صبر وہی ہے جو صدمہ کے شروع میں ہو
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ سَعْدِ بْنِ سِنَانٍ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: الصَّبْرُ فِي الصَّدْمَةِ الْأُولَى . قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ.
انس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: صبر وہی ہے جو پہلے صدمے کے وقت ہو ١ ؎۔
Sayyidina Anas reported that Allah’s Messenger said, “Patience is at the beginning of the shock.” [Ahmed12319, Bukhari 1302, Muslim 926, Abu Dawud 3124, Nisai 1865] --------------------------------------------------------------------------------
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
یہ حدیث اس سند سے غریب ہے۔
Notes · وضاحت
١ ؎: مطلب یہ ہے کہ صدمے کا پہلا جھٹکا جب دل پر لگتا ہے اس وقت آدمی صبر کرے اور بےصبری کا مظاہرہ، اپنے اعمال و حرکات سے نہ کرے تو یہی صبر کامل ہے جس پر اجر مترتب ہوتا ہے، بعد میں تو ہر کسی کو چار و ناچار صبر آ ہی جاتا ہے۔
Takhrij · تخریج
سنن ابن ماجہ/الجنائز ٥٥ (١٥٩٦) (تحفة الأشراف: ٨٤٨) (صحیح)