Sunan At-Tirmidhiسنن الترمذی

All 3,977 hadiths in order · Page 165 of 199

3350Sunan At-Tirmidhiضعیف

سورہ قدر کی تفسیر

حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ، حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ الْفَضْلِ الْحُدَّانِيُّ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ سَعْدٍ، قَالَ: قَامَ رَجُلٌ إِلَى الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ بَعْدَ مَا بَايَعَ مُعَاوِيَةَ، فَقَالَ: سَوَّدْتَ وُجُوهَ الْمُؤْمِنِينَ أَوْ يَا مُسَوِّدَ وُجُوهِ الْمُؤْمِنِينَ، فَقَالَ: لَا تُؤَنِّبْنِي رَحِمَكَ اللَّهُ، فَإِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُرِيَ بَنِي أُمَيَّةَ عَلَى مِنْبَرِهِ فَسَاءَهُ ذَلِكَ، فَنَزَلَتْ: إِنَّا أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَ، يَا مُحَمَّدُ يَعْنِي نَهْرًا فِي الْجَنَّةِ، وَنَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةَ: إِنَّا أَنْزَلْنَاهُ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ، وَمَا أَدْرَاكَ مَا لَيْلَةُ الْقَدْرِ لَيْلَةُ الْقَدْرِ خَيْرٌ مِنْ أَلْفِ شَهْرٍ يَمْلِكُهَا بَعْدَكَ بَنُو أُمَيَّةَ يَا مُحَمَّدُ، قَالَ الْقَاسِمُ: فَعَدَدْنَاهَا، فَإِذَا هِيَ أَلْفُ شَهْرٍ لَا يَزِيدُ يَوْمٌ وَلَا يَنْقُصُ . قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ، لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ هَذَا الْوَجْهِ مِنْ حَدِيثِ الْقَاسِمِ بْنِ الْفَضْلِ، وَقَدْ قِيلَ: عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ الْفَضْلِ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ مَازِنٍ، وَالْقَاسِمُ بْنُ الْفَضْلِ الْحُدَّانِيُّ هُوَ ثِقَةٌ وَثَّقَهُ يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، وَيُوسُفُ بْنُ سَعْدٍ رَجُلٌ مَجْهُولٌ، وَلَا نَعْرِفُ هَذَا الْحَدِيثَ عَلَى هَذَا اللَّفْظِ إِلَّا مِنْ هَذَا الْوَجْهِ.

یوسف بن سعد کہتے ہیں کہ ایک شخص حسن بن علی (رض) کے پاس ان کے معاویہ (رض) کے ہاتھ پر بیعت کرلینے کے بعد گیا اور کہا : آپ نے تو مسلمانوں کے چہروں پر کالک مل دی، (راوی کو شک ہے «سودت» کہا یا «يا مسود وجوه المؤمنين» (مسلمانوں کے چہروں پر کالک مل دینے والا) کہا، انہوں نے کہا تو مجھ پر الزام نہ رکھ، اللہ تم پر رحم فرمائے، نبی اکرم ﷺ کو بنی امیہ اپنے منبر پر دکھائے گئے تو آپ کو یہ چیز بری لگی، اس پر آیت «إنا أعطيناک الکوثر» اے محمد ! ہم نے آپ کو کوثر دی ، نازل ہوئی۔ کوثر جنت کی ایک نہر ہے اور سورة القدر کی آیات «إنا أنزلناه في ليلة القدر وما أدراک ما ليلة القدر ليلة القدر خير من ألف شهر» ہم نے قرآن کو شب قدر میں اتارا، اور تمہیں کیا معلوم کہ شب قدر کیا ہے ؟ شب قدر ہزار مہینے سے بہتر ہے ، نازل ہوئیں، اے محمد تیرے بعد بنو امیہ ان مہینوں کے مالک ہوں گے ٣ ؎ قاسم بن فضل حدانی کہتے ہیں : ہم نے بنی امیہ کے ایام حکومت کو گنا تو وہ ہزار مہینے ہی نکلے نہ ایک دن زیادہ نہ ایک دن کم ١ ؎۔

Yusuf ibn Sad reported that a man said to Sayyidina Hasan ibn Ali after having pledged allegiance to Mu’awiyah, “You have smeared the faces of the Believers with black.” He replied, “Do not blame me. May Allah have mercy on you. The Prophet ﷺ had seen members of Banu Umayyah on his pulpit, and he asked about it. So, this verse was revealed:Surely, We have granted you the kawthar ( O Muhammad ﷺ ). (108:1)It is a river in Paradise. And this was also revealed:Surely We have revealed it on the Night of Power. And what will make you realise what the Night of Power is The Night of Power is better than a thousand months. (97:1-3)‘Banu Umayyah will rule after you,’ he was told. Qasim reported that they counted it and indeed, they were one thousand months not a day more, not a day less.

ضعيف الإسناد مضطرب، ومتنه منكرصحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 3350
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
١- یہ حدیث غریب ہے، ہم اس سند سے صرف قاسم بن فضل کی روایت سے جانتے ہیں۔ ٢- یہ بھی کہا گیا ہے کہ قاسم بن فضل سے روایت کی گئی ہے اور انہوں نے یوسف بن مازن سے روایت کی ہے، قاسم بن فضل حدانی ثقہ ہیں، انہیں یحییٰ بن سعید اور عبدالرحمٰن بن مہدی نے ثقہ کہا ہے، اور یوسف بن سعد ایک مجہول شخص ہیں اور ہم اس حدیث کو ان الفاظ کے ساتھ صرف اسی سند سے جانتے ہیں۔
Notes · وضاحت
١ ؎ : سند میں اضطراب اور مجہول راوی ہونے کے ساتھ ساتھ اس کے متن میں سخت نکارت ہے ، کہاں آیت کا نزول شب قدر کی فضیلت کے بیان کے لیے ہونا ، اور کہاں بنو امیہ کی حدث خلافت ؟ یہ سب بےتکی باتیں ہیں ، نیز کہاں «إنا أعطيناک الکوثر» کی شان نزول ، اور کہاں بنو امیہ کی چھوٹی خلافت۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ المؤلف ( تحفة الأشراف : ٣٤٠٧) (ضعیف) (سند میں اضطراب ہے، اور متن منکر ہے، جیسا کہ مؤلف نے بیان کردیا ہے)
3351Sunan At-Tirmidhiصحیح

سورہ قدر کی تفسیر

حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَبْدَةَ بْنِ أَبِي لُبَابَةَ، وَعَاصِمٍ هُوَ ابْنُ بَهْدَلَةَ، سَمِعَا زِرَّ بْنَ حُبَيْشٍ وَزِرُّ بْنُ حُبَيْشٍ يُكْنَى أَبَا مَرْيَمَ، يَقُولُ: قُلْتُ لِأُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ: إِنَّ أَخَاكَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ يَقُولُ: مَنْ يَقُمِ الْحَوْلَ يُصِبْ لَيْلَةَ الْقَدْرِ، فَقَالَ: يَغْفِرُ اللَّهُ لِأَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ لَقَدْ عَلِمَ أَنَّهَا فِي الْعَشَرَةَ الْأَوَاخِرِ مِنْ رَمَضَانَ، وَأَنَّهَا لَيْلَةُ سَبْعٍ وَعِشْرِينَ، وَلَكِنَّهُ أَرَادَ أَنْ لَا يَتَّكِلَ النَّاسُ ثُمَّ حَلَفَ لَا يَسْتَثْنِي أَنَّهَا لَيْلَةُ سَبْعٍ وَعِشْرِينَ، قَالَ: قُلْتُ لَهُ: بِأَيِّ شَيْءٍ تَقُولُ ذَلِكَ يَا أَبَا الْمُنْذِرِ، قَالَ: بِالْآيَةِ الَّتِي أَخْبَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَوْ بِالْعَلَامَةِ أَنَّ الشَّمْسَ تَطْلُعُ يَوْمَئِذٍ لَا شُعَاعَ لَهَا . قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.

زر بن حبیش (جن کی کنیت ابومریم ہے) کہتے ہیں کہ میں نے ابی بن کعب (رض) سے کہا آپ کے بھائی عبداللہ بن مسعود (رض) کہتے ہیں : جو سال بھر (رات کو) کھڑے ہو کر نمازیں پڑھتا رہے وہ لیلۃ القدر پالے گا، ابی بن کعب (رض) نے کہا : اللہ ابوعبدالرحمٰن کی مغفرت فرمائے (ابوعبدالرحمٰن، عبداللہ بن مسعود (رض) کی کنیت ہے) انہیں معلوم ہے کہ شب قدر رمضان کی آخری دس راتوں میں ہے اور انہیں یہ بھی معلوم ہے کہ وہ رمضان کی ستائیسویں ( ٢٧) رات ہے، لیکن وہ چاہتے تھے کی لوگ اسی ایک ستائیسویں ( ٢٧) رات پر بھروسہ کر کے نہ بیٹھ رہیں کہ دوسری راتوں میں عبادت کرنے اور جاگنے سے باز آ جائیں، بغیر کسی استثناء کے ابی بن کعب (رض) نے قسم کھا کر کہا : (شب قدر) یہ ( ٢٧) رات ہی ہے، زر بن حبیش کہتے ہیں : میں نے ان سے کہا : ابوالمنذر ! آپ ایسا کس بنیاد پر کہہ رہے ہیں ؟ انہوں نے کہا : اس آیت اور نشانی کی بنا پر جو رسول اللہ ﷺ نے ہمیں بتائی ہے (یہاں راوی کو شک ہوگیا ہے کہ انہوں نے «بالآية» کا لفظ استعمال کیا یا «بالعلامة» کا آپ نے علامت یہ بتائی (کہ ستائیسویں شب کی صبح) سورج طلوع تو ہوگا لیکن اس میں شعاع نہ ہوگی ١ ؎۔

Zirr ibn Hubaysh and his kunyah was Abu Maryan-reported that he asked Ubayy ibn Ka’b (RA) that his brother Abdullah ibn Mas’ud (RA) said, “If anyone keeps vigil in the night for a year, he will find Laylat ul-Qadr (the Night of Power).” He said, “May Allah forgive Abu Abdur Rahman (Abdullah ibn Mas’ud He knew that it lies in the last ten days of Ramadan and that it is the twenty-seventh night. But, he intended that people should not rest assured (on it and ignore other obligations).” Then he spoke on oath that the night was on the twenty-seventh. He asked him, “On what basis do you say so, O Abu Munzir?” He said, “By the portent described to us by Allah’s Messeenger -the sun rises this day but does not throw it rays.” [Muslim 672, Abu Dawud 1378]

حسن صحيح وقد مضی نحوه (790)صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 3351
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
Notes · وضاحت
١ ؎ : کئی برسوں کے تجربہ کی بنیاد پر مذکورہ علامتوں کو ٢٧ کی شب منطبق پانے بعد ہی ابی بن کعب (رض) یہ دعویٰ کیا تھا اور اس کی سند بھی صحیح ہے ، اس لیے آپ کا دعویٰ مبنی برحق ہے ، لیکن سنت کے مطابق دس دن اعتکاف کرنا یہ الگ سنت ہے ، اور الگ اجر و ثواب کا ذریعہ ہے ، نیز صرف طاق راتوں میں شب بیداری کرنے والوں کی شب قدر تو ملے گی ہے ، مزید اجر و ثواب الگ ہوگا ، ہاں ! پورے سال میں شب قدر کی تلاش کی بات : یہ ابن مسعود (رض) کا اپنا اجتہاد ہوسکتا ہے ، ویسے بھی شب قدر کا حصول اور اجر و ثواب تو متعین ہی ہے۔
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم ٧٩٣ (حسن صحیح)
3352Sunan At-Tirmidhiصحیح

سورہ لم تکن کی تفسیر

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الْمُخْتَارِ بْنِ فُلْفُلٍ، قَال: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ، يَقُولُ: قَالَ رَجُلٌ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَا خَيْرَ الْبَرِيَّةِ، قَالَ: ذَلِكَ إِبْرَاهِيمُ . قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنِ الْمُخْتَارِ بْنِ فُلْفُلٍ، عَنْ أَنَسٍ، نَحْوَهُ.

مختار بن فلفل کہتے ہیں کہ میں نے انس بن مالک (رض) کو کہتے ہوئے سنا ہے کہ ایک آدمی نے نبی اکرم ﷺ سے کہا : «يا خير البرية» ! اے تمام مخلوق میں بہتر ! آپ نے فرمایا : یہ ابراہیم (علیہ السلام) ہیں ١ ؎۔

Mukhtar ibn Fulful reported that he heard Sayyidina Anas ibn Maalik (RA) say that a man called the Prophet ﷺ (the best of all creation!). He said “That wasIbrahim.” [Muslim 2369, Abu Dawud 4672, Ahmed 12826]

صحيحصحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 3352
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
Notes · وضاحت
١ ؎ : ایسا آپ ﷺ نے تواضعاً اور ابراہیم (علیہ السلام) کے لیے احتراماً فرمایا تھا ، ورنہ آپ خود اپنے فرمان کے مطابق : «سید ولد آدم» ہیں ، اور یہی ہمارا عقیدہ ہے جو قرآن و حدیث سے ثابت ہے مولف یہ حدیث ارشاد باری تعالیٰ «أولئك هم خير البرية» (البينة : ٧) کی تفسیر میں لائے ہیں۔
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/الفضائل ٤١ (٢٣٦٩) ، سنن ابی داود/ السنة ١٤ (٤٦٧٢) (تحفة الأشراف : ١٥٧٤) ، وحإ (٣/١٧٨، ١٨٤) (صحیح)
3353Sunan At-Tirmidhiضعیف

سورہ زلزال کی تفسیر

حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ، أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ، عَنْسَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَرَأَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَذِهِ الْآيَةَ: يَوْمَئِذٍ تُحَدِّثُ أَخْبَارَهَا سورة الزلزلة آية 4 قَالَ: أَتَدْرُونَ مَا أَخْبَارُهَا ، قَالُوا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ: فَإِنَّ أَخْبَارَهَا أَنْ تَشْهَدَ عَلَى كُلِّ عَبْدٍ أَوْ أَمَةٍ بِمَا عَمِلَ عَلَى ظَهْرِهَا، تَقُولُ: عَمِلَ يَوْمَ كَذَا كَذَا وَكَذَا فَهَذِهِ أَخْبَارُهَا . قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.

ابوہریرہ (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے (سورۃ الزلزال کی) آیت «يومئذ تحدث أخبارها» اس دن زمین اپنی سب خبریں بیان کر دے گی (الزلزال : ٤) ، پڑھی، پھر آپ نے پوچھا : کیا تم لوگ جانتے ہو اس کی خبریں کیا ہیں ؟ انہوں نے کہا : اللہ کے رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں، آپ نے فرمایا : اس کی خبریں یہ ہیں کہ اس کی پیٹھ پر یعنی زمین پر ہر بندے نے خواہ مرد ہو یا عورت جو کچھ کیا ہوگا اس کی وہ گواہی دے گی، وہ کہے گی : اس بندے نے فلاں فلاں دن ایسا ایسا کیا تھا، یہی اس کی خبریں ہیں ۔

Sayyidina Abu Hurayrah ireported that Allah’s Messenger ﷺ recited this verse:On that day it will relate its tidings. (99:4)He asked, “Do you realise what its tidings are?” They submitted, “Allah and His Messenger know best.” He said, “Its tidings are that it will bear witness over every man and woman for the deeds that they have performed on its surface. It will say, ‘He did this and that’. These are its tidings.” [Ahmed 8876]

ضعيف الإسناد ومضی (2546) // (428 / 2559) //صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 3353
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم ٢٤٢٩ (ضعیف الإسناد)
3354Sunan At-Tirmidhiصحیح

سورہ تکاثر کی تفسیر

حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ مُطَرِّفِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الشِّخِّيرِ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ انْتَهَى إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَقْرَأُ: أَلْهَاكُمُ التَّكَاثُرُ ، قَالَ: يَقُولُ ابْنُ آدَمَ: مَالِي مَالِي، وَهَلْ لَكَ مِنْ مَالِكَ إِلَّا مَا تَصَدَّقْتَ فَأَمْضَيْتَ، أَوْ أَكَلْتَ فَأَفْنَيْتَ، أَوْ لَبِسْتَ فَأَبْلَيْتَ . قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَن صَحِيحٌ.

شخیر (رض) کہتے ہیں کہ وہ نبی اکرم ﷺ کے پاس اس وقت پہنچے جب آپ آیت «ألهاكم التکاثر» زیادتی کی چاہت نے تمہیں غافل کردیا (التکاثر : ١) ، تلاوت فرما رہے تھے، آپ نے فرمایا : ابن آدم میرا مال، میرا مال کہے جاتا ہے (اسی ہوس و فکر میں مرا جاتا ہے) مگر بتاؤ تو تمہیں اس سے زیادہ کیا ملا جو تم نے صدقہ دے دیا اور آگے بھیج دیا یا کھا کر ختم کردیا یا پہن کر بوسیدہ کردیا ١ ؎۔

Sayyidina Abdullah ibn Shikhkhir ” narrated : I went to the Prophet ﷺ He was reciting:(O mankind) your rivalry for amassing riches distracts you. (102 : 1) He said, “The son of Aadam says, ‘My wealth, my wealth!’ But, do you have any wealth as your own except that which you give in charity and make perpetual, or eat and make it vanish, or wear and make it threadbare” [Ahmed 16327, Muslim 2958, Nisai 3612]

صحيح ومضی (2445)صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 3354
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
Notes · وضاحت
١ ؎ : یعنی ابن آدم کا حقیقی مال وہی ہے جو اس نے راہ خدا میں خرچ کیا ، یا خود کھایا پیا اور پہن کر بوسیدہ کردیا ، اور باقی جانے والا مال تو اس کا اپنا مال نہیں بلکہ اس کے وارثین کا مال ہے۔
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم ٢٣٤٢ (صحیح)
3355Sunan At-Tirmidhiضعیف

سورہ تکاثر کی تفسیر

حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ، حَدَّثَنَا حَكَّامُ بْنُ سَلْمٍ الرَّازِيُّ، عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي قَيْسٍ، عَنِ الْحَجَّاجِ، عَنِ الْمِنْهَالِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: مَا زِلْنَا نَشُكُّ فِي عَذَابِ الْقَبْرِ حَتَّى نَزَلَتْ: أَلْهَاكُمُ التَّكَاثُرُ سورة التكاثر آية 1 ، قَالَ أَبُو كُرَيْبٍ: مَرَّةً عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي قَيْسٍ هُوَ رَازِيٌّ، وَعَمْرُو بْنُ قَيْسٍ الْمُلَائِيُّ كُوفِيٌّ، عَنْ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنِ الْمِنْهَالِ بْنِ عَمْرٍو. قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ.

علی (رض) کہتے ہیں کہ ہم عذاب قبر کے بارے میں برابر شک میں رہے، یہاں تک کہ سورة «ألهاكم التکاثر» نازل ہوئی، تو ہمیں اس پر یقین حاصل ہوا۔ ابوکریب کبھی عمرو بن ابی قیس کہتے ہیں، تو یہ عمروبن قیس رازی ہیں - اور عمرو بن قیس ملائی کوفی ہیں اور یہ ابن ابی لیلیٰ سے روایت کرتے ہیں : اور وہ (ابن ابی لیلیٰ ) روایت کرتے ہیں منہال بن عمرو سے۔

Sayyidina Ali narrated : We did not cease to doubt punishment in the grave till the surah was revealed:Your rivalry in the accumulation of wealth diverts your minds . (102:1 etc.)Abu Kurayb reported from Amr ibn Abu Qays (who was Razi-and Amr ibn Qays was Mula’i Kufi), from Ibn Abu Layla, from Minhal ibn Amr.

ضعيف الإسنادصحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 3355
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
یہ حدیث غریب ہے۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ المؤلف ( تحفة الأشراف : ١٠٠٩٥) (ضعیف الإسناد) (سند میں حجاج بن ارطاة ضعیف اور مدلس راوی ہیں)
3356Sunan At-Tirmidhiصحیح

سورہ تکاثر کی تفسیر

حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَلْقَمَةَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَاطِبٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةَ: ثُمَّ لَتُسْأَلُنَّ يَوْمَئِذٍ عَنِ النَّعِيمِ سورة التكاثر آية 8، قَالَ الزُّبَيْرُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَأَيُّ النَّعِيمِ نُسْأَلُ عَنْهُ وَإِنَّمَا هُمَا الْأَسْوَدَانِ التَّمْرُ وَالْمَاءُ ؟ قَالَ: أَمَا إِنَّهُ سَيَكُونُ . قال: هذا حديث حَسَنٌ.

زبیر بن عوام (رض) کہتے ہیں کہ جب آیت «ثم لتسألن يومئذ عن النعيم» اس دن تم سے ضرور بالضرور نعمتوں کا سوال ہوگا (التکاثر : ٨) ، نازل ہوئی تو زبیر (رض) نے کہا : اللہ کے رسول ! کن نعمتوں کے بارے میں ہم سے پوچھا جائے گا ؟ ہمیں تو صرف دو ہی (کالی) نعمتیں حاصل ہیں، ایک کھجور اور دوسرے پانی ١ ؎ آپ نے فرمایا : عنقریب وہ بھی ہوجائیں گی ٢ ؎۔

Abdullah ibn Zubayr ibn Awwam reported on the authority of his father that when this verse was revealed:Then you shall be questioned that Day concerning the (wordly) blessings. (102:8)He (Zubayr) asked, “O Messenger of Allah, about which blessing shall we be asked? They are only the two black thingsO dates and water.” He said, “Indeed, they will be seen soon.” You will have the blessings shortly. [Ahmed 1405, Ibn e Majah 4158]

حسن الإسنادصحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 3356
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
یہ حدیث حسن ہے۔
Notes · وضاحت
١ ؎ : یعنی ان دونوں نعمتوں کے بارے میں بھی پوچھا جائے گا ، اور دوسرے اور بہت سی نعمتیں بھی حاصل ہوجائیں گی۔ ٢ ؎ : مدینہ کی کھجوریں عموماً کالی ہوتی تھیں ، اور پانی کو غالباً کالا کہہ دیا جاتا تھا اس لیے ان دونوں کو عرب «الاسودان» (دو کالے کھانے ) کہا کرتے تھے۔
Takhrij · تخریج
سنن ابن ماجہ/الزہد ١٢ (٤١٥٨) (تحفة الأشراف : ٣٦٢٥) (حسن)
3357Sunan At-Tirmidhiصحیح

سورہ تکاثر کی تفسیر

حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَيَّاشٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةَ ثُمَّ لَتُسْأَلُنَّ يَوْمَئِذٍ عَنِ النَّعِيمِ سورة التكاثر آية 8، قَالَ النَّاسُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، عَنْ أَيِّ النَّعِيمِ نُسْأَلُ، وَإِنَّمَا هُمَا الْأَسْوَدَانِ وَالْعَدُوُّ حَاضِرٌ وَسُيُوفُنَا عَلَى عَوَاتِقِنَا، قَالَ: إِنَّ ذَلِكَ سَيَكُونُ . قَالَ أَبُو عِيسَى: وَحَدِيثُ ابْنِ عُيَيْنَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو عِنْدِي أَصَحُّ مِنْ هَذَا، وَسُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ أَحْفَظُ وَأَصَحُّ حَدِيثًا مِنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَيَّاشٍ.

ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ جب آیت «ثم لتسألن يومئذ عن النعيم» نازل ہوئی تو لوگوں نے کہا : اللہ کے رسول ! کن نعمتوں کے بارے میں ہم سے پوچھا جائے گا ؟ وہ تو صرف یہی دو سیاہ چیزیں ہیں (ایک کھجور دوسرا پانی) (ہمارا) دشمن (سامنے) حاضر و موجود ہے اور ہماری تلواریں ہمارے کندھوں پر ہیں ١ ؎۔ آپ نے فرمایا : (تمہیں ابھی معلوم نہیں) عنقریب ایسا ہوگا (کہ تمہارے پاس نعمتیں ہی نعمتیں ہوں گی) ۔

Sayyidina Abu Hurayrah . reported about this verse Then on that day you shall surely be questioned about the blessings. (102:8)He said that the sahabah -e submitted, “O Messenger of Allah, about which blessing shall we be asked, for, they only are the two black things, water and dates”He said, “Indeed, they will soon come (to you).” [Ahmed 23701]

حسن بما قبله (3356)صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 3357
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
اس حدیث سے زیادہ صحیح میرے نزدیک ابن عیینہ کی وہ حدیث ہے جسے وہ محمد بن عمر سے روایت کرتے ہیں، (یعنی پچھلی روایت) سفیان بن عیینہ ابوبکر بن عیاش کے مقابلے میں حدیث کو زیادہ یاد رکھنے اور زیادہ صحت کے ساتھ بیان کرنے والے ہیں۔
Notes · وضاحت
١ ؎ : ہمیں لڑنے مرنے سے فرصت کہاں کہ ہمارے پاس طرح طرح کی نعمتیں ہوں اور ہم ان نعمتوں میں عیش و مستی کریں جس کی ہم سے بازپرس کی جائے۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ المؤلف ( تحفة الأشراف : ١٥١٢١) (حسن) (سند میں ابوبکر بن عیاش کا حافظہ بڑھاپے میں کمزور ہوگیا تھا، لیکن سابقہ حدیث کی بنا پر یہ حدیث حسن ہے)
3358Sunan At-Tirmidhiصحیح

سورہ تکاثر کی تفسیر

حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ، حَدَّثَنَا شَبَابَةُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْعَلَاءِ، عَنْ الضَّحَّاكِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَرْزَمٍ الْأَشْعَرِيِّ، قَال: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ أَوَّلَ مَا يُسْأَلُ عَنْهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يَعْنِي الْعَبْدَ مِنَ النَّعِيمِ أَنْ يُقَالَ لَهُ: أَلَمْ نُصِحَّ لَكَ جِسْمَكَ وَنُرْوِيَكَ مِنَ الْمَاءِ الْبَارِدِ . قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ، وَالضَّحَّاكُ هُوَ ابْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَرْزَبٍ، وَيُقَالُ: ابْنُ عَرْزَمٍ، وَابْنُ عَرْزَمٍ أَصَحُّ.

ضحاک بن عبدالرحمٰن بن عرزم اشعری کہتے ہیں کہ میں نے ابوہریرہ (رض) کو کہتے ہوئے سنا ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : قیامت کے دن سب سے پہلے بندے سے جن نعمتوں کے بارے میں سوال کیا جائے گا، (وہ یہ ہیں) اس سے کہا جائے گا : کیا میں نے تمہارے لیے تمہارے جسم کو تندرست اور ٹھیک ٹھاک نہ رکھا اور تمہیں ٹھنڈا پانی نہ پلاتا رہا ؟ ۔

Sayyidina Abu Huraryah (RA) reported that Allah’s Messenger said, “The first thing about which one will be questioned on the Day of Resurrection-meaning, the slave about blessings. It will be said, ‘Did we not give you a sound, healthy body and quench your thirst with cool water.’This Hadith is gharib. As for Dahhak, he was Ibn Abdur Rahman ibn Arzab but it is also said : Ibn Arzam and this latter is more correct.

صحيح، الصحيحة (539) ، المشکاة (5196)صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 3358
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
١- یہ حدیث غریب ہے، ٢- ضحاک، یہ بیٹے ہیں عبدالرحمٰن بن عرزب کے، اور انہیں ابن عرزم بھی کہا جاتا ہے اور ابن عرزم کہنا زیادہ صحیح ہے۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ المؤلف ( تحفة الأشراف : ١٣٥١١) (صحیح)
3359Sunan At-Tirmidhiصحیح

سورہ کوثر کی تفسیر

حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، إِنَّا أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَ أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: هُوَ نَهْرٌ فِي الْجَنَّةِ . (حديث مرفوع) (حديث موقوف) قَالَ: قَالَ: فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: رَأَيْتُ نَهْرًا فِي الْجَنَّةِ حَافَّتَاهُ قِبَابُ اللُّؤْلُؤِ، قُلْتُ: مَا هَذَا يَا جِبْرِيلُ قَالَ: هَذَا الْكَوْثَرُ الَّذِي أَعْطَاكَهُ اللَّهُ . قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.

انس (رض) کہتے ہیں کہ ارشاد باری «إنا أعطيناک الکوثر» کے متعلق نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : وہ ایک نہر ہے جنت میں جس کے دونوں کناروں پر موتی کے گنبد بنے ہوئے ہیں، میں نے کہا : جبرائیل ! یہ کیا ہے ؟ انہوں نے کہا : یہ وہ کوثر ہے جو اللہ نے آپ کو دی ہے ۔

Sayyidina Anas reported about (surah al-Kawthar) that the Prophet ﷺ said, “It is a river in Paradise.” He then added, “I saw a river in Paradise on whose beds on either side are tents of pearl. I asked, ‘O Jibril, what are they?’ He said, ‘It is al-Kawthar that Allah has granted you’.” [Ahmed 12675,Bukhari 4964, Abu Dawud 4748]

صحيحصحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 3359
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
Notes · وضاحت
١ ؎ : عبداللہ بن عباس (رض) سے مروی ہے کہ کوثر وہ خیر کثیر ہے جو نبی ﷺ کو دی گئی ہے اس پر بعض لوگوں نے ان کے شاگرد سعید بن جبیر سے کہا کہ کہا تو یہ جاتا ہے کہ وہ ایک نہر ہے جنت میں ؟ تو اس پر سعید بن جبیر نے کہا : یہ نہر بھی منجملہ خیر کثیر ہی کے ہے ، گویا سعید بن جبیر نے دونوں روایتوں کے درمیان تطبیق دینے کی کوشش کی ہے ، ویسے جب بزبان رسالت مآب صحیح سند سے یہ تصریح آ گئی کہ کوثر جنت میں ایک نہر ہے تو پھر کسی اور روایت کی طرف جانے کی ضرورت نہیں ( تحفۃ وتفسیر ابن جریر ) ۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ المؤلف (أخرجہ النسائي في الکبری) ( تحفة الأشراف : ١٣٣٨) (صحیح)
3360Sunan At-Tirmidhiصحیح

سورہ کوثر کی تفسیر

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، حَدَّثَنَا سُرَيْجُ بْنُ النُّعْمَانِ، حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: بَيْنَا أَنَا أَسِيرُ فِي الْجَنَّةِ إِذْ عُرِضَ لِي نَهْرٌ حَافَّتَاهُ قِبَابُ اللُّؤْلُؤِ، قُلْتُ لِلْمَلَكِ: مَا هَذَا ؟ قَالَ: هَذَا الْكَوْثَرُ الَّذِي أَعْطَاكَهُ اللَّهُ، قَالَ: ثُمَّ ضَرَبَ بِيَدِهِ إِلَى طِينَةٍ فَاسْتَخْرَجَ مِسْكًا، ثُمَّ رُفِعَتْ لِي سِدْرَةُ الْمُنْتَهَى، فَرَأَيْتُ عِنْدَهَا نُورًا عَظِيمًا . قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ، قَدْ رُوِيَ مِنْ غَيْرِ وَجْهٍ عَنْ أَنَسٍ.

انس (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : میں جنت میں چلا جا رہا تھا کہ اچانک میرے سامنے ایک نہر پیش کی گئی جس کے دونوں کناروں پر موتی کے گنبد بنے ہوئے تھے، میں نے جبرائیل سے پوچھا یہ کیا ہے ؟ انہوں نے کہا : یہی وہ کوثر ہے جو اللہ نے آپ کو دی ہے۔ پھر انہوں نے اپنا ہاتھ مٹی تک ڈال دیا، نکالا تو وہ مشک کی طرح مہک رہی تھی، پھر میرے سامنے سدرۃ المنتہیٰ لا کر پیش کی گئی، میں نے وہاں بہت زیادہ نور (نور عظیم) دیکھا ۔

Sayyidina Anas reported that Allah’s Messenger ﷺ said, “While I was in Paradise, I saw a river on either side of which tents of pearl were pitched. I asked the angel what they were and he said, ‘It is al-Kawthar that Allah has granted you’. Then, he struck its soil with his hand and it emitted the fragrant smell of musk. Then the Sidratul-Muntaha was raised for me, and I saw in it a great light. [Ahmed 12988]

صحيحصحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 3360
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
١- یہ حدیث حسن صحیح ہے، ٢- یہ حدیث کئی اور سندوں سے بھی انس (رض) سے آئی ہے۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الرقاق ٥٣ (٦٥٨١) (تحفة الأشراف : ١١٥٤) (صحیح)
3361Sunan At-Tirmidhiصحیح

سورہ کوثر کی تفسیر

حَدَّثَنَا هَنَّادٌ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الْكَوْثَرُ نَهْرٌ فِي الْجَنَّةِ حَافَّتَاهُ مِنْ ذَهَبٍ، وَمَجْرَاهُ عَلَى الدُّرِّ وَالْيَاقُوتِ، تُرْبَتُهُ أَطْيَبُ مِنَ الْمِسْكِ، وَمَاؤُهُ أَحْلَى مِنَ الْعَسَلِ وَأَبْيَضُ مِنَ الثَّلْجِ . قال: هذا حديث حَسَنٌ صَحِيحٌ.

عبداللہ بن عمر (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : «الکوثر» جنت میں ایک نہر ہے، اس کے دونوں کنارے سونے کے ہیں، اس کے پانی کا گزر موتیوں اور یاقوت پر ہوتا ہے، اس کی مٹی مشک سے بھی زیادہ خوشبودار ہے اور اس کا پانی شہد سے بھی زیادہ میٹھا ہے اور برف سے بھی زیادہ سفید ہے ۔

Sayyidina Abdullah ibn Umar reported that Allah’s Messenger -i •i said, “Al-Kawthar is a river in Paradise. Its banks are of gold and it flows over pearls and rubies. Its soil is more pleasing than musk, and its water is sweeter .than honey and more whilte than snow.” [Ahmed 5920, Ibn e Majah 4334]

صحيح، ابن ماجة (4334)صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 3361
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
Takhrij · تخریج
سنن ابن ماجہ/الزہد ٣٩ (٤٣٣٤) (تحفة الأشراف : ١١٥٤) (صحیح)
3362Sunan At-Tirmidhiصحیح

سورہ فتح کی تفسیر

حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍرَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: كَانَ عُمَرُ يَسْأَلُنِي مَعَ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ لَهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ: أَتَسْأَلُهُ وَلَنَا بَنُونَ مِثْلُهُ ؟ فَقَالَ لَهُ عُمَرُ: إِنَّهُ مِنْ حَيْثُ تَعْلَمُ، فَسَأَلَهُ عَنْ هَذِهِ الْآيَةِ: إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ سورة النصر آية 1، فَقُلْتُ: إِنَّمَا هُوَ أَجَلُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَعْلَمَهُ إِيَّاهُ وَقَرَأَ السُّورَةَ إِلَى آخِرِهَا، فَقَالَ لَهُ عُمَرُ: وَاللَّهِ مَا أَعْلَمُ مِنْهَا إِلَّا مَا تَعْلَمُ . قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ،

عبداللہ بن عباس (رض) کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ کے صحابہ کی موجودگی میں عمر (رض) مجھ سے (مسئلہ) پوچھتے تھے (ایک بار) عبدالرحمٰن بن عوف (رض) نے ان سے کہا : آپ ان ہی سے کیوں پوچھتے ہیں جب کہ ہمارے بھی ان کے جیسے بچے ہیں (کیا بات ہے ؟ ) عمر (رض) نے انہیں جواب دیا وہ جس مقام و مرتبہ پر ہے وہ آپ کو معلوم ہے۔ پھر انہوں نے ان سے اس آیت «إذا جاء نصر اللہ والفتح» کے بارے میں پوچھا، (ابن عباس (رض) کہتے ہیں) میں نے کہا : اس میں رسول اللہ ﷺ کی وفات کی خبر ہے، اللہ نے آپ کو آگاہ کیا ہے، انہوں نے یہ پوری سورة شروع سے آخر تک پڑھی، عمر (رض) نے ان سے کہا : قسم اللہ کی ! میں نے اس سورة سے وہی سمجھا اور جانا جو تو نے سمجھا اور جانا ہے ١ ؎۔

Sayyidina Ibn Abbas (RA) narrated: Umar would ask me (about religious matters) in the presence of the sahabah of the Prophet ﷺ Abdur Rahman ibn Awf said to him, “Do you ask him while he is like our children?” He said, “(You know) from where he has learnt.”O Then he asked me to explain:When comes the help of Allah and victory. (110 :1 to the end of the surah, an-Nasr) I said, “Indeed, it was the term of life of Allah’s Messenger that, he was informed, had come to the end. “And I recited the surah to the end. Umar said, “By Allah, I do not know about it more than what you know.” [Ahmed 3127, Bukhari 3627]

Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
١- یہ حدیث حسن صحیح ہے، ٢
3363Sunan At-Tirmidhiصحیح

سورہ لہب کی تفسیر

حَدَّثَنَا هَنَّادٌ، وَأَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: صَعِدَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ عَلَى الصَّفَا فَنَادَى: يَا صَبَاحَاهُ ، فَاجْتَمَعَتْ إِلَيْهِ قُرَيْشٌ، فَقَالَ: إِنِّي نَذِيرٌ لَكُمْ بَيْنَ يَدَيْ عَذَابٍ شَدِيدٍ، أَرَأَيْتُمْ لَوْ أَنِّي أَخْبَرْتُكُمْ أَنَّ الْعَدُوَّ مُمَسِّيكُمْ، أَوْ مُصَبِّحُكُمْ، أَكُنْتُمْ تُصَدِّقُونِي ؟ فَقَالَ أَبُو لَهَبٍ: أَلِهَذَا جَمَعْتَنَا تَبًّا لَكَ فَأَنْزَلَ اللَّهُ: تَبَّتْ يَدَا أَبِي لَهَبٍ وَتَبَّ . قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.

عبداللہ بن عباس (رض) کہتے ہیں کہ ایک دن رسول اللہ ﷺ صفا (پہاڑ) پر چڑھ گئے، وہاں سے یا «صباحاه» ١ ؎ آواز لگائی تو قریش آپ کے پاس اکٹھا ہوگئے۔ آپ نے فرمایا : میں تمہیں سخت عذاب سے ڈرانے والا (بنا کر بھیجا گیا) ہوں، بھلا بتاؤ تو اگر میں تمہیں خبر دوں کہ (پہاڑ کے پیچھے سے) دشمن شام یا صبح تک تم پر چڑھائی کرنے والا ہے تو کیا تم لوگ مجھے سچا جانو گے ؟ ابولہب نے کہا کیا : تم نے ہمیں اسی لیے اکٹھا کیا تھا ؟ تمہارا ستیاناس ہو ٢ ؎، اس پر اللہ تعالیٰ نے آیت «تبت يدا أبي لهب وتب» ابولہب کے دونوں ہاتھ ٹوٹ گئے اور وہ ہلاک ہوگیا (تبت : ١) ، نازل فرمائی،

Sayyidina Ibn Abbas (RA) reported that Allah’s Messenger ascended the Safa (mountain) one day. He called, “O Sabahah.” The Quraysh gathered towards him. He said, “I am a warner to you to warn you of a sever chastisement. What do you say if I inform you that the enemy is likely to come up to you by morning or by evening, will you believe me?” Abu Lahab exclaimed, “Is this for which you called us May you break your hands.” So, Allah, the Blessed, the Exalted revealed: Perished are the hands of Abu Lahab and perished is he. (111 :1) [Ahmed 2801, Bukhari 4971, Muslim 208]

صحيحصحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 3363
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
Notes · وضاحت
١ ؎ : یہ آواز عرب اس وقت لگایا کرتے تھے جب قبیلہ حملہ والوں کو کسی خاص اور اہم معاملہ کے لیے جمع کرنا ہوتا تھا۔ ٢ ؎ : دیگر روایات میں آتا ہے کہ لوگوں کے جمع ہوجانے پر پہلے آپ نے ان سے تصدیق چاہی کہ اگر میں ایسا کہوں تو کیا تم میری بات کی تصدیق کرو گے ، نہیں ؟ اس پر انہوں نے کہا ، کیوں نہیں کریں گے ، آپ ہمارے درمیان امین اور صادق مسلم ہیں ، اس پر آپ ﷺ نے توحید کی دعوت پیش کی اس دلیل سے کہ تب میری اس بات پر بھی تصدیق کرو اس پر ابولہب نے مذکورہ بات کہی۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الجنائز ٩٨ (١٣٩٤) ، والمناقب ١٣ (٣٥٢٥) ، وتفیسر الشعراء ٢ (٤٧٧٠) ، وتفسیر سبا ٢ (٤٨٠١) ، وتفسیر تبت یدا أبي لہب ١ (٤٩٧١) ، و ٢ (٤٩٧٢) ، و ٣ (٤٩٧٣) ، وصحیح مسلم/الإیمان ٨٩ (٢٠٨) (تحفة الأشراف : ٥٥٩٤) (صحیح)
3364Sunan At-Tirmidhiصحیح

سورہ اخلاص کی تفسیر

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، حَدَّثَنَا أَبُو سَعْدٍ هُوَ الصَّغَانِيُّ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ الرَّازِيِّ، عَنْ الرَّبِيعِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ، عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ، أَنَّ الْمُشْرِكِينَ قَالُوا لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: انْسُبْ لَنَا رَبَّكَ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ: قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ 1 اللَّهُ الصَّمَدُ 2 سورة الإخلاص آية 1-2 فَالصَّمَدُ: الَّذِي لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ لَأَنَّهُ لَيْسَ شَيْءٌ يُولَدُ إِلَّا سَيَمُوتُ، وَلَيْسَ شَيْءٌ يَمُوتُ إِلَّا سَيُورَثُ، وَإِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ لَا يَمُوتُ وَلَا يُورَثُ وَلَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُوًا أَحَدٌ سورة الإخلاص آية 4، قَالَ: لَمْ يَكُنْ لَهُ شَبِيهٌ وَلَا عِدْلٌ وَلَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْءٌ.

ابی بن کعب (رض) سے روایت ہے کہ مشرکین نے رسول اللہ ﷺ سے کہا : آپ اپنے رب کا نسب ہمیں بتائیے۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے «قل هو اللہ أحد اللہ الصمد» کہہ دیجئیے اللہ اکیلا ہے، اللہ بےنیاز ہے (الاخلاص : ١- ٢) ، نازل فرمائی، اور «صمد» وہ ہے جو نہ کسی سے پیدا ہوا اور نہ اس سے کوئی پیدا ہوا ہو، اس لیے (اصول یہ ہے کہ) جو بھی کوئی چیز پیدا ہوگی وہ ضرور مرے گی اور جو بھی کوئی چیز مرے گی اس کا وارث ہوگا، اور اللہ عزوجل کی ذات ایسی ہے کہ نہ وہ مرے گی اور نہ ہی اس کا کوئی وارث ہوگا، «ولم يكن له کفوا أحد» اور نہ اس کا کوئی «کفو» (ہمسر) ہے ، راوی کہتے ہیں : «کفو» یعنی اس کے مشابہ اور برابر کوئی نہیں ہے، اور نہ ہی اس جیسا کوئی ہے۔

Sayyidina Ubayy ibn Ka’b narrated: The polytheists said to Allah’s Messenger that he should describe to them the genealogy of his Lord. So, Allah, the Blessed and the Exalted revealed:Say He is Allah, the One and Only, Allah, the eternally Besought of all, He begets not, nor wasHe begotten. (112 : 1-3)This, because there is nothing born that will not die and there is nothing that dies but will be inherited. And, Allah will never die and is never inherited.And there is none co-equal with Him. (112:4)He said that there is none who resembles Him and none equal to Him and there is none like Him.

حسن دون قوله : والصمد الذی ... ظلال الجنة (663 / التحقيق الثانی)صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 3364
Takhrij · تخریج
تفرد بہ المؤلف ( تحفة الأشراف : ١٦) (حسن) آیت تک صحیح ہے، اور ” الصمد الذي إالخ) کا سیاق صحیح نہیں ہے، اس لیے کہ سند میں ابو جعفر الرازی سیٔ الحفظ اور ابو سعید الخراسانی ضعیف ہیں، اور مسند احمد ٥/١١٣، ١٣٤، اور طبری ٣٠/٢٢١ کے طریق سے تقویت پا کر اول حدیث حسن ہے، تراجع الألبانی ٥٥٩)
3365Sunan At-Tirmidhiضعیف

سورہ اخلاص کی تفسیر

حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ الرَّازِيِّ، عَنْ الرَّبِيعِ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَكَرَ آلِهَتَهُمْ، فَقَالُوا: انْسُبْ لَنَا رَبَّكَ، قَالَ: فَأَتَاهُ جِبْرِيلُ بِهَذِهِ السُّورَةِ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ، فَذَكَرَ نَحْوَهُ، وَلَمْ يَذْكُرْ فِيهِ عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ، وَهَذَا أَصَحُّ مِنْ حَدِيثِ أَبِي سَعْدٍ، وَأَبُو سَعْدٍ اسْمُهُ مُحَمَّدُ بْنُ مُيَسَّرٍ، وَأَبُو جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ اسْمُهُ عِيسَى، وَأَبُو الْعَالِيَةِ اسْمُهُ رُفَيْعٌ وَكَانَ عَبْدًا أَعْتَقَتْهُ امْرَأَةٌ صَابِئَةٌ.

ابولعالیہ (رفیع بن مہران) سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے ان کے (یعنی مشرکین کے) معبودوں کا ذکر کیا تو انہوں نے کہا : آپ ہم سے اپنے رب کا نسب بیان کیجئے، آپ نے بتایا کہ جبرائیل (علیہ السلام) ان کے پاس یہ سورة «قل هو اللہ أحد» لے کر آئے، پھر انہوں نے اسی طرح حدیث بیان کی، اور اس کی سند میں ابی بن کعب سے روایت کا ذکر نہیں کیا۔

Sayyidina Abul Aaliyah narrated: the Prophet ﷺ mentioned the deities of the polytheists. They protested, “Tell us of the line of descent of your Lord.” So, Jibril came with this surah: (Surah al-IKhIas, 112 : 1-4) Then he mentioned a hadith like this but did not mention therein, ‘from Ubayy ibn Ka’b’. This is more sahih than the Hadith of Abu Sad. The name of Abu Sad was Muhammad ibn Muyassar.Abu Aaliyah was Rufay’. A woman of the Sabiyah had regard for him.

ضعيف ظلال الجنة (663 / التحقيق الثاني)صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 3365
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
یہ ابوسعد کی حدیث سے زیادہ صحیح ہے، ابوسعد کا نام محمد بن میسر ہے، اور ابو جعفر رازی کا نام عیسیٰ ہے، ابوالعالیہ کا نام رفیع ہے یہ ایک غلام تھے جنہیں ایک قیدی عورت نے آزاد کیا تھا۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ المؤلف، وانظر ماقبلہ (ضعیف) (یہ مرسل روایت ہے)
3366Sunan At-Tirmidhiصحیح

معو ذتین کی تفسیر

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عَمْرٍو الْعَقَدِيُّ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَظَرَ إِلَى الْقَمَرِ، فَقَالَ: يَا عَائِشَةُ اسْتَعِيذِي بِاللَّهِ مِنْ شَرِّ هَذَا، فَإِنَّ هَذَا هُوَ الْغَاسِقُ إِذَا وَقَبَ . قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.

ام المؤمنین عائشہ (رض) کہتی ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے چاند کی طرف دیکھ کر فرمایا : عائشہ ! اس کے شر سے اللہ کی پناہ مانگو، کیونکہ یہ «غاسق» ہے جب یہ ڈوب جائے ١ ؎۔

Sayyidah Ayshah narrated: Allah’s Messenger looked at the moon and said, “O Ayshah, seek refuge in Allah from the mischief of this, for, it causes darkness when it sets.” [Ahmed 24377]

حسن صحيح، الصحيحة (372) ، المشکاة (2475)صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 3366
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
Notes · وضاحت
١ ؎ : یعنی اس کے ڈوبنے سے رات کی تاریکی بڑھ جاتی ہے اور بڑھی ہوئی تاریکی میں زنا ، چوریاں بدکاریاں وغیرہ زیادہ ہوتی ہیں ، اس لیے اس سے پناہ مانگنے کے لیے کہا گیا ہے۔
Takhrij · تخریج
سنن النسائی/عمل الیوم واللیلة ١١٦ (٣٠٤) (تحفة الأشراف : ١٧٧٠٣) ، و مسند احمد (٦/٢١٥) (حسن صحیح)
3367Sunan At-Tirmidhiصحیح

معو ذتین کی تفسیر

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ إِسْمَاعِيل بْنِ أَبِي خَالِدٍ، حَدَّثَنِي قَيْسٌ وَهُوَ ابْنُ أَبِي حَازِمٍ، عَنْعُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: قَدْ أَنْزَلَ اللَّهُ عَلَيَّ آيَاتٍ لَمْ يُرَ مِثْلُهُنَّ قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ سورة الناس آية 1 إِلَى آخِرِ السُّورَةِ و قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ سورة الفلق آية 1 إِلَى آخِرِ السُّورَةِ . قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.

عقبہ بن عامر جہنی (رض) سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : اللہ نے مجھ پر کچھ ایسی آیتیں نازل کی ہیں کہ ان جیسی آیتیں کہیں دیکھی نہ گئی ہیں، وہ ہیں «قل أعوذ برب الناس» آخر سورة تک اور «قل أعوذ برب الفلق» آخر سورة تک۔

Sayyidina Uqbah ibn Aamir Juhanni reported from the Prophet ﷺ that he said, ‘Indeed, Allah has revealed to me some verses thlike of which have not been seçn. (rhey are):Say: I seek refuge with the Lord of mankind, . (114: 1 to the end of the surah 1-6) and Say: I seek refuge with the Lord of dawn, . (113:1 to the end of the surah 1-5) [Muslim 814, Nisai 953, Ahmed 17305]

صحيح وقد مضی (3078)صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 3367
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم ١٩٠٢ (صحیح)
3368Sunan At-Tirmidhiصحیح

حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا صَفْوَانُ بْنُ عِيسَى، حَدَّثَنَا الْحَارِثُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي ذُبَابٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَمَّا خَلَقَ اللَّهُ آدَمَ وَنَفَخَ فِيهِ الرُّوحَ عَطَسَ، فَقَالَ: الْحَمْدُ لِلَّهِ، فَحَمِدَ اللَّهَ بِإِذْنِهِ، فَقَالَ لَهُ رَبُّهُ: يَرْحَمُكَ اللَّهُ يَا آدَمُ اذْهَبْ إِلَى أُولَئِكَ الْمَلَائِكَةِ إِلَى مَلَإٍ مِنْهُمْ جُلُوسٍ، فَقُلْ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ، قَالُوا: وَعَلَيْكَ السَّلَامُ وَرَحْمَةُ اللَّهِ، ثُمَّ رَجَعَ إِلَى رَبِّهِ، فَقَالَ: إِنَّ هَذِهِ تَحِيَّتُكَ وَتَحِيَّةُ بَنِيكَ بَيْنَهُمْ، فَقَالَ اللَّهُ لَهُ وَيَدَاهُ مَقْبُوضَتَانِ: اخْتَرْ أَيَّهُمَا شِئْتَ، قَالَ: اخْتَرْتُ يَمِينَ رَبِّي، وَكِلْتَا يَدَيْ رَبِّي يَمِينٌ مُبَارَكَةٌ، ثُمَّ بَسَطَهَا، فَإِذَا فِيهَا آدَمُ وَذُرِّيَّتُهُ، فَقَالَ: أَيْ رَبِّ، مَا هَؤُلَاءِ ؟ فَقَالَ: هَؤُلَاءِ ذُرِّيَّتُكَ فَإِذَا كُلُّ إِنْسَانٍ مَكْتُوبٌ عُمْرُهُ بَيْنَ عَيْنَيْهِ، فَإِذَا فِيهِمْ رَجُلٌ أَضْوَؤُهُمْ أَوْ مِنْ أَضْوَئِهِمْ، قَالَ: يَا رَبِّ، مَنْ هَذَا ؟ قَالَ: هَذَا ابْنُكَ دَاوُدُ قَدْ كَتَبْتُ لَهُ عُمْرَ أَرْبَعِينَ سَنَةً، قَالَ: يَا رَبِّ زِدْهُ فِي عُمْرِهِ، قَالَ: ذَاكَ الَّذِي كَتَبْتُ لَهُ، قَالَ: أَيْ رَبِّ، فَإِنِّي قَدْ جَعَلْتُ لَهُ مِنْ عُمْرِي سِتِّينَ سَنَةً، قَالَ: أَنْتَ وَذَاكَ، قَالَ: ثُمَّ أُسْكِنَ الْجَنَّةَ مَا شَاءَ اللَّهُ، ثُمَّ أُهْبِطَ مِنْهَا فَكَانَ آدَمُ يَعُدُّ لِنَفْسِهِ، قَالَ: فَأَتَاهُ مَلَكُ الْمَوْتِ، فَقَالَ لَهُ آدَمُ: قَدْ عَجَّلْتَ قَدْ كُتِبَ لِي أَلْفُ سَنَةٍ، قَالَ: بَلَى، وَلَكِنَّكَ جَعَلْتَ لِابْنِكِ دَاوُدَ سِتِّينَ سَنَةً، فَجَحَدَ فَجَحَدَتْ ذُرِّيَّتُهُ، وَنَسِيَ فَنَسِيَتْ ذُرِّيَّتُهُ، قَالَ: فَمِنْ يَوْمِئِذٍ أُمِرَ بِالْكِتَابِ وَالشُّهُودِ . قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ، وَقَدْ رُوِيَ مِنْ غَيْرِ وَجْهٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مِنْ رِوَايَةِ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.

ابوہریرہ (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : جب اللہ نے آدم (علیہ السلام) کو پیدا کیا اور ان میں روح پھونک دی، تو ان کو چھینک آئی، انہوں نے «الحمد لله» کہنا چاہا چناچہ اللہ کی اجازت سے «الحمد لله» کہا، (تمام تعریفیں اللہ کے لیے سزاوار ہیں) پھر ان سے ان کے رب نے کہا : اللہ تم پر رحم فرمائے، اے آدم ! ان فرشتوں کی بیٹھی ہوئی جماعت و گروہ کے پاس جاؤ اور ان سے السلام علیکم کہو، انہوں نے جا کر السلام علیکم کیا، فرشتوں نے جواب دیا، وعلیک السلام ورحمۃ اللہ، پھر وہ اپنے رب کے پاس لوٹ آئے، اللہ نے فرمایا : یہ تمہارا اور تمہاری اولاد کا آپس میں طریقہ سلام و دعا ہے، پھر اللہ نے اپنے دونوں ہاتھوں کی مٹھیاں بند کر کے آدم سے کہا : ان میں سے جسے چاہو پسند کرلو، وہ کہتے ہیں : میں نے اللہ کے دایاں ہاتھ کو پسند کیا، اور حقیقت یہ ہے کہ میرے رب کے دونوں ہی ہاتھ داہنے ہاتھ ہیں اور برکت والے ہیں، پھر اس نے مٹھی کھولی تو اس میں آدم اور آدم کی ذریت تھی، آدم (علیہ السلام) نے پوچھا : اے میرے رب یہ کون لوگ ہیں ؟ کہا یہ سب تیری اولاد ہیں اور ہر ایک کی عمر اس کی دونوں آنکھوں کے بیچ میں لکھی ہوئی ہے، ان میں ایک سب سے زیادہ روشن چہرہ والا تھا، آدم (علیہ السلام) نے پوچھا : اے میرے رب یہ کون ہے ؟ کہا یہ تمہارا بیٹا داود ہے، میں نے اس کی عمر چالیس سال لکھ دی ہے، آدم (علیہ السلام) نے کہا : اے میرے رب ! اس کی عمر بڑھا دیجئیے، اللہ نے کہا : یہ عمر تو اس کی لکھی جا چکی ہے، آدم (علیہ السلام) نے کہا : اے میرے رب ! میں اپنی عمر میں سے ساٹھ سال اسے دیئے دیتا ہوں، اللہ نے کہا : تم اور وہ جانو ؟ چلو خیر، پھر آدم (علیہ السلام) جنت میں رہے جب تک کہ اللہ کو منظور ہوا، پھر آدم (علیہ السلام) جنت سے نکال باہر کردیئے گئے، آدم (علیہ السلام) اپنی زندگی کے دن گنا کرتے تھے، ملک الموت ان کے پاس آئے تو آدم (علیہ السلام) نے ان سے کہا : آپ تو جلدی آ گئے میری عمر تو ہزار برس لکھی گئی ہے، ملک الموت نے کہا : ہاں (بات تو صحیح ہے) لیکن آپ نے تو اپنی زندگی کے ساٹھ سال اپنے بیٹے داود کو دے دیے تھے، تو انہوں نے انکار کردیا آدم (علیہ السلام) کے اسی انکار کا نتیجہ اور اثر ہے کہ ان کی اولاد بھی انکار کرنے لگ گئی، آدم (علیہ السلام) بھول گئے، ان کی اولاد بھی بھولنے لگ گئی، اسی دن سے حکم دے دیا گیا ساری باتیں لکھ لی جایا کریں اور گواہ بنا لیے جایا کریں ۔

Sayyidina Abu Hurayrah reported that Allah’s Messenger said:When Allah created Aadam and blew into him the spirit, he sneezed and said “ (all praise belongs to Allah). Thus, he praised Allah with His permission. And, so, his Lord said to him (may Allah have mercy on you), O Aadam, Go to those angels - to the angels among them who are seated - and say:(peace be on you). They responded: “ (and on you be peace, and the mercy of Allah). Then he returned to his Lord who said, “This is your salutation and the salutation of your children to each other.” And, Allah said to him while His hands were closed in a fist, “Choose whichever of the two you wish.” He said, “I choose the right hand of my Lord - and both hands of my Lord are right and blessed.” Then, Allah spread it open - and, behold, in it were Aadam and His progeny. He asked, “O Lord, who are they” He said, “They are your off-spring.” And with regard to every person, his age was inscribed between his two eyes. And, behold, among them was a man, most radiant of them all - or one of the most radiant of them. He asked, ‘O Lord, who is he” Allah said, “He is your son Dawood. And I have decreed for him the age forty years.” He said, “O Lord, add to his age.” He said, “That is what is decreed for him.” He (Aadam) said, “O Lord! Then indeed set aside for him from my age, sixty years.” Allah said, “That is for you to do.” Then, he lived in Paradise as long as Allah willed. Then he was sent down (to earth) and he kept a count of his age. The angel of death came to him and Aadam said to him, “Surely, you have made haste. For me, a thousand years have been written down.” The angel said, “Certainly, but you have set aside for your son Dawood sixty years.” But he denied. So his offspring denied. And he forgot, so his offspring forgot. (The Prophet ﷺ said): Since that day the command is issued to write down and to have witnesses.This hadith is hasan gharib. Through this sanad. It is also reported through other sanads from Abu Hurayrah from the Prophet ﷺ (Reported from Zayd ibnAslam, from Abu Salih from Abu Hurayrah, from the Prophet ﷺ

حسن صحيح، المشکاة (4662) ، ظلال الجنة (204 - 206)صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 3368
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
١- یہ حدیث اس سند سے حسن غریب ہے، ٢- یہ حدیث کئی اور سندوں سے ابوہریرہ (رض) نبی اکرم ﷺ سے روایت کی ہے، اور ابوہریرہ کی اس حدیث کو زید بن اسلم نے بطریق : «أبي صالح عن أبي هريرة عن النبي صلی اللہ عليه وسلم» روایت کیا ہے۔
Takhrij · تخریج
سنن النسائی/عمل الیوم واللیلة ٨٢ (٢١٨) (تحفة الأشراف : ١٢٩٥٥) (حسن صحیح)
3369Sunan At-Tirmidhiضعیف

حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، حَدَّثَنَا الْعَوَّامُ بْنُ حَوْشَبٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: لَمَّا خَلَقَ اللَّهُ الْأَرْضَ جَعَلَتْ تَمِيدُ، فَخَلَقَ الْجِبَالَ، فَعَادَ بِهَا عَلَيْهَا فَاسْتَقَرَّتْ، فَعَجِبَتِ الْمَلَائِكَةُ مِنْ شِدَّةِ الْجِبَالِ، قَالُوا: يَا رَبِّ هَلْ مِنْ خَلْقِكَ شَيْءٌ أَشَدُّ مِنَ الْجِبَالِ ؟ قَالَ: نَعَمِ، الْحَدِيدُ، قَالُوا: يَا رَبِّ فَهَلْ مِنْ خَلْقِكَ شَيْءٌ أَشَدُّ مِنَ الْحَدِيدِ ؟ قَالَ: نَعَمِ، النَّارُ، فَقَالُوا: يَا رَبِّ فَهَلْ مِنْ خَلْقِكَ شَيْءٌ أَشَدُّ مِنَ النَّارِ ؟ قَالَ: نَعَمِ، الْمَاءُ، قَالُوا: يَا رَبِّ فَهَلْ مِنْ خَلْقِكَ شَيْءٌ أَشَدُّ مِنَ الْمَاءِ ؟ قَالَ: نَعَمِ، الرِّيحُ، قَالُوا: يَا رَبِّ فَهَلْ مِنْ خَلْقِكَ شَيْءٌ أَشَدُّ مِنَ الرِّيحِ ؟ قَالَ: نَعَمِ، ابْنُ آدَمَ تَصَدَّقَ بِصَدَقَةٍ بِيَمِينِهِ يُخْفِيهَا مِنْ شِمَالِهِ . قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ، لَا نَعْرِفُهُ مَرْفُوعًا إِلَّا مِنْ هَذَا الْوَجْهِ.

انس بن مالک (رض) کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : جب اللہ نے زمین بنائی تو وہ ہلنے لگی چناچہ اللہ نے پہاڑ بنائے اور ان سے کہا : اسے تھامے رہو، تو زمین ٹھہر گئی، (اس کا ہلنا و جھکنا بند ہوگیا) فرشتوں کو پہاڑوں کی سختی و مضبوطی دیکھ کر بڑی حیرت ہوئی، انہوں نے کہا : اے میرے رب ! کیا آپ کی مخلوق میں پہاڑ سے بھی زیادہ ٹھوس کوئی چیز ہے ؟ اللہ نے فرمایا : ہاں، لوہا ہے ، انہوں نے کہا : اے ہمارے رب ! کیا آپ کی مخلوق میں لوہے سے بھی طاقتور کوئی چیز ہے ؟ اللہ نے فرمایا : ہاں، آگ ہے ، انہوں نے کہا : اے میرے رب ! کیا آپ کی مخلوق میں آگ سے بھی زیادہ طاقتور کوئی چیز ہے ؟ اللہ نے فرمایا : ہاں، پانی ہے ، انہوں نے کہا : اے ہمارے رب ! کیا آپ کی مخلوق میں پانی سے بھی زیادہ طاقتور کوئی چیز ہے ؟ اللہ نے فرمایا : ہاں، ہوا ہے ، انہوں نے عرض کیا : اے ہمارے رب ! کیا آپ کی مخلوق میں ہوا سے بھی زیادہ طاقتور کوئی مخلوق ہے۔ اللہ نے فرمایا : ہاں، ابن آدم ہے جو اپنے داہنے سے اس طرح صدقہ دیتا کہ اس کے بائیں ہاتھ کو خبر نہیں ہونے پاتی ہے ۔

Sayyidina Anas ibn Maalik reported that the Prophet ﷺ said, “When Allah created earth, it began to shake. So, He created the mountains, and commanded, “Stabilise it.” So it gained stability. The angels were surprised at the hardness of the mountains. They asked, “O Lord, is there in Your creation anything harder than the mountains” He said, “Yes the iron.” They asked. “O Lord, is there in Your creation anything harder than the iron” He said, “Yes; It is fire.” So they asked, O Lord, is there in Your creation anything harder than the fire” He said, “Yes. It is water.” They asked, “O Lord’ Is there anything in Your creation harder than wate?” He said. “Yes. It is wind” They asked, “O Lord, is there anything in Your ceration harder than wind?” He said, “Yes. He is the son of Aadam who gives charity with his right hand keeping it concealed from his left hand.”This Hadith is gharib. We do not know it in a marfu’ form except through this sanad. Tafsir (exegesis) concludes.

ضعيف، المشکاة (1923) ، التعليق الرغيب (2 / 31) // ضعيف الجامع الصغير (4770) //صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 3369
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
یہ حدیث غریب ہے، اسے ہم صرف اسی سند سے مرفوع جانتے ہیں۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ المؤلف ( تحفة الأشراف : ٨٧١) (ضعیف) (سند میں سلیمان بن ابی سلیمان الھاشمی لین الحدیث راوی ہیں)