حذیفہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تم لوگ ہر ایک کے پیچھے دوڑنے والے نہ بنو یعنی اگر لوگ ہمارے ساتھ بھلائی کریں گے تو ہم بھی بھلائی کریں گے اور اگر ہمارے اوپر ظلم کریں گے تو ہم بھی ظلم کریں گے، بلکہ اپنے آپ کو اس بات پر آمادہ کرو کہ اگر لوگ تمہارے ساتھ احسان کریں تو تم بھی احسان کرو، اور اگر بدسلوکی کریں تو تم ظلم نہ کرو ۔
Sayyidina Hudhaifa reported that Allah’s Messenger ﷺ said, “Do not be imma’ah, saying, ‘If people favour us, we will favour them and if they, wrong us, we will wrong them. Rather, condition yourselves so that if people show favour, you too show favour and if they hurt you, you do not wrong them.”
ضعيف نقد الکتاني (26)، المشکاة (5129) // ضعيف الجامع الصغير (6271) //صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 2007
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
یہ حدیث حسن غریب ہے، ہم اسے صرف اسی سند سے جانتے ہیں۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: ٣٣٦١) (ضعیف) (سند میں ” ولید بن عبد اللہ بن جمیع زہری “ حافظہ کے کمزور ہیں )
ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس نے کسی مریض کی عیادت کی یا کسی دینی بھائی سے ملاقات کی تو اس کو ایک آواز دینے والا آواز دیتا ہے: تمہاری دنیاوی و اخروی زندگی مبارک ہو، تمہارا چلنا مبارک ہو، تم نے جنت میں ایک گھر حاصل کرلیا ١ ؎۔
Sayyidina Abu Hurairah (RA) reported that Allah’s Messenger ﷺ said, “If anyone visits a sick person or visits his brother for Allah’s sake, an announcer calls, ‘You have done well, may your walk be blessed. You have made a station for yourself in Paradise.’” [Ibn Majah 1443]
حسن، المشکاة (5015)صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 2008
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
یہ حدیث حسن غریب ہے، ٢ - حماد بن سلمہ نے «عن ثابت عن أبي رافع عن أبي هريرة عن النبي صلی اللہ عليه وسلم» کی سند سے اس حدیث کا کچھ حصہ روایت کیا ہے۔
Notes · وضاحت
١ ؎: مفہوم یہ ہے کہ اگر کوئی شخص حصول ثواب کی خاطر اپنے کسی دینی بھائی کی جو مریض ہو عیادت کرے یا کسی بھی دینی بھائی سے ملاقات کرے تو ایسا شخص اس ثواب کا مستحق ہوگا جو اس حدیث میں مذکور ہے۔
Takhrij · تخریج
سنن ابن ماجہ/الجنائز ٢ (١٤٤٣) (تحفة الأشراف: ١٤١٣٣) (حسن )
ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: حیاء ایمان کا ایک جزء ہے اور ایمان والے جنت میں جائیں گے اور بےحیائی کا تعلق ظلم سے ہے اور ظالم جہنم میں جائیں گے ١ ؎۔
Sayyidina Abu Hurairah (RA) reported that Allah’s Messenger ﷺ said, “Modesty is part of faith and faith leads to paradise, but obscenity is rudeness and rudeness leads to the Fire.”
١ - یہ حدیث حسن صحیح ہے، ٢ - اس باب میں ابن عمر، ابوبکرہ، ابوامامہ اور عمران بن حصین ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں۔
Notes · وضاحت
١ ؎: جس طرح ایمان صاحب ایمان کو گناہوں سے روکنے کا سبب ہے، اسی طرح حیاء انسان کو معصیت اور گناہوں سے بچاتا ہے، بلکہ اس کے لیے ایک طرح کی ڈھال ہے، اسی وجہ سے حیاء کو ایمان کا جزء کہا گیا ہے۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: ١٥٠٤٠، و ١٥٠٥٣، و ١٥٠٨٨) (صحیح )
عبداللہ بن سرجس مزنی ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: اچھی خصلت، غور و خوص کرنا اور میانہ روی نبوت کے چوبیس حصوں میں سے ایک حصہ ہے ۔
Sayyidina Abdullah ibn Sarjis Muzani (RA) reported that the Prophet ﷺ said, ‘Good habits, being gentle and steady, and moderation in affairs are part of the twenty four parts of prophet hood.”
اس سند سے بھی عبداللہ بن سرجس ؓ سے اسی جیسی حدیث مروی ہے، لیکن اس میں عاصم کے واسطہ کا ذکر نہیں کیا، نصر بن علی کی روایت ہی صحیح ہے (جو اوپر مذکور ہے) ۔
عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے منذر بن عائذ اشج عبدالقیس سے فرمایا: تمہارے اندر دو خصلتیں (خوبیاں) ایسی ہیں جو اللہ تعالیٰ کو پسند ہیں: بردباری اور غور و فکر کی عادت ١ ؎۔
Sayyidina Ibn Abbas (RA) reported that the Prophet ﷺ said to Ashaj of Abd Qays, “You have two characteristics that Allah loves: caution and deliberation in affairs.” [Ibn Majah 4188]
صحيح، ابن ماجة (4188)صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 2011
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
١ - یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے، ٢ - اس باب میں اشج عصری سے بھی روایت ہے۔
Notes · وضاحت
١ ؎: معلوم ہوا کہ انسان کو کوئی بھی کام سوچ سمجھ کرنا چاہیئے، جلد بازی سے کام نہیں لینا چاہیئے اور آدمی کو بردباری اور حلیم و صابر ہونا چاہیئے۔
Takhrij · تخریج
سنن ابن ماجہ/الزہد ١٨ (٤١٨٨) (تحفة الأشراف: ٦٥٣١) (صحیح )
سہل بن سعد ساعدی ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: سوچ سمجھ کر کام کرنا اور جلد بازی نہ کرنا اللہ کی طرف سے ہے اور جلد بازی شیطان کی طرف سے۔
Sayyidina Sahl ibn Sa’d Sa’idi reported that Allah’s Messenger said, “Deliberation is from Allah, but haste is from the devil.”
ضعيف، المشکاة (5055 / التحقيق الثاني) // ضعيف الجامع الصغير (2300) //صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 2012
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
١ - یہ حدیث غریب ہے، ٢ - بعض محدثین نے عبدالمہیمن بن عباس بن سہل کے بارے میں کلام کیا ہے، اور حافظے کے تعلق سے انہیں ضعیف کہا ہے، ٣ - اشج بن عبدالقیس کا نام منذر بن عائذ ہے۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: ٤٧٩٧) (ضعیف) (سند میں ” عبد المھیمن بن عباس “ ضعیف ہیں )
ابو الدرداء ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: جس شخص کو نرم برتاؤ کا حصہ مل گیا، اسے اس کی بھلائی کا حصہ بھی مل گیا اور جو شخص نرم برتاؤ کے حصہ سے محروم رہا وہ بھلائی سے بھی محروم رہا ١ ؎۔
Sayyidina Abu Darda (RA) reported the Prophet ﷺ as saying, “He who is given his share of mildness is indeed given his share of good and he who is denied his share of mildness is indeed denied his share of good.” [Ahmed 27623]
صحيح، الصحيحة (515 و 874)صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 2013
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
١ - یہ حدیث حسن صحیح ہے، ٢ - اس باب میں عائشہ، جریر بن عبداللہ اور ابوہریرہ ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں۔
Notes · وضاحت
١ ؎: معلوم ہوا کہ نرم برتاؤ، مہربانی اور رفق دنیا اور آخرت کی ہر اچھائی کے حصول کا بنیادی ذریعہ ہے، چناچہ انسان میں خیر کا پہلو اتنا ہی غالب ہوگا جتنا اس میں رفق اور نرم روی کا پہلو غالب ہوگا، اور جو اس صفت سے محروم ہوگا وہ خیر سے خالی ہوگا
عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے معاذ بن جبل کو (حاکم بنا کر) یمن روانہ کرتے وقت فرمایا: مظلوم کی دعا سے ڈرو، اس لیے کہ اس کے اور اللہ کے درمیان کوئی پردہ آڑے نہیں آتا ١ ؎۔
Sayyidina Ibn Abbas (RA) reported that Allah’s Messenger sent Mu’az to Yemen and instructed him, “Fear the supplication of the oppressed, for, there is not between it and Allah an obstacle.” [Bukhari 3561, Muslim 2330]
صحيح، صحيح أبي داود (1412)صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 2014
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
١ - یہ حدیث حسن صحیح ہے، ٢ - اس باب میں انس، ابوہریرہ، عبداللہ بن عمر اور ابو سعید خدری ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں۔
Notes · وضاحت
١ ؎: مفہوم یہ ہے کہ مظلوم کی دعا بہت جلد قبول ہوتی ہے، اس لیے ظلم و تعدی سے ہمیشہ دور رہو، ورنہ مظلوم کی آہ کا شکار ہوجاؤ گے۔
انس ؓ کہتے ہیں کہ میں نے دس سال تک نبی اکرم ﷺ کی خدمت کی، آپ نے کبھی مجھے اف تک نہ کہا، اور نہ ہی میرے کسی ایسے کام پر جو میں نے کیا ہو یہ کہا ہو: تم نے ایسا کیوں کیا؟ اور نہ ہی کسی ایسے کام پر جسے میں نے نہ کیا ہو تم نے ایسا کیوں نہیں کیا، رسول اللہ ﷺ لوگوں میں سب سے اچھے اخلاق کے آدمی تھے، میں نے کبھی کوئی ریشم، حریر یا کوئی چیز آپ کی ہتھیلی سے زیادہ نرم اور ملائم نہیں دیکھی اور نہ کبھی میں نے کوئی مشک یا عطر آپ ﷺ کے پسینے سے زیادہ خوشبودار دیکھی۔
Sayyidina Anas (RA) narrated: I served Allah’s Messenger for ten years. He never said, “Oof” to me. And did not say about anything that I did, ‘Why did you do it?” and about that which I neglected, “Why did you neglect it?” He possessed the best of manners among people. And, I never touched any cloth, silk or anything, more soft than his hands and I never smelt musk or perfume more fragrant than his sweat.
صحيح مختصر الشمائل المحمدية (296)صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 2015
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
١ - یہ حدیث حسن صحیح ہے، ٢ - اس باب میں عائشہ اور براء ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں۔
ابوعبداللہ جدلی کہتے ہیں کہ میں نے ام المؤمنین عائشہ ؓ سے رسول اللہ ﷺ کے اخلاق کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا: آپ ﷺ فحش گو، بدکلامی کرنے والے اور بازار میں چیخنے والے نہیں تھے، آپ برائی کا بدلہ برائی سے نہیں دیتے تھے، بلکہ عفو و درگزر فرما دیتے تھے ١ ؎۔
Abu Abdullah Jadali reported that he asked Sayyidah Aisha (RA) about the manners of Allah’s Messenger She said, He was never indecent of speech or of manners. He never spoke loudly in the markets. And, he never returned evil with evil, but he forgave and overlooked.’ [Ahmed 26049]
صحيح مختصر الشمائل (298)، المشکاة (5820)صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 2016
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
١ - یہ حدیث حسن صحیح ہے، ٢ - ابوعبداللہ جدلی کا نام عبد بن عبد ہے، اور عبدالرحمٰن بن عبد بھی بیان کیا گیا ہے۔
Notes · وضاحت
١ ؎: اس میں نبی اکرم ﷺ کے حسن اخلاق اور کمال شرافت کا بیان ہے، اور اس بات کی صراحت ہے کہ آپ ﷺ برائی اور تکلیف پہنچانے والے سے عفو و درگذر سے کام لیتے تھے نہ کہ برائی کا بدلہ برائی سے دیتے تھے۔
ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ نبی اکرم ﷺ کی بیویوں میں سے کسی پر میں اس طرح غیرت نہیں کھاتی تھی جس طرح خدیجہ پر غیرت کھاتی تھی جب کہ میں نے ان کا زمانہ بھی نہیں پایا تھا، اس غیرت کی کوئی وجہ نہیں تھی سوائے اس کے کہ آپ ان کو بہت یاد کرتے تھے، اور اگر آپ بکری ذبح کرتے تو ان کی سہیلیوں کو ڈھونڈتے اور گوشت ہدیہ بھیجتے تھے ١ ؎۔
Sayyidah Aisha (RA) narrated: I never envied any of the wives of the Prophet ﷺ as I envied Khadijah (RA). What would have happened to me if I had found her times! This, because of the much mention of her by Allah’s Messenger. If he ever slaughtered a sheep, he would find out a friend of Khadijah and present (some of) it to her. [Bukhari 3816, Muslim 2435]
صحيحصحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 2017
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
یہ حدیث حسن غریب صحیح ہے۔
Notes · وضاحت
١ ؎: جب سہیلیوں کے ساتھ آپ کا برتاؤ اتنا اچھا تھا تو خود خدیجہ ؓ کے ساتھ کیسا ہوگا؟ نیز اس حدیث سے یہ بھی ثابت ہوا کہ بیوی کی سہیلیوں کے ساتھ حسن سلوک کرتے رہنا چاہیئے، جیسے کہ باپ کے بارے میں حکم آیا ہے کہ باپ کے دوستوں کے ساتھ آدمی اچھا برتاؤ کرے۔
جابر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: میرے نزدیک تم میں سے (دنیا میں) سب سے زیادہ محبوب اور قیامت کے دن مجھ سے سب سے زیادہ قریب بیٹھنے والے وہ لوگ ہیں جو تم میں بہترین اخلاق والے ہیں، اور میرے نزدیک تم میں (دنیا میں) سب سے زیادہ قابل نفرت اور قیامت کے دن مجھ سے دور بیٹھنے والے وہ لوگ ہیں جو باتونی، بلااحتیاط بولنے والے، زبان دراز اور تکبر کرنے والے «متفيهقون» ہیں ، صحابہ نے عرض کیا: اللہ کے رسول! ہم نے «ثرثارون» (باتونی) اور «متشدقون» (بلااحتیاط بولنے والے) کو تو جان لیا لیکن کون لوگ ہیں؟ آپ نے فرمایا: تکبر کرنے والے ١ ؎۔
Sayyidina Jabir (RA) reported that Allah’s Messenger said, “The dearest of you to me and the nearest of you to me in station on the Day of Resurrection are the best of you in manners. And the most hated of you to me and the farthest from me on the Day of Resurrection are chatter-boxes, bigmouthed (who speak much without deliberation and caution) and the mutafayhiqun.” They asked, “O Messenger of Allah, we know those who speak much, but who the mutafayhiqun?” He said, “Those who speak with arrogance.” [Ahmed 17758]
صحيح، الصحيحة (791)صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 2018
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
١ - یہ حدیث اس سند سے حسن غریب ہے، ٣ - بعض لوگوں نے یہ حدیث «عن المبارک بن فضالة عن محمد بن المنکدر عن جابر عن النبي صلی اللہ عليه وسلم ولم» کی سند سے روایت کی ہے اور اس میں «عن عبد ربه بن سعيد» کے واسطہ کا ذکر نہیں کیا، اور یہ زیادہ صحیح ہے، ٣ - اس باب میں ابوہریرہ ؓ سے بھی روایت ہے، ٤ - «ثرثار» باتونی کو کہتے ہیں: اور «متشدق» اس آدمی کو کہتے ہیں: جو لوگوں کے ساتھ گفتگو میں بڑائی جتاتے اور فحش کلامی کرتے ہیں۔
Notes · وضاحت
١ ؎: اس حدیث میں کم بولنے اور سادگی سے گفتگو کرنے کی تعلیم دی گئی ہے، اور تصنع و بناوٹ اور تکبر سے منع کیا گیا ہے۔
١ - یہ حدیث حسن غریب ہے، ٢ - اس باب میں عبداللہ بن مسعود ؓ سے بھی روایت ہے، ٣ - بعض لوگوں نے اسی سند سے نبی اکرم ﷺ سے یوں روایت کی ہے کہ آپ نے فرمایا: مومن کے لیے مناسب نہیں ہے کہ وہ لعن وطعن کرنے والا ہو ، یہ حدیث پہلی حدیث کی وضاحت کر رہی ہے۔
ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ کے پاس ایک آدمی نے آ کر عرض کیا: مجھے کچھ سکھائیے لیکن زیادہ نہ بتائیے تاکہ میں اسے یاد رکھ سکوں، آپ نے فرمایا: غصہ مت کرو ، وہ کئی بار یہی سوال دہراتا رہا اور آپ ہر بار کہتے رہے غصہ مت کرو ١ ؎۔
Sayyidina Abu Hurairah (RA) reported that a man came to the Prophet ﷺ and said, “Teach me something but do not make it much on me perchance I might remember it.” He said, “Do not lose your temper.” He repeated that often and every time he said, “Do not lose your temper.” [Bukhari 6116, Muslim 2608]
صحيحصحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 2020
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
١ - یہ حدیث اس سند سے حسن صحیح غریب ہے، ٢ - اس باب میں ابوسعید اور سلیمان بن صرد ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں۔
Notes · وضاحت
١ ؎: غصہ کی صفت سے کوئی انسان خالی نہیں ہے، لیکن غصہ پر قابو پالینا سب سے بڑی نیکی اور انسان کی سب سے کامل عادت ہے، نصیحت مخاطب کے مزاج و طبیعت کا خیال کرتے ہوئے اس کے حالات کے مطابق ہونی چاہیئے، چناچہ اس حدیث میں آپ ﷺ نے اس آدمی کے متعدد بار سوال کرنے کے باوجود اس کے حالات کے مطابق ایک ہی جواب دیا یعنی غصہ مت کرو۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الأدب ٧٦ (٦١١٦) (تحفة الأشراف: ١٢٨٤٦)، و مسند احمد (٢/٣٦٢، ٤٦٦) (صحیح )
معاذ بن انس جہنی ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: جو شخص غصہ ضبط کرلے حالانکہ وہ اسے کر گزرنے کی استطاعت رکھتا ہو، تو قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اسے لوگوں کے سامنے بلائے گا اور اسے اختیار دے گا کہ وہ جس حور کو چاہے منتخب کرلے ۔
Mu’adh ibn Anas Juhanni reported that the Prophet ﷺ said, “As for him who suppresses his anger while he is able to express (and impose) it, Allah will call him on the Day of Resurrection ahead of all the creatures and give h choice of any of the maidens of paradise he likes.” [Ahmed 15637, Abu Dawud 4777, Ibn Majah 4186]
**صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 2021
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
یہ حدیث حسن غریب ہے۔
Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/ الأدب ٣ (٤٧٧٧)، سنن ابن ماجہ/الزہد ١٨ (٤١٨٦)، یأتي في القیامة ٢٤٩٣ (تحفة الأشراف: ١١٢٩٨)، و مسند احمد (٣/٤٣٨، ٤٤٠) (حسن )
انس بن مالک ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو جوان کسی بوڑھے کا اس کے بڑھاپے کی وجہ سے احترام کرے، تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے ایسے لوگوں کو مقرر فرما دے گا جو اس عمر میں (یعنی بڑھاپے میں) اس کا احترام کریں ۔
Sayyidina Anas ibn Malik (RA) reported that Allah’s Messenger said, “No young man will respect an elderly person because of his old age but Allah will appoint for him one who will respect him during his old age.”
ضعيف، الضعيفة (304)، المشکاة (4971) // ضعيف الجامع الصغير (5012) //صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 2022
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
١ - یہ حدیث غریب ہے، ہم اسے صرف اسی شیخ یعنی یزید بن بیان کی روایت سے جانتے ہیں، ٢ - ابوالرجال انصاری ایک دوسرے راوی ہیں (اور جو راوی اس حدیث میں ہیں وہ ابوالرحال ہیں) ۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: ١٧١٦) (ضعیف) (سند میں یزید بن بیان، اور أبوالرحال دونوں ضعیف راوی ہیں )
ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: پیر اور جمعرات کے دن جنت کے دروازے کھولے جاتے ہیں، اللہ کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ ٹھہرانے والوں کی اس دن مغفرت کی جاتی ہے، سوائے ان کے جنہوں نے باہم قطع تعلق کیا ہے، ان کے بارے میں کہا جاتا ہے، ان دونوں کو لوٹا دو یہاں تک کہ آپس میں صلح کرلیں ١ ؎۔
Sayyidina Abu Hurairah (RA) reported that Allah’s Messenger said, The gates of Paradise are opened on Monday and Thursday and, on these days, those are forgiven who do not associate anything with Allah except those who cease to meet each other. Allah says: Send them back till they reconcile.” [Muslim 2565]
١ - یہ حدیث حسن صحیح ہے، ٢ - بعض روایتوں میں «ردوا هذين حتی يصطلحا» ان دونوں کو اپنے حال پر چھوڑ دو جب تک صلح نہ کرلیں کے الفاظ مروی ہیں، ٣ - «مهتجرين» کے معنی «متصارمين» قطع تعلق کرنے والے ہیں، ٤ - یہ حدیث اسی روایت کے مثل ہے جو نبی اکرم ﷺ سے مروی ہے، آپ نے فرمایا: کسی مسلمان کے لیے جائز نہیں کہ وہ اپنے بھائی کے ساتھ تین دن سے زیادہ قطع تعلق کرے ۔
Notes · وضاحت
١ ؎: پیر اور جمعرات یہ ایسے دو دن ہیں جن کے بارے میں بعض روایات سے ثابت ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ان دو دنوں میں (اللہ کے یہاں) بندوں کے اعمال پیش کئے جاتے ہیں، آپ ﷺ ان دو دنوں میں اہتمام سے روزہ رکھتے تھے، اور مسلم کی روایت ہے کہ پیر کے دن آپ کی پیدائش ہوئی اور اسی دن آپ کی بعثت بھی ہوئی۔
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/البر والصلة ١١ (٢٥٦٥)، سنن ابن ماجہ/الصیام ٤٢ (١٧٣٩) (تحفة الأشراف: ١٢٧٠٢)، و مسند احمد (٢/٣٢٩) (صحیح )
ابو سعید خدری ؓ سے روایت ہے کہ چند انصاریوں نے نبی اکرم ﷺ سے کچھ مانگا، آپ نے انہیں دیا، انہوں نے پھر مانگا، آپ نے پھر دیا، پھر فرمایا: جو مال بھی میرے پاس ہوگا میں اس کو تم سے چھپا کر ہرگز جمع نہیں رکھوں گا، لیکن جو استغناء ظاہر کرے گا اللہ تعالیٰ اس کو غنی کر دے گا ١ ؎، جو سوال سے بچے گا اللہ تعالیٰ اس کو سوال سے محفوظ رکھے گا، اور جو صبر کی توفیق مانگے گا اللہ تعالیٰ اسے صبر کی توفیق عطا کرے گا، کسی شخص کو بھی صبر سے بہتر اور کشادہ کوئی چیز نہیں ملی ۔
Sayyidina Abu Sa’eed narrated: Some people of the Ansar requested the Prophet ﷺ for something which he gave them. They asked again, and he gave it to them. He said thereafter, ‘If I had anything of value, I would not conceal it from you. He who is independent, Allah makes him free of want and him who refrains from begging, Allah saves him from having to beg, and he who is accustomed to patience, Allah enables him to show patience. And no one is given anything better and more encompassing than patience.’ [Bukhari 1469, Muslim 1053]
صحيح، التعليق الرغيب (2 / 11)، صحيح أبي داود (1451)صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 2024
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
١ - یہ حدیث حسن صحیح ہے، ٢ - یہ حدیث امام مالک سے (دوسری سند سے) «فلن أذخره عنكم» کے الفاظ کے ساتھ بھی آئی ہے، ان دونوں عبارتوں کا ایک ہی معنی ہے، یعنی تم لوگوں سے میں اسے ہرگز نہیں روک رکھوں گا، ٣ - اس باب میں انس سے بھی روایت ہے۔
Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی جو قناعت سے کام لے گا اور لوگوں کے سامنے ہاتھ بڑھانے اور سوال کرنے سے بچے گا تو اللہ تعالیٰ اسے اطمینان قلب بخشے گا اور دوسروں سے بےنیاز کر دے گا۔
ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: قیامت کے دن اللہ کی نظر میں دو رخے شخص سے بدتر کوئی نہیں ہوگا ١ ؎۔
Sayyidina Abu Hurairah (RA) reported that Allah’s Messenger ﷺ said, “Surely, the worst of men in the sight of Allah on the Day of Resurrection is the two-faced.” [Bukhari 6058, Muslim 2526]
صحيح صحيح الجامع (2226)صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 2025
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
١ - یہ حدیث حسن صحیح ہے، ٢ - اس باب میں انس اور عمار ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں۔
Notes · وضاحت
١ ؎: دو رخے شخص سے مراد ایسا آدمی ہے جو ایک گروہ کے پاس جائے تو اسے یہ یقین دلائے کہ تمہارا خیرخواہ اور ساتھی ہوں اور دوسرے کا مخالف ہوں، لیکن جب دوسرے گروہ کے پاس جائے تو اسے بھی اسی طرح کا تاثر دے۔