُ فِیْ شَاْنٍ وَّ مَا تَتْلُوْا مِنْهُ مِنْ قُرْاٰنٍ وَّ لَا تَعْمَلُوْنَ مِنْ عَمَلٍ اِلَّا كُنَّا عَلَیْكُمْ شُهُوْدًا اِذْ تُفِیْضُوْنَ فِیْهِ١ؕ وَ مَا یَعْزُبُ عَنْ رَّبِّكَ مِنْ مِّثْقَالِ ذَرَّةٍ فِی الْاَرْضِ وَ لَا فِی السَّمَآءِ وَ لَاۤ اَصْغَرَ مِنْ ذٰلِكَ وَ لَاۤ اَكْبَرَ اِلَّا فِیْ كِتٰبٍ مُّبِیْنٍ Open ayah 10:61 in the Quran reader
اور (اے پیغمبر) تو کسی حالت میں ہو کوئی کام کرتا ہو اور قرآن میں سے کچھ بھی پڑھ کر سنائے اور اے لوگو) تم کوئی بھی کام کرو جب تم اس میں لگے رہتے ہو ہم تم کو دیکھتے رہتے ہیں اور تیرے مالک سے چیونٹی برابر کوئی چیز چھپی نہیں نہ زمین میں نہ آسمان میں اور نہ چیونٹی سے کم نہ اس سے بڑی کوئی چیز سے جو کس کتاب (لوح محفوظ) میں نہ ہو4
اَلَاۤ اِنَّ اَوْلِیَآءَ اللّٰهِ لَا خَوْفٌ عَلَیْهِمْ وَ لَا هُمْ یَحْزَنُوْنَۚۖ Open ayah 10:62 in the Quran reader
سن رکھو جو لوگ اللہ کے ولی (دوست) ہیں نہ ان کو ڈر ہوگا نہ غم5
الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ كَانُوْا یَتَّقُوْنَؕ Open ayah 10:63 in the Quran reader
جو لوگ ایمان لائے6 اور پرہیز گار رہے7
لَهُمُ الْبُشْرٰى فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا وَ فِی الْاٰخِرَةِ١ؕ لَا تَبْدِیْلَ لِكَلِمٰتِ اللّٰهِ١ؕ ذٰلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُؕ Open ayah 10:64 in the Quran reader
ان کے لئے دنیا کی زندگی میں بھی خوشی ہے اور آخرت میں بھی8 اللہ کی باتیں بدل نہیں سکتیں9 یہی بڑی کا مبابی ہے
وَ لَا یَحْزُنْكَ قَوْلُهُمْ١ۘ اِنَّ الْعِزَّةَ لِلّٰهِ جَمِیْعًا١ؕ هُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ Open ayah 10:65 in the Quran reader
اور (اے پیغمبر) تو ان کافروں کی باتوں سے رنجیدہ نہ ہو کیونکہ ساری عزت اللہ ہی کی ہے10 اور وہ سب سنتا جانتا ہے11
اَلَاۤ اِنَّ لِلّٰهِ مَنْ فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَنْ فِی الْاَرْضِ١ؕ وَ مَا یَتَّبِعُ الَّذِیْنَ یَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ شُرَكَآءَ١ؕ اِنْ یَّتَّبِعُوْنَ اِلَّا الظَّنَّ وَ اِنْ هُمْ اِلَّا یَخْرُصُوْنَ Open ayah 10:66 in the Quran reader
سن رکھو جتنے آسمانوں میں ہیں (فرشتے) اور جتنے زمین میں ہیں (جن اور آدمی) سب اللہ ہی کے ہیں12 اور جن لوگوں کی یہ مشرک پیروی کرتے ہیں اللہ تعالیٰ کے سوا کو پکارتے ہیں (شریک سمجھ کر) وہ شریک نہیں ہیں1 یہ مشرک اور کچھ نہیں صرف گمان اور اٹل پچو باتوں) کی پیروی کرتے ہیں اور کچھ نہیں مگر خیال دوڑاتے ہیں خیالی پلائو پکاتے ہیں2
هُوَ الَّذِیْ جَعَلَ لَكُمُ الَّیْلَ لِتَسْكُنُوْا فِیْهِ وَ النَّهَارَ مُبْصِرًا١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّقَوْمٍ یَّسْمَعُوْنَ Open ayah 10:67 in the Quran reader
خدا وہی ہے جس نے رات کو اس لئے بنایا کہ تم اس میں آرام کرو اور دن کو اس لئے کہ ہر چیز کو دیکھ بھالو اس میں سننے والوں کے لئے البتہ نشانیاں ہیں جو غور سے سنتے ہیں3
قَالُوا اتَّخَذَ اللّٰهُ وَلَدًا سُبْحٰنَهٗ١ؕ هُوَ الْغَنِیُّ١ؕ لَهٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ١ؕ اِنْ عِنْدَكُمْ مِّنْ سُلْطٰنٍۭ بِهٰذَا١ؕ اَتَقُوْلُوْنَ عَلَى اللّٰهِ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ Open ayah 10:68 in the Quran reader
کافر (اہل کتاب یا مشرک) کہتے ہیں اللہ تعالیٰ نے بیٹا بنیا ا4 وہ اس سے پاک ہے (کہ اس کا کوئی بیٹا بیٹی ہو) وہ تو بالکل بےف 5 پرواہ ہے آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے سب اسی کا ہے تمہارے پاس اس بات کی ( کہ اللہ کا کوئی بیٹا یا بیٹی ہے) کوئی دلیل نہیں ہے6 کیا تم اللہ پر وہ بات لگاتے ہو جس کو نہیں جانتے7
قُلْ اِنَّ الَّذِیْنَ یَفْتَرُوْنَ عَلَى اللّٰهِ الْكَذِبَ لَا یُفْلِحُوْنَؕ Open ayah 10:69 in the Quran reader
(اے پیغمبر ان لوگوں سے) کہہ دے جو لوگ اللہ پر جھوٹ بادنھتے ہیں وہ پنپنے والے نہیں (ان کو کبھی فلاح نہ ہوگی8
مَتَاعٌ فِی الدُّنْیَا ثُمَّ اِلَیْنَا مَرْجِعُهُمْ ثُمَّ نُذِیْقُهُمُ الْعَذَابَ الشَّدِیْدَ بِمَا كَانُوْا یَكْفُرُوْنَ۠ Open ayah 10:70 in the Quran reader
دنیا میں تھوڑا سا مزہ اڑا لیں9 پھر ہمارے پاس ان کو آخر لوٹ کر آنا مرنا ہے پھر ہم ان کو ان کے کفر کی سزا میں سخت عذاب (کا مزہ) چکھائیں گے
وَ اتْلُ عَلَیْهِمْ نَبَاَ نُوْحٍ١ۘ اِذْ قَالَ لِقَوْمِهٖ یٰقَوْمِ اِنْ كَانَ كَبُرَ عَلَیْكُمْ مَّقَامِیْ وَ تَذْكِیْرِیْ بِاٰیٰتِ اللّٰهِ فَعَلَى اللّٰهِ تَوَكَّلْتُ فَاَجْمِعُوْۤا اَمْرَكُمْ وَ شُرَكَآءَكُمْ ثُمَّ لَا یَكُنْ اَمْرُكُمْ عَلَیْكُمْ غُمَّةً ثُمَّ اقْضُوْۤا اِلَیَّ وَ لَا تُنْظِرُوْنِ Open ayah 10:71 in the Quran reader
اور (اے پیغمبر) ان کو نوح کا قصہ سنا جب اس10 نے اپنی قوم سے کہا بھائیو اگر میرا رہنا (تم میں) اور خدا کی آیتیں پڑھ کر سنانا تم کو بھاری لگتا ہے (گراں گذرتا ہے شاق ہوتا ہے) تو میں نے تو اللہ پر بھروسا کیا تم اپنے شریکوں کے11 ساتھ مل کر ایک بات ٹھہرا لو (میرے مار ڈلانے کی تدبیر کرلو) پھر اس بات کو چھپائو نہیں12 پھر جو کچھ کرنا ہے وہ کر ڈالو اور مجھ کو ذرا بھی مہلت نہ دو13
فَاِنْ تَوَلَّیْتُمْ فَمَا سَاَلْتُكُمْ مِّنْ اَجْرٍ١ؕ اِنْ اَجْرِیَ اِلَّا عَلَى اللّٰهِ١ۙ وَ اُمِرْتُ اَنْ اَكُوْنَ مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ Open ayah 10:72 in the Quran reader
پھر اگر تم (میری بات ماننے سے) منہ پھیر لو (تو میں تم سے کچھ مزدوری تو مانگتا نہ تھا (کہ میرا نقصان ہو) میری مزدوری تو خدا ہی پر ہے1 اور اسی کی طرف سے مجھ کو حکم ہوا کہ فرمانبرداروں میں شریک رہوں
فَكَذَّبُوْهُ فَنَجَّیْنٰهُ وَ مَنْ مَّعَهٗ فِی الْفُلْكِ وَ جَعَلْنٰهُمْ خَلٰٓئِفَ وَ اَغْرَقْنَا الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا١ۚ فَانْظُرْ كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُنْذَرِیْنَ Open ayah 10:73 in the Quran reader
آخر نوح کی قوم کے لوگوں نے اس کو جھٹلایا پھر ہم نے اس کو اور اس کے ساتھ جو مومن کشتی میں سوار تھے ان کو طوفان سے بچا دیا اور جن لوگوں نے ہعماری آیتوں کو جھٹلایا تھا ان کو ڈبو دیا اور نوح کے ساتھیوں کو ان کا جانشین کردیا2 تو (اے پیغمبر) دیکھ جن کو خدا کے عذاب سے ڈرایا گیا تھا ان کا کیا انجام ہوا3
ثُمَّ بَعَثْنَا مِنْۢ بَعْدِهٖ رُسُلًا اِلٰى قَوْمِهِمْ فَجَآءُوْهُمْ بِالْبَیِّنٰتِ فَمَا كَانُوْا لِیُؤْمِنُوْا بِمَا كَذَّبُوْا بِهٖ مِنْ قَبْلُ١ؕ كَذٰلِكَ نَطْبَعُ عَلٰى قُلُوْبِ الْمُعْتَدِیْنَ Open ayah 10:74 in the Quran reader
پھر نوح کے بعد ہم نے کئی پیغمبر اپنی اپنی قوم کی طرف بھیجے وہ ان کے پاس کھلی نشانیاں معجزے لے کر آئے لیکن جن باتوں کو پہلے جھٹلا چکے تھے وہ ان پر ایمان لانے والے نہ تھے ہم حد سے بڑھنے والوں کے دلوں پر اسی طرح مہر کردیتے ہیں4
ثُمَّ بَعَثْنَا مِنْۢ بَعْدِهِمْ مُّوْسٰى وَ هٰرُوْنَ اِلٰى فِرْعَوْنَ وَ مَلَاۡئِهٖ بِاٰیٰتِنَا فَاسْتَكْبَرُوْا وَ كَانُوْا قَوْمًا مُّجْرِمِیْنَ Open ayah 10:75 in the Quran reader
پھر ان (پیغمبروں) کے بعد موسیٰ اور ہارون کو فرعون اور اس کی قوم کے لوگوں یا سرداروں کی طرف اپنی نشانیاں دے کر بھیجا وہ اکثر بیٹھے اور وہ نافرمان لوگ تھے5
فَلَمَّا جَآءَهُمُ الْحَقُّ مِنْ عِنْدِنَا قَالُوْۤا اِنَّ هٰذَا لَسِحْرٌ مُّبِیْنٌ Open ayah 10:76 in the Quran reader
پھر جب ہمارے پاس سے سچی بات ان کو پہنچی (عصا اور ید بیضا وغیرہ) کہنے لگے بیشک یہ تو کھلا جادو ہے
قَالَ مُوْسٰۤى اَتَقُوْلُوْنَ لِلْحَقِّ لَمَّا جَآءَكُمْ١ؕ اَسِحْرٌ هٰذَا١ؕ وَ لَا یُفْلِحُ السّٰحِرُوْنَ Open ayah 10:77 in the Quran reader
موسیٰ نے کہا تم سچ بات کو جب وہ تمہارے پاس آئی (جادوکہتے ہو) بھلا یہ کیا جا دو ہے اور جادوگر تو کبھی کامیاب نہیں ہوتے6
قَالُوْۤا اَجِئْتَنَا لِتَلْفِتَنَا عَمَّا وَجَدْنَا عَلَیْهِ اٰبَآءَنَا وَ تَكُوْنَ لَكُمَا الْكِبْرِیَآءُ فِی الْاَرْضِ١ؕ وَ مَا نَحْنُ لَكُمَا بِمُؤْمِنِیْنَ Open ayah 10:78 in the Quran reader
وہ کہنے لگے کیا تو ہمارے پاس اس لئے آیا ہے کہ جس طریقہ پر ہم نے اپنے باپ دادا کو پایا اس سے ہم کو پھیر دے اور تم دونوں بھائیوں کو ملک کی سرداری مل جائے اور ہم تو تم دونوں کی بات ماننے والے نہیں7
وَ قَالَ فِرْعَوْنُ ائْتُوْنِیْ بِكُلِّ سٰحِرٍ عَلِیْمٍ Open ayah 10:79 in the Quran reader
اور فرعون نے کہا (اپنے لوگوں کو حکم دیا) جو پکا اپنے کامل جادوگر ہو اس کو میرے لے کر آئو
فَلَمَّا جَآءَ السَّحَرَةُ قَالَ لَهُمْ مُّوْسٰۤى اَلْقُوْا مَاۤ اَنْتُمْ مُّلْقُوْنَ Open ayah 10:80 in the Quran reader
جب جادوگر آن موجود ہوئے تو موسیٰ نے ان سے کہا جو تم کو ڈالنا ہے وہ ڈالو