10. Surah Yunus
يونسJonas · 109 ayahsاشرف الحواشی
فَلَمَّاۤ اَلْقَوْا قَالَ مُوْسٰى مَا جِئْتُمْ بِهِ١ۙ السِّحْرُ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ سَیُبْطِلُهٗ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا یُصْلِحُ عَمَلَ الْمُفْسِدِیْنَ Open ayah 10:81 in the Quran reader
جب انہوں نے اپنی لاٹھیاں اور رسیاں ڈالیں موسیٰ نے کہا یہ جو تم لے کر آئے وہ تو جادو ہے1 بیشک اللہ اس کو بھی میٹ دے گا کیونکہ اللہ شریر لوگوں کا کام بننے نہیں دیتا
وَ یُحِقُّ اللّٰهُ الْحَقَّ بِكَلِمٰتِهٖ وَ لَوْ كَرِهَ الْمُجْرِمُوْنَ۠ Open ayah 10:82 in the Quran reader
اور اپنے فرمان سے اللہ بات کو حق کر دکھائے گا گو2 نافرمان لوگ برا مانا کریں
فَمَاۤ اٰمَنَ لِمُوْسٰۤى اِلَّا ذُرِّیَّةٌ مِّنْ قَوْمِهٖ عَلٰى خَوْفٍ مِّنْ فِرْعَوْنَ وَ مَلَاۡئِهِمْ اَنْ یَّفْتِنَهُمْ١ؕ وَ اِنَّ فِرْعَوْنَ لَعَالٍ فِی الْاَرْضِ١ۚ وَ اِنَّهٗ لَمِنَ الْمُسْرِفِیْنَ Open ayah 10:83 in the Quran reader
پھر موسیٰ پر صرف انہی کی قوم سے یعنی بنی اسرائیل میں سے) چند نوجوان لوگ ایمان لائے وہ بھی فرعون اور اس کے سرداروں سے ڈرتے ڈرتے کہ کہیں ان کو آفت میں نہ ڈالے3 اور فرعون مصر کے) ملک میں بڑا زبردست اور حد سے زیادہ بڑھ گیا تھا ان لوگوں کا ڈر بجا تھا
وَ قَالَ مُوْسٰى یٰقَوْمِ اِنْ كُنْتُمْ اٰمَنْتُمْ بِاللّٰهِ فَعَلَیْهِ تَوَكَّلُوْۤا اِنْ كُنْتُمْ مُّسْلِمِیْنَ Open ayah 10:84 in the Quran reader
اور موسیٰ نے اپنے لوگوں سے کہا بھائیو اگر تم کو اللہ پر یقین ہے تو اس پر بھروسہ رکھو جب تم اس کے تابعدار ہو4
فَقَالُوْا عَلَى اللّٰهِ تَوَكَّلْنَا١ۚ رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا فِتْنَةً لِّلْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَۙ Open ayah 10:85 in the Quran reader
انہوں نے کہا ہم نے اللہ پر بھروسا کیا اور لگے دعا کرنے مالک ہمارے ہم کو ان ظالم لوگوں کے ظلم کا نشانہ مت بنا5
وَ نَجِّنَا بِرَحْمَتِكَ مِنَ الْقَوْمِ الْكٰفِرِیْنَ Open ayah 10:86 in the Quran reader
اور اپنی رحمت سے ہم کو کافر لوگوں کے پنجے سے نجات دے
وَ اَوْحَیْنَاۤ اِلٰى مُوْسٰى وَ اَخِیْهِ اَنْ تَبَوَّاٰ لِقَوْمِكُمَا بِمِصْرَ بُیُوْتًا وَّ اجْعَلُوْا بُیُوْتَكُمْ قِبْلَةً وَّ اَقِیْمُوا الصَّلٰوةَ١ؕ وَ بَشِّرِ الْمُؤْمِنِیْنَ Open ayah 10:87 in the Quran reader
اور ہم نے موسیٰ اور اس کے بھائی ہارون کو وحی بھیجی تم دونوں اپنی قوم کے لئے مصر میں گھر بنا لو اور اپنے گھروں ہی کو مسجد کرلو6 اور نماز درستی سے ادا کرتے رہو اور (اے موسیٰ ) ایمان والوں کو خوشخبری سنا7
وَ قَالَ مُوْسٰى رَبَّنَاۤ اِنَّكَ اٰتَیْتَ فِرْعَوْنَ وَ مَلَاَهٗ زِیْنَةً وَّ اَمْوَالًا فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا١ۙ رَبَّنَا لِیُضِلُّوْا عَنْ سَبِیْلِكَ١ۚ رَبَّنَا اطْمِسْ عَلٰۤى اَمْوَالِهِمْ وَ اشْدُدْ عَلٰى قُلُوْبِهِمْ فَلَا یُؤْمِنُوْا حَتّٰى یَرَوُا الْعَذَابَ الْاَلِیْمَ Open ayah 10:88 in the Quran reader
اور موسیٰ نے دعا کی مالک ہمارے تو ہی نے تو فرعون اور اس کی قوم کے سرداروں کو دنیا کی زندگی میں زینت کا سامان (جیسے سواریاں لباس ہتھیار وغیرہ) اور مال و دولت دے رکھا ہے مالک ہمارے اس لئے دیا ہے کہ وہ تیری (سچی) راہ سے (لوگوں کو) بہکا دیں1 مالک ہمارے ان کے مالکوں کو ملیا میٹ (تباہ و برباد) کر دے اور ان کے دلوں کو سخت کر دے وہ ایمان نہ لائیں جب تک تکلیف کا عذاب (ڈوبنا) نہ دیکھیں2
قَالَ قَدْ اُجِیْبَتْ دَّعْوَتُكُمَا فَاسْتَقِیْمَا وَ لَا تَتَّبِعٰٓنِّ سَبِیْلَ الَّذِیْنَ لَا یَعْلَمُوْنَ Open ayah 10:89 in the Quran reader
اللہ تعالیٰ نے فرمایا تم دونوں بھائیوں کی دعا قبول ہوگئی3 تو صبر کئے رہو4 اور نادانوں کی راہ مت چلو5
وَ جٰوَزْنَا بِبَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ الْبَحْرَ فَاَتْبَعَهُمْ فِرْعَوْنُ وَ جُنُوْدُهٗ بَغْیًا وَّ عَدْوًا١ؕ حَتّٰۤى اِذَاۤ اَدْرَكَهُ الْغَرَقُ١ۙ قَالَ اٰمَنْتُ اَنَّهٗ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا الَّذِیْۤ اٰمَنَتْ بِهٖ بَنُوْۤا اِسْرَآءِیْلَ وَ اَنَا مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ Open ayah 10:90 in the Quran reader
اور ہم نے بنی اسرائیل کو سمندر کے پار اتار دیا پھر فرعون اور اس کا لشکر6 شرارت اور زیادتی کے لئے ان کے پیچھے لگا7 جب ڈوبنے لگا (اللہ نے سمندر کو ملا دیا) تو کہہ اٹھا اب میں ایمان لایا کہ جس خدا پر بنی اسرائیل ایمان لائے ہیں وہی سچا خدا ہے اور میں اس کے تابعداروں میں سے ہوں
آٰلْئٰنَ وَ قَدْ عَصَیْتَ قَبْلُ وَ كُنْتَ مِنَ الْمُفْسِدِیْنَ Open ayah 10:91 in the Quran reader
اس وقت اللہ تعالیٰ نے فرمایا (حضرت جبرئیل نے یا میکائیل نے) کیا اب ایمان لایا اور پہلے ساری عمر جب ایمان اور توبہ کا وقت تھا نافرمانی کرتا رہا
فَالْیَوْمَ نُنَجِّیْكَ بِبَدَنِكَ لِتَكُوْنَ لِمَنْ خَلْفَكَ اٰیَةً١ؕ وَ اِنَّ كَثِیْرًا مِّنَ النَّاسِ عَنْ اٰیٰتِنَا لَغٰفِلُوْنَ۠ Open ayah 10:92 in the Quran reader
اور فسادیوں میں ایک بڑا فسادی تھا8 آج تیرے لاشے کو ہم بچا لیں گے اس لئے کہ جو لوگ تیرے بعد دنیا میں رہ گئے ان کے لئے تو اللہ کی قدرت کی ایک نشانی اور حیرت9 ہو اور البتہ بہت سے لوگ ہماری قدرت کی نشایوں سے غافل ہیں10
وَ لَقَدْ بَوَّاْنَا بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ مُبَوَّاَ صِدْقٍ وَّ رَزَقْنٰهُمْ مِّنَ الطَّیِّبٰتِ١ۚ فَمَا اخْتَلَفُوْا حَتّٰى جَآءَهُمُ الْعِلْمُ١ؕ اِنَّ رَبَّكَ یَقْضِیْ بَیْنَهُمْ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ فِیْمَا كَانُوْا فِیْهِ یَخْتَلِفُوْنَ Open ayah 10:93 in the Quran reader
اور ہم نے بنی اسرائیل کو شام یا مصر کے ملک میں ایک اچھے ٹھکانے پر جگہ دی11 اور کھانے کو عمدہ چیزیں عنایت کیں پھر انہوں نے دین کی باتوں میں اس وقت اختلاف کیا جب عمل ان کے پاس آچکا2 ۃ بیشک اے پیغمبر تیرا مالک قیامت کے دن جن باتوں میں وہ (دنیا میں) اختلاف کرتے رہے ان کا فیصلہ کر دے گا13
فَاِنْ كُنْتَ فِیْ شَكٍّ مِّمَّاۤ اَنْزَلْنَاۤ اِلَیْكَ فَسْئَلِ الَّذِیْنَ یَقْرَءُوْنَ الْكِتٰبَ مِنْ قَبْلِكَ١ۚ لَقَدْ جَآءَكَ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّكَ فَلَا تَكُوْنَنَّ مِنَ الْمُمْتَرِیْنَۙ Open ayah 10:94 in the Quran reader
تو (اے پیغمبر) ہم نے جو تجھ پر اتارا (یعنی قرآن) اس میں اگر تجھ کو شک ہو تو ان لوگوں سے پوچھ لے جو تجھ سے پہلے کی کتاب (توریت) پڑھتے ہیں1 بیشکتیرے مالک کی طرف سے تجھ کو سچی کتاب پہنچ گئی تو ہرگز شک کرنے والوں میں سے مت ہو
وَ لَا تَكُوْنَنَّ مِنَ الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِ اللّٰهِ فَتَكُوْنَ مِنَ الْخٰسِرِیْنَ Open ayah 10:95 in the Quran reader
اور ان لوگوں میں بھی مت ہو جنہوں نے اللہ کی آیتوں کو جھٹلایا (ایسا کرے گا) تو ٹوٹا پانے والوں میں سے ہوگا
اِنَّ الَّذِیْنَ حَقَّتْ عَلَیْهِمْ كَلِمَتُ رَبِّكَ لَا یُؤْمِنُوْنَۙ Open ayah 10:96 in the Quran reader
(اے پیغمبر) جن لوگوں پر تیرے مالک کا قول پورا ہوا وہ ایمان لانے والے نہیں2
وَ لَوْ جَآءَتْهُمْ كُلُّ اٰیَةٍ حَتّٰى یَرَوُا الْعَذَابَ الْاَلِیْمَ Open ayah 10:97 in the Quran reader
گو ان کے پاس دنیا جہان کی تمام نشایاں معجزے آجائیں جب تک تکلیف کا عذاب اپنی آنکھوں سے نہ دیکھیں3
فَلَوْ لَا كَانَتْ قَرْیَةٌ اٰمَنَتْ فَنَفَعَهَاۤ اِیْمَانُهَاۤ اِلَّا قَوْمَ یُوْنُسَ١ؕ لَمَّاۤ اٰمَنُوْا كَشَفْنَا عَنْهُمْ عَذَابَ الْخِزْیِ فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا وَ مَتَّعْنٰهُمْ اِلٰى حِیْنٍ Open ayah 10:98 in the Quran reader
پھر کیوں کوئی بستی والے عذاب اترنے سے پہلے ایمان نہ لائے کہ ان کا ایمان ان کو فائدہ دیتا عذاب سے بچ جاتے لیکن یونس پیغمبر)4 کی قوم والے جب ایمان لائے5 تو ہم نے دنیا کی زندگی میں رسوائی کا عذاب ان پر سے ہٹا دیا اور ایک وقت معین تک ان کا زندگی کا مزہ لینے دیا6
وَ لَوْ شَآءَ رَبُّكَ لَاٰمَنَ مَنْ فِی الْاَرْضِ كُلُّهُمْ جَمِیْعًا١ؕ اَفَاَنْتَ تُكْرِهُ النَّاسَ حَتّٰى یَكُوْنُوْا مُؤْمِنِیْنَ Open ayah 10:99 in the Quran reader
اور (اے پیغمبر) اگر تیرا مالک چاہتا تو زمین میں جتنے لوگ ہیں (آدمی اور جن اور شیطان) سب ایمان لے آتے7 کیا تو لوگوں کو زبردستی مومن بنائے گا8
وَ مَا كَانَ لِنَفْسٍ اَنْ تُؤْمِنَ اِلَّا بِاِذْنِ اللّٰهِ١ؕ وَ یَجْعَلُ الرِّجْسَ عَلَى الَّذِیْنَ لَا یَعْقِلُوْنَ Open ayah 10:100 in the Quran reader
اور کوئی شخص اللہ کے بحکم ایمان نہیں لاسکتا9 اور اللہ انہی لوگوں پر شرک اور کفر کی گندگی ڈالتا ہے جو عقل سے کام نہیں لیتے10
قُلِ انْظُرُوْا مَا ذَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ وَ مَا تُغْنِی الْاٰیٰتُ وَ النُّذُرُ عَنْ قَوْمٍ لَّا یُؤْمِنُوْنَ Open ayah 10:101 in the Quran reader
(اے پیغمبر) ان لوگوں سے کہہ ذرا دیکھو تو آسمان اور زمین میں کیا کیا اس کی قدرت کی نشانیاں ہیں اور جن کی قسمت میں ایمان نہیں ان کو نہ نشانیوں سے کچھ فائدہ ہوتا ہے نہ ڈرانیوالوں (پیغمبروں یا ڈراو وں1) سے
فَهَلْ یَنْتَظِرُوْنَ اِلَّا مِثْلَ اَیَّامِ الَّذِیْنَ خَلَوْا مِنْ قَبْلِهِمْ١ؕ قُلْ فَانْتَظِرُوْۤا اِنِّیْ مَعَكُمْ مِّنَ الْمُنْتَظِرِیْنَ Open ayah 10:102 in the Quran reader
تو کیا یہ تیرے مانے کے کافر میں ایسے ہی عذابوں کا انتظار کر ریہ ہیں جیسے ان سے پہلے لوگوں پر عذاب ہوچکے ہیں (اے پیغمبر) کہہ دے اگر یہ بات ہے تو انتظار کرتے رہو میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کر رہا ہوں2
ثُمَّ نُنَجِّیْ رُسُلَنَا وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا كَذٰلِكَ١ۚ حَقًّا عَلَیْنَا نُنْجِ الْمُؤْمِنِیْنَ۠ Open ayah 10:103 in the Quran reader
پھر ہم اپنے پیغمبروں اور ایمان والوں کو بچا دیتے ہیں ایسے ہی ہمارا ذمہ ہے ہم ایمان والوں کو اب بھی بچا دیں گے اور مشرکوں کو تباہ کریں گے
قُلْ یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ اِنْ كُنْتُمْ فِیْ شَكٍّ مِّنْ دِیْنِیْ فَلَاۤ اَعْبُدُ الَّذِیْنَ تَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ وَ لٰكِنْ اَعْبُدُ اللّٰهَ الَّذِیْ یَتَوَفّٰىكُمْ١ۖۚ وَ اُمِرْتُ اَنْ اَكُوْنَ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَۙ Open ayah 10:104 in the Quran reader
(اے پیغمبر) کہہ دے لوگو اگر تم کو میرے دین میں کچھ شک ہے (کہ شاید اسلام سچا دین نہ ہو) تو میں تو کسی حال میں تم کو شک ہو یا یقین ہو اللہ کے سوا تم جن کو پوجتے ہو ان کو پوجنے والا نہیں البتہ میں اللہ کو پوجتا ہوں جو ایک دن تمہاری جان لے گا (تم کو مارے گا) اسی کے پاس جائو گے) اور مجھ کو اسی کی طرف سے یہ حکم ہوا ہے کہ ایمان داروں میں رہوں
وَ اَنْ اَقِمْ وَجْهَكَ لِلدِّیْنِ حَنِیْفًا١ۚ وَ لَا تَكُوْنَنَّ مِنَ الْمُشْرِكِیْنَ Open ayah 10:105 in the Quran reader
اور یہ کہ سب دنیوں سے الگ ہو کر اس دین اسلام پر اپنا منہ سیدھا رکھ اور ہرگز مشرکوں میں مت ہو3
وَ لَا تَدْعُ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ مَا لَا یَنْفَعُكَ وَ لَا یَضُرُّكَ١ۚ فَاِنْ فَعَلْتَ فَاِنَّكَ اِذًا مِّنَ الظّٰلِمِیْنَ Open ayah 10:106 in the Quran reader
اور اللہ تعالیٰ کے سوا ان کو مت پکار جو نہ تیرا فائدہ کرسکتے ہیں (نقصان4 پھر اگر تو ایسا کرے بالفرض تو بیشک تو بھی ظالموں میں سے ہوگا5
وَ اِنْ یَّمْسَسْكَ اللّٰهُ بِضُرٍّ فَلَا كَاشِفَ لَهٗۤ اِلَّا هُوَ١ۚ وَ اِنْ یُّرِدْكَ بِخَیْرٍ فَلَا رَآدَّ لِفَضْلِهٖ١ؕ یُصِیْبُ بِهٖ مَنْ یَّشَآءُ مِنْ عِبَادِهٖ١ؕ وَ هُوَ الْغَفُوْرُ الرَّحِیْمُ Open ayah 10:107 in the Quran reader
اور اگر اللہ تعالیٰ تجھ کو کوئی تکلیف پہنچائے تو اس کے سوا اس کا کوئی دور کرنے والا نہیں اور اگر تجھ کو کوئی فائدہ پہنچانا چاہے تو اس کے فضل کو کوئی پھیر دنیے والا روکنے والا نہیں وہ اپنے بندوں میں سیجس کو چاہے فائدہ (یا فائدہ اور نقصان دونوں) پہنچائے اور وہی گناہوں کو) بخشنے والا مہربان ہے6
قُلْ یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ قَدْ جَآءَكُمُ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّكُمْ١ۚ فَمَنِ اهْتَدٰى فَاِنَّمَا یَهْتَدِیْ لِنَفْسِهٖ١ۚ وَ مَنْ ضَلَّ فَاِنَّمَا یَضِلُّ عَلَیْهَا١ۚ وَ مَاۤ اَنَا عَلَیْكُمْ بِوَكِیْلٍؕ Open ayah 10:108 in the Quran reader
(اے پیغمبر) کہہ دے لوگو تمہارے پاس سچ آچکا (یعنی قرآن یا دین اسلام یا پیغمبر تمہارے مالک کی طرف سے پھر جو کوئی راہ پر لگ جائے (سیدھی راہ اختیار کرے) تو وہ اپنے ہی فائدے کے لئے راہ پر لگتا ہے اور جو کوئی بھٹک جائے وہ بھٹک کر اپنا ہی نقصان کرتا ہے اور میں تمہارا کروڑی نہیں ہوں1
وَ اتَّبِعْ مَا یُوْحٰۤى اِلَیْكَ وَ اصْبِرْ حَتّٰى یَحْكُمَ اللّٰهُ١ۖۚ وَ هُوَ خَیْرُ الْحٰكِمِیْنَ۠ Open ayah 10:109 in the Quran reader
(اے پیغمبر) تیری طرف جو وہی آتی ہے اس پر چلتا رہ اور (کافروں کی) ایذا ہی پر) صبر کر یہاں تک کہ اللہ فیصلہ کر دے لڑائی کا حکم اتارے اور اللہ سب فیصلہ کرنے والوں میں بہتر فیصلہ کرنے والا ہے۔