Sunan At-Tirmidhi 736

روزوں کے متعلق ابواب

736Sunan At-Tirmidhi

شعبان اور رمضان کے روزے ملا کر رکھنا

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، قَالَتْ: مَا رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصُومُ شَهْرَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ إِلَّا شَعْبَانَ وَرَمَضَانَ . وَفِي الْبَاب عَنْ عَائِشَةَ. قَالَ أَبُو عِيسَى: حَدِيثُ أُمِّ سَلَمَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ، وَقَدْ رُوِيَ هَذَا الْحَدِيثُ أَيْضًا عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّهَا قَالَتْ: مَا رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي شَهْرٍ أَكْثَرَ صِيَامًا مِنْهُ فِي شَعْبَانَ، كَانَ يَصُومُهُ إِلَّا قَلِيلًا بَلْ كَانَ يَصُومُهُ كُلَّهُ .

ام المؤمنین ام سلمہ ؓ کہتی ہیں کہ میں نے نبی اکرم ﷺ کو لگاتار دو مہینوں کے روزے رکھتے نہیں دیکھا سوائے شعبان ١ ؎ اور رمضان کے۔

Sayyidah Umm Salmah (RA) said, ‘I never saw the Pophet ﷺ fast two months consecutively except during Sha’ban and Ramadan”. [Ahmed26624, Abu Dawud 2336, Nisai 2174 Ibn e Majah 1648] --------------------------------------------------------------------------------

صحيح، ابن ماجة (1648)صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 736
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
١- ام سلمہ ؓ کی حدیث حسن ہے، ٢- اس باب میں ام المؤمنین عائشہ ؓ سے بھی روایت ہے، ٣- اور یہ حدیث ابوسلمہ سے بروایت عائشہ بھی مروی ہے وہ کہتی ہیں کہ میں نے نبی اکرم ﷺ کو شعبان سے زیادہ کسی مہینے میں روزے رکھتے نہیں دیکھا، آپ شعبان کے سارے روزے رکھتے، سوائے چند دنوں کے بلکہ پورے ہی شعبان روزے رکھتے تھے۔
Notes · وضاحت
١ ؎: شعبان میں زیادہ روزے رکھنے کی وجہ ایک حدیث میں یہ بیان ہوئی ہے کہ اس مہینہ میں اعمال رب العالمین کی بارگاہ میں پیش کئے جاتے ہیں تو آپ نے اس بات کو پسند فرمایا کہ جب آپ کے اعمال بارگاہ الٰہی میں پیش ہوں تو آپ روزے کی حالت میں ہوں۔
Takhrij · تخریج
سنن النسائی/الصیام ٣٣ (٢١٧٧)، و ٧٠ (٢٣٥٤)، سنن ابن ماجہ/الصیام ٤ (١٦٤٨)، ( تحفة الأشراف: ١٨٢٣٢) (صحیح) وأخرجہ کل من: سنن ابی داود/ الصیام ١١ (٢٣٣٦)، وسنن النسائی/الصیام ٧٠ (٢٣٥٥)، و مسند احمد (٦/٣١١) من غیر ہذا الطریق۔